چائنا سے خریدے گئے موبائل SM J5108 پر گوگل پلے سٹور کی انسٹالیشن

آوازِ دوست

محفلین
ایک دوست چائنا گئے اور ہمارے لیے ایک موبائل لے آئے سیمسنگ گلیکسی (J5 (2016 لالی پاپ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ. بیس بینڈ ورژن J5108ZMU1API1.
Kernel version 3.10.49-8874133
کوئی دو ماہ سے یہ پاک چین دوستی ہمارے گلے پڑی ہوئی ہے کہ گوگل پلے سٹور انسٹال نہیں ہے. معاملہ انٹرنیٹ پر سرچ کیا تو پتا چلا کہ چائنا کے مین لینڈ موبائل فون گوگل سروسز استعمال نہیں کرتے. ملتان میں چند ایک موبائل شاپس پر ٹرائی کی کہ اس کی روم چینج ہو جائے مگر اس بھاری پتھر کو اُٹھانے کی کسی نے ہامی نہیں بھری. جُگاڑ سے کام تو چل رہا ہے مگر یہ عیب بُرا ہی لگتا ہے. ایک ویب سائٹ پر تھا کہ ہانگ کانگ ورژن کی روم گوگل سروسز سپورٹ کرتی ہے. میں موبائل کا اُس وقت کا یوزر ہوں جب زونگ پاکٹل ہوا کرتا تھا اور جی ایس ایم سروس کوئی نہیں تھی لیکن موبائل کے ساتھ کبھی چھیڑ چھاڑ نہیں کی سو موبائل مینٹینینس کا ٹیکنیکل نالج زیرو سے تھوڑا ساہی زیادہ ہوگا. مجھے نہیں پتا اسے روٹ کیسے اور کیوں کرتے ہیں اور بھی جو تکنیکی اصطلاحات ہیں اُن کی کُچھ خبر نہیں. اب سوچتا ہوں اتنی لا علمی بھی ٹھیک نہیں سو احباب تعاون کریں تاکہ میں اس معاملے کو نمٹا سکوں اور کچھ بنیادی چیزوں پر ہاتھ بھی صاف ہو جائے. محترمہ حمیرا عدنان صاحبہ, فاتح , arifkarim اور دیگر اہلِ علم معاونت فرمائیں اور دعائیں لیں :)
 
آخری تدوین:
Top