پی ایچ پی بی بی 3 اردو ورژن کے سٹائلز ؟

ذیشان

محفلین
سنن أبى داود - (13 / 110)
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ وَعُثْمَانُ ابْنَا أَبِي شَيْبَةَ الْمَعْنَى قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ قَالَ عُثْمَانُ وَجَرِيرٌ الرَّازِيُّ ح و حَدَّثَنَا وَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى حَدَّثَنَا أَسْبَاطٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ وَقَالَ وَاصِلٌ قَالَ حُدِّثْتُ عَنْ أَبِي صَالِحٍ ثُمَّ اتَّفَقُوا عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ
عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ نَفَّسَ عَنْ مُسْلِمٍ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ الدُّنْيَا نَفَّسَ اللَّهُ عَنْهُ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَمَنْ يَسَّرَ عَلَى مُعْسِرٍ يَسَّرَ اللَّهُ عَلَيْهِ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَمَنْ سَتَرَ عَلَى مُسْلِمٍ سَتَرَ اللَّهُ عَلَيْهِ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَاللَّهُ فِي عَوْنِ الْعَبْدِ مَا كَانَ الْعَبْدُ فِي عَوْنِ أَخِيهِ قَالَ أَبُو دَاوُد لَمْ يَذْكُرْ عُثْمَانُ عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ وَمَنْ يَسَّرَ عَلَى مُعْسِرٍ
ترجمہ:روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا" آدمی جب کسی مسلمان بھائی کی کسی دنیا کی تکلیف کو دور کرتا ہے تو اللہ تعالی اس سے قیامت کی تکلیف کو دور فرمائیں گے اور جو کوئی کسی تنگ دست سے سہولت والا معاملہ کرتا ہے اللہ تعالی اس پر دنیااور آخرت میں سہولت فرمائیں گے اور جو کسی مسلمان کی پردہ پوشی فرمائے گا اللہ تعالی اس کی پردہ پوشی فرمائیں گے دنیا اور آخرت میں ،اور اللہ تعالی بندہ کی مدد میں اس وقت تک لگے رہتے ہیں جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد کرتا رہتا ہے "
اللہ تعالی عمل کی توفیق نصیب فرمائیں۔آمین

السلام علیکم!
میں نے دو باتیں پوچھنی ہیں
1:پہلی بات تو یہ کہ پی ایچ پی بی بی 3 سے بننے والے فورم کے صفحہ پر جو اوپر ایک امیج لگا ہوا ہے جس پر پی ایچ پی بی بی 3 لکھا ہوا ہے اس امیج کو کسی اور امیج سے کیسے بدلا جا سکتا ہے ۔
2:دوسری بات یہ کہ اس ورژن میں سٹائلز ایک یا دو ہی دیے گئے ہیں‌،براہ مہربانی یہ بتائیں کہ پی ایچ پی بی بی 3 کے اردو ورژن کے لیے مزید اسٹائلز کہاں سے ملیں گے اور یہ بھی بتائیں کہ خود کوئی اسٹائل بنانا ہو تو اس کا طریقہ کیا ہو گا؟
شکریہ
جواب کا انتظار رہے گا ۔
 
شازل

محفلین
یہ تھیم کے امیجز کے فولڈر میں‌ہوگا
نئی تھیم بنانے کے لیے گوگل سے کوئی تھیم ڈھونڈیں اور اس میں اردو پیڈ ڈال کر استعمال کے قابل بنا دیں
 
اظفر

محفلین
السلام علیکم
ذیشان میں نے اپنے لیے کئی اردو تھیمز تیار کیے ہوئے ہیں ۔ آپ مجھے اپنا ای میل ایڈریس دے دیں میں وہاں بھیج دوں‌گا ۔ باقی امیج تبدیل کرنا نہایت آسان ہے ۔ ایڈمن پینل میں سٹایلز میں جا کر ایک نظر دیکھ تو لیں ۔
اردو کی پیڈ شامل کرنے کیلیے نبیل کا بنا سکرپٹ ڈاریکٹری مین رکھ کر میک اردو اڈیٹر سے کال کیا جاتا ہے ۔
 
arifkarim

معطل
ذیشان یہ جو اوپر آپنے ایک حدیث مبارکہ کیساتھ سوال کا آغاز کیا ہے، اسکا کیا مقصد ہے؟؟؟؟
 
ذیشان

محفلین
بھائی صرف اتنا مقصد ہے کہ ایک دوسرے کی رہمائی کرتے وقت ہم دینی نقطہ نظرکو مد نظر رکھ کر ثواب بھی حاصل کر سکتے ہیں۔گویا یہ صرف استحضار کے لیے ہے۔
 
السلام علیکم
ذیشان میں نے اپنے لیے کئی اردو تھیمز تیار کیے ہوئے ہیں ۔ آپ مجھے اپنا ای میل ایڈریس دے دیں میں وہاں بھیج دوں‌گا ۔ باقی امیج تبدیل کرنا نہایت آسان ہے ۔ ایڈمن پینل میں سٹایلز میں جا کر ایک نظر دیکھ تو لیں ۔
اردو کی پیڈ شامل کرنے کیلیے نبیل کا بنا سکرپٹ ڈاریکٹری مین رکھ کر میک اردو اڈیٹر سے کال کیا جاتا ہے ۔

آپ یہ تھیمز اگر مناسب سمجھیں تو کہیں اپلوڈ کردیں تاکہ دوسرے لوگ بھی استفادہ کرسکیں۔
 
ذیشان

محفلین
السلام علیکم
ذیشان میں نے اپنے لیے کئی اردو تھیمز تیار کیے ہوئے ہیں ۔ آپ مجھے اپنا ای میل ایڈریس دے دیں میں وہاں بھیج دوں‌گا ۔ باقی امیج تبدیل کرنا نہایت آسان ہے ۔ ایڈمن پینل میں سٹایلز میں جا کر ایک نظر دیکھ تو لیں ۔
اردو کی پیڈ شامل کرنے کیلیے نبیل کا بنا سکرپٹ ڈاریکٹری مین رکھ کر میک اردو اڈیٹر سے کال کیا جاتا ہے ۔
ای میل ایڈریس آپ کو پی ایم کر چکا ہوں ملاحظہ فرما لیں۔”
امیج تبدیل کرنا آگیا ہے
نبیل بھائی کا بنا سکرپٹ کہاں سے ملے گا؟ اور اس کو کونسی ڈائریکٹری میں رکھنا ہے اور میک اردو ایڈیٹر سے کال کرنے کا کیا مطلب ہے وضاحت فرما دیں ۔شکریہ
 
فخرنوید

محفلین
اظفر تم نے اسے نمبر تو بتایا ہی نہیں ہے جہاں اس نے میک اردو ایڈیٹر کو کال کرنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مزاق کر رہا ہوں سوری

یار جہاں جہاں آپ نے اردو ایڈیٹر بنانا ہے وہاں پر سکرپٹ کی کچھ لائنیں داخل کر نی ہیں ۔ جسے کال کہہ رہا ہے۔
 
ذیشان

محفلین
بھائی جان اب یہ سوال ہے کہ سکرپٹ کی لائنیں کون سی ہیں جن کو داخل کرناہے ۔اور کس طرح داخل کرنا ہے مجھے مبتدی سمجھ کر تفصیل سے بتائیں۔شکریہ
 
Top