پی ایچ پی بی بی کے لئے اردو ٹیمپلیٹ

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

اردو محفل پر اپنے پہلے موضوع اور پہلی کاوش کے ساتھ حاضر خدمت ہوں امید ہے کہ خوش آمدید کہا جائے گا :D

میں پي ايچ پي بي بي اريبيا سے یہاں وارد ہوا ہوں جہاں پی ایچ پی بی بی پر عربی میں بڑا اچہا کام ہورہا ہے.

اردو ویب کی پی ایچ پی بی بی پر اردو میں کاوش قابل ستائش ہے اور چونکہ میرے لئے یہاں کچھ کرنے کو باقی نہیں بچا اس لئے سوچا کہ کیوں نا ابتدائی طور پر ایک عدد (ٹیمپلیٹ) سٹائل لے کر حاضر ہوا جائے... کیونکہ میں نے اردو "ٹیمپلیٹس" کی کمی شدت سے محسوس کی.. یہ ایک اسلامی طرز کی ٹیمپلیٹ ہے جو مکمل طور پر پی ایچ پی بی بی اریبیا کی ٹیم کی کاوش ہے اور چونکہ اردو اور عربی دونوں ہی دائیں سے بائیں لکھی جانے والی زبانیں ہیں اس لئے ڈائریکشن کا مسئلہ تو پہلے سے ہی حل شدہ تھا صرف چند بنیادی تبدیلیاں کر کے یہ اسٹائل اردو محفل میں پیش خدمت ہے.. امید ہے میری یہ پہلی کاوش پسند کی جائے گی..

01sq4.jpg


02fq7.jpg


03xg1.jpg


یہ سٹائل اردو ویب سے ڈاونلوڈ کردہ پی ایچ پی بی بی 2 کے اردو ورزن پر ہی انسٹال کیا گیا ہے.. اس ضمن میں ایک مسئلہ یہ درپیش رہا کہ جب موضوع کو دیکھنے کی کوشش کی گئی تو مندرجہ ذیل مسئلہ سامنے آیا

problemce7.jpg


ملاحظہ ہو کہ نہ صرف اوپر ایک عدد ایرر نظر آرہا ہے بلکہ موضوع کا متن بھی غائب ہے... اور جب میں نے انکلوڈ کے فولڈر سے bbcode.php فائل کو ایک پہلے سے موجود فائل سے تبدیل کر دیا تو مسئلہ فوراً ہی حل ہوگیا..

اس سٹائل میں ایک عدد "آسان رجسٹریشن" کا موڈ بھی ڈال دیا گیا ہے جو فورم کے صفہ اول کے آخر میں زائرین کی سہولت اور ان کی آسان اور تیز ترین رجسٹریشن کا منتظر رہتا ہے.. اس سے رجسٹریشن کے خواہشمند کو ایگریمنٹ سے گزر کر رجسٹریشن فارم تک پہنچنے کی ضرورت نہیں رہتی.. اور صفحہ اول سے ہی ضروری معلومات فراہم کر کے رجسٹریشن کی جاسکتی ہے..

صفحہ اول پر آسان رجسٹریشن فارم ملاحظہ ہو

quickregtd2.jpg


میرا یقیناً مزید موڈ انسٹال کرنے کا ارادہ تھا مگر جب بھی lang_main.php میں کسی موڈ کے لئے ضروری تبدیلیاں کرتا ہوں مندرجہ ذیل ایرر ظاہر ہوتا ہے

04um5.jpg


یہ ایرر قطعی پلے نہیں پڑا.. اگر منتظمین "موڈز" کی راہ میں حائل یہ رکاوٹ دور کرنے میں میری مدد کریں تو میرا ایک عدد "ایڈوانس" فورم پیکج بنانے کا ارادہ ہے :wink:

اس سٹائل میں اردو ویب پیڈ ڈالنے کی کوشش کی مگر موضوع بھیجنے پر موضوع کا متن غائب اور وہی bbcode.php کا ایرر...؟؟؟ اگر اس ضمن میں بھی ہو سکے تو ہدایات سے نوازا جائے..

فی الحال یہ سٹائل ی۔۔۔ہ۔۔۔۔اں س۔۔ے ڈاون۔۔۔۔۔ل۔۔۔۔۔۔وڈ کریں

واللہ الموفق
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ مکی۔ آپ چاہیں تو یہ فائل ہمارے فائل سیکشن میں بھی اپلوڈ کر سکتے ہیں۔

آپ نے سٹائل میں ٹاہوما فونٹ ہی استعمال کیا ہوا ہے۔ عام طور پر اردو ویب سائٹس پر اردو نسخ ایشیا ٹائپ، نفیس ویب نسخ وغیرہ استعمال ہوتے ہیں۔ میری دانست میں اس تھیم کے سٹائل میں فونٹ تبدیل کرنا بہتر ہو گا۔

جہاں تک headers already sent ایرر کا تعلق ہے تو اس کے لیے lang_main.php کھولیے اور اس کے آخر میں چیک کریں۔ اس کے آخر میں [eng:547fdf5cef]?>[/eng:547fdf5cef] کے بعد کوئی ایکسٹرا سپیس یا نیو لائن نہیں ہونا چاہیے۔

دوسری utf-8 ایرر کا تعلق آپ کے ویب ہوسٹ سے لگتا ہے۔ شاید وہاں مہیا کی گئی پی ایچ پی میں مناسب پیکج انسٹال نہیں ہوئے ہوئے ورنہ اردو فورم تو کئی فری ہوسٹس پر صحیح چل رہی ہے۔
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

جواب کا شکریہ...

lang_main.php کے آخر میں معمولی سی سپیس تھی مگر اسے ختم کرنے کے بعد بھی صورتحال جوں کی توں ہے اور وہی ایرر درپیش ہے جو کہ موڈز کی راہ میں رکاوٹ ثابت ہورہا ہے..

جہاں تک utf-8 کے ایرر کا تعلق ہے تو یہ فورم کسی ویب ہوسٹ پر نہیں بلکہ ابھی تو میرے ہی سسٹم پر چل رہا ہے چنانچہ utf-8 ایرر چہ معنی دارد..؟؟

ہوسکے تو ان مسائل کو حل کرنے میں میری مدد کریں تاکہ اردو فورم میں موڈز اور مستقبل کے تمام ٹیمپلیٹس میں اردو ویب پیڈ انسٹال کیا جاسکے.. کیونکہ یہ واحد ٹیمپلیٹ نہیں ہے.. بلکہ میں مزید کئی ٹیمپلیٹ بنانے کے چکر میں ہوں...

اگر یہ دو مسائل حل ہوجائیں.. یا کم سے کم ٹیمپلیٹ میں اردو ویب پیڈ ہی کا مسئلہ حل ہوجائے تو عنقریب سب لوگ مفت اردو فورم کے مزے لوٹ سکیں گے.. :D

اگر نہیں تو پھر بھی بغیر اردو ویب پیڈ کے کام چلایا جاسکتا ہے مگر مزہ نہیں آئے گا..

جہاں تک تاہوما فونٹ کی بات ہے تو یہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے

حل کا منتظر رہوں گا..

واللہ الموفق
 

زیک

مسافر
اچھی کوشش ہے۔

headers والے ایرر کی وجہ BOM کا حرف ہے۔ ونڈوز کے عام ایڈیٹر جیسے نوٹ‌پیڈ ہر یونیکوڈ فائل کے شروع میں یہ character ڈال دیتے ہیں جس کی وجہ سے مسئلہ ہوتا ہے۔ بہتر ہے کہ آپ کوئی باقاعدہ یونیکوڈ ٹیکسٹ ایڈیٹر استعمال کریں جیسے بیبل‌پیڈ۔ اس میں جب lang_main.php کھولیں تو پھر Save As کریں اور سیو کی ونڈو میں یہ دیکھیں کہ Byte Order Mark کا خانہ unchecked ہے۔ اب یہ سیو کی ہوئی فائل صحیح کام کرے گی۔
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

الأخ عبد الرحمن .. فاجأتی بطلتک المفاجئہ.. حتی ھنا ما بتفکونا.. ومشکور علی الرد وتسلم لی یا غالی..

جناب "دوست" صاحب.. خوش آمدید کہنے کا شکریہ..

ویسے آپ کا دل کس بات پر خوش ہوا..؟!

واللہ الموفق
 

نبیل

تکنیکی معاون
مکی، آپ یہاں موجود اردو پی فورم پیکج سے ہی lang_main.php نکال کر کیوں نہیں استعمال کر لیتے؟

ویب پیڈ شامل کرنے کے لیے آپ اسی اردو فورم پیکج میں شامل سب سلور ٹمپلیٹ کاجائزہ لیں جس میں ویب پیڈ شامل ہے۔ اس کے لیے ٹپ یہ ہےکہ BeyondCompare کے ذریعے اس کسٹمائز کی ہوئی سب سلور اور اوریجنل سب سلور کا تقابل کریں۔ اس سے آپ کو واضح ہو جائے گا کہ ویب پیڈ شامل کرنے کے لیے کن تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

شکریہ زکریا صاحب.. آپ کے مشورے سے lang_main.php میں جو مسئلہ تھا وہ حل ہوگیا :D

اب موڈ آسانی سے انسٹال کئے جاسکیں گے..

نبیل صاحب.. آپ کے مشورے پر عمل جاری ہے.. دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے..

بہر حال ایک مسئلہ تو آج ہی حل ہوگیا..

چنانچہ یہ ٹیمپلیٹ مزید بہتر کر کے جلد از جلد پیش کیا جائے گا..

واللہ الموفق
 

دوست

محفلین
اتنا اچھا سانچہ دیکھ کر دل خوش ہوگیا۔۔۔
اور مزید کی آمد کا سن کر اور خوشی ہورہی ہے۔۔۔
 
Top