پین ڈرائیو موڈیم

زلفی شاہ

لائبریرین
537998_403634172983018_1270359850_n.jpg

404080_403634372982998_100000093168236_1593019_450182424_n.jpg

536397_403636826316086_100000093168236_1593025_737618207_n.jpg

یہ موڈیم انٹرنیٹ کے لئے ملیشیا میں استعمال ہوتی ہے۔ اس میں جس بھی موبائل کمپنی کی چاہیں سم ڈال کر چلا سکتے ہیں۔ بشرطیکہ آپ نے اپنی سم میں متعلقہ کمپنی سے انٹر نیٹ کی سہولت حاصل کر رکھی ہو۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ پاکستان میں کیا موبائل کمپنیوں نے اس طرح کی سہولت فراہم کر رکھی ہے کہ نہیں؟ یعنی پاکستان میں کسی موبائل کمپنی کی سم کو موڈیم میں ڈال کر کمپیوٹر پر نیٹ چلایا جا سکتا ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
اس کا تو علم نہیں، البتہ چھوٹی چھوٹی USB ملتی ہیں، پری پیڈ، وہ کسی بھی کمپیوٹر میں لگائیں اور انٹرنیٹ چلائیں۔
یہ جو آپ نے تصویر لگائی یہ بھی تو USB ہی تو ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
ہندوستان میں اسے 3 جی موڈم، انٹر نیٹ ڈونگل، یو اس بی سٹک وغیرہ کہا جاتا ہے۔ یہ بغیر سروس کے ان لاکڈ بھی ملتی ہیں، لیکن مہنگی۔ اور سستی ہر سروس پرووائڈر کی اپنی برانڈ کی ہوتی ہیں۔ برانڈ مطلب اپنا ٹھپہ لگا دیتے ہیں، ہوتی ہیں وہی Huawai وغیرہ کی۔
 
وجی

لائبریرین
جی نہیں 3جی کی سروس کسی موبائل کمپنی نے شروع نہیں کی
ہاں البتہ یوایس بی موڈیم ، انٹرنیٹ سروس مہیا کرنے والی کمپنیاں ضرور موجود ہیں
جیساکہ الف عین صاحب نے کہا کہ اسکو ڈونگل یوایس بی بھی کہا جاتا ہے اور یہ صرف اسی کمپنی کی سروس دیتی ہے جس کمپنی کی ہوتی ہے
 
زلفی شاہ

لائبریرین
اس کا تو علم نہیں، البتہ چھوٹی چھوٹی USB ملتی ہیں، پری پیڈ، وہ کسی بھی کمپیوٹر میں لگائیں اور انٹرنیٹ چلائیں۔
یہ جو آپ نے تصویر لگائی یہ بھی تو USB ہی تو ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ اوپر لگائی گئی تصویروں والی موڈم پاکستان میں بیکار ہے ۔ اس کا سیدھا سادہ مطلب یہ ہوا کہ اس پر جو سرمایہ کاری میں نے کی ہے وہ سارا سرمایہ بیکار گیا۔ میرے ذہین دوست شمشاد دوست بھائی کوئی اس کا حل نکالو، نہیں تو میں تو کنگال ہو جاؤں گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
تو کیا آپ وہ پین نما موڈیم وہاں سے پاکستان لانا چاہ رہے ہیں؟

میں سمجھا نہیں کہ اس پر آپ نے سرمایہ کاری کس نظریئے سے کی تھی؟
 
dxbgraphics

محفلین
پاکستان میں جب چھٹیوں میں جاتا ہوں تو worldcall کی یو ایس بی استعمال کرتا ہوں۔ اس کی سپیڈ 256 ہوتی ہے۔ڈاونلوڈ وغیرہ کے لئے تو ن ہیں البتہ آن لائن چیٹنگ یا فورم پر رابطے کے لئے بہت اچھا ہے۔ جہاں گئے لیپ ٹاپ کے ساتھ منسلک کیا اور نیٹ شروع
 
زلفی شاہ

لائبریرین
لاہور میں ایک سنٹر ہے، مجھے اس وقت اس کا نام یاد نہیں آ رہا، غالباً عظیم سنٹر ہے ، ایک چکر وہاں کا لگا لیں۔
جدید دور آگیا ہے کہ عظیم سینٹروں میں بھی چیزیں رلنے لگی ہیں۔ عام دکانوں اور عام سینٹروں کا کیا حال ہوگا۔
 
یوسف-2

محفلین
پاکستان میں یو ایس بی کنکشن کی آمد سے قبل موبائل سِم سے لیپ ٹاپ پر تو نیٹ کی سہولت موجود تھی۔ اس کا موڈیم عام موبائل سائز کا تھا۔ میرے پاس پہلے جیز کا سِِم کنکشن ہی تھا۔ جس میں عام موبائل سم کے علاوہ خصوصی ڈیٹا سم بھی لگتی تھی۔ اب موجود ہے یا نہیں، پتہ نہیں۔
زلفی بھائی! آپ کے ملیشین موڈیم کی تصویریں مجھے نظر کیوں نہیں آرہیں؟
 
حکم ہو تو ملیشین عینک بھجوادوں، صاف نظر آ جائیں گی ، اصل میں ملیشیا والے قوم پرست واقع ہوئے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
عینک کو چھوڑیں، ان تصاویر کو کسی اور مفت کی سائیٹ پر اپلوڈ کریں تاکہ آپ کا مسئلہ حل کیا جا سکے۔
 
یوسف-2

محفلین
حکم ہو تو ملیشین عینک بھجوادوں، صاف نظر آ جائیں گی ، اصل میں ملیشیا والے قوم پرست واقع ہوئے ہیں۔
اور اگر میری پاکستانی نگاہوں کو آپ کی بھیجی ہوئی ملیشین عینک بھی نظر نہ آئی تو۔۔۔ احتیاطا" ساتھ میں دو خوبصورت ملیشین نین بھی بھیج دیں :biggrin:

eyes.jpg
 
زلفی شاہ

لائبریرین
اور اگر میری پاکستانی نگاہوں کو آپ کی بھیجی ہوئی ملیشین عینک بھی نظر نہ آئی تو۔۔۔ احتیاطا" ساتھ میں دو خوبصورت ملیشین نین بھی بھیج دیں :biggrin:

eyes.jpg
یوسف ثانی بھائی! ہم نے آپ کا کیا بگاڑا ہے؟ اتنی حسین آنکھیں دیکھ کر خزاں رسیدہ جوانی انگڑائیاں لینے لگی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
آنکھیں دیکھنے پر خزاں رسیدہ جوانی انگڑائیاں لے رہی ہے، پورا چہرہ دیکھنے پر کیا ہو گا؟
 
Top