پیغام قرآن و حدیث

یوسف-2

محفلین
quranohadees.jpg
 

یوسف-2

محفلین
پیغام قرآن و حدیث نامی اس کتاب میں دو کتابیں ہیں:
1) پیغام قرآن
2) پیغام حدیث

پیغام قرآن: قرآن کی الحمد سے والناس تک جملہ بالترتیب آیات کی موضوعاتی درجہ بندی پر مبنی کتاب ہے۔ ہر پارہ 50 تا 60 پیراگراف پر مشتمل ہے۔ ہر پیراگراف موضوعاتی عنوان سے مزین ہے۔ پوری کتاب مین جن جن آیات میں امر و نہی کا حکم موجود ہے، ان آیات کو جلی اور خط کشیدہ کے ذریعہ نمایاں کیا گیا ہے۔ کتاب کے آخر میں تمام امر و نہی کا اشاریہ یعنی انڈیکس بھی موجود ہت۔ کتاب کا متن سادہ اور عام فہم مفہوم پر مبنی ہے جو شیخ القرآن و شیخ الحدیث مفتی ابراہیم حنیف سے تصدیق شدہ ہے۔

پیغام حدیث: اسے پیغام قرآن ہی کی طرز پر تالیف کیا گیا ہے۔ اس میں اولا“ تو بکاری شریف کے تمام کتب کی تلخیص شامل ہے۔ بعد ازاں صحاح ستہ سمیت بارہ احادیث کے مجموعوں سے اضافی احادیث شامل کردی گئی ہیں۔ نہایت آسان اردو مفہوم، موضوعاتی درجہ بندی اور عنوانات کے ساتھ۔ امر و نہی کی نشاندہی بمعہ اشاریہ۔۔۔یہ کتاب بھی تصدیق شدہ ہے۔

دونوں کتابیں 2008 سے شائع ہورہی ہیں۔ یہ دونوں کتابوں کا مجموعہ پانچواں ایڈیشن ہے جو شائع ہوا ہے۔ دونون کتب کے دو سی ڈی ایڈیشن بھی شائع ہوچکے ہیں۔ یہ کتب انٹر نیٹ پر برائے آن لائن ریڈنگ اور ڈائون لوڈنگ کے لئے بھی دستیاب ہے۔ ان کتب کے سندھی اور انگریزی ایڈیشن بھی تیار کئے جارہے ہیں۔ نمونہ ویب سائٹ پر موجود ہے۔
 

یوسف-2

محفلین
کاپی رائٹ: سب سے اہم بات یہ کہ ان کتب کی کوئی کاپی رائٹ نہیں ہے۔ اسے تجارتی بنیادوں پر فروخت بھی نہیں کیا جاتا۔ مخیر حضرات اسے طبع کراکر ایسال ثواب اور صدقہ جاریہ کی غرض سے تقسیم کرتے ہیں۔ چنانچہ کوئی بھی فرد یا ادارہ اسے از خود شائع و تقسیم کرسکتا ہے۔ ٹائٹل اور ان پیج کمپوزنگ ادارہ سے مفت طلب کی جاسکتی ہے۔
 
Top