پیغام قرآن: اوامر و نواہی ۔ ۔ ۔ تبصرہ و تجزیہ

یوسف-2

محفلین
السلام و علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
قرآن کے تیس پاروں میں بلا واسطہ یا بالواسطہ (direct or indirect) جہاں کہیں بھی امر و نہی (dos and donts) کی تعلیمات موجود ہیں، انہیں "پیغامَ قرآن" نامی کتاب میں جلی اور خط کشیدہ الفاظ کے ذریعہ نمایاں کیا گیا ہے۔ ایسی تمام آیات کو بالترتیب ایک دھاگے میں پیش کیا گیا ہے۔
ان پیج کو یونی کوڈ میں تبدیل کرنے کے دوران بعض مقامات پر ابھی تدوین کی ضرورت ہے۔ ان شاء اللہ العزیز باری باری تمام پاروں کے مواد کی تدوین کی جائے گی۔ تاہم قارئین اس وقت بھی ان اوامر و نواہی سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ کہیں کہیں حوالہ جات میں بھی غلاطی کا امکان ہوسکتا ہی۔ تاہم آیات کی ترتیب بمطابق اصل ہے۔

قارئین سے درخواست ہے کہ اپنی آراء سے ضرور نوازیں۔ کیونکہ ان اوامر و نواہی پر مبنی عنقریب ایک کتابچہ بھی شائع کیا جارہا ہے

ربط یہ ہے پیغام قرآن اوامر و نواہی
 

یوسف-2

محفلین
1۔ جملہ تیس پاروں کے نام اور نمبر شمار کو متن سے جدا اورنمایاں کردیا گیا ہے، تاکہ ہر پارے کی امر و نہی کی تعلیمات الگ اور واضح نظر آسکے۔

2۔ ہر پارے کے اوامر و نواہی کے نمبر شمار ان پیج ٹو یو نی کوڈ کنورژن میں دائیں بائیں الٹ ہوگئے ہیں۔ انہیں کامن سینس کی مدد سے ترتیب وار دیکھا جاسکتا ہے۔ وقت کی کمی کے باعث یہ ممکن نہیں کہ جملہ نمبر شمار کو ترتیب دیا جائے۔ اور اس کی یہاں کوئی خاص ضرورت بھی نہیں۔ اصل مقصد قرآنی تعلیمات سے آگاہی حاصل کرنا ہے، نہ کہ درست نمبر شمار سے۔

3۔ جملہ اوامر و نواہی، اسی ترتیب سے پیش کئے گئے ہیں، جس ترتیب سے قرآن میں آئے ہیں۔ ہر امر و نہی کے ساتھ سورۃ اور آیت کا حوالہ بھی درج ہے۔ تاہم یہ ممکن ہے کہ کہیں کہیں حوالہ جات میں ایک آدھ نمبر کی کمی بیشی درج ہوگئی ہو۔ لیکن اوپر نیچے کے احکامات کو دیکھ کر کسی بھی امر و نہی کا اصل حوالہ معلوم کیا جاسکتا ہے، اگر یہاں درست نہ بھی ہو تو۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس قسم کی معمولی اغلاط پر احقر کو معاف کرے۔ قارئین بھی اصل پیغام کی طرف توجہ دیں۔

جزاک اللہ خیر
 

شمشاد

لائبریرین
جزاک اللہ یوسف بھائی۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کی علم میں مزید اضافہ فرمائے۔
 

شاکر

محفلین
ماشاءاللہ یوسف بھائی جان۔۔ یہ تو بہت ہی عمدہ کام کر دیا ہے آپ نے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائیں۔ کیا اس کو پیغام قرآن یا محفل ویب سائٹ کے حوالے کے ساتھ دیگر فورمز پر بھی شیئر کیا جا سکتا ہے؟
 

یوسف-2

محفلین
ماشاءاللہ یوسف بھائی جان۔۔ یہ تو بہت ہی عمدہ کام کر دیا ہے آپ نے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائیں۔ کیا اس کو پیغام قرآن یا محفل ویب سائٹ کے حوالے کے ساتھ دیگر فورمز پر بھی شیئر کیا جا سکتا ہے؟

بہت بہت شکریہ ۔ جی بالکل ۔ یہ تو صدقہ جاریہ ہے ۔ اسے زیادہ سے زیادہ فورمز پر شئیر کیا جاسکتا ہے بلکہ کیا جانا چاہئے۔ حوالہ دینا لازمی نہیں ہے۔ لیکن اگر پیغام قرآن ڈاٹ کام کا حوالہ دیں گے تو ناظر کو اور بھی بہت کچھ مل سکتا ہے۔ پیشگی شکریہ
 

الف عین

لائبریرین
جزاک اللہ خیر یوسف صاحب، لیکن میں ذاتی طور پر پسند کرتا ہوں کہ سوروں کی ترتیب سے مواد ہوتا۔ کیا اس مواد کو سورتوں کی ترتیب سے بھی کیا جا سکتا ہے؟
 

یوسف-2

محفلین
جزاک اللہ خیر یوسف صاحب، لیکن میں ذاتی طور پر پسند کرتا ہوں کہ سوروں کی ترتیب سے مواد ہوتا۔ کیا اس مواد کو سورتوں کی ترتیب سے بھی کیا جا سکتا ہے؟

جی ہاں! یہ ترتیب دونوں اعتبار سے درست ہے۔ یعنی پاروں کے اعتبار سے بھی اور سورتوں کے اعتبار سے بھی۔ صرف اوامر و نواہی کے مواد کی تقسیم پاروں پر کی گئی ہے تاکہ ہر پارے میں مواد کی تعداد یکساں نظر آئے۔ قرآن میں آیات کی ترتیب کو پیغامَ قرآن کی موضوعاتی درجہ بندی میں بھی برقرار رکھا گیا ہے اور یہاں بھی۔ پسن کرنے کا شکریہ

پیغامَ قرآن کے دس پارے یونی کوڈ میں تبدیل کر چکا ہوں۔ سات پارے یہاں پوسٹ بھی کر چکا ہوں۔ اگر آپ پسند کریں تو یہیں سے ہی مواد کو برقی کتاب میں منتقل کرسکتے ہیں۔ بس آپ کو پروف ریڈنگ کروانی پڑے گی۔ وقت کی قلت کے باعث میں یہاں پروف ریڈنگ نہیں کر پا رہا ہوں
 

شاکر

محفلین
وقت کی قلت کے باعث میں یہاں پروف ریڈنگ نہیں کر پا رہا ہوں
بھائی جان، اس پروف کی تو اشد ضرورت پڑے گی۔ پہلے ہی پارے کا نمبر دس ملاحظہ کریں:

۰۱۔ تم لوگ اپنے خالق کے حضور توبہ کرو اور اپنی جانوں کو ہلاک کرو (البقرة....54)
نہی کو امر بنا دینا تو سنگین غلطی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ اس قسم کی یہی ایک ہی غلطی ہو۔ لیکن اس کے لئے کچھ فرصت نکال لینا بہتر رہے گا۔
 

یوسف-2

محفلین
بھائی جان، اس پروف کی تو اشد ضرورت پڑے گی۔ پہلے ہی پارے کا نمبر دس ملاحظہ کریں:


نہی کو امر بنا دینا تو سنگین غلطی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ اس قسم کی یہی ایک ہی غلطی ہو۔ لیکن اس کے لئے کچھ فرصت نکال لینا بہتر رہے گا۔

1۔ اس قدر توجہ سے مطالعہ کرنے کا شکریہ۔ امید ہے کہ آپ اور دیگر احباب اسی طرح توجہ سے پڑھ کر ایسی نشاندہی کرکے میری معاونت کرتے رہیں گے۔
2۔ دوسری بات یہ کہ یہاں نہی کو امر بنانے والی غلطی نہیں ہوئی ہے۔ اس جگہ توبہ کے بعد قربانی کے جانور کی جانوں کو ہلاک کرنے کا امر ہے۔
3۔ میں نے کوشش تو کی ہے کہ ایسی کوئی امر یا نہی کی فہرست نہ بنائوں، جو سیاق و سباق کے بغیر "قابل قبول" نہ لگے۔ مگر یہاں چوک ہوگئی ہے۔ یہاں پر پہلا جملہ ہی کافی ہے دوسرا جملہ دینے کی ضرورت نہیں تھی۔ اسے حذف کئے دیتا ہوں۔
4۔ ابھی میرا یہ کام "مکمل" نہیں ہوا ہے۔ یہاں پر شیئر کرنے کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ لوگوں کی رائے مل سکے۔ ویسے ایسی ٹیکنیکل اغلاط اور بھی ہوسکتی ہیں، جنہیں دوسری تیسری خواندگی کے بعد ان شاء اللہ دور کردیا جائے گا۔ مگر موجودہ صورت میں بھی ان لوگوں کے لئے کافی کچھ علم فراہم کرتا ہے جو بوجوہ مکمل قرآن ترجمہ کے ساتھ پڑھنے سے قاصر ہیں۔
5۔ اسی سیکشن میں مکمل قرآن کی موضوعاتی درجہ بندی پر مبنی دھاگہ بھی شروع کیا گیا ہے۔ اب تک بارہ پارے پوسٹ ہوچکے ہیں۔ بقیہ بھی ان شاء اللہ جلد پوسٹ کردیا جائےگا۔ تاہم پروف کا مسئلہ وہاں بھی ہے۔ اصل پروف شدہ متن پیغام قرآن ڈاٹ کام پر موجود ہے۔ یہاں تو اسے ہی یونی کوڈ میں تبدیل کرکے پیش کیا جارہا ہے۔
 
Top