پیغامَ قرآن: اوامر و نواہی

یوسف-2

محفلین
1.... الٓم ٓ میں امر و نہی کی تعلیمات

۱۔ ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں۔ (فاتحہ ۔5)
۲۔ ہدایت ہے ان پرہیزگار لوگوں کے لیے جو غیب پر ایمان لاتے ہیں۔(البقرہ ۔2)
۳۔نماز قائم کرتے ہیں۔( البقرہ۔3)
۴۔جو رزق ہم نے ان کو دیا ہے، اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔ ( البقرہ۔3)
۵۔اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں۔ (البقرة....4)
۶۔بندگی اختیار کرو اپنے اس رب کی جو تم سب کا خالق ہے۔ (البقرة....21)
۷۔ تھوڑی قیمت پر میری آیات کو نہ بیچ ڈالو ۔(البقرة....41)
۸۔ حق کو مشتبہ نہ بنا¶ اور نہ جانتے بوجھتے حق کو چھپانے کی کوشش کرو۔(البقرة....42)
۹۔ نماز قائم کرو، زکوٰة دو۔(البقرة....43)
۰۱۔ تم لوگ اپنے خالق کے حضور توبہ کرو ۔ (البقرة....54)
۱۱۔ جو بھی بدی کمائے گا اور اپنی خطاکاری کے چکر میں پڑا رہے گا، وہ دوزخی ہے ۔ (البقرة....81)
۲۱۔ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرنا۔(البقرة....83)
۳۱۔ماں باپ ، رشتے داروں، یتیموں اور مسکینوں کے ساتھ نیک سلوک کرنا۔(البقرة....83)
۴۱۔ نماز قائم کرنا اور زکوٰة دینا۔(البقرة....83)
۵۱۔ آپس میں ایک دوسرے کا خون نہ بہانا اور نہ ایک دوسرے کو گھر سے بے گھر کرنا (البقرة....84)
۶۱۔ ایک گروہ نے کتاب اللہ کو اس طرح پس پُشت ڈالا گویا کہ وہ کچھ جانتے ہی نہیں۔ (البقرة....۱۰۱)
۷۱۔تم عفو و درگزر سے کام لو ۔ نماز قائم کرو اور زکوٰة دو۔(البقرة....۹۰۱)
۸۱۔جن لوگوںکو ہم نے کتاب دی ہے، وہ اسے اس طرح پڑھتے ہیں جیسا کہ پڑھنے کا حق ہے(البقرة:۰۲۱)
۹۱۔ وہ قرآن پر سچے دل سے ایمان لاتے ہیں۔ (البقرة....۱۲۱)
۰۲۔ ابراہیم ؑ جہاں عبادت کے لیے کھڑا ہوتا ہے اس مقام کو مستقل جائے نماز بنالو۔(البقرة....۳۲۱)
۱۲۔ میرے اس گھر کو طواف، اعتکاف، رکوع اور سجدہ کرنے والوں کے لیے پاک رکھو(البقرة....۵۲۱)
۲۲۔ اللہ نے تمہارے لیے یہی دین پسند کیا ہے، لہٰذا مرتے دم تک مسلم ہی رہنا۔ (البقرة....۲۳۱)
۳۲۔اللہ کا رنگ اختیار کرو، اس کے رنگ سے اچھا اور کس کا رنگ ہوگا؟ (البقرة....۸۳۱)

2.... سیقول میں امر و نہی کی تعلیمات

۱۔تم جہاں کہیں بھی ہو، مسجد حرام ہی کی طرف منہ کرکے نماز پڑھو۔ (البقرة....۰۵۱)
۲۔ ظالموں کی زبان کسی حال میں بند نہ ہوگی۔ تم اُن سے نہیں بلکہ مجھ سے ڈرو۔ (البقرة....۱۵۱)
۳۔ تم مجھے یاد رکھو، میں تمہیں یاد رکھوں گا۔ میرا شکر ادا کرو، کُفران نعمت نہ کرو۔(البقرة....۲۵۱)
۴۔ صبر اور نماز سے مدد لو۔ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ (البقرة....۳۵۱)
۵۔جو شخص بیت اللہ کا حج یا عُمرہ کرے، وہ صفا و مروہ کے درمیان سعی کر لے۔(البقرة....۸۵۱)
۶۔ حلال اور پاک چیزیں کھا¶ اور شیطان کے بتائے ہوئے راستوں پر نہ چلو۔(البقرة....۸۶۱)
۷۔ جو پاک چیزیں ہم نے تمہیں بخشی ہیں انہیں بے تکلف کھا¶ اور اللہ کا شکر ادا کرو۔ (البقرة....۲۷۱)
۸۔ مُردار نہ کھا¶، خون سے اور سو¿ر کے گوشت سے پرہیز کرو ۔(البقرة....۳۷۱)
۹۔ کوئی ایسی چیز نہ کھا¶ جس پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام لیا گیا ہو۔ (البقرة....۳۷۱)
۰۱۔ اپنا مال رشتے داروں، یتیموں ، مسکینوں، مسافروں اور مانگنے والوں پر خرچ کرو۔(البقرة....۷۷۱)
۱۱۔ نماز قائم کرو اور زکوٰة دو۔(البقرة....۷۷۱)
۲۱۔ جب عہد کرو تو اُسے وفا کرو۔(البقرة....۷۷۱)
۳۱۔ تنگی و مصیبت کے وقت میں اور حق و باطل کی جنگ میں صبر کرو۔(البقرة....۷۷۱)
۴۱۔ قتل کے مقدموں میں قصاص کا حکم لکھ دیا گیا ہے۔(البقرة....۸۷۱)
۵۱۔ قاتل کو لازم ہے کہ راستی کے ساتھ خوں بہا ادا کرے۔(البقرة....۹۷۱)
۶۱۔ والدےن اور رشتہ داروں کے لیے معروف طریقے سے وصیت کرو۔(البقرة....۰۸۱)
۷۱۔تم پر روزے فرض کیے گئے ہیں۔(البقرة....۳۸۱)
۸۱۔ کوئی بیمار ہو یا سفر پر ہو تو دوسرے دنوں میں اتنی ہی تعداد پوری کرلے۔(البقرة....۳۸۱)
۹۱۔ایک روزے کا فدیہ ایک مسکین کو کھانا کھلانا ہے۔ البقرة....۴۸۱)
۰۲۔ اللہ کی کبریائی کا اظہار و اعتراف کرو اور شکر گزار بنو۔ (البقرة....۵۸۱)
۱۲۔ روزوں کے زمانے میں راتوں کو اپنی بیویوں کے پاس جانا حلال کردیا گیا ہے۔(البقرة....۶۸۱)
۲۲۔ روزہ میںسیاہی شب کی دھاری سے سپیدہ¿ صبح کی دھاری تک راتوں کو کھا¶ پیو۔ (البقرة....۷۸۱)
۳۲۔ جب تم مسجدوں میں معتکف ہو تو بیویوں سے مباشرت نہ کرو۔(البقرة....۷۸۱)
۴۲۔ آپس میں ایک دوسرے کے مال ناروا طریقہ سے نہ کھا¶۔(البقرة....۸۸۱)
۵۲۔نیکی تو اصل میں یہ ہے کہ آدمی اللہ کی ناراضی سے بچے۔ (البقرة....۹۸۱)
۶۲۔اور تم اللہ کی راہ میں ان لوگوں سے لڑو جو تم سے لڑتے ہیں، مگر زیادتی نہ کرو ۔ (البقرة....۰۹۱)
۷۲۔مسجد حرام کے قریب جب تک وہ تم سے نہ لڑیں، تم بھی نہ لڑو۔(البقرة....۱۹۱)
۸۲۔ جو تم پر دست درازی کرے، تم بھی اُسی طرح اس پر دست درازی کرو۔(البقرة....۴۹۱)
۹۲۔ اللہ سے ڈرتے رہو۔(البقرة....۴۹۱)
۰۳۔اللہ انہی لوگوں کے ساتھ ہے، جو اس کی حُدود توڑنے سے پرہیز کرتے ہیں۔(البقرة....۴۹۱)
۱۳۔اللہ کی راہ میں خرچ کرواور احسان کا طریقہ اختیار کرو۔(البقرة....۵۹۱)
۲۳۔ جب حج اور عُمرے کی نیت کرو، تو اُسے پورا کرو۔ (البقرة....۵۹۱)
۳۳۔حج میںاپنے سر نہ مونڈو جب تک کہ قربانی اپنی جگہ نہ پہنچ جائے۔(البقرة....۵۹۱)
۴۳۔ اگر قربانی میسر نہ ہو تو تین روزے حج کے زمانے میں اور سات گھر پہنچ کر رکھو۔(البقرة....۶۹۱)
۵۳۔ دورانِ حج کوئی شہوانی فعل، بدعملی، یالڑائی جھگڑے کی بات سرزد نہ ہو۔(البقرة....۵۹۱)
۶۳۔ حج کے ساتھ رب کا فضل بھی تلاش کرتے جا¶ تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔ (البقرة....۵۹۱)
۷۳۔ اللہ کی نافرمانی سے بچو۔(البقرة....۳۰۲)
۸۳۔ پورے کے پورے اسلام میں آجا¶ اور شیطان کی پیروی نہ کرو(البقرة....۷۰۲)
۹۳۔ اپنے والدین ، رشتے داروں، یتیموں، مسکینوں اور مسافروں پر مال خرچ کرو۔ (البقرة....۵۱۲)
۰۴۔شراب اور جوا،ان دونوں چیزوں میں بڑی خرابی ہے۔(البقرة....۹۱۲)
۱۴۔ جو کچھ تمہاری ضرورت سے زیادہ ہو، اُسے راہِ خدا میں خرچ کیاکرو۔(البقرة....۰۲۲)
۲۴۔تم دنیا اور آخرت دونوںکی فکر کرو۔ (البقرة....۰۲۲)
۳۴۔ یتیموں کے ساتھ وہ طرز عمل اختیار کرو جس میں ان کے لیے بھلائی ہو۔(البقرة....۰۲۲)
۴۴۔تم مشرک عورتوں سے ہرگز نکاح نہ کرو۔(البقرة....۱۲۲)
۵۴۔ اپنی عورتوں کے نکاح مشرک مردوں سے کبھی نہ کرنا۔(البقرة....۱۲۲)
۶۴۔ حیض ایک گندگی کی حالت ہے، اس میں عورتوں سے الگ رہو۔(البقرة....۱۲۲)
۷۴۔تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں۔ جس طرح چاہو اپنی کھیتی میں جا¶۔(البقرة....۳۲۲)
۸۴۔ نیکی، تقویٰ اور بھلائی کے خلاف کاموں میںاللہ کی قسمیں نہ کھا یا کرو۔ (البقرة....۴۲۲)
۹۴۔جوبیویوںسے تعلق نہ رکھنے کی قسم کھا بیٹھتے ہیں، ان کے لیے چار مہینے کی مہلت ہے (البقرة:۶۲۲)
۰۵۔جن عورتوں کو طلاق دی گئی ہو، وہ تین حیض تک اپنے آپ کو روکے رکھیں۔ (البقرة....۸۲۲)
۱۵۔ اللہ نے مطلقہ عورتوںکے رحم میں جو کچھ خلق فرمایا ہو، اُسے چھپاناجائز نہیں ہے۔ (البقرة....۸۲۲)
۲۵۔ جو کچھ تم اپنی بیوی کو دے چکے تھے، طلاق کے بعد اُسے واپس لےنا جائز نہیں۔ (البقرة....۹۲۲)
۳۵۔ اللہ کے مقرر کردہ حدود سے تجاوز نہ کرو۔ (البقرة....۹۲۲)
۴۵۔عورتوں کو طلاق دے چکو توبعد از عدت اُن کے نکاح کرنے میں رکاوٹ نہ ڈالو(البقرة....۲۳۲)
۵۵۔ مائیں اپنے بچوں کو کامل دو سال تک دودھ پلائیں۔ (البقرة....۳۳۲)
۶۵۔شوہر کے مرنے کے بعد بیوہ اپنے آپ کو چار مہینے دس دن تک روکے رکھے۔ (البقرة....۴۳۲)
۷۵۔ عدت پوری ہونے تک عقد نکاح باندھنے کا فیصلہ نہ کرو۔(البقرة....۵۳۲)
۸۵۔بعد از نکاح عورت کو ہاتھ لگانے سے قبل طلاق دےنے میں کوئی گناہ نہیں۔(البقرة....۶۳۲)
۹۵۔ ہاتھ لگانے سے پہلے طلاق دینے کی صورت میں نصف مہر دینا ہوگا۔ (البقرة....۷۳۲)
۰۶۔ آپس کے معاملات میں فیاضی کو نہ بھولو۔(البقرة....۷۳۲)
۱۶۔اپنی نمازوں کی نگہداشت رکھو۔(البقرة....۸۳۲)
۲۶۔ بیوہ عورتوں کو ایک سال تک شوہر کے گھر سے نہ نکالا جائے۔(البقرة....۰۴۲)
۳۶۔ جنہیںطلاق دی جائے انہیں مناسب طور پر کچھ نہ کچھ دے کر رخصت کیا جائے(البقرة....۲۴۲)
۴۶۔مسلمانو! اللہ کی راہ میں جنگ کرو ۔(البقرة....۴۴۲)

3....تلک الرسل میں امر و نہی کی تعلیمات

۱۔ جو کچھ مال متاع ہم نے تم کو بخشا ہے، اس میں سے خرچ کرو۔ (البقرة....۴۵۲)
۲۔جو لوگ اپنے مال اللہ کی راہ میں صرف کرتے ہیں، اُن کے خرچ کی مثال ایسی ہے، جیسے ایک دانہ بویا جائے اور اس سے سات بالیں نکلیں اور ہر بال میں سو دانے ہوں۔(البقرة....۱۶۲)
۳۔ اپنے مال اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں اور خرچ کر کے احسان نہیں جتاتے، نہ دُکھ دیتے ہیں۔ (البقرة:۲۶۲)
۴۔ ایک میٹھا بول اور کسی ناگوار بات پر ذرا سی چشم پوشی اُس خیرات سے بہتر ہے جس کے پیچھے دُکھ ہو (البقرة:۳۶۲)
۵۔اپنے صدقات کو احسان جتا کر اور دکھ دے کر اس شخص کی طرح خاک میں نہ ملا دو جو اپنا مال محض لوگوںکے دکھانے کو خرچ کرتا ہے۔ نہ اللہ پر ایمان رکھتا ہے نہ آخرت پر۔(البقرة....۴۶۲)
۶۔ اپنے مال محض اللہ کی رضا جوئی کے لیے دل کے پورے ثبات و قرار کے ساتھ خرچ کرتے ہیں (البقرة:۴۶۲)
۷۔ جو مال تم نے کمائے ہیں اور جو کچھ ہم نے زمین سے تمہارے لیے نکالا ہے، اُس میں سے بہتر حصہ راہ خدا میں خرچ کرو۔ دینے کے لیے بری سے بری چیز چھانٹنے کی کوشش نہ کرنے لگو۔ (البقرة....۷۶۲)
۸۔اگر اپنے صدقات عَلانیہ دو تو یہ بھی اچھا ہے۔ لیکن اگر چُھپا کر حاجت مندوں کو دو تو یہ تمہارے حق میں زیادہ بہتر ہے۔(البقرة....۰۷۲)
۹۔ راہِ خیر میں جو مال تم خرچ کرتے ہو وہ تمہارے اپنے لیے بھلا ہے۔(البقرة....۲۷۲)
۰۱۔خاص طور پر مدد کے مستحق وہ تنگ دست لوگ ہیں جو اللہ کے کام میں ایسے گھر گئے ہیں کہ اپنی ذاتی کسبِ معاش کے لیے زمین میں کوئی دوڑ دھوپ نہیں کرسکتے۔(البقرة....۲۷۲)
۱۱۔ جو لوگ سود کھاتے ہیں، اُن کا حال اُس شخص کا سا ہوتا ہے جسے شیطان نے چُھو کر با¶لا کر دیا ہو۔ لہٰذا جسے یہ نصیحت پہنچے وہ آئندہ کے لیے سُود خوری سے باز آجائے۔(البقرة....۵۷۲۔۴۷۲)
۲۱۔اللہ کسی ناشکرے بدعمل انسان کو پسند نہیں کرتا۔(البقرة....۷۷۲)
۳۱۔ نیک عمل کریں ، نماز قائم کریں اور زکوٰة دیں۔(البقرة....۷۷۲)
۴۱۔خدا سے ڈرو اور جو کچھ تمہارا سود لوگوں پر باقی رہ گیا ہے اسے چھوڑ دو۔(البقرة....۸۷۲)
۵۱۔نہ تم ظلم کرو، نہ تم پر ظلم کیا جائے۔ (البقرة....۹۷۲)
۶۱۔قرض دار تنگدست ہو تو اُسے مہلت دو۔ اگر صدقہ کردو تو یہ تمہارے لیے زیادہ بہتر ہے (البقرة:۰۸۲)
۷۱۔ جب کسی مقرر مدت کے لیے تم آپس میں قرض کا لین دین کرو تو اسے لکھ لیا کرو۔(البقرة....۱۸۲)
۸۱۔پھردو آدمیوں کی اس پرگواہی کرالو۔اگر دو مرد نہ ہوں تو ایک مرد اور دو عورتیں ہوں۔ (البقرة:۲۸۲)
۹۱۔گواہوںکو جب گواہ بننے کے لیے کہا جائے تو انہےں انکار نہ کرنا چاہیے۔ معاملہ خواہ چھوٹا ہو یا بڑا، میعاد کی تعیےن کے ساتھ اس کی دستاویز لکھوا لینے میں تساہُل نہ کرو۔ (البقرة....۲۸۲)
۰۲۔ تم لوگ جو لین دین دست بدست آپس میں کرتے ہو، اس کو نہ لکھا جائے تو کوئی حرج نہیں۔ مگر تجارتی معاملے طے کرتے وقت گواہ کر لیا کرو۔ کاتب اور گواہ کو ستایا نہ جائے۔(البقرة....۲۸۲)
۱۲۔ اور دستاویز لکھنے کے لیے کوئی کاتب نہ ملے تو رہن بالقبض پر معاملہ کرو۔(البقرة....۳۸۲)
۲۲۔ جس پر بھروسہ کیا گیا ہے، وہ امانت ادا کرے، رب سے ڈرے اور شہادت ہرگز نہ چھپائے۔ (البقرة:۳۸۲)
۳۲۔ ”ہم اللہ کے رسولوں کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کرتے، ہم نے حکم سُنا اور اطاعت قبول کی۔ مالک ہم تجھ سے خطا بخشی کے طالب ہیں اور ہمیں تیری ہی طرف پلٹنا ہے“۔ (البقرة....۵۸۲)
۴۲۔اللہ کے فرامین کو قبول کرنے سے انکار کر نے والوں کو یقیناً سخت سزا ملے گی۔(آلِ عمران....۴)
۵۲۔ اس کتاب میں دو طرح کی آیات ہیں: ایک محکمات، جو کتاب کی اصل بنیاد ہیں اور دوسری متشابہات۔ جن لوگوں کے دلوں میں ٹیڑھ ہے، وہ فتنے کی تلاش میں ہمیشہ متشابہات ہی کے پیچھے پڑے رہتے ہیں۔حالانکہ ان کا حقیقی مفہوم اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔(آلِ عمران....۷)
۶۲۔ یہ لوگ صبر کرنے والے ہیں، راست باز ہیں، فرماں بردار اور فیاض ہیں۔ اور رات کی آخری گھڑیوں میں اللہ سے مغفرت کی دعائیں مانگا کرتے ہیں۔(آلِ عمران....۷۱)
۷۲۔ ایسے لوگوں کی جان کے درپے ہوجاتے ہیں جو خلقِ خدا میں سے عدل و راستی کا حکم دینے کے لیے اٹھیں۔ ان کو دردناک سزا کی خوشخبری سنا دو۔(آلِ عمران:۲۲)
۸۲۔اہل ایمان کو چھوڑ کر کافروں کو اپنا رفیق و مددگار ہرگز نہ بناو¿۔ جو ایسا کرے گا اس کا اللہ سے کوئی تعلق نہیں۔ ہاں یہ معاف ہے کہ تم ان کے ظلم سے بچنے کے لیے بظاہر ایسا طرزِ عمل اختیار کر جا¶۔(آلِ عمران:۸۲)
۹۲۔ اے نبیﷺ! لوگوں سے کہہ دو کہ ”اگر تم حقیقت میں اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری پیروی اختیار کرو۔ اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمہاری خطا¶ں سے درگزر فرمائے گا۔ (اآلِ عمران....۲۳)
۰۳۔ ہم اللہ کے سوا کسی کی بندگی کریںگے نہ اس کے ساتھ کسی کو شریک ٹھیرائیں گے۔(آلِ عمران:۴۶)
۱۳۔ جو بھی اپنے عہد کو پورا کرے گا اور برائی سے بچ کر رہے گا وہ اللہ کا محبوب بنے گا۔(آلِ عمران:۶۷)
۲۳۔وہ لوگ جو اللہ کے عہد اور اپنی قسموں کو تھوڑی قیمت پر بیچ ڈالتے ہیں تو ان کے لیے آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہے۔(آلِ عمران....۶۷)

4.... لن تنالو۱ میں امر و نہی کی تعلیمات

۱۔تم نیکی کو نہیں پہنچ سکتے جب تک کہ اپنی عزیز چیزیں خدا کی راہ میں خرچ نہ کرو۔(آلِ عمران....۲۹)
۲۔ اللہ کا یہ حق ہے کہ جو اس گھر تک پہنچنے کی استطاعت رکھتا ہو وہ اس کا حج کرے (آلِ عمران....۷۹)
۳۔ اگر اہلِ کتاب میںسے کسی کی بات مانی تو یہ تمہیں کفر کی طرف پھیر لے جائیں گے۔ (آلِ عمران:۰۰۱)
۴۔ اللہ سے ڈرو جیسا کہ اس سے ڈرنے کا حق ہے۔ (آلِ عمران....۲۰۱)
۵۔ سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوط پکڑ لو اور تفرقہ میں نہ پڑو۔(آلِ عمران....۲۰۱)
۶۔ نیکی کی طرف بلائیں، بھلائی کا حکم دیں اور برائیوں سے روکتے رہےں۔ (آلِ عمران....۴۰۱)
۷۔ کہےں تم اُن لوگوں کی طرح نہ ہو جانا جو فرقوں میں بٹ گئے اور کھلی کھلی واضح ہدایات پانے کے بعد پھر اختلافات میں مبتلا ہوئے۔(آلِ عمران....۵۰۱)
۸۔اب دنیا میں وہ بہترین گروہ تم ہو جسے انسانوں کی ہدایت و اصلاح کے لیے میدان میں لایا گیا ہے۔ تم نیکی کا حکم دیتے ہو اور بدی سے روکتے ہو۔ (آلِ عمران:۰۱۱)
۹۔ اے ایمان والو! اپنی جماعت کے لوگوں کے سوا دوسروں کو اپنا رازدار نہ بنا¶۔(آلِ عمران....۸۱۱)
۰۱۔ تم صبر سے کام لو اور اللہ سے ڈر کر کام کرتے رہو۔(آلِ عمران....۰۲۱)
۱۱۔ اللہ کی ناشکری سے بچو۔ (آلِ عمران....۳۲۱)
۲۱۔ یہ بڑھتا اور چڑھتا سُود کھانا چھوڑ دو اور اللہ سے ڈرو۔ اللہ اور رسول کا حکم مان لو(آلِ عمران:۱۳۱۔۰۳۱)
۳۱۔ جو ہر حال میں اپنے مال خرچ کرتے ہیں خواہ بدحال ہوں یا خوش حال۔(آلِ عمران:۴۳۱)
۴۱۔ جو غصے کو پی جاتے ہیں اور دوسروں کے قصور معاف کر دیتے ہیں ۔(آلِ عمران:۴۳۱)
۵۱۔ وہ اپنے اوپر ظلم کر بیٹھتے ہیں تو معاً اللہ انہیں یاد آ جاتا ہے۔وہ اس سے اپنے قصوروں کی معافی چاہتے ہیں۔ اور وہ کبھی دانستہ اپنے کیے پر اصرار نہیں کرتے۔ (آلِ عمران....۶۳۱)
۶۱۔ دل شکستہ نہ ہو، غم نہ کرو، تم ہی غالب رہو گے اگر تم مومن ہو۔(آلِ عمران....۹۳۱)
۷۱۔ شکر کرنے والوں کو ہم ان کی جزا ضرور عطا کریں گے۔(آلِ عمران....۶۴۱)
۸۱۔ اللہ کی راہ میں جو مصیبتیں ان پر پڑیں اُن سے وہ دل شکستہ نہیں ہوئے۔ انہوں نے کمزوری نہیں دکھائی اورباطل کے آگے سرنگوں نہیں ہوئے۔(آلِ عمران....۶۴۱)
۹۱۔ اے ہمارے رب! ہماری غلطیوں اور کوتاہیوں سے درگزر فرما۔ ہمارے کام میں تیرے حدود سے جو کچھ تجاوز ہوگیا ہو اسے معاف کر دے۔(آلِ عمران....۷۴۱)
۰۲۔ اگر تم اُن لوگوں کے اشاروں پر چلو گے جنہوں نے کفر کی راہ اختیار کی ہے تو وہ تم کو الٹا پھیر لے جائیں گے اور تم نامراد ہوجاﺅ گے۔(آلِ عمران....۹۴۱)
۱۲۔جو کچھ تمہارے ہاتھ سے جائے یا جو مصیبت تم پر نازل ہو اس پر ملول نہ ہو۔(آلِ عمران....۳۵۱)
۲۲۔ کافروں کی سی باتیں نہ کرو جن کے عزیز و اقارب اگر کبھی سفر پر جاتے ہیں یا جنگ میں شریک ہوتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ اگر وہ ہمارے پاس ہوتے تو نہ مارے جاتے اور نہ قتل ہوتے۔(آلِ عمران:۶۵۱)
۳۲۔ جو نقصان لڑائی کے دن تمہیں پہنچا وہ اللہ کے اذن سے تھا اور اس لیے تھا کہ اللہ دیکھ لے تم میں سے مومن کون ہیں اور منافق کون۔(آلِ عمران....۶۶۱)
۴۲۔ جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل ہوئے ہیں انہیں مُردہ نہ سمجھو، وہ تو حقیقت میں زندہ ہیں، اپنے رب کے پاس رزق پا رہے ہیں۔(آلِ عمران....۹۶۱)
۵۲۔ جن لوگوں کو اللہ نے اپنے فضل سے نوازا ہے اور پھر وہ بُخل سے کام لیتے ہیں وہ اس خیال میں نہ رہیںکہ یہ بخیلی ان کے لیے اچھی ہے۔(آلِ عمران....۰۸۱)
۶۲۔ تم ہر حال میں صبر اور خداترسی کی روش پر قائم رہو تو یہ بڑے حوصلہ کا کام ہے۔ (آلِ عمران:۶۸۱)
۷۲۔ تمہیں کتاب کی تعلیمات کو لوگوں میں پھیلانا ہوگا، انہیں پوشیدہ رکھنا نہیں ہوگا۔(آلِ عمران:۷۸۱)
۸۲۔ جن لوگوں نے میری خاطر اپنے وطن چھوڑے اور جو میری راہ میں اپنے گھروں سے نکالے گئے اور ستائے گئے اور میرے لیے لڑے اور مارے گئے اُن کے سب قصور میں معاف کردوں گا (آلِ عمران:۵۹۱)
۹۲۔ جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے ہوئے زندگی بسر کرتے ہیں۔(آلِ عمران....۸۹۱)
۰۳۔ اللہ کے آگے جُھکے ہوئے ہیں، اور اللہ کی آیات کو تھوڑی سی قیمت پر بیچ نہیں دیتے (آلِ عمران:۹۹۱)
۱۳۔ صبر سے کام لو اور باطل پرستوں کے مقابلہ میں پامردی دکھا¶۔ حق کی خدمت کے لیے کمر بستہ رہو اور اللہ سے ڈرتے رہو۔ امید ہے کہ فلاح پا¶ گے۔ (آلِ عمران....۰۰۲)
۲۳۔۔یتیموں کے مال ان کو واپس دو۔ اچھے مال کو بُرے مال سے نہ بدل لو۔ اور اُن کے مال اپنے مال کے ساتھ ملا کر نہ کھا جا¶، یہ بہت بڑا گناہ ہے۔ (النسائ....۲)
۳۳۔ اور اگر تم کو اندیشہ ہو کہ یتیموں کے ساتھ انصاف نہ کر سکو گے تو جو عورتیں تم کو پسند آئیں ان میں سے دو دو، تین تین، چار چار سے نکاح کر لو۔ لیکن اگر تمہیں اندیشہ ہو کہ ان کے ساتھ عدل نہ کر سکو گے تو پھر ایک ہی بیوی کرو یا اُن عورتوںکو زوجیت میں لا¶ جو تمہارے قبضہ میں آئی ہیں۔ (النسائ....۳)
۴۳۔ عورتوں کے مہر خوشدلی کے ساتھ ادا کرو۔(النسائ....۴)
۵۳۔ اپنے وہ مال جنہیں اللہ نے تمہارے لیے قیام زندگی کا ذریعہ بنایا ہے، نادان لوگوں کے حوالہ نہ کرو (النسائ:۵)
۶۳۔ یتیم کا مالدار سرپرست پرہیزگاری سے کام لے اور جو غریب ہو وہ معروف طریقہ سے کھائے۔ (النسائ:۶)
۷۳۔ ترکہ کی تقسیم کے موقع پر کنبہ کے لوگ اور یتیم اور مسکین آئیں تو ان کو بھی کچھ دو۔(النسائ....۸)
۸۳۔ جو لوگ ظلم کے ساتھ یتیموں کے مال کھاتے ہیں،وہ اپنے پیٹ آگ سے بھرتے ہیں (النسائ:۰۱)
۹۳۔ مرد کا حصہ دو عورتوں کے برابر ہے۔ اگر (میت کی وارث) دو سے زائد لڑکیاں ہوں تو انہیں ترکے کا دو تہائی دیا جائے۔ اور اگر ایک ہی لڑکی وارث ہو تو آدھا ترکہ اس کا ہے۔ اگر میت صاحب اولاد ہو تو اس کے والدین میں سے ہر ایک کو ترکے کا چھٹا حصہ ملنا چاہیے۔ اور اگر وہ صاحب اولاد نہ ہو اور والدین ہی اس کے وارث ہوں تو ماںکو تیسرا حصہ دیا جائے۔ اور اگر میت کے بھائی بہن بھی ہوں تو ماں چھٹے حصہ کی حق دار ہوگی۔(النسائ....۱۱)
۰۴۔ اورتمہاری بیوی تمہارے ترکہ میں سے چوتھائی کی حقدار ہوں گی اگر تم بے اولاد ہو۔ ورنہ صاحبِ اولاد ہونے کی صورت میں ان کا حصہ آٹھواں ہوگا۔(النسائ....۲۱)
۱۴۔ اور اگر وہ مرد یا عورت بے اولاد بھی ہو اور اس کے ماں باپ بھی زندہ نہ ہوں، مگر اس کا بھائی یا ایک بہن موجود ہو تو بھائی اور بہن ہر ایک کو چھٹا حصہ ملے گا۔ بھائی بہن ایک سے زیادہ ہوں تو کُل ترکہ کے ایک تہائی میں وہ سب شریک ہوں گے۔ (النسائ....۳۱)
۲۴۔ جو اللہ اوراس کے رسول کی نافرمانی کرے گا اور اس کی مقرر کی ہوئی حدوں سے تجاوز کر جائے گا اُسے اللہ آگ میں ڈالے گا ۔ (النسائ....۴۱)
۳۴۔تمہاری عورتوں میں سے جو بدکاری کی مرتکب ہوں اُن پر اپنے میں سے چار آدمیوں کی گواہی لو پھر اگر وہ توبہ کریں اور اپنی اصلاح کرلیں تو انہیں چھوڑ دو ۔(النسائ....۶۱۔۵۱)
۴۴۔ مگر توبہ اُن لوگوں کے لیے نہیں ہے جو بُرے کام کیے چلے جاتے ہیں یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کی موت کا وقت آ جاتا ہے اُس وقت وہ کہتا ہے کہ اب میں نے توبہ کی۔(النسائ....۸۱)
۵۴۔ تمہارے لیے یہ حلال نہیں ہے کہ زبردستی عورتوں کے وارث بن بیٹھو۔ اور نہ یہ حلال ہے کہ انہیں تنگ کر کے اُس مَہر کا کچھ حصہ اُڑا لینے کی کوشش کرو جو تم انہیں دے چکے ہو۔(النسائ....۹۱)
۶۴۔ اگر تم ایک بیوی کی جگہ دوسری بیوی لے آنے کا ارادہ ہی کر لو تو خواہ تم نے اسے ڈھیر سا مال ہی کیوں نہ دیا ہو، اس میں سے کچھ واپس نہ لینا۔(النسائ....۰۲)
۷۴۔ جن عورتوں سے تمہارے باپ نکاح کرچکے ہوں اُن سے ہرگز نکاح نہ کرو۔(النسائ....۲۲)
۸۴۔ تم پر حرام کی گئیں تمہاری مائیں، بیٹیاں، بہنیں، پھوپھیاں، خالائیں، بھتیجیاں، بھانجیاں اور تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تم کو دودھ پلایا ہو، اور تمہاری دُودھ شریک بہنیں اور تمہاری بیویوں کی مائیں، اور تمہاری بیویوں کی لڑکیاں جنہوں نے تمہاری گودوں میں پرورش پائی ہے ۔(النسائ....۲۲)
۹۴۔ اور اُن بیویوں کی لڑکیاں جن سے تمہارا تعلق زن و شَو ہو چکا ہو۔(النسائ....۲۲)
۰۵۔ تمہارے اُن بیٹوں کی بیویاں جو تمہارے صُلب سے ہوں۔ اور یہ بھی تم پر حرام کیا گیا ہے کہ ایک نکاح میں دو بہنوں کو جمع کرو۔(النسائ....۳۲)

5.... والمحصنٰت میں امر و نہی کی تعلیمات

۱۔ اور وہ عورتیں بھی تم پر حرام ہیں جو کسی دوسرے کے نکاح میں ہوں (النسائ....۴۲)
۲۔ جوازدواجی لطف تم ان سے اُٹھا¶ اس کے بدلے اُن کے مَہر بطور فرض کے ادا کرو۔(النسائ....۴۲)
۳۔ جب وہ لونڈیاںحصارِ نکاح میں محفوظ ہو جائیں اور اس کے بعد کسی بدچلنی کی مرتکب ہوں تو ان پر آدھی سزا ہے، جو خاندانی عورتوں (مُحصَنات) کے لیے مقرر ہے۔(النسائ....۴۲)
۴۔ ایک دُوسرے کے مال باطل طریقوں سے نہ کھا¶۔ لین دین ہونا چاہیے آپس کی رضا مندی سے۔ اور اپنے آپ کو قتل نہ کرو۔(النسائ....۸۲)
۵۔ ۔ اگر تم اُن بڑے بڑے گناہوں سے پرہیز کرتے رہو جن سے تمہیں منع کیا جا رہا ہے تو تمہاری چھوٹی موٹی بُرائیوں کو ہم تمہارے حساب سے ساقط کر دیں گے۔(النسائ....۱۳)
۶۔ جو کچھ اللہ نے تم میں سے کسی کو دُوسروں کے مقابلہ میں زیادہ دیا ہے اس کی تمنا نہ کرو۔ہاں! اللہ سے اس کے فضل کی دُعا مانگتے رہو۔ (النسائ....۲۳)
۷۔ وہ لوگ جن سے تمہارے عہد و پیمان ہوں تو ان کا حصہ اُنہیں دو۔(النسائ....۳۳)
۸۔ جو صالح عورتیں ہیں وہ اطاعت شعار ہوتی ہیں اور مردوں کے پیچھے اللہ کی حفاظت و نگرانی میں اُن کے حقوق کی حفاظت کرتی ہیں۔ (النسائ....۴۳)
۹۔ اور جن عورتوں سے تمہیں سرکشی کا اندیشہ ہو انہیں سمجھا¶، خواب گاہوں میں اُن سے علیٰحدہ رہو اور مارو، پھر اگر وہ تمہاری مطیع ہو جائیں تو خواہ مخواہ ان پر دست درازی کے لیے بہانے تلاش نہ کرو۔ (النسائ....۴۳)
۰۱۔ اور اگر تم لوگوں کو کہیں میاں اور بیوی کے تعلقات بگڑ جانے کا اندیشہ ہو تو ایک حَکَم مرد کے رشتہ داروں میں سے اور ایک عورت کے رشتہ داروں میں سے مقرر کرو۔ (النسائ....۵۳)
۱۱۔ تم سب اللہ کی بندگی کرو، اُس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بنا¶۔(النسائ....۶۳)
۲۱۔ ماں باپ کے ساتھ نیک برتا¶ کرو۔ قرابت داروں اور یتیموں اور مسکینوں کے ساتھ حُسن سلوک سے پیش آ¶، اور پڑوسی رشتہ دار سے، اجنبی ہمسایہ سے، پہلو کے ساتھی اور مسافر سے اور اُن لونڈی غلاموں سے جو تمہارے قبضہ میں ہوں، احسان کا معاملہ رکھو۔ (النسائ....۶۳)
۳۱۔ اللہ کسی ایسے شخص کو پسند نہیں کرتا جو مغرور ہو اور اپنی بڑائی پر فخر کرے۔(النسائ....۶۳)
۴۱۔ اللہ کو ایسے لوگ بھی پسند نہیں جو کنجوسی کرتے ہیں اور دُوسروں کو بھی کنجوسی کی ہدایت کرتے ہیں(النسائ:۷۳)
۵۱۔اللہ کووہ لوگ بھی ناپسند ہیں جو محض لوگوں کو دکھانے کے لیے خرچ کرتے ہیں۔ (النسائ....۸۳)
۶۱۔ جنابت کی حالت میں نماز کے قریب نہ جا¶، جب تک غسل نہ کر لو۔(النسائ....۳۴)
۷۱۔ تم بیمار ہو، یا سفر میں ہو، یا تم میں سے کوئی شخص رفعِ حاجت کرکے آئے، یا تم نے عورتوں سے لمس کیا ہو، اور پھر پانی نہ ملے تو پاک مٹی سے کام لو اور اس سے اپنے چہروں اور ہاتھوں پر مسح کر لو۔(النسائ....۳۴)
۸۱۔ تمہاری حمایت و مددگاری کے لیے اللہ ہی کافی ہے۔ (النسائ....۴۴)
۹۱۔ اللہ کے ساتھ جس نے کسی اور کو شریک ٹھیرایا تواُس نے بڑے سخت گناہ کی بات کی۔ (النسائ:۸۴)
۰۲۔ کیا یہ دُوسروں سے اس لیے حسد کرتے ہیں کہ اللہ نے انہیں اپنے فضل سے نواز دیا؟ (النسائ:۴۵)
۱۲۔امانتیں اہلِ امانت کے سپرد کرو۔لوگوں کے درمیان عدل کے ساتھ فیصلہ کرو۔(النسائ....۸۵)
۲۲۔ اطاعت کرو اللہ کی، اطاعت کرو رسول کی اور اُن لوگوں کی جو تم میں صاحبِ امر ہوں۔(النسائ:۸۵)
۳۲۔ کسی معاملہ میں نزاع ہو جائے تو اسے اللہ اور رسول کی طرف پھیر دو۔ (النسائ....۸۵)
۴۲۔ ہم نے جو رسول بھی بھیجا ہے کہ اذنِ خداوندی کی بنا پر اس کی اطاعت کی جائے۔(النسائ....۳۶)
۵۲۔ مقابلہ کے لیے ہر وقت تیار رہو۔ پھر جیسا موقع ہو الگ الگ نکلو یا اکٹھے ہو کر۔(النسائ....۱۷)
۶۲۔ آخر کیا وجہ ہے کہ تم اللہ کی راہ میں اُن بے بس مردوں، عورتوں اور بچوں کی خاطر نہ لڑو جو کمزور پا کر دبا لیے گئے ہیں اور فریاد کر رہے ہیں۔ (النسائ....۵۷)
۷۲۔ شیطان کے ساتھیوں سے لڑو اور یقین جانو کہ شیطان کی چالیں حقیقت میں نہایت کمزور ہیں۔ (النسائ:۷۷)
۸۲۔ اے انسان! تجھے جو بھلائی بھی حاصل ہوتی ہے اللہ کی عنایت سے ہوتی ہے اور جو مصیبت تجھ پر آتی ہے وہ تیرے اپنے کسب و عمل کی بدولت ہے۔ (النسائ....۹۷)
۹۲۔ جس نے رسول کی اطاعت کی اس نے دراصل خدا کی اطاعت کی۔ (النسائ....۰۸)
۰۳۔ اللہ پر بھروسہ رکھو۔ وہی بھروسہ کے لیے کافی ہے۔ (النسائ....۲۸)
۱۳۔ یہ لوگ جہاں کوئی اطمینان بخش یا خوفناک خبر سنتے ہیں اُسے لے کر پھیلا دیتے ہیں(النسائ....۳۸)
۲۳۔ جو بھلائی کی سفارش کرے گا وہ اس میں سے حصہ پائے گا اور جو بُرائی کی سفارش کرے گا وہ اس میں سے حصہ پائے گا۔ (النسائ....۵۸)
۳۳۔ جب کوئی تمہیں سلام کرے تو اس کو بہتر طریقہ کے ساتھ جواب دو یا کم از کم اسی طرح۔(النسائ:۶۸)
۴۳۔ وہ تو یہ چاہتے ہیں کہ جس طرح وہ خود کافر ہیں اسی طرح تم بھی کافر ہو جا¶ تاکہ تم اور وہ سب یکساں ہو جائیں۔ لہٰذا ان میں سے کسی کو اپنا دوست نہ بنا¶۔(النسائ....۸۸)
۵۳۔ لہٰذا اگر وہ تم سے کنارہ کش ہو جائیں اور لڑنے سے باز رہیں اور تمہاری طرف صلح و آشتی کا ہاتھ بڑھائیں تو اللہ نے تمہارے لیے اُن پر دست درازی کی کوئی سبیل نہیں رکھی ہے۔(النسائ....۰۹)
۶۳۔ کسی مومن کا یہ کام نہیں ہے کہ دوسرے مومن کو قتل کرے،ا لّا یہ کہ اُس سے چُوک ہو جائے۔ (النسائ:۲۹)
۷۳۔ جو شخص کسی مومن کو غلطی سے قتل کر دے تو اس کا کفارہ یہ ہے کہ ایک مومن کو غلامی سے آزاد کرے اور مقتول کے وارثوں کو خون بہا دے۔(النسائ....۲۹)
۸۳۔ جو غلام نہ پائے وہ پے درپے دو مہینے کے روزے رکھے۔ یہ توبہ کرنے کا طریقہ ہے۔ (النسائ:۳۹)
۹۳۔ جو کسی مومن کو جان بُوجھ کر قتل کرے تو اس کی جزا جہنم ہے۔ (النسائ....۳۹)
۰۴۔ جب تم اللہ کی راہ میں جہاد کے لیے نکلو تو دوست دشمن میں تمیز کرو۔(النسائ....۴۹)
۱۴۔ جو کوئی اللہ کی راہ میں ہجرت کرے گا وہ زمین میں پناہ لینے کے لیے بہت جگہ اور بسر اوقات کے لیے بڑی گنجائش پائے گا۔ (النسائ....۹۹)
۲۴۔ اور جب تم لوگ سفر کے لیے نکلو تو کوئی مضائقہ نہیں اگر نماز میں اختصار کر دو ۔(النسائ....۱۰۱)
۳۴۔ نماز پابندی ¿ وقت کے ساتھ اہلِ ایمان پر فرض کیا گیا ہے۔(النسائ....۳۰۱)
۴۴۔ اللہ کو ایسا شخص پسند نہیں ہے جو خیانت کار اور معصیت پیشہ ہو۔ (النسائ....۸۰۱)
۵۴۔ اگر کوئی شخص بُرا فعل کر گزرے یا اپنے نفس پر ظلم کر جائے اور اس کے بعد اللہ سے درگزر کی درخواست کرے تو اللہ کو درگزر کرنے والا اور رحیم پائے گا۔ (النسائ....۱۱۱)
۶۴۔ لوگوں کی خفیہ سرگوشیوں میں اکثر و بیشتر کوئی بھلائی نہیں ہوتی۔ (النسائ....۴۱۱)
۷۴۔ بس شرک ہی کی بخشش نہیں، اس کے سوا سب کچھ معاف ہوسکتا ہے جسے وہ معاف کرنا چاہے۔ (النسائ:۶۱۱)
۸۴۔ وہ اللہ کو چھوڑ کر دیویوں کو معبُود بناتے ہیں۔ وہ اُس باغی شیطان کو معبود بناتے ہیں جس کو اللہ نے لعنت زدہ کیا ہے۔(النسائ....۷۱۱)
۹۴۔ جس نے اللہ کے بجائے اپنا سرپرست شیطان کو بنا لیا وہ صریح نقصان میں پڑ گیا۔ (النسائ....۹۱۱)
۰۵۔ جو بھی بُرائی کرے گا اس کا پھل پائے گا۔ (النسائ....۳۲۱)
۱۵۔ جو مومن مرد یا عورت نیک عمل کریں گے تو ایسے ہی لوگ جنت میں داخل ہوں گے(النسائ....۴۲۱)
۲۵۔ یتیموں کے ساتھ انصاف پر قائم رہو۔(النسائ....۷۲۱)
۳۵۔اگر کسی عورت کو اپنے شوہر سے بدسلوکی یا بے رخی کا خطرہ ہو تو کوئی مضائقہ نہیں کہ میاں اور بیوی (کچھ حقوق کی کمی بیشی پر) آپس میں صلح کر لیں۔(النسائ....۸۲۱)
۴۵۔ ایک بیوی کی طرف اس طرح نہ جُھک جا¶ کہ دوسری کو ادھر لٹکتا چھوڑ دو۔(النسائ....۹۲۱)
۵۵۔ اگر زوجین ایک دوسرے سے الگ ہو ہی جائیں تو اللہ اپنی وسیع قدرت سے ہر ایک کو دوسرے کی محتاجی سے بے نیاز کر دے گا۔(النسائ....۰۳۱)
۶۵۔ خدا سے ڈرتے ہوئے کام کرو۔ (النسائ....۱۳۱)
۷۵۔ جو شخص محض ثوابِ دنیا کا طالب ہو اُسے معلوم ہونا چاہیے کہ اللہ کے پاس ثوابِ دُنیا بھی ہے اور ثوابِ آخرت بھی۔ (النسائ....۴۳۱)
۸۵۔، انصاف کے علمبردار اور خدا واسطے کے گواہ بنو اگرچہ تمہارے انصاف اور تمہاری گواہی کی زد خود تمہاری اپنی ذات پر یا تمہارے والدین اور رشتہ داروں پر ہی کیوں نہ پڑتی ہو۔(النسائ....۵۳۱)
۹۵۔ جو منافق اہلِ ایمان کو چھوڑ کر کافروںکو اپنا رفیق بناتے ہیں انہیں یہ مژدہ سُنا دو کہ ان کے لےے دردناک سزا تیار ہے۔(النسائ....۸۳۱)
۰۶۔جہاںاللہ کی آیات کے خلاف کفر بکا جا رہا ہے اورمذاق اُڑایا جا رہا ہے وہاں نہ بیٹھو۔(النسائ:۰۴۱)
۱۶۔ مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو اپنا رفیق نہ بنا¶۔(النسائ....۴۴۱)
[/size]
 

یوسف-2

محفلین
6....لایحب اللہ میں امر و نہی کی تعلیمات

۱۔اللہ اس کو پسند نہیں کرتا کہ آدمی بدگوئی پر زبان کھولے، الاّ یہ کہ کسی پر ظلم کیا گیا ہو۔(النسآئ....۸۴۱)
۲۔ اگر تم بھلائی کرو یا کم از کم بُرائی سے درگزر کرو تو اللہ بڑا معاف کرنے والا ہے۔ (النسآئ....۹۴۱)
۳۔ جو کفر و ایمان کے بیچ میں ایک راہ نکالنے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ پکے کافر ہیں۔(النسآئ....۱۵۱)
۴۔ جو اللہ اور اس کے تمام رسولوں کو مانیں اور اُن کے درمیان تفریق نہ کریں۔(النسآئ....۲۵۱)
۵۔ درحقیقت ان کی باطل پرستی کے سبب سے اللہ نے ان کے دلوں پر ٹھپہ لگا دیا ہے۔ (النسآئ....۵۵۱)
۶۔ اللہ کے راستے سے روکتے ہیں، سود لیتے ہیں اور لوگوں کے مال ناجائز طریقوں سے کھاتے ہیں۔ (النسآئ:۸۵۱)
۷۔ ایمان لانے والے اور نماز و زکوٰة کی پابندی کرنے والے اور اللہ اور روزِ آخر پر سچا عقیدہ رکھنے والے (النسآئ:۱۶۱)
۸۔ جن لوگوں نے کفر و بغاوت کی اور ظلم و ستم پر اتر آئے اللہ ان کو ہرگز معاف نہ کرے گا (النسآئ:۸۶۱)
۹۔ اپنے دین میں غلو نہ کرو اور اللہ کی طرف حق کے سوا کوئی بات منسُوب نہ کرو۔(النسآئ....۱۷۱)
۰۱۔ جن لوگوں نے بندگی کو عار سمجھا اور تکبُّر کیا ہے ان کو اللہ دردناک سزا دے گا اور اللہ کے سوا جن جن کی سرپرستی و مددگاری پر وہ بھروسہ رکھتے ہیں ان میں سے کسی کو بھی وہ وہاں نہ پائیں گے۔ (النسآئ۔۳۷۱)
۱۱۔ جو لوگ اللہ کی بات مان لیں گے اور اس کی پناہ ڈھونڈیں گے ان کو اللہ اپنی رحمت اور اپنے فضل و کرم کے دامن میں لے لے گا ۔(النسآئ....۵۷۱)
۲۱۔ اگر کوئی شخص بے اولاد مر جائے اور اس کی ایک بہن ہو تو وہ اس کے ترکہ میں سے نصف پائے گی اور اگر بہن بے اولاد مرے تو بھائی اس کا وارث ہوگا۔ اگر میت کی وارث دو بہنیں ہوں تو وہ ترکے میں سے دو تہائی کی حقدار ہوں گی اور اگر کئی بھائی بہنیں ہوں تو عورتوں کا اکہرا اور مردوں کا دوہرا حصہ ہوگا۔ (النسآئ....۶۷۱)
۳۱۔ احرام کی حالت میں شکار کو اپنے لیے حلال نہ کرلو۔(المآئدة....۱)
۴۱۔ حرام مہینوں میں سے کسی کو حلال نہ کر لو۔ نہ قربانی کے جانوروں پر دست درازی کرو۔(المآئدة:۲)
۵۱۔ تمہارا غصہ تمہیں اتنا مشتعل نہ کر دے کہ تم بھی ان کے مقابلہ میں ناروا زیادتیاں کرنے لگو۔ (المآئدة....۲)
۶۱۔جو کام نیکی اور خدا ترسی کے ہیں ان میں سب سے تعاون کرو ۔ (المآئدة....۲)
۷۱۔ جو گناہ اور زیادتی کے کام ہیں ان میں کسی سے تعاون نہ کرو۔ (المآئدة....۲)
۸۱۔ تم پر حرام کیا گیا مُردار، خون، سو¿ر کا گوشت، وہ جانور جو خدا کے سوا کسی اور کے نام پر ذبح کیا گیا ہو، وہ جو گلا گُھٹ کر، یا چوٹ کھا کر، یا بلندی سے گر کر، یا ٹکر کھا کر مرا ہو، یا جسے کسی درندے نے پھاڑا ہو ،سوائے اُس کے جسے تم نے زندہ پا کر ذبح کر لیا ۔اور وہ جو کسی آستانے پر ذبح کیا گیا ہو۔(المآئدة....۳)
۹۱۔ یہ بھی تمہارے لیے ناجائز ہے کہ پانسوں کے ذریعے سے اپنی قسمت معلوم کرو۔ (المآئدة....۳)
۰۲۔ جو شخص بھوک سے مجبور ہو کر ان میں سے کوئی حرام چیز کھا لے، بغیر اس کے کہ گناہ کی طرف اس کا میلان ہو تو بے شک اللہ معاف کرنے والا ۔(المآئدة....۳)
۱۲۔ تمہارے لیے ساری پاک چیزیں حلال کردی گئی ہیں۔(المآئدة....۴)
۲۲۔ شکاری جانورجس شکار کو تمہارے لیے پکڑ رکھیں اسے تم اللہ کا نام لے کر کھا سکتے ہو (المآئدة....۴)
۳۲۔ اہلِ کتاب کا کھانا تمہارے لیے حلال اور تمہارا کھانا ان کے لیے۔(المآئدة....۵)
۴۲۔ محفوظ عورتیں بھی تمہارے لیے حلال ہیں خواہ وہ اہلِ ایمان کے گروہ سے ہوں یا اُن قوموں میں سے جن کو تم سے پہلے کتاب دی گئی تھی۔(المآئدة....۵)
۵۲۔ جب تم نماز کے لیے اٹھو تو چاہیے کہ اپنے منہ اور ہاتھ کہنیوں تک دھو لو، سروں پر ہاتھ پھیر لو اور پا¶ں ٹخنوں تک دھو لیا کرو۔ اگر جنابت کی حالت میں ہو تو نہا کر پاک ہو جا¶۔(المآئدة....۶)
۶۲۔ پانی نہ ملے تو پاک مٹی سے کام لو۔مٹی پر ہاتھ مار کر اپنے منہ اور ہاتھوں پر پھیر لیا کرو۔(المآئدة:۶)
۷۲۔ کسی گروہ کی دشمنی تم کو اتنا مشتعل نہ کر دے کہ انصاف سے پھر جا¶، عدل کرو۔(المآئدة....۸)
۸۲۔ اگر تم نے نماز قائم رکھی اور زکوٰة دی اور میرے رسولوں کو مانا اور ان کی مدد کی اور اپنے خدا کو اچھا قرض دیتے رہے تو یقین رکھو کہ میں تمہاری برائیاں تم سے زائل کر دوں گا۔(المآئدة....۲۱)
۹۲۔ اللہ ان لوگوں کو پسند کرتا ہے جو احسان کی روش رکھتے ہیں۔(المآئدة....۳۱)
۰۳۔جس نے کسی انسان کو خون کے بدلے یا زمین میں فساد پھیلانے کے سوا کسی اور وجہ سے قتل کیا اس نے گویا تمام انسانوں کو قتل کر دیا اور جس نے کسی کو زندگی بخشی اُس نے گویا تمام انسانوں کو زندگی بخش دی۔ (المآئدة....۲۳)
۱۳۔اللہ سے ڈرو اور اس کی جناب میں باریابی کا ذریعہ تلاش کرو اور اس کی راہ میں جدوجہد کرو۔ (المآئدة:۵۳)
۲۳۔اور چور، خواہ عورت ہو یا مرد، دونوں کے ہاتھ کاٹ دو۔(المآئدة....۸۳)
۳۳۔ کتاب اللہ کے الفاظ کو اُن کا صحیح محل متعین ہونے کے باوجود اصل معنی سے پھیرتے ہیں (المآئدة:۱۴)
۴۳۔ ٹھیک ٹھیک انصاف کے ساتھ فیصلہ کرو کہ اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔(المآئدة:۲۴)
۵۳۔ تم لوگوں سے نہیں بلکہ مجھ سے ڈرو۔ میری آیات کو ذرا ذرا سے معاوضے لے کر بیچنا چھوڑ دو۔ (المآئدة:۴۴)
۶۳۔جان کے بدلے جان، آنکھ کے بدلے آنکھ ، ناک کے بدلے ناک، کان کے بدلے کان، دانت کے بدلے دانت اور تمام زخموں کے لیے برابر کا بدلہ۔ پھر جو قصاص کا صدقہ کر دے تو وہ اس کے لیے کفارہ ہے(المآئدة:۵۴)
۷۳۔تم خدا کے نازل کردہ قانون کے مطابق لوگوں کے معاملات کا فیصلہ کرو اور جو حق تمہارے پاس آیا ہے، اس سے منہ موڑ کر ان کی خواہشات کی پیروی نہ کرو۔(المآئدة....۸۴)
۸۳۔ یہودیوں اور عیسائیوں کو اپنا رفیق نہ بنا¶۔ یہ آپس ہی میں ایک دوسرے کے رفیق ہیں۔ اور اگر تم میں سے کوئی ان کو اپنا رفیق بناتا ہے تو اس کا شمار بھی پھر انہی میں ہے۔ (المآئدة....۱۵)
۹۳۔جو مومنوں پر نرم اور کفار پر سخت ہوں گے۔ جو اللہ کی راہ میں جدوجہد کریں گے اور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہ ڈریں گے۔ (المآئدة....۵۵)
۰۴۔ جو نماز قائم کرتے ہیں، زکوٰة دیتے ہیں اور اللہ کے آگے جھکنے والے ہیں۔(المآئدة....۶۵)
۱۴۔ اہل کتاب اور دوسرے کافروں کو اپنا دوست اور رفیق نہ بنا¶۔(المآئدة....۷۵)
۲۴۔ بکثرت لوگ گناہ اور ظلم و زیادتی کے کاموں میں حصہ لیتے ہیں اور حرام کے مال کھاتے ہیں (المآئدة:۲۶)
۳۴۔ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک کرنے والے پر اللہ نے جنت حرام کر دی اور اس کا ٹھکانا جہنم ہے (المآئدة:۲۷)
۴۴۔ کیا تم اللہ کو چھوڑ کر اُس کی پرستش کرتے ہو جو نہ نقصان کا اختیار رکھتا ہے نہ نفع کا؟ (المآئدة:۵۷)
۵۴۔ اُنہوں نے ایک دوسرے کو بُرے افعال کے ارتکاب سے روکنا چھوڑ دیا تھا۔(المآئدة....۹۷)

7.... واِذا سَمِعوا میں امر و نہی کی تعلیمات

۱۔ جب وہ اس کلام کو سنتے ہیں تو حق شناسی کے اثر سے ان کی آنکھیں آنسو¶ں سے تر ہو جاتی ہیں (المآئدة:۳۸)
۲۔ جنہوں نے ہماری آیات کو ماننے سے انکار کیا اور انہیں جھٹلایا، تو وہ جہنم کے مستحق ہیں (المآئدة:۶۸)
۳۔ جو پاک چیزیں اللہ نے حلال کی ہیں انہیں حرام نہ کر لو اور حد سے تجاوز نہ کرو( المآئدة....۷۸)
۴۔ اُس خدا کی نافرمانی سے بچتے رہو، جس پر تم ایمان لائے ہو۔(المآئدة....۸۸)
۵۔ تم لوگ جو مُہمل قسمیں کھا لیتے ہو اُن پر اللہ گرفت نہیں کرتا۔(المآئدة....۹۸)
۶۔قسم توڑنے کا کفارہ دس مسکینوں کو کھانا کھلانا، ایک غلام آزاد کرنایاتین دن کے روزے رکھنا ہے۔ (المآئدة:۹۸)
۷۔ یہ شراب اور جُوا اور یہ آستانے اور پانسے، یہ سب گندے شیطانی کام ہیں۔(المآئدة....۰۹)
۸۔ شیطان تو یہ چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے ذریعے سے تمہارے درمیان عداوت اور بغض ڈال دے اور تمہیں خدا کی یاد سے اور نماز سے روک دے ۔(المآئدة....۱۹)
۹۔ اللہ اور اُس کے رسولﷺ کی بات مانو اور باز آ جا¶۔ (المآئدة....۲۹)
۰۱۔ اُن چیزوں سے بچے رہیں جو حرام کی گئی ہیں اور ایمان پر ثابت قدم رہیں اور اچھے کام کریں، پھر جس جس چیز سے روکا جائے اس سے رُکیں اور جو فرمان الٰہی ہو اُسے مانیں (المآئدة....۳۹)
۱۱۔احرام کی حالت میں شکار نہ مارو۔ اگر تم میں سے کوئی جان بوجھ کر ایسا کرگزرے گا تو جو جانور اس نے مارا ہو اُسی کے ہم پلّہ ایک جانور اُسے مویشیوں میں سے نذر دینا ہوگایا نہیں تو اس گناہ کے کفارہ میں چند مسکینوں کو کھانا کھلانا ہوگا، یا اُس کے بقدر روزے رکھنے ہوں گے۔(المآئدة....۵۹)
۲۱۔ احرام کی حالت میںسمندر کا شکار اور اس کا کھانا حلا ل جبکہ خشکی کا شکار حرام کیا گیا ہے (المآئدة:۶۹)
۳۱۔ اپنی فکر کرو، کسی دوسرے کی گمراہی سے تمہارا کچھ نہیں بگڑتا اگر تم خود راہ راست پر ہو (المآئدة:۵۰۱)
۴۱۔ جب تم میں سے کسی کی موت کا وقت آجائے اور وہ وصیت کر رہا ہو تو اس کے لیے شہادت کا نصاب یہ ہے کہ تمہاری جماعت میں سے دو صاحبِ عدل آدمی گواہ بنائے جائیں۔(المآئدة....۶۰۱)
۵۱۔ جو لوگ اپنے رب کو رات دن پکارتے رہتے ہیں اور اس کی خوشنودی کی طلب میں لگے ہوئے ہیں انہیں اپنے سے دُور نہ پھینکو۔ (الانعام....۱۵)
۶۱۔ اگر تم میں سے کوئی نادانی کے ساتھ کسی بُرائی کا ارتکاب کر بیٹھا ہو پھر اس کے بعد توبہ کرے اور اصلاح کرلے تو وہ اسے معاف کر دیتا ہے اور نرمی سے کام لیتا ہے“۔ (الانعام....۵۵)
۷۱۔جب تم دیکھو کہ لوگ ہماری آیات پر نکتہ چینیاں کر رہے ہیں تو ان کے پاس سے ہٹ جا¶۔ (الانعام:۸۶)
۸۱۔ چھوڑو ان لوگوں کو جنہوں نے اپنے دین کو کھیل اور تماشا بنا رکھا ہے اور جنہیں دنیا کی زندگی فریب میں مبتلا کیے ہوئے ہے۔ ہاں مگر یہ قرآن سنا کر نصیحت اور تنبیہ کرتے رہو۔(الانعام....۹۶)
۹۱۔مالکِ کائنات کے آگے سرِ اطاعت خم کر دو، نماز قائم کرو اور اس کی نافرمانی سے بچو۔ (الانعام:۲۷)
۰۲۔ تم اسی کی بندگی کرو اور وہ ہر چیزکا کفیل ہے۔(الانعام....۲۰۱)

8.... ولواننا میں امر و نہی کی تعلیمات

۱۔یہ کتاب حق کے ساتھ نازل ہوئی ہے لہٰذا تم شک کرنے والوں میں شامل نہ ہو۔(الانعام....۵۱۱)
۲۔اگر تم زمین پر بسنے والوں کی اکثریت کے کہنے پر چلو تو وہ تمہیں اللہ کے راستہ سے بھٹکا دیں گے ۔(الانعام:۶۱۱)
۳۔جس جانور پر اللہ کا نام لیا گیا ہو اُس کا گوشت کھا¶۔(الانعام....۸۱۱)
۴۔ بکثرت لوگ علم کے بغیر محض اپنی خواہشات کی بنا پر گمراہ کُن باتیں کرتے ہیں۔(الانعام....۹۱۱)
۵۔تم کُھلے گناہوں سے بھی بچو اور چھپے گناہوں سے بھی۔(الانعام....۹۱۱)
۶۔ جس جانور کو اللہ کا نام لے کر ذبح نہ کیا گیا ہو اس کا گوشت نہ کھا¶۔(الانعام....۰۲۱)
۷۔بہت سے مشرکوں کے لیے ان کے شریکوں نے اپنی اولاد کے قتل کو خوشنما بنا دیا ہے ۔(الانعام:۷۳۱)
۸۔ خسارے میں پڑ گئے وہ لوگ جنہوں نے اپنی اولاد کو جہالت و نادانی کی بنا پر قتل کیا ۔ (الانعام:۰۴۱)
۹۔ کھا¶ اُن چیزوں میں سے جو اللہ نے تمہیں بخشی ہیں۔ یہ آٹھ نر و مادہ ہیں: دو بھیڑ کی قسم سے اور دو بکری کی قسم سے۔ دو اونٹ کی قسم سے ہیں اور دو گائے کی قسم سے۔ (الانعام....۴۴۱۔۳۴۱)
۰۱۔ اس شخص سے بڑھ کر ظالم اور کون ہوگا جو اللہ کی طرف منسوب کر کے جھوٹی بات کہے (الانعام:۴۴۱)
۱۱۔ حرام ہے خواہ وہ مردار ہو، یا بہایا ہوا خون ہو، یا سُور کا گوشت ہو کہ وہ ناپاک ہے، یا فسق ہو کہ اللہ کے سوا کسی اور کے نام پر ذبح کیا گیا ہو۔(الانعام....۵۴۱)
۲۱۔تمہارے رب نے تم پر پابندیاں عائد کی ہیں کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو۔ (الانعام....۱۵۱)
۳۱۔ اور والدین کے ساتھ نیک سلوک کرو۔ (الانعام....۱۵۱)
۴۱۔ اپنی اولاد کو مفلسی کے ڈر سے قتل نہ کرو۔ ہم تمہیں بھی رزق دیتے ہیں اور ان کو بھی دیں گے۔ (الانعام:۱۵۱)
۵۱۔ اور بے شرمی کی باتوں کے قریب بھی نہ جا¶ خواہ وہ کھلی ہوں یا چُھپی۔(الانعام....۲۵۱)
۶۱۔ کسی جان کو جسے اللہ نے محترم ٹھیرایا ہے ہلاک نہ کرو مگر حق کے ساتھ۔(الانعام....۲۵۱)
۷۱۔ مالِ یتیم کے قریب نہ جا¶ مگر حسن طریقہ سے۔ یہاں تک کہ وہ اپنے سنِ رُشد کو پہنچ جائے۔ (الانعام:۲۵۱)
۸۱۔ اور ناپ تول میں پورا انصاف کرو۔ (الانعام....۳۵۱)
۹۱۔ اور جب بات کہو انصاف کی کہو خواہ معاملہ اپنے رشتہ دار ہی کا کیوں نہ ہو۔ (الانعام....۳۵۱)
۰۲۔ اور اللہ کے عہد کو پورا کرو۔(الانعام....۳۵۱)
۱۲۔ اُس کی ہدایت یہ ہے کہ یہی میرا سیدھا راستہ ہے، لہٰذا تم اسی پر چلو ۔(الانعام....۳۵۱)
۲۲۔یہ ایک برکت والی کتاب ہے۔ تم اس کی پیروی کرو اور تقویٰ کی روش اختیار کرو(الانعام....۵۵۱)
۳۲۔جن لوگوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور گروہ درگروہ بن گئے۔ (الانعام....۹۵۱)
۴۲۔ نیکی کے لیے دس گنا اجر ہے ، جبکہ بدی کا اتنا ہی بدلہ دیا جائے گا۔(الانعام....۰۶۱)
۵۲۔ کہو، میری نماز، میرے تمام مراسمِ عبودیت، میرا جینا اور میرا مرنا، سب کچھ اللہ کے لیے ہے (الانعام:۳۶۱)
۶۲۔ جو کچھ تمہارے رب کی طرف سے تم پر نازل کیا گیا ہے اس کی پیروی کرو اور اپنے رب کو چھوڑ کر دوسرے سرپرستوں کی پیروی نہ کرو۔ (الاعراف....۳)
۷۲۔ ہر عبادت کے موقع پر اپنی زینت سے آراستہ ہو اور کھا¶ پیو اور حد سے تجاوز نہ کرو۔(الاعراف:۱۳)
۸۲۔ کس نے اللہ کی اُس زینت کو حرام کر دیا جسے اللہ نے اپنے بندوں کے لیے نکالا تھا۔(الاعراف:۲۳)
۹۲۔ میرے رب نے یہ چیزیں حرام کی ہیں: بے شرمی کے کام، خواہ کھلے ہوں یا چھپے۔گناہ اور حق کے خلاف زیادتی اور یہ کہ اللہ کے ساتھ تم کسی کو شریک کرو۔(الاعراف....۳۳)
۰۳۔جو جُھوٹی باتیں گھڑ کر اللہ کی طرف منسُوب کرے یا اللہ کی سچی آیات کو جھٹلائے؟( الاعراف:۷۳)
۱۳۔ اپنے رب کو پکارو گڑگڑاتے ہوئے اور چپکے چپکے۔ (الاعراف....۵۵)
۲۳۔ زمین میں فساد برپا نہ کرو۔ (الاعراف....۵۵)
۳۳۔اس کی قدرت کے کرشموں سے غافل نہ ہو جا¶ اور زمین میں فساد برپا نہ کرو۔(الاعراف....۴۷)
۴۳۔ فحش کام کرتے ہو؟عورتوں کو چھوڑ کر مردوں سے اپنی خواہش پوری کرتے ہو۔(الاعراف....۲۸)
۵۳۔ وزن اور پیمانے پورے کرو اور زمین میں فساد برپا نہ کرو۔ (الاعراف....۵۸)
۶۳۔ ہر راستے پر رہزن بن کر نہ بیٹھ جا¶ کہ لوگوں کو خوف زدہ کرنے اور ایمان لانے والوں کو خدا کے راستے سے روکنے لگو اور سیدھی راہ کو ٹیڑھا کرنے کے درپے ہو جا¶۔(الاعراف....۶۸)

9.... قال الملا میں امر و نہی کی تعلیمات

۱۔ اگر بستیوں کے لوگ ایمان لاتے اور تقویٰ کی روش اختیار کرتے تو ہم اُن پر آسمان اور زمین سے برکتوں کے دروازے کھول دیتے۔(الاعراف....۶۹)
۲۔ اللہ کی چال سے وہی قوم بے خوف ہوتی ہے جو تباہ ہونے والی ہو۔ (الاعراف....۹۹)
۳۔اللہ سے مدد مانگو اور صبر کرو ۔(الاعراف....۷۲۱)
۴۔ وہ سرکشی کیے چلے گئے اور وہ بڑے ہی مجرم لوگ تھے۔(الاعراف....۳۳۱)
۵۔ بگاڑ پیدا کرنے والوں کے طریقے پر نہ چلنا۔(الاعراف....۲۴۱)
۶۔ پس جو کچھ میں تجھے دوں اسے لے اور شکر بجا لا۔(الاعراف....۴۴۱)
۷۔ جس کسی نے آخرت کی پیشی کا انکار کیا، اس کے سارے اعمال ضائع ہوگئے۔ (الاعراف....۷۴۱)
۸۔ جو لوگ بُرے عمل کریں پھر توبہ کر لیں اور ایمان لے آئیں تو یقیناً اس توبہ و ایمان کے بعد تیرا رب درگزر اور رحم فرمانے والا ہے۔ (الاعراف....۳۵۱)
۹۔جو نافرمانی سے پرہیز کریں گے، زکوٰة دیںگے اور میری آیات پر ایمان لائیں گے(الاعراف:۶۵۱)
۰۱۔وہ نیکی کا حکم دیتا ہے، بدی سے روکتا ہے۔ پاک چیزیں حلال اور ناپاک چیزیں حرام کرتا ہے (الاعراف:۷۵۱)
۱۱۔ کھا¶ وہ پاک چیزیں جو ہم نے تم کو بخشی ہیں۔ (الاعراف....۰۶۱)
۲۱۔ ہم نے اُن لوگوں کو بچا لیا جو برائی سے روکتے تھے۔ (الاعراف....۵۶۱)
۳۱۔ ہماری دی ہوئی کتاب کو مضبوطی کے ساتھ تھامو اور جو کچھ اس میں لکھا ہے اسے یاد رکھو (الاعراف:۱۷۱)
۴۱۔ جس کو ہم نے اپنی آیات کا علم عطا کیا تھا مگر وہ ان کی پابندی سے نکل بھاگا۔ (الاعراف....۴۷۱)
۵۱۔ اللہ اچھے ناموں کا مستحق ہے۔ اس کو اچھے ہی ناموں سے پکارو ۔ (الاعراف....۰۸۱)
۶۱۔ تم لوگ خدا کو چھوڑ کر جنہیں پکارتے ہو وہ تو محض بندے ہیں جیسے تم بندے ہو۔(الاعراف....۳۹۱)
۷۱۔ نرمی و درگزر کا طریقہ اختیار کرو، معروف کی تلقین کیے جا¶ اور جاہلوں سے نہ اُلجھو۔ (الاعراف:۹۹۱)
۸۱۔ جب قرآن تمہارے سامنے پڑھا جائے تو اسے توجہ سے سنو اور خاموش رہو۔ (الاعراف....۴۰۲)
۹۱۔ رب کو صبح و شام یاد کیا کرو دل ہی دل میں اور خوف کے ساتھ اور زبان سے بھی ہلکی آواز کے ساتھ(الاعراف:۵۰۲)
۰۲۔ اللہ سے ڈرو اور اپنے آپس کے تعلقات درست کرو اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو ۔(الانفال:۲)
۱۲۔ جو نماز قائم کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔(الانفال:۴)
۲۲۔جب تم لشکر کی صورت میں کفار سے دوچار ہو تو ان کے مقابلہ میں پیٹھ نہ پھیرو۔ (الانفال....۵۱)
۳۲۔ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور حکم سننے کے بعد اس سے سرتابی نہ کرو۔(الانفال....۰۲)
۴۲۔ ا للہ اور اس کے رسولﷺ کی پکار پر لبیک کہو۔ (الانفال....۴۲)
۵۲۔اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ خیانت نہ کرو۔ اپنی امانتوں میں غداری کے مرتکب نہ ہو(الانفال:۷۲)
۶۲۔ اگر تم خدا ترسی اختیار کرو گے تو اللہ تمہاری برائیوں کو تم سے دور کر دے گا ۔ (الانفال....۹۲)
۷۲۔ حق کو ماننے سے انکار کر نے والے اپنے مال خدا کے راستے سے روکنے کے لیے صرف کر رہے ہیں (الانفال:۵۳)
۸۲۔ ان کافروں سے جنگ کرو یہاں تک کہ فتنہ باقی نہ رہے ۔(الانفال....۹۳)

10.... واعلمو میں امر و نہی کی تعلیمات

۱۔جو کچھ مال غنیمت تم نے حاصل کیا ہے اُس کا پانچواں حصہ اللہ اور اس کے رسولﷺ اور رشتہ داروں اور یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں کے لیے ہے۔(الانفال....۱۴)
۲۔ جب کسی گروہ سے تمہارا مقابلہ ہو تو ثابت قدم رہو اور اللہ کو کثرت سے یاد کرو۔ (الانفال....۵۴)
۳۔ اللہ اور رسول کی اطاعت کرو اور آپس میں جھگڑو نہیں ورنہ تمہارے اندر کمزوری پیدا ہو جائے گی (الانفال:۵۴)
۴۔ اِتراتے اور لوگوں کو اپنی شان دکھاتے ہوئے نکلنے والوں کے سے رنگ ڈھنگ نہ اختیار کرو (الانفال:۶۴)
۵۔ انہوں نے رب کی آیات کو جھٹلایا تو ہم نے گناہوں کی پاداش میں ا نہیں ہلاک کیا (الانفال....۴۵)
۶۔ کسی قوم سے خیانت کا اندیشہ ہو تو اس کے معاہدے کو عَلانیہ اس کے آگے پھینک دو(الانفال....۸۵)
۷۔ زیادہ سے زیادہ طاقت اور تیار بندھے رہنے والے گھوڑے اُن کے مقابلہ کے لیے مہیا رکھو (الانفال:۹۵)
۸۔ اللہ کی راہ میں جو کچھ تم خرچ کرو گے اس کا پورا پورا بدل تمہاری طرف پلٹایا جائے گا ۔ (الانفال:۰۶)
۹۔ جو کچھ تم نے مال حاصل کیا ہے اسے کھا¶ کہ وہ حلال اور پاک ہے اور اللہ سے ڈرتے رہو۔(الانفال:۹۶)
۰۱۔ جن لوگوں نے ایمان قبول کیا اور ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں اپنی جانیں لڑائیںاور اپنے مال کھپائے، اور جن لوگوں نے ہجرت کرنے والوں کو جگہ دی اور ان کی مدد کی، وہی دراصل ایک دوسرے کے ولی ہیں(الانفال:۲۷)
۱۱۔ جو ایمان لائے ،اللہ کی راہ میں گھر بار چھوڑے اور جنہوں نے پناہ دی ، مدد کی وہی سچے مومن ہیں (الانفال:۴۷)
۲۱۔ اب اگر تم لوگ توبہ کرلو تو تمہارے ہی لیے بہتر ہے ۔(سورة التوبة....۳)
۳۱۔اگر وہ توبہ کرلیں اور نماز قائم کریں اور زکوٰة دیں تو انہیں چھوڑ دو۔(اسورة التوبة....۵)
۴۱۔ اگر مشرکین میں سے کوئی شخص پناہ مانگ کر تمہارے پاس آنا چاہے تو اسے پناہ دے دو (التوبہ:۶)
۵۱۔ اللہ متقیوں کو پسند کرتا ہے ۔(سورة التوبة....۷)
۶۱۔ اللہ کی آیات کے بدلے تھوڑی سی قیمت قبول کر لی پھر اللہ کے راستے میں سدراہ بن کر کھڑے ہوگئے(التوبہ:۹)
۷۱۔ پس اگر یہ توبہ کرلیں اور نماز قائم کریں اور زکوٰة دیں تو تمہارے دینی بھائی ہیں ۔( التوبة....۰۱)
۸۱۔ اگر تم مومن ہو تو اللہ اس کا زیادہ مستحق ہے کہ اس سے ڈرو۔(سورة التوبة....۴۱)
۹۱۔ اللہ کی مسجدوں کے آبادکار (مُجاور و خادم) تو وہی لوگ ہو سکتے ہیں جو اللہ اور روزِ آخر کو مانیں، اور نماز قائم کریں، زکوٰة دیں، اور ا للہ کے سوا کسی سے نہ ڈریں۔(سورة التوبة....۸۱)
۰۲۔ اللہ کے ہاں تو اُنہی لوگوں کا درجہ بڑا ہے جو ایمان لائے اور جنہوں نے اس کی راہ میں گھر بار چھوڑے اور جان و مال سے جہاد کیا، وہی کامیاب ہیں۔ (سورة التوبة....۱۲)
۱۲۔ اپنے باپ بھائیوں کو بھی اپنا رفیق نہ بنا¶ اگر وہ ایمان پر کفر کو ترجیح دیں۔(سورة التوبة....۲۲)
۲۲۔ مشرکین ناپاک ہیں، لہٰذا اس سال کے بعد یہ مسجدِ حرام کے قریب نہ پھٹکنے پائیں۔(التوبہ....۸۲)
۳۲۔انہوں نے اپنے علماءاور درویشوں کو اللہ کے سوا اپنا رب بنا لیا ہے۔ (سورة التوبة....۰۳)
۴۲۔ دردناک سزا کی خوشخبری دو اُن کو جو سونے اور چاندی جمع کر کے رکھتے ہیں اور انہیں خدا کی راہ میں خرچ نہیں کرتے۔(سورة التوبة....۴۳)
۵۲۔ کیا تم نے آخرت کے مقابلہ میں دنیا کی زندگی کو پسند کر لیا؟ (سورة التوبة....۸۳)
۶۲۔ نکلو، خواہ ہلکے ہو یا بوجھل۔ جہاد کرو اللہ کی راہ میں اپنے مالوں اور اپنی جانوں کے ساتھ۔ (التوبہ:۱۴)
۷۲۔ نماز کے لیے آتے ہیں تو کسمساتے ہوئے آتے ہیں اور راہِ خدا میں خرچ کرتے ہیں تو بادل ناخواستہ خرچ کرتے ہیں۔ (سورة التوبة....۴۵)
۸۲۔ یہ صدقات تو دراصل فقیروں اور مسکینوں کے لیے ہیں اور ان لوگوں کے لیے جو صدقات کے کام پر مامور ہوں، اور اُن کے لیے جن کی تالیفِ قلب مطلوب ہو۔ نیز یہ گردنوں کے چھڑانے اور قرضداروں کی مدد کرنے میں اور راہِ خدا میں اور مسافر نوازی میں استعمال کرنے کے لیے ہیں۔ (سورة التوبة....۰۶)
۹۲۔ منافق مرد اور منافق عورتیں سب ایک دوسرے کے ہم رنگ ہیں۔ برائی کا حکم دیتے اور بھلائی سے منع کرتے ہیں اور اپنے ہاتھ خیر سے روکے رکھتے ہیں۔(سورة التوبة....۷۶)
۰۳۔ مومن مرد اور مومن عورتیں، یہ سب ایک دوسرے کے رفیق ہیں، بھلائی کا حکم دیتے اور برائی سے روکتے ہیں، نماز قائم کرتے ہیں، زکوٰة دیتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں۔( التوبة....۱۷)
۱۳۔ جب اللہ نے اپنے فضل سے ان کو دولت مند کر دیا تو وہ بخل پر اتر آئے۔ (سورة التوبة....۵۷)
 

یوسف-2

محفلین
امر بالمعروف و نہی عن المنکر

1۔ تم میں سے ایک جماعت ایسی ہونی چاہئے جو نیک کاموں کا حکم کرے اور برے کاموں سے روکے۔ یہی لوگ فلاح و نجات پانے والے ہیں (آل عمران:104)


2۔ تم بہترین امت ہو جو لوگوں کے لئے پیدا کی گئی ہے کہ تم نیک باتوں کا حکم دیتے ہو اور بری باتوں سے روکتے ہو (آل عمران ۔ 110)]

معزز قارئینَ کرام!
السلام و علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

1۔ قرآن مجید کے جملہ تیس پاروں میں بالواسطہ یا بلا واسطہ امر ہ نہی کی بالترتیب تعلیمات پیش خدمت ہے۔ ہم سب کو اپنا احتساب آپ کرنا ہے کہ ہم ان میں سے کتنے احکامات پر عمل پیرا ہیں اور کتنے احکامات ہمارے عمل کے منتظر ہیں۔ امید ہے کہ خود احتسابی کا یہ عمل ہمارے لئے سود مند ثابت ہوگا۔

2۔ ان امر و نہی کے احکامات کو دوسروں تک پھیلائے کہ یہ بھی ہمارا فریضہ ہے۔ اگر ممکن ہو، وقت اجازت دے تو ایک پارے کی تعلیمات کو برقی ڈاک کے ذریعہ اپنے ان تمام احباب تک ضرور بھیجئے جن سے ہمارا روزمرہ کا رابطہ ہے۔رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوچکا ہے۔ اس ماہ مبارک میں ہم نیٹ پر سیںکڑوں گھنٹے گذار چکے ہیں۔ کچھ لمحات اللہ کے حکم کو پھیلانے میں بھی صرف کریں تو یہ ہماری کامیابی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

والسلام آپ کا دینی بھائی
یوسف ثانی
 

یوسف-2

محفلین
11 ....یعتذرون میں امر و نہی کی تعلیمات

۱۔ جو کچھ خرچ کرتے ہیں اسے اللہ کے ہاں تقرب کا اور رسولﷺ کی طرف سے رحمت کی دعائیں لینے کا ذریعہ بناتے ہیں۔ (سورة التوبة....۹۹)
۲۔ اللہ اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور اُن کی خیرات کو قبولیت عطا فرماتا ہے۔ ( التوبة....۴۰۱)
۳۔ بہتر انسان وہ ہے جس نے اپنی عمارت کی بنیاد خدا کے خوف اور اس کی رضا کی طلب پر رکھی ہو۔( التوبة:۹۰۱)
۴۔ اللہ نے مومنوں سے ان کے نفس اور ان کے مال جنت کے بدلے خرید لیے ہیں۔(التوبة....۱۱۱)
۵۔ یہی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ اللہ کی طرف بار بار پلٹنے والے، اس کی بندگی بجا لانے والے،اس کی تعریف کے گُن گانے والے، اس کی خاطر زمین میں گردش کرنے والے، اس کے آگے رکوع اور سجدے کرنے والے، نیکی کا حکم دینے والے، بدی سے روکنے والے اور اللہ کے حدود کی حفاظت کرنے والے۔( سورة التوبة....۲۱۱)
۶۔ مشرکوں کے لیے مغفرت کی دعا نہ کروچاہے وہ رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں۔( التوبة....۲۱۱)
۷۔ اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور سچے لوگوں کا ساتھ دو۔(سورة التوبة....۹۱۱)
۸۔ آبادی کے ہر حصہ میں سے کچھ لوگ نکل کر آتے اور دین کی سمجھ پیدا کرتے اور واپس جاکر اپنے علاقے کے باشندوں کوخبردار کرتے۔ (سورة التوبة....۲۲۱)
۹۔ یہ اس کتاب کی آیات ہیںجو حکمت و دانش سے لبریز ہے۔(التوبة....۰۳۱)
۰۱۔ ہر اس چیز میں جو اللہ نے زمین اور آسمانوں میں پیدا کی ہے، نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو غلط روی سے بچنا چاہتے ہیں۔(سورة یونس....۶)
۱۱۔ جو لوگ ہم سے ملنے کی توقع نہیں رکھتے اور دنیا کی زندگی ہی پر راضی اور مطمئن ہوگئے ہیں، اور جو لوگ ہماری نشانیوں سے غافل ہیں، اُن کا آخری ٹھکانا جہنم ہوگا ۔ (سورة یونس....۷)
۲۱۔انسان پر کوئی سخت وقت آتا ہے تو کھڑے ، بیٹھے اور لیٹے ہم کو پکارتا ہے۔ مگر جب ہم اس کی مصیبت ٹال دیتے ہیں تو ایسا چل نکلتا ہے کہ گویا اس نے کبھی اپنے کسی بُرے وقت پر ہم کو پکارا ہی نہ تھا۔( یونس:۲۱)
۳۱۔ تم سے پہلے کی قوموں کو ہم نے ہلاک کردیا، جب انہوں نے ظلم کی روش اختیار کی۔ ( یونس....۴۱)
۴۱۔ اس سے بڑھ کر ظالم اور کون ہوگا جو ایک جھوٹی بات گھڑ کر اللہ کی طرف منسوب کرے یا اللہ کی واقعی آیات کو جُھوٹا قرار دے۔(سورة یونس....۷۱)
۵۱۔یہ لوگ اللہ کے سوا اُن کی پرستش کررہے ہیںجو ان کو نہ نقصان پہنچا سکتے ہیں نہ نفع۔( یونس....۸۱)
۶۱۔لوگوں کا حال یہ ہے کہ مصیبت کے بعد جب ہم اُن کو رحمت کا مزا چکھاتے ہیں تو فوراً ہی وہ ہماری نشانیوں کے معاملہ میں چالبازیاں شروع کردیتے ہیں۔(سورة یونس....۱۲)
۷۱۔ لوگو! تمہاری یہ بغاوت تمہارے ہی خلاف پڑرہی ہے۔ دنیا کی زندگی کے مزے چند روزہ ہیں (سورة یونس:۳۲)
۸۱۔ جن لوگوں نے بھلائی کا طریقہ اختیار کیا ان کے لیے بھلائی ہے اور مزید فضل۔( یونس....۶۲)
۹۱۔ جن لوگوں نے برائیاں کمائیں اُن کی برائی جیسی ہے ویسا ہی وہ بدلہ پائیں گے۔(یونس....۷۲)
۰۲۔ وہ صرف اللہ ہے جو حق کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔(سورة یونس....۴۳)
۱۲۔ اللہ لوگوںپر ظلم نہیں کرتا، لوگ خود ہی اپنے اوپر ظلم کرتے ہیں۔(سورة یونس....۲۴)
۲۲۔ فی الواقع سخت گھاٹے میں رہے وہ لوگ جنہوںنے اللہ کی ملاقات کو جھٹلایا ۔(سورة یونس....۴۴)
۳۲۔ تمہارے رب کی طرف سے نصیحت آگئی ہے۔ یہ وہ چیز ہے جو دلوں کے امراض کی شفا ہے اور جو اسے قبول کرلیں ان کے لیے رہنمائی اور رحمت ہے۔(یونس....۷۵)
۴۲۔ تقویٰ کا رویہ اختیار کرنے والے مومنوں کے لیے کسی خوف اوررنج کا موقع نہیں ہے۔( یونس:۳۶)
۵۲۔ جو لوگ اللہ کے سوا کچھ شریکوںکو پکاررہے ہیں وہ نرے وہم و گمان کے پیرو ہیں ۔( یونس....۶۶)
۶۲۔ جو لوگ اللہ پر جھوٹے افتراءباندھتے ہیں وہ ہرگز فلاح نہیں پاسکتے۔(سورة یونس....۹۶)
۷۲۔ ہم حد سے گزرجانے والوںکے دلوں پر ٹھپّہ لگا دیتے ہیں۔ ( یونس....۴۷)
۸۲۔ ثابت قدم رہو اور ان لوگوں کے طریقے کی ہرگز پیروی نہ کرو جو علم نہیں رکھتے(سورة یونس....۹۸)
۹۲۔ شک کرنے والوںمیں سے نہ ہو۔ اور ان لوگوں میں نہ شامل ہو جنہوںنے اللہ کی آیات کو جھٹلایا ہے۔ ورنہ تو نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگا۔(سورة یونس....۵۹)
۰۳۔ جو لوگ عقل سے کام نہیں لیتے اللہ اُن پر گندگی ڈال دیتا ہے۔ (سورة یونس....۰۰۱)
۱۳۔ یکسو ہوکر اپنے آپ کو ٹھیک ٹھیک اس دین پر قائم کردے، اور ہرگز ہرگز مشرکوں میں سے نہ ہو۔ اور اللہ کو چھوڑ کر کسی ایسی ہستی کو نہ پکار جو تجھے نہ فائدہ پہنچا سکتی ہے نہ نقصان۔(سورة یونس....۵۰۱)
۲۳۔ تم اُس ہدایت کی پیروی کیے جا¶ جو تمہاری طرف بذریعہ وحی بھیجی جارہی ہے اور صبر کرو یہاں تک کہ اللہ فیصلہ کردے۔ اور وہی بہترین فیصلہ کرنے والا ہے۔ (یونس....۹۰۱)
۳۳۔ تم اپنے رب سے معافی چاہو اور اس کی طرف پلٹ آ¶ تووہ ایک مدت خاص تک تم کو اچھا سامانِ زندگی دے گا اور ہر صاحبِ فضل کو اُس کا فضل عطا کرے گا۔(سورة ھود....۳)

12....ومآمن دآبة میں امر و نہی کی تعلیمات

۱۔ زمین میں چلنے والا کوئی جاندار ایسانہیں ہے جس کا رزق اللہ کے ذمے نہ ہو۔(سورة ھود....۶)
۲۔ ہم انسان کو اپنی رحمت سے نوازنے کے بعد پھر اُس سے محروم کردیتے ہیں تو وہ مایوس ہوتا ہے اور ناشکری کرنے لگتا ہے۔(سورة ھود....۹)
۳۔ جو لوگ بس اس دنیا کی زندگی اور اس کی خوشنمائیوں کے طالب ہوتے ہیں ان کی کار گزاری کا سارا پھل ہم یہیں ان کو دے دیتے ہیں۔ (سورة ھود....۵۱)
۴۔ اُس شخص سے بڑھ کر ظالم اور کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ گھڑے؟ (سورة ھود....۸۱)
۵۔ خدا کی لعنت ہے ظالموںپر ۔ اُن ظالموںپر جو خدا کے راستے سے لوگوںکو روکتے ہیں۔اُس کے راستے کو ٹیڑھا کرنا چاہتے ہیں اور آخرت سے انکار کرتے ہیں ۔ (سورة ھود....۹۱)
۶۔ جو ایمان لائے اور نیک عمل کیے اور اپنے رب ہی کے ہوکر رہے تو یقینا وہ جنتی لوگ ہیں ( ھود:۲۲)
۷۔ اپنے رب سے معافی چاہو، پھر اُس کی طرف پلٹو۔(سورة ھود....۱۵)
۸۔ اللہ کی بندگی کرو،اس کے سوا تمہارا کوئی خدا نہیںہے۔(سورة ھود....۱۶)
۹۔ وہ لوگ جنہوں نے ظلم کیا تھا تو ایک سخت دھماکے نے اُن کو دھرلیا اور وہ اپنی بستیوں میں اس طرح بے حس و حرکت پڑے کے پڑے رہ گئے کہ گویا وہ وہاں کبھی بسے ہی نہ تھے۔(سورة ھود....۸۶)
۰۱۔ ٹھیک انصاف کے ساتھ پورا ناپو اور تولو اور لوگوں کو اُن کی چیزوں میں گھاٹا نہ دیا کرو اور زمین میں فسادنہ پھیلاتے پھرو۔(سورة ھود....۵۸)
۱۱۔ اُسی پر میں نے بھروسہ کیا اور ہر معاملہ میں اسی کی طرف میں رُجوع کرتا ہوں۔(ھود....۹۸)
۲۱۔ نماز قائم کرو دن کے دونوں سروں پر اور کچھ رات گزرنے پر۔ (سورة ھود....۴۱۱)
۳۱۔ ظالم لوگ تو انہی مزوں کے پیچھے پڑے رہے جن کے سامان انہیں فراوانی کے ساتھ دیئے گئے تھے اور وہ مجرم بن کر رہے۔(سورة ھود....۷۱۱)
۴۱۔ پیغمبروں کے قصوں کے اندر تم کو حقیقت کا علم ملا اورمومنوں کو نصیحت نصیب ہوئی۔( ھود....۰۲۱)
۵۱۔ حقیقت یہ ہے کہ شیطان آدمی کا کھلا دشمن ہے۔( یوسف....۴)

13....ومآابرّی¿ میں امر و نہی کی تعلیمات

۱۔ نفس تو بدی پر اکساتا ہی ہے الاّیہ کہ کسی پر میرے رب کی رحمت ہو(سورة یوسف....۳۵)
۲۔ اگر کوئی تقویٰ اور صبر سے کام لے تو اللہ کے ہاں ایسے نیک لوگوں کا اجرمارا نہیںجاتا ۔(یوسف:۲۹)
۳۔اکثر اللہ کو مانتے ہیں مگر اس طرح کہ اُس کے ساتھ دوسروں کو شریک ٹھیراتے ہیں( یوسف:۵۰۱)
۴۔آخرت کا گھر اُن کے لیے زیادہ بہتر ہے جنہوںنے تقویٰ کی روش اختیار کی۔ (یوسف....۹۰۱)
۵۔ اللہ کسی قوم کے حال کو نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنے اوصاف کو نہیں بدل دیتی۔( الرعد....۱۱)
۶۔ اُسی کو پکارنا برحق ہے۔ رہیں وہ دوسری ہستیاں جنہیں اُس کو چھوڑ کر یہ لوگ پکارتے ہیں، وہ ان کی دعا¶ں کا کوئی جواب نہیں دے سکتیں۔ (سورة الرعد....۴۱)
۷۔ نصیحت تو دانشمند لوگ ہی قبول کیا کرتے ہیں۔ (سورة الرعد....۰۲)
۸۔اللہ کے ساتھ اپنے عہد کو پورا کرتے ہیں،اسے مضبوط باندھنے کے بعد توڑ نہیں ڈالتے( الرعد:۱۲)
۹۔ اللہ نے جن جن روابط کو برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے انہیںبرقرار رکھتے ہیں۔(سورة الرعد....۱۲)
۰۱۔ اپنے رب کی رضا کے لیے صبر سے کام لیتے ہیں، نماز قائم کرتے ہیں۔(سورة الرعد....۲۲)
۱۱۔ ہمارے دیئے ہوئے رزق میں سے عَلانیہ اور پوشیدہ خرچ کرتے ہیں۔(سورة الرعد....۲۲)
۲۱۔اور برائی کو بھلائی سے دفع کرتے ہیں۔(سورة الرعد....۲۲)
۳۱۔وہ لوگ جو اللہ کے عہد کو مضبوط باندھ لینے کے بعد توڑ ڈالتے ہیں۔ (سورة الرعد....۵۲)
۴۱۔جو ان رابطوں کو کاٹتے ہیں جنہیں اللہ نے جوڑنے کا حکم دیا ہے۔(سورة الرعد....۵۲)
۵۱۔جو زمین میں فساد پھیلاتے ہیں، وہ لعنت کے مستحق ہیں۔(سورة الرعد....۵۲)
۶۱۔اللہ کی یاد ہی وہ چیز ہے جس سے دلوں کو اطمینان نصیب ہوا کرتا ہے۔ (سورة الرعد....۹۲)
۷۱۔ خدا کے ساتھ کفرکرنےوالوں کے کرتوتوں کی وجہ سے ان پر کوئی نہ کوئی آفت آتی ہی رہتی ہے( الرعد:۱۳)
۸۱۔خدا ترس انسانوں کے لیے جنت کا وعدہ کیاگیا ہے۔ (سورة الرعد....۵۳)
۹۱۔منکرین حق کا انجام یہ ہے کہ ان کے لیے دوزخ کی آگ ہے۔(سورة الرعد....۵۳)
۰۲۔قرآنی واقعات میں ہر اُس شخص کے لیے نشانیاں ہیںجو صابر و شاکر ہو۔(سورة ابراہیم....۵)
۱۲۔ شکرگزار بنو گے تو اور زیادہ نوازوں گا۔ اگر کُفرانِ نعمت کرو گے تو میری سزا بہت سخت ہے۔( ابراہیم:۷)
۲۲۔اذیتوں پر ہم صبر کریں گے اور بھروسہ کرنے والوں کا بھروسا اللہ ہی پر ہوناچاہیے۔ ( ابراہیم:۲۱)
۳۲۔اللہ کے کچھ ہمسر تجویز کر لیے تاکہ وہ انہیں اللہ کے راستے سے بھٹکادیں؟(ابراہیم....۹۲)
۴۲۔نماز قائم کریں اور جو کچھ ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے کھلے اور چُھپے خرچ کریں (ابراہیم:۱۳)
۵۲۔اگر تم اللہ کی نعمتوں کا شمار کرنا چاہو تو نہیں کرسکتے۔(سورة ابراہیم....۴۳)
۶۲۔ حقیقت یہ ہے کہ انسان بڑا ہی بے انصاف اور ناشُکرا ہے۔ (سورة ابراہیم....۴۳)
۷۲۔مجھے اور میری اولاد کو بُت پرستی سے بچا، پروردگار۔ ان بتوں نے بہتوں کو گمراہی میں ڈالا ہے( ابراہیم:۵۳)
۸۲۔اے میرے پروردگار! مجھے نماز قائم کرنے والا بنا۔(سورة ابراہیم....۰۴)

14 ....ربما میں امر و نہی کی تعلیمات

۱۔اپنے رب کی رحمت سے مایوس تو گمراہ لوگ ہی ہوا کرتے ہیں۔ (سورة الحِجر....۶۵)
۲۔ہم نے قرآن عظیم عطاکیا ہے جس کی آیتیں بار بار دہرائی جانے کے لائق ہیں ۔ (الحِجر....۴۸)
۳۔ اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرو، اس کی جناب میں سجدہ بجا لا¶ اور اُس آخری گھڑی تک اپنے رب کی بندگی کرتے رہو جس کا آنا یقینی ہے۔( الحِجر....۹۹)
۴۔سمندرکو مسخر کررکھا ہے تاکہ تم اس سے تروتازہ گوشت لے کر کھا¶ اور اس سے زینت کی وہ چیزیں نکالو جنہیں تم پہنا کرتے ہو۔(سورة النحل....۴۱)
۵۔تم اپنے رب کا فضل تلاش کرو اور اس کے شکرگزار بنو۔(سورة النحل....۴۱)
۶۔ اس نے دریاجاری کیے اور قدرتی راستے بنائے تاکہ تم ہدایت پا¶۔(سورة النحل....۶۱)
۷۔اوروہ دوسری ہستیاں جنہیں اللہ کو چھوڑ کر لوگ پکارتے ہیں، وہ کسی چیز کی بھی خالق نہیں ہیں بلکہ خود مخلوق ہےں۔مردہ ہیں نہ کہ زندہ۔ اوران کو کچھ معلوم نہیں ہے کہ انہیں کب اٹھایا جائے گا۔( النحل:۱۲)
۸۔اللہ کی بندگی کرو اور طاغوت کی بندگی سے بچو۔ (سورة النحل....۶۳)
۹۔ مظلوم جنہوںنے صبر کیا ہے اورجو اپنے رب کے بھروسے پر کام کررہے ہیں۔ ( النحل....۲۴)
۰۱۔دو خدا نہ بنالو۔خدا تو بس ایک ہی ہے، لہٰذا تم مجھی سے ڈرو۔(سورة النحل....۱۵)
۱۱۔ رب کے ساتھ دوسروں کو شریک کرنے لگتا ہے تاکہ اللہ کے احسان کی ناشکری کرے( النحل:۵۵)
۲۱۔ شیطان نے اُن کے بُرے کرتوت انہیں خوشنما بناکر دکھائے ۔ (سورة النحل....۳۶)
۳۱۔ اللہ کے احسان کا انکار کرتے ہیں اور اللہ کو چھوڑ کر اُن کو پوجتے ہیں جن کے ہاتھ میں نہ آسمانوں سے انہیں کچھ بھی رزق دینا ہے نہ زمین سے۔ ( النحل....۳۷)
۴۱۔اس نے تمہیںکان، آنکھیں اورسوچنے والے دل دیئے تا کہ تم شکرگزار بنو۔(سورة النحل:۸۷)
۵۱۔ وہ تم پر اپنی نعمتوں کی تکمیل کرتا ہے شاید کہ تم فرمانبردار بنو۔ (سورة النحل....۲۸)
۶۱۔جن لوگوں نے خود کفر کی راہ اختیار کی اور دوسروں کو اللہ کی راہ سے روکا۔ (سورة النحل....۸۸)
۷۱۔اللہ عدل، احسان اور صلہ¿ رحمی کا حکم دیتا ہے اور بدی، بے حیائی اور ظلم سے منع کرتا ہے۔( النحل:۰۹)
۸۱۔اللہ کے عہد کو پورا کرو جبکہ تم نے اس سے کوئی عہد باندھا ہو۔(سورة النحل....۰۹)
۹۱۔ اور اپنی قسمیں پختہ کرنے کے بعد توڑ نہ ڈالو ۔(سورة النحل....۰۹)
۰۲۔تم اپنی قسموں کو آپس کے معاملات میں مکروفریب کا ہتھیار بناتے ہو تاکہ ایک قوم دوسری قوم سے بڑھ کر فائدے حاصل کرے۔(سورة النحل....۱۹)
۱۲۔ لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکنے کا بُرا نتیجہ دیکھوگے اور سزا بھگتوگے۔(سورة النحل....۴۹)
۲۲۔ اللہ کے عہد کو تھوڑے سے فائدے کے بدلے نہ بیچ ڈالو۔(سورة النحل....۴۹)
۳۲۔ جب تم قرآن پڑھنے لگو تو شیطانِ رجیم سے خدا کی پناہ مانگ لیا کرو۔(سورة النحل....۸۹)
۴۲۔ جواللہ کی آیات کو نہیں مانتے اللہ کبھی ان کو صحیح بات تک پہنچنے کی توفیق نہیں دیتا ۔ ( النحل....۵۰۱)
۵۲۔ جس نے دل کی رضامندی سے کفر کو قبول کرلیا اس پراللہ کا غضب ہے۔(سورة النحل....۶۰۱)
۶۲۔ وہ ستائے گئے تو گھر بار چھوڑدیئے، ہجرت کی، راہ خدا میں سختیاں جھیلیں اور صبر سے کام لیا( النحل:۰۱۱)
۷۲۔ اللہ نے جو کچھ حلال اور پاک رزق تم کو بخشا ہے اسے کھا¶ اورا للہ کے احسان کا شکر ادا کرو( النحل:۲۱۱)
۸۲۔اللہ نے جو کچھ تم پر حرام کیا ہے ،وہ ہے مردار اور خون اور س¶ر کا گوشت اور وہ جانور جس پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام لیاگیا ہو۔(سورة النحل....۵۱۱)
۹۲۔ قانون الٰہی کی خلاف ورزی کی خواہش کے بغیر اور حد ضرورت سے تجاوز نہ کرکے اگر کوئی حرام چیزوں کو کھالے تو یقینا اللہ معاف کرنے اور رحم فرمانے والا ہے۔(سورة النحل....۶۱۱)
۰۳۔یہ جو تمہاری زبانیں جھوٹے احکام لگایا کرتی ہیں کہ یہ چیز حلال ہے اور وہ حرام، تو اس طرح کے حکم لگاکر اللہ پر جھوٹ نہ باندھو۔(سورة النحل....۷۱۱)
۱۳۔ البتہ جن لوگوں نے جہالت کی بنا پر بُرا عمل کیا اور پھر توبہ کرکے اپنے عمل کی اصلاح کرلی تو یقینا توبہ و اصلاح کے بعد تیرا رب ان کے لیے غفور اور رحیم ہے۔(سورة النحل....۹۱۱)
۲۳۔یک سُو ہوکر ابراہیم ؑکے طریقے پرچلو ۔(سورة النحل....۲۲۱)
۳۳۔ اگر تم لوگ بدلہ لو تو بس اُسی قدر لے لو جس قدر تم پرزیادتی کی گئی ہو۔ لیکن اگر تم صبر کرو تو یقینا یہ صبر کرنے والوں ہی کے حق میں بہتر ہے۔(سورة النحل....۲۲۱)

15....سبحٰن الذی میں امر و نہی کی تعلیمات

۱۔ میرے سوا کسی کو اپنا وکیل نہ بنانا۔( بنی اسرائیل....۲)
۲۔کافرِ نعمت لوگوں کے لیے ہم نے جہنم کو قید خانہ بنا رکھا ہے۔( بنی اسرائیل....۸)
۳۔ انسان بڑا ہی جلدباز واقع ہوا ہے۔( بنی اسرائیل....۱۱)
۴۔ جو کوئی جلدی حاصل ہونے والے فائدوںکا خواہشمند ہو، اسے ہم یہیں دے دیتے ہیں جو کچھ بھی جسے دینا چاہیں۔ پھر اس کی قسمت میں جہنم لکھ دیتے ہیں۔(سورة بنی اسرائیل....۸۱)
۵۔ اور جو آخرت کا خواہشمند ہو اور اس کے لیے سعی کرے جیسی کہ اس کے لیے سعی کرنی چاہیے، اور ہو وہ مومن، تو ایسے ہر شخص کی سعی مشکور ہوگی۔(سورة بنی اسرائیل....۹۱)
۶۔اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود نہ بنا ورنہ ملامت زدہ اور بے یارومددگار بیٹھا رہ جائے گا۔( اسرائیل:۲۲)
۷۔والدین کے ساتھ نیک سلوک کرو۔( بنی اسرائیل....۳۲)
۷۔ رشتہ دار کو اس کا حق دو اور مسکین اور مسافر کو اس کا حق۔(سورة بنی اسرائیل....۶۲)
۸۔ فضول خرچی نہ کرو۔ فضول خرچ لوگ شیطان کے بھائی ہیں۔(سورة بنی اسرائیل....۶۲)
۹۔ نہ تو اپنا ہاتھ گردن سے باندھ رکھو اور نہ اسے بالکل ہی کھلا چھوڑ دو کہ عاجز بن کر رہ جا¶( بنی اسرائیل:۹۲)
۰۱۔اپنی اولاد کو افلاس کے اندیشے سے قتل نہ کرو۔(سورة بنی اسرائیل....۱۳)
۱۱۔ زنا کے قریب نہ پھٹکو۔ وہ بہت بُرا فعل ہے اور بڑا ہی بُرا راستہ۔(سورة بنی اسرائیل....۲۳)
۲۱۔ قتلِ نفس کا ارتکاب نہ کرو جسے اللہ نے حرام کیا ہے مگر حق کے ساتھ۔ ( بنی اسرائیل....۳۳)
۳۱۔ ہم نے قصاص کے مطالبے کا حق عطا کیا ہے، پس قتل میں حد سے نہ گزرے( بنی اسرائیل:۴۳)
۴۱۔ مالِ یتیم کے پاس نہ پھٹکو مگر احسن طریقے سے۔(سورة بنی اسرائیل....۵۳)
۵۱۔ پیمانے سے دو تو پورا بھر کر دواور تولو تو ٹھیک ترازو سے تولو۔ (سورة بنی اسرائیل....۶۳)
۶۱۔ زمین میں اکڑ کر نہ چلو، تم نہ زمین کو پھاڑ سکتے ہو، نہ پہاڑوں کی بلندی کو پہنچ سکتے ہو( بنی اسرائیل۷۳)
۷۱۔ اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود نہ بنا بیٹھ ورنہ تو جہنم میں ڈال دیاجائے گا۔( بنی اسرائیل....۹۳)
۸۱۔زبان سے بہترین بات نکالا کرو ۔ شیطان انسانوں کے درمیان فساد ڈلوانے کی کوشش کرتا ہے( بنی اسرائیل:۳۵)
۹۱۔ انسان واقعی بڑا ناشکرا ہے۔ (سورة بنی اسرائیل....۷۶)
۰۲۔ خدا پھر کسی وقت سمندر میں تم کو لے جائے اور تمہاری ناشکری کے بدلے تم پر سخت طوفانی ہوا بھیج کر تمہیں غرق کردے۔(سورة بنی اسرائیل....۹۶)
۱۲۔ نماز قائم کرو زوالِ آفتاب سے لے کر رات کے اندھیرے تک( سورة بنی اسرائیل....۸۷)
۲۲۔ فجر کے قرآن کا بھی التزام کرو کیونکہ قرآنِ فجر مشہود ہوتا ہے۔( سورة بنی اسرائیل....۸۷)
۳۲۔اور رات کو تہجد پڑھو۔ ( سورة بنی اسرائیل....۹۷)
۴۲۔جب ہم اس کو نعمت عطا کرتے ہیں تو وہ اینٹھتا ہے اور پیٹھ موڑ لیتا ہے، اور جب ذرا مصیبت سے دوچار ہوتا ہے تو مایوس ہونے لگتا ہے۔(بنی اسرائیل....۳۸)
۵۲۔ اگر انسان اور جن سب مل کر قرآن جیسی کوئی چیز لانے کی کوشش کریں تو نہ لاسکیں گے۔ ( بنی اسرائیل:۸۸)
۶۲۔ اللہ کہہ کر پکارو یا رحمان کہہ کر، جس نام سے بھی پکارو اس کے لیے سب اچھے ہی نام ہیں۔(بنی اسرائیل:۰۱۱)
۷۲۔ نماز نہ زیادہ بلند آواز سے پڑھو نہ بہت پست آواز سے بلکہ اوسط درجے کا لہجہ اختیار کرو۔(بنی اسرائیل:۰۱۱)
۸۲۔ آسمانوں اور زمین کا رب ہی ہمارا رب ہے۔ ہم کسی دوسرے معبود کو نہ پکاریں گے( الکھف:۴۱)
۹۲۔اس شخص سے بڑا ظ©الم اور کون ہوسکتا ہے جو اللہ پر جھوٹ باندھے؟ (سورة الکھف....۵۱)
۰۳۔ کسی چیز کے بارے میں کبھی نہ کہا کرو کہ میں کل یہ کام کردوں گا،۔ الاّیہ کہ اللہ چاہے۔ اگر بھولے سے ایسی بات زبان سے نکل جائے تو فوراً اپنے رب کو یاد کرو۔(سورة الکھف....۳۲)
۱۳۔ خواہشِ نفس کی پیروی کرنے والوں کی اطاعت نہ کرو،جس کا طریقِ کار افراط و تفریط پر مبنی ہو (الکھف:۸۲)
۲۳۔ انعام وہی بہتر ہے جو وہ بخشے اور انجام وہی بخیر ہے جو وہ دکھائے۔ (سورة الکھف....۴۴)
۳۳۔ قرآن میں لوگوںکو طرح طرح سے سمجھایا مگر انسان بڑا ہی جھگڑالو واقع ہوا ہے۔( الکھف:۴۵)
۴۳۔ اس شخص سے بڑھ کر ظالم اور کون ہے جسے اس کے رب کی آیات سُناکرنصیحت کی جائے اور وہ ان سے منہ پھیرے اور اُس بُرے انجام کو بھول جائے۔(سورة الکھف....۷۵)
 

یوسف-2

محفلین
16 .... قال الم میں امر و نہی کی تعلیمات

۱۔ جب ہم جہنم کو کافروں کے سامنے لائیں گے، اُن کافروں کے سامنے جو میری نصیحت کی طرف سے اندھے بنے ہوئے تھے اورکچھ سننے کے لیے تیار ہی نہ تھے۔ (سورة الکھف....۱۰۱)
۲۔جنہوں نے کفر اختیار کیا ہے، یہ خیال رکھتے ہیں کہ مجھے چھوڑ کر میرے بندوں کو اپنا کارساز بنالیں؟ ہم نے ایسے کافروں کی ضیافت کے لیے جہنم تیار کررکھی ہے۔(سورة الکھف....۲۰۱)
۳۔ اپنے اعمال میں سب سے زیادہ ناکام و نامراد لوگ وہ ہیں جن کی دنیا کی زندگی میں ساری جدو جہد راہِ راست سے بھٹکی رہی اور وہ سمجھتے رہے کہ وہ سب کچھ ٹھیک کررہے ہیں۔(سورة الکھف....۴۰۱)
۴۔ جنہوںنے اپنے رب کی آیات کو ماننے سے انکار کیا اور اُ س کے حضور پیشی کا یقین نہ کیا ( الکھف:۵۰۱)
۵۔ مومنین جنہوںنے نیک عمل کیے، ان کی میزبانی کے لیے فردوس کے باغ ہوں گے۔ ( الکھف:۷۰۱)
۶۔ جو کوئی اپنے رب کی ملاقات کا امیدوار ہو اسے چاہیے کہ نیک عمل کرے اور بندگی میں اپنے رب کے ساتھ کسی اور کو شریک نہ کرے۔ (سورة الکھف....۰۱۱)
۷۔ اللہ میرا رب بھی ہے اور تمہارا رب بھی، پس تم اُسی کی بندگی کرو،یہی سیدھی راہ ہے۔ ( مریم:۵۳)
۸۔ آپ کیوں ان چیزوں کی عبادت کرتے ہیںجو نہ سُنتی ہیںنہ دیکھتی ہیں اور نہ کوئی کام بناسکتی ہیں؟ ( مریم:۲۴)
۹۔ آپ شیطان کی بندگی نہ کریں، شیطان تو رحمن کا نافرمان ہے۔(سورة مریم....۴۴)
۰۱۔ وہ اپنے گھر والوں کو نماز اور زکوٰة کا حکم دیتا تھا۔ (سورة مریم....۳۵)
۱۱۔ جنہوں نے نماز کو ضائع کیا اور خواہشاتِ نفس کی پیروی کی۔ (سورة مریم....۹۵)
۲۱۔ توبہ کرکے ایمان لانے اورنیک عمل اختیار کرنے والے جنت میں داخل ہوں گے ۔( مریم....۰۶)
۳۱۔ہر اس شخص کو چھانٹ لیں گے جو رحمن کے مقابلے میں زیادہ سرکش بنا ہوا تھا۔( مریم....۹۶)
۴۱۔ ہم ان لوگوں کو بچالیں گے جو متقی تھے ۔ (سورة مریم....۲۷)
۵۱۔ اللہ کو چھوڑ کر اپنے کچھ خدا بنا رکھے ہیں کہ وہ ان کے پشتیبان ہوں گے۔ کوئی پشتیبان نہ ہوگا ( مریم:۱۸)
۶۱۔ تم پرہیز گاروں کو خوشخبری دے دو اور ہٹ دھرم لوگوں کو ڈرا دو۔ (سورة مریم....۷۹)
۷۱۔ تم چاہے پکار کر کہو، وہ تو چپکے سے کہی ہوئی بات بلکہ اُس سے مخفی تر بات بھی جانتا ہے۔( طٰہٰ....۷)
۸۱۔ تو میری بندگی کر اورمیری یاد کے لیے نماز قائم کر۔ (سورة طٰہٰ....۴۱)
۹۱۔ تاکہ ہرمتنفس اپنی سعی کے مطابق بدلہ پائے۔(سورة طٰہٰ....۵۱)
۰۲۔ سلامتی ہے اس کے لیے جو راہِ راست کی پیروی کرے۔ (طٰہٰ....۸۴)
۱۲۔ اللہ پر جھوٹی تہمتیںنہ باندھو ورنہ وہ ایک سخت عذاب سے تمہارا ستیا ناس کردے گا۔ (طٰہٰ....۱۶)
۲۲۔ کھا¶ ہمارا دیا ہوا پاک رزق اور اسے کھاکر سرکشی نہ کرو۔(سورة طٰہٰ....۱۸)
۳۲۔ جو توبہ کرلے ،اور ایمان لے آئے اور نیک عمل کرے، پھر سیدھا چلتا رہے اس کے لیے میں بہت درگزرکرنے والا ہوں۔ (سورة طٰہٰ....۲۸)
۴۲۔ اور دُعا کرو کہ اے پروردگار مجھے مزید علم عطا کر۔(سورة طٰہٰ....۴۱۱)
۵۲۔جو کوئی میری اس ہدایت کی پیروی کرے گا وہ نہ بھٹکے گانہ بدبختی میں مبتلا ہوگا۔ اور جو میرے ”ذکر“ سے منہ موڑے گا اس کے لیے دنیا میں تنگ زندگی ہوگی اور قیامت کے روز ہم اسے اندھا اٹھائیں گے۔( طٰہٰ....۲۲۱)
۶۲۔ صبر کرو اور اپنے رب کی حمد و ثناکے ساتھ اس کی تسبیح کرو سورج نکلنے سے پہلے اور غروب ہونے سے پہلے اور رات کے اوقات میںبھی تسبیح کرو اور دن کے کناروں پر بھی۔ (سورة طٰہٰ....۹۲۱)
۷۲۔ تیرے رب کا دیا ہوا رزقِ حلال ہی بہتر اور پائندہ تر ہے۔ اپنے اہل و عیال کو نماز کی تلقین کرو اور خود بھی اس کے پابند رہو۔(سورة طٰہٰ....۱۳۱)

17....اقترب للناس میں امر و نہی کی تعلیمات

۱۔ قریب آگیا ہے لوگوںکے حساب کا وقت اور وہ ہیں کہ غفلت میں منہ موڑے ہوئے ہیں۔( الانبیائ:۱)
۲۔ تم لوگ میری ہی بندگی کرو۔ (سورة الانبیائ....۵۲)
۳۔ ہم اچھے اور برے حالات میں ڈال کر تم سب کی آزمائش کررہے ہیں۔(سورة الانبیائ....۵۳)
۴۔ جو بے دیکھے اپنے رب سے ڈریں اور جن کو حساب کی گھڑی کا کھٹکا لگا ہوا ہو۔ (الانبیائ....۹۴)
۵۔ انہیں وحی کے ذریعے نیک کاموں کی اور نماز قائم کرنے اور زکوٰة دینے کی ہدایت کی۔ (الانبیائ:۳۷)
۶۔ یہ لوگ نیکی کے کاموں میں دوڑ دھوپ کرتے تھے اور ہمیں رغبت اور خوف کے ساتھ پکارتے تھے اور ہمارے آگے جُھکے ہوئے تھے۔ (سورة الانبیائ....۰۹)
۷۔انہوں نے آپس میں اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کرڈالا سب کو ہماری طرف پلٹنا ہے(الانبیائ:۳۹)
۸۔ جومومن نیک عمل کرے گا تو اس کے کام کی ناقدری نہ ہوگی۔ (سورة الانبیائ....۴۹)
۹۔ زمین کے وارث ہمارے نیک بندے ہونگے۔ (الانبیائ....۶۰۱)
۰۱۔ جو علم کے بغیر اللہ کے بارے میں بحثیں کرتے ہیں اور ہر شیطانِ سرکش کی پیروی کرنے لگتے ہیں (الحج:۳)
۱۱۔ بعض اور لوگ ایسے ہیںجو کسی علم اور ہدایت اور روشنی بخشنے والی کتاب کے بغیر گردن اکڑائے ہوئے، خدا کے بارے میں جھگڑتے ہیں تاکہ لوگوں کو راہِ خدا سے بھٹکادیں۔ (سورة الحج....۸)
۲۱۔ پھر وہ اللہ کو چھوڑ کر ان کو پکارتا ہے جو نہ اس کو نقصان پہنچا سکتے ہیں نہ فائدہ۔ (سورة الحج....۲۱)
۳۱۔ہم نے کھلی باتوں کے ساتھ قرآن کو نازل کیا اور ہدایت اللہ جسے چاہتا ہے دیتا ہے۔(الحج:۶۱)
۴۱۔ جنہوںنے کفر کیا ان کے لیے آگ کے لباس کاٹے جاچکے ہیں۔ (سورة الحج....۰۲)
۵۱۔ جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے ، اللہ انہیں جنتوں میں داخل کرے گا (الحج:۳۲)
۶۱۔ مسجد حرام میں مقامی باشندوں اور باہر سے آنے والوں کے حقوق برابر ہیں۔ (الحج....۵۲)
۷۱۔ میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کرو، اور میرے گھر کو طواف کرنے والوں اور قیام و رکوع و سجود کرنے والوں کے لیے پاک رکھو، اور لوگوں کو حج کے لیے اذنِ عام دے دو ۔ (سورة الحج....۶۲)
۸۱۔ اپنی نذریں پوری کریںاور اس قدیم گھر کعبہ کا طواف کریں۔(سورة الحج....۹۲)
۹۱۔ تمہارے لیے مویشی جانور حلال کیے گئے، ماسوا ان چیزوں کے جو تمہیں بتائی جاچکی ہیں۔( الحج:۱۳)
۰۲۔ پس بتوں کی گندگی سے بچو۔یکسو ہوکر اللہ کے بندے بنو۔ اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو۔(الحج:۱۳)
۱۲۔ ہر امت کے لیے ہم نے قربانی کا ایک قاعدہ مقرر کردیا ہے ۔ (سورة الحج....۱۳)
۲۲۔ بشارت دے دو، عاجزانہ روش اختیار کرنے والوں کو ۔ (سورة الحج....۴۳)
۳۲۔ہر مصیبت پر صبر کرتے ہیں، نماز قائم کرتے ہیں اور ہمارے عطا کردہ رزق میں سے خرچ کرتے ہیں۔ (الحج:۵۳)
۴۲۔ اللہ کونہ قربانی کے گوشت پہنچتا ہے نہ خون، مگر اسے تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے۔(الحج....۷۳)
۵۲۔ اللہ کسی خائن کافرِ نعمت کو پسند نہیں کرتا۔(سورة الحج....۸۳)
۶۲۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں اگر ہم زمین میں اقتدار بخشیں تو وہ نماز قائم کریں گے،زکوٰة دیں گے، نیکی کا حکم دیں گے اور بُرائی سے منع کریں گے۔ (سورة الحج....۱۴)
۷۲۔ نیک عمل کرنے والے ایمانداروں کے لیے مغفرت اور عزت کی روزی ہے۔( الحج....۰۵)
۸۲۔جو ہماری آیات کو نیچا دکھانے کی کوشش کریں گے وہ دوزخ کے یار ہیں۔(الحج....۰۵)
۹۲۔شیطان کی ڈالی ہوئی خرابی ان لوگوں کے لیے کو فتنہ بنادے گی جن کے دل کھوٹے ہیں۔الحج:۳۵
۰۳۔ ایمان کے ساتھ عمل صالح کرنے والے نعمت بھری جنتوں میں جائیں گے۔(الحج....۷۵)
۱۳۔ جنہوںنے کفر کیا ہو گا اور ہماری آیات کو جھٹلایا ہوگا ان کے لیے رسواکن عذاب ہوگا (الحج:۷۵)
۲۳۔ جنہوںنے راہِ خدا میں ہجرت کی ، پھر قتل کردیئے گئے یا مرگئے، اللہ ان کو اچھا رزق دے گا( الحج:۸۵)
۳۳۔ بدلہ ویسا ہی لو جیسا تمہارے ساتھ کیاگیاہو۔ زیادتی ہوئی ہو تو اللہ ضرور مددکرے گا( الحج:۰۶)
۴۳۔ اور وہ سب باطل ہیں جنہیں اللہ کو چھوڑ کر یہ لوگ پکارتے ہیں۔ (سورة الحج....۲۶)
۵۳۔ اے ایمان والو! رکوع اور سجدہ کرو، اپنے رب کی بندگی کرو، اور نیک کام کرو۔ (الحج....۷۷)
۶۳۔ اللہ کی راہ میں جہاد کروجیسا کہ جہاد کرنے کا حق ہے۔(سورة الحج....۷۷)
۷۳۔ نماز قائم کرو، زکوٰة دواور اللہ سے وابستہ ہوجاﺅ۔۔ (سورة الحج....۸۷)

18....قد افلح میں امر و نہی کی تعلیمات

۱۔ جو اپنی نماز میں خشوع اختیار کرتے ہیں۔(سورة المو¿منون....۲)
۲۔ لغویات سے دور رہتے ہیں۔(سورة المو¿منون....۳)
۳۔زکوٰة کے طریقے پر عامل ہوتے ہیں۔(سورة المو¿منون....۴)
۴۔اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرو سوائے اپنی بیویوں اور ان عورتوں کے جو مِلک یمین میں ہوں۔( المو¿منون:۵)
۵۔ اپنی امانتوں اور اپنے عہد و پیمان کا پاس رکھتے ہیں ۔(سورة المو¿منون....۸)
۶۔ اپنی نمازوں کی محافظت کرتے ہیں۔(سورة المو¿منون....۹)
۷۔ انہوںنے تکبر کیا اور بڑی سرکشی کی۔(سورة المو¿منون....۶۴)
۸۔ کھا¶ پاک چیزیں اورصالح عمل کرو ۔(سورة المو¿منون....۱۵)
۹۔ اللہ نے تمہیںسننے ،دیکھنے کی قوتیں دیں اور سوچنے کو دل دیئے مگر تم کم ہی شکرگزار ہوتے ہو( المو¿منون:۸۷)
۰۱۔زانیہ عورت اور زانی مرد، دونوں میں سے ہر ایک کو سو کوڑے مارو۔ (سورة النور....۲)
۱۱۔زانی نکاح نہ کرے مگر زانیہ کے ساتھ یا مشرکہ کے ساتھ۔اور زانیہ نکاح نہ کرے مگر زانی یا مشرک کے ساتھ۔ اور یہ حرام کردیا گیا ہے اہل ایمان پر۔(سورة النور....۳)
۲۱۔ پاک دامن عورتوںپر تہمت لگانے والے چار گواہ لے کر نہ آئیںتو انہیں۰۸ کوڑے مارواور ان کی شہادت کبھی قبول نہ کرو۔(سورة النور....۴)
۳۱۔اور جو لوگ اپنی بیویوں پر الزام لگائیں اور ان کے پاس خود ان کے اپنے سوا دوسرے کوئی گواہ نہ ہوں تو وہ چار مرتبہ اللہ کی قسم کھاکر گواہی دے کہ وہ سچا ہے اور پانچویں بار کہے کہ اس پراللہ کی لعنت ہو اگر وہ جھوٹا ہو۔ عورت سے سزا اس طرح ٹل سکتی ہے کہ وہ چار مرتبہ اللہ کی قسم کھاکر شہادت دے کہ یہ شخص جھوٹا ہے اور پانچویں مرتبہ کہے کہ اس بندی پر اللہ کا غضب ٹوٹے اگر وہ سچا ہو۔ (سورة النور....۶۔۸)
۴۱۔ مومنین کے گروہ میں فحش پھیلانے والے دنیا اور آخرت میں دردناک سزا کے مستحق ہیں۔(النور:۹۱)
۵۱۔ شیطان کے نقش قدم پر نہ چلو۔ وہ تو اسے فحش اور بدی ہی کا حکم دے گا۔ (النور....۰۲)
۶۱۔ رشتہ دار، مسکین اورمہاجر فی سبیل اللہ کی مدد نہ کرنے پر صاحبِ فضل لوگ قسم نہ کھا بیٹھیں ( النور:۲۲)
۷۱۔ پاک دامن، بے خبر، مومن عورتوں پر تہمتیں لگا نے والوںپر دنیا اور آخرت میں لعنت کی گئی ( النور:۳۲)
۸۱۔خبیث عورتیں خبیث مردوں کے لیے ہیں اور خبیث مرد خبیث عورتوں کے لیے۔ ( النور....۵۲)
۹۱۔پاکیزہ عورتیں پاکیزہ مردوں کے لیے ہیں اور پاکیزہ مرد پاکیزہ عورتوںکے لیے۔ ( النور....۵۲)
۰۲۔ دوسروں کے گھروں میںداخل نہ ہو جب تک اُن سے اجازت نہ لے لو اوراُن پر سلام نہ بھیج لو (النور:۷۲)
۱۲۔ جب تک اجازت نہ دیدی جائے، داخل نہ ہو۔واپس جانے کو کہا جائے تو واپس ہوجا¶ (النور:۸۲)
۲۲۔ کوئی مضائقہ نہیں کہ ایسے گھروں میں داخل ہوجاﺅ جو کسی کے رہنے کی جگہ نہ ہوں ۔(النور....۹۲)
۳۲۔مومن مردوں سے کہو کہ اپنی نظریں بچاکر رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں۔( النور:۰۳)
۴۲۔ مومن عورتیں اپنی نظریں بچاکر رکھیں،اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں، اپنا بنا¶ سنگھار نہ دکھائیں۔ ( النور:۱۳)
۵۲۔ وہ اپنا بنا¶ سنگھار نہ ظاہر کریں مگر ان لوگوں کے سامنے: شوہر، باپ ،شوہروں کے باپ، اپنے بیٹے، شوہروں کے بیٹے، بھائی، بھائیوں کے بیٹے، بہنوں کے بیٹے، اپنے میل جول کی عورتیں،ا پنے لونڈی غلام، وہ زیردست مرد جو کسی اور قسم کی غرض نہ رکھتے ہو، اور وہ بچے جو عورتوں کی پوشیدہ باتوں سے ابھی واقف نہ ہوئے ہوں۔( النور:۱۳)
۶۲۔ وہ اپنے پا¶ں زمین پر مارتی ہوئی نہ چلاکریں کہ اُن کی چھپی ہوئی زینت کا لوگوںکو علم ہوجائے( النور:۱۳)
۷۲۔ جو لوگ مجرد ہوں اور تمہارے لونڈی غلاموں میں سے جو صالح ہوں، ان کے نکاح کردو۔ اگر وہ غریب ہوں تو اللہ اپنے فضل سے ان کو غنی کردے گا۔ (سورة النور....۲۳)
۸۲۔ جو نکاح کا موقع نہ پائیں انہیں چاہیں کہ عفت مآبی اختیار کریں۔(سورة النور....۳۳)
۹۲۔ تمہارے مملوکوں میں سے جو مکاتبت کی درخواست کریں ان سے مکاتبت کرلو۔ (النور....۴۳)
۰۳۔ اپنی لونڈیوں کو اپنے دنیوی فائدوں کی خاطر قحبہ گری پر مجبور نہ کرو۔ (سورة النور....۴۳)
۱۳۔ ایسے لوگ صبح و شام اس کی تسبیح کرتے ہیں جنہیں تجارت اور خرید و فروخت اللہ کی یاد سے اور اقامت نماز و ادائے زکوٰة سے غافل نہیں کردیتی ہے۔(سورة النور....۷۳)
۲۳۔ جنہوںنے کفرکیا ان کے اعمال کی مثال ایسی ہے جیسے دشت بے آب میں سراب کہ پیاسااس کو پانی سمجھے ہوئے تھا، مگر جب وہاںپہنچا تو کچھ نہ پایا۔(سورة النور....۹۳)
۳۳۔ میری بندگی کریں اور میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کریں۔ (سورة النور....۶۵)
۴۳۔ نماز قائم کرو،زکوٰة دو اور رسول ﷺ کی اطاعت کرو۔(سورة النور....۶۵)
۵۳۔لونڈی غلام اور چھوٹے بے عقل بچے تمہارے پاس پردے کے ان تین اوقات میںاجازت لے کر آیا کریں۔ صبح کی نماز سے پہلے، دوپہر کو اور عشاءکی نماز کے بعد۔(سورة النور....۸۵)
۶۳۔ان کے بعد وہ بلااجازت آئیں تو نہ تم پر کوئی گناہ ہے نہ ان پر۔تمہیں ایک دوسرے کے پاس بار بار آنا ہی ہوتا ہے۔(سورة النور....۸۵)
۷۳۔ جب تمہارے بچے عقل کی حد کو پہنچ جائیں تو بڑوں کی طرح اجازت لے کر آیا کریں(النور:۹۵)
۸۳۔ جو عورتیں جوانی سے گزری بیٹھی ہوں، نکاح کی امیدوار نہ ہوں، وہ اگر اپنی چادریں اتار کر رکھ دیں تو ان پر کوئی گناہ نہیں، بشرطیکہ زینت کی نمائش کرنے والی نہ ہوں۔(سورة النور....۰۶)
۹۳۔ اپنے گھروں سے کھا¶ یا اپنے باپ دادا کے گھروں سے، یا اپنی ماں نانی کے گھروں سے، یا اپنے بھائیوں کے گھروں سے، یا اپنی بہنوںکے گھروں سے، یا اپنے چچا¶ں کے گھروں سے،یا اپنی پھوپھیوں کے گھروں سے، یا اپنے مامو¶ں کے گھروں سے، یا اپنی خالا¶ں کے گھروں سے، یا ان کے گھروں سے جن کی کنجیاں تمہاری سپردگی میں ہوں، یا اپنے دوستوں کے گھروں سے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ (النور....۱۶)
۰۴۔ کوئی حرج نہیں کہ تم لوگ مل کر کھا¶ یا الگ الگ کھاو¿۔(سورة النور....۲۶)
۱۴۔ جب گھروں میں داخل ہوا کرو تو اپنے لوگوں کو سلام کیاکرو۔(سورة النور....۲۶)
۲۴۔ لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر ایسے معبود بنالیے ہیں جو پیدا نہیں کرتے بلکہ خود پیداکیے جاتے ہیں۔جو اپنے لیے بھی نفع نقصان کا اختیار نہیں رکھتے۔ نہ مارسکتے ہیںنہ جِلاسکتے ہیں۔ نہ مرے ہوئے کو پھر اٹھاسکتے ہیں۔ (الفرقان:۳)
۳۴۔ ہم نے تم لوگوں کو ایک دوسرے کے لیے آزمائش کا ذریعہ بنادیا ہے کہ کیا تم صبر کرتے ہو؟( الفرقان:۰۲)

19.... وقال الذین میں امر و نہی کی تعلیمات

۱۔ اکثر لوگ کفر اور ناشکری کے سوا کوئی دوسرا رویہ اختیار کرنے سے انکار کردیتے ہیں۔(الفرقان:۰۵)
۲۔ کافروں کی بات ہرگز نہ مانو اور اس قرآن کو لے کر ان کے ساتھ زبردست جہاد کرو۔(الفرقان:۲۵)
۳۔ اس کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرو۔(سورة الفرقان....۸۵)
۴۔رحمن کے بندے زمین پر نرم چال چلتے ہیں اور جاہل منہ کو آئیں تو کہہ دیتے ہیں کہ تم کو سلام۔( الفرقان:۳۶)
۵۔ جو اپنے رب کے حضور سجدے اورقیام میں راتیں گزارتے ہیں۔(سورة الفرقان....۴۶)
۶۔ جو خرچ کرتے ہیں تو نہ فضول خرچی کرتے ہیں نہ بُخل، بلکہ ان کا خرچ دونوں انتہا¶ں کے درمیان اعتدال پر قائم رہتا ہے۔(سورة الفرقان....۶۶)
۷۔جو اللہ کے سوا کسی اور معبود کو نہیں پکارتے۔(سورة الفرقان....۷۶)
۸۔ اللہ کی حرام کی ہوئی کسی جان کو ناحق ہلاک نہیں کرتے۔(سورة الفرقان....۷۶)
۹۔ اور نہ زنا کے مرتکب ہوتے ہیں۔(سورة الفرقان....۸۶)
۰۱۔جو جھوٹ کے گواہ نہیں بنتے۔(سورة الفرقان....۲۷)
۱۱۔اور کسی لغو چیز پران کا گزر ہوجائے تو شریف آدمیوں کی طرح گزر جاتے ہیں۔(الفرقان....۲۷)
۲۱۔ تم اللہ سے ڈرو۔(سورة الشعرائ....۴۲۱)
۳۱۔ پیمانے ٹھیک بھرو اور کسی کو گھاٹا نہ دو۔ صحیح ترازو سے تولو اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دو(الشعرائ:۷۷۱)
۴۱۔ زمین میں فساد نہ پھیلاتے پھرو۔(سورة الشعرائ....۸۷۱)
۵۱۔ اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہ پکارو۔ (سورة الشعرائ....۴۱۲)
۶۱۔ شعراءکے پیچھے بہکے ہوئے لوگ چلا کرتے ہیں۔ وہ ایسی باتیں کہتے ہیںجو کرتے نہیں ہیں۔(الشعرائ:۴۲۲)
۷۱۔ اللہ کو کثرت سے یاد کرنے والے نیک مومنین پر جب ظلم کیاگیا تو صرف بدلہ لے لیا (الشعرائ:۶۲۲)
۸۱۔ جو نماز قائم کرتے اور زکوٰة دیتے ہیں اور آخرت پر پورا یقین رکھتے ہیں۔(سورة النمل....۳)
۹۱۔ آخرت کو نہ مانتے والوں کےلئے اُن کے کرتوتوں کو خوشنما بنا دیا گیاہے، اس لیے وہ بھٹکتے پھرتے ہیں( النمل:۴)

20....امن خلق میں امر و نہی کی تعلیمات

۱۔ رب تو لوگوںپر بڑا فضل فرمانے والا ہے مگر اکثر لوگ شکر نہیں کرتے۔(سورة النمل....۳۷)
۲۔ اللہ پر بھروسہ رکھو۔ (سورة النمل....۸۷)
۳۔ جو شخص بھلائی لے کر آئے گا اسے اس سے زیادہ بہتر صلہ ملے گا۔ (سورة النمل....۸۸)
۴۔ جو بُرائی لیے ہوئے آئے گا، ایسے سب لوگ اوندھے منہ آگ میںپھینکے جائیں گے (النمل:۹۸)
۵۔مجھے حکم دیا گیا ہے کہ شہرمکہ کے رب کی بندگی کروں۔(سورة النمل....۱۹)
۶۔مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں مسلم بن کر رہوں اور یہ قرآن پڑھ کر سُنا¶ں۔(سورة النمل....۲۹)
۷۔ اے میرے رب، میںنے اپنے نفس پر ظلم کرڈالا، میری مغفرت فرمادے؟۔(القصص....۶۱)
۸۔ زمین میں بغیر کسی حق کے اپنی بڑائی کا گھمنڈ کیا۔ (سورة القصص....۹۳)
۹۔ وہ بُرائی کو بھلائی سے دفع کرتے ہیں اور ہمارے عطا کردہ رزق میں سے خرچ کرتے ہیں( القصص:۳۵)
۰۱۔ ہم جاہلوں کا سا طریقہ اختیارکرنا نہیں چاہتے۔(سورة القصص....۵۵)
۱۱۔ ہم بستیوںکو ہلاک کرنے والے نہ تھے جب تک کہ ان کے رہنے والے ظالم نہ ہوجاتے۔( القصص:۹۵)
۲۱۔ جس نے آج توبہ کرلی اور ایمان لے آیا اور نیک عمل کیے وہی یہ توقع کرسکتا ہے کہ وہاں فلاح پانے والوں میں سے ہوگا۔(سورة القصص....۶۶)
۳۱۔ وہی ایک اللہ ہے جس کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں۔(سورة القصص....۹۶)
۴۱۔ اس نے تمہارے لیے رات اور دن بنائے تاکہ تم رات میں سکون حاصل کرو اوردن کو اپنے رب کا فضل تلاش کرو۔ شاید کہ تم شکرگزار بنو۔ (سورة القصص....۳۷)
۵۱۔پُھول نہ جا، اللہ پھولنے والوںکو پسند نہیں کرتا۔(سورة القصص....۷۷)
۶۱۔اللہ کے عطا کردہ مال سے آخرت کا گھر بنانے کی فکرکر اور دُنیا سے بھی اپنا حصہ فراموش نہ کر۔( القصص:۷۷)
۷۱۔ احسان کر جس طرح اللہ نے تیرے ساتھ احسان کیا ہے۔(سورة القصص....۷۷)
۸۱۔اور زمین میںفساد برپا کرنے کی کوشش نہ کر۔ اللہ مفسدوں کو پسند نہیں کرتا۔(القصص....۷۷)
۹۱۔ نیک عمل کرنے والے مومن کے لےے اللہ کا ثواب بہتر ہے مگر یہ دولت صابرین ہی کو ملتی ہے۔(القصص۰۸)
۰۲۔ جو زمین میں اپنی بڑائی نہیں چاہتے اور نہ فساد کرنا چاہتے ہیں۔(سورة القصص....۳۸)
۱۲۔ جو کوئی بھلائی لے کر آئے گا اس کے لیے اس سے بہتر بھلائی ہے۔(سورة القصص....۴۸)
۲۲۔ برائیاں کرنے والوں کو ویسا ہی بدلہ ملے گا جیسے عمل وہ کرتے تھے۔(سورة القصص....۴۸)
۳۲۔ اپنے رب کی طرف دعوت دو اور اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہ پکارو۔(القصص....۷۸)
۴۲۔ انسان کو ہدایت کی کہ اپنے والدین کے ساتھ نیک سلوک کرے۔(العنکبوت....۸)
۵۲۔اللہ کی بندگی کرو اور اُسی سے ڈرو۔(سورة العنکبوت....۶۱)
۶۲۔ اللہ سے رزق مانگو، اُسی کی بندگی کرو اور اُس کا شکر ادا کرو۔ (سورة العنکبوت....۷۱)
۷۲۔ انہوں نے زمین میں اپنی بڑائی کا زعم کیا۔ (سورة العنکبوت....۹۳)
 

یوسف-2

محفلین
21....اتل مآاوحی میں امر و نہی کی تعلیمات

۱۔ نماز قائم کرو، یقینا نماز فحش اور برے کاموں سے روکتی ہے۔(سورة العنکبوت....۵۴)
۲۔ اہل کتاب سے بحث نہ کرو مگر عمدہ طریقہ سے ۔ (سورة العنکبوت....۵۴)
۳۔ ہماری آیات کا انکار صرف کافر ہی کرتے ہیں۔(سورة العنکبوت....۷۴)
۴۔باطل کوماننے اور اللہ سے کفر کرنے و الے خسارے میں رہنے والے ہیں۔(العنکبوت....۲۵)
۵۔ تم میری ہی بندگی بجالا¶۔(سورة العنکبوت....۶۵)
۶۔جنہوں نے صبرکیا ہے اور جو اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں۔(سورة العنکبوت....۹۵)
۷۔کیا پھر بھی یہ لوگ باطل کو مانتے ہیں اور اللہ کی نعمت کا کُفران کرتے ہیں۔(العنکبوت....۷۶)
۸۔جو لوگ ایمان لائے ہیں اور جنہوںنے نیک عمل کیے ہیں ۔(سورة الروم....۵۱)
۹۔ صبح و شام اللہ کی تسبیح کرو اور تیسرے پہر اور جب تم پر ظہر کا وقت آتا ہے۔( الروم....۸۱۔۷۱)
۰۱۔تمہارے لیے تمہاری ہی جنس سے بیویاں بنائیں تاکہ تم ان کے پاس سکون حاصل کرو۔(الروم:۰۲)
۱۱۔ رات کو سونا اور دن کواللہ کا فضل کو تلاش کرنا ہے۔(الروم....۳۲)
۲۱۔یک سُو ہوکر اپنا رُخ اس دین کی سمت میں جما دو۔(سورة الروم....۰۳)
۳۱۔ اُن مشرکین میں سے نہ ہوجا¶جنہوںنے اپنااپنا دین الگ بنالیا ہے۔(سورة الروم....۲۳)
۴۱۔ کچھ لوگ شرک کرنے لگتے ہیں تاکہ ہمارے کیے ہوئے احسان کی ناشکری کریں۔(الروم....۴۳)
۵۱۔ رشتہ دار کو اس کا حق دو اورمسکین و مسافر کواس کا حق ۔(سورة الروم....۷۳)
۶۱۔ مال میں اضافہ سود سے نہیں بلکہ زکوٰة سے ہوتا ہے۔(سورة الروم....۹۳)
۷۱۔ رب کا فضل تلاش کرو اور اس کے شکرگزار بنو۔ (سورة الروم....۷۴)
۸۱۔ جو ہماری آیات پر ایمان لاتے اور سرِتسلیم خم کردیتے ہیں۔ ( سورة الروم....۳۵)
۹۱۔ جو نماز قائم کرتے ہیں، زکوٰة دیتے ہیں اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں۔(سورة لقمان....۴)
۰۲۔ اسے جب ہماری آیات سنائی جاتی ہیں تو وہ بڑے گھمنڈ کے ساتھ اس طرح رُخ پھیر لیتا ہے گویا کہ اس نے انہیں سنا ہی نہیں۔(سورة لقمان....۷)
۱۲۔ جو کوئی شکر کرے اس کا شکر اُس کے اپنے ہی لیے مفید ہے۔(سورة لقمان....۲۱)
۲۲۔ اور جو کفر کرے تو حقیقت میں اللہ بے نیاز ہے۔(سورة لقمان....۲۱)
۳۲۔ ہم نے انسان کو اپنے والدین کا حق پہچاننے کی خود تاکید کی ہے۔(سورة لقمان....۳۱)
۴۲۔ میرا شکر کر اوراپنے والدین کا شکر بجالا۔(سورة لقمان....۴۱)
۵۲۔ بیٹا، نماز قائم کر، نیکی کا حکم دے، بدی سے منع کر اور جو مصیبت بھی پڑے اس پر صبر کر(لقمان:۷۱)
۶۲۔ لوگوںسے منہ پھیر کر بات نہ کر، نہ زمین میں اکڑ کر چل، اللہ کسی خودپسند شخص کو پسند نہیں کرتا۔(لقمان:۸۱)
۷۲۔ اپنی چال میں اعتدال اختیار کر، اور اپنی آواز ذرا پست رکھ۔(لقمان....۹۱)
۸۲۔جو شخص اپنے آپ کو اللہ کے حوالہ کردے اور عملاً وہ نیک ہو۔(سورة لقمان....۲۲)
۹۲۔ اللہ ہی حق ہے اور اُسے چھوڑ کر جن دُوسری چیزوں کو یہ لوگ پکارتے ہیں وہ سب باطل ہیں۔( لقمان:۰۳)
۰۳۔ بہت سی نشانیاں ہیں ہر اس شخص کے لیے جو صبر اور شکر کرنے والا ہو۔(سورة لقمان....۱۳)
۱۳۔ غدار اور ناشکرا ہی اللہ کی نشانیوں کا انکار کرتاہے۔ (سورة لقمان....۲۳)
۲۳۔ لوگو! بچو اپنے رب کے غضب سے اور ڈرو قیامت کے دن سے۔(سورة لقمان....۳۳)
۳۳۔ یہ دنیا کی زندگی تمہیں دھوکے میں نہ ڈالے۔(سورة لقمان....۴۳)
۴۳۔ یہ آیات سُناکر جب نصیحت کی جاتی ہے تو سجدے میں گرپڑتے ہیں اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرتے ہیں اور تکبر نہیں کرتے۔(سورة السجدہ....۵۱)
۵۳۔رب کو خوف اور طمع کے ساتھ پکارتے ہیں اورعطا کردہ رزق میں سے خرچ کرتے ہیں۔( السجدہ:۶۱)
۶۳۔ انہوں نے صبر کیا اور ہماری آیات پر یقین لاتے رہے۔(سورة السجدہ....۴۲)
۷۳۔ اللہ سے ڈرو اور کفارو منافقین کی اطاعت نہ کرو۔(سورة الاحزاب....۱)
۸۳۔اللہ پر توکل کرو، اللہ ہی وکیل ہونے کے لیے کافی ہے۔(سورة الاحزاب....۳)
۹۳۔ منہ بولے بیٹوںکو ان کے باپوں کی نسبت سے پکارواور اگر تمہیں معلوم نہ ہو کہ ان کے باپ کون ہیں تو وہ تمہارے دینی بھائی اور رفیق ہیں۔(سورة الاحزاب....۵)
۰۴۔ عام مومنین و مہاجرین کی بہ نسبت رشتہ دار ایک دوسرے کے زیادہ حقدار ہیں۔(الاحزاب....۶)
۱۴۔ اگر تم موت یا قتل سے بھاگو تو یہ بھاگنا تمہارے لیے کچھ بھی نفع بخش نہ ہوگا۔(الاحزاب....۶۱)
۲۴۔ جو اللہ اور یومِ آخر کا امیدوار ہواور کثرت سے اللہ کو یاد کرے۔(سورة الاحزاب....۱۲)

22 .... و من یقنت میں امر و نہی کی تعلیمات

۱۔ اگر تم اللہ سے ڈرنے والی ہو تو دبی زبان سے بات نہ کیا کرو کہ دل کی خرابی کا مُبتلاکوئی شخص لالچ میں پڑجائے، بلکہ صاف سیدھی بات کرو۔(سورة الاحزاب....۲۳)
۲۔اپنے گھروں میں ٹِک کر رہو اور سابق دورِ جاہلیت کی سی سَج دھج نہ دکھاتی پھرو۔(الاحزاب....۲۳)
۳۔ نماز قائم کرو، زکوٰة دو اور اللہ اور اس کے رسولﷺ کی اطاعت کرو۔(سورة الاحزاب....۳۳)
۴۔ جو مرد اور عورتیں مسلم ہیں،مومن ہیں، مطیع فرمان ہیں، راست باز ہیں، صابر ہیں(الاحزاب:۵۳)
۵۔،اللہ کے آگے جُھکنے والے، صدقہ دینے والے اور روزے رکھنے والے ہیں۔(الاحزاب....۵۳)
۶۔اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے اور اللہ کو کثرت سے یاد کرنے والے ہیں(الاحزاب:۵۳)
۷۔مومنوں پر اپنے منہ بولے بیٹوں کی بیویوں کے معاملہ میں کوئی تنگی نہیں جبکہ وہ ان سے اپنی حاجت پوری کرچکے ہوں۔(سورة الاحزاب....۷۳)
۸جو اللہ کے پیغامات پہنچاتے ہیں اور اسی سے ڈرتے ہیں اور ایک خدا کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے (احزاب:۹۳)
۹۔ اے مومنو! اللہ کو کثرت سے یاد کرو اور صبح و شام اس کی تسبیح کرتے رہو۔(سورة الاحزاب....۱۴)
۰۱۔ کفار و منافقین سے ہرگز نہ دبو،ان کی اذیت رسانی کی پروا نہ کرو اور اللہ پر بھروسہ کرلو(احزاب:۷۴)
۱۱۔ اے مومنو!اگر تم مومن عورتوں سے نکاح کے بعد انہیں ہاتھ لگانے سے پہلے طلاق دے دوتوان پر کوئی عدت لازم نہیں ہے۔(الاحزاب....۹۴)
۲۱۔ جو لوگ مومن مردوں اور عورتوں کو بے قصور اذیت دیتے ہیں انہوںنے ایک بڑے بہتان اور صریح گناہ کا وبال اپنے سر لے لیا ہے۔(سورة الاحزاب....۸۵)
۳۱۔ مومن عورتوں سے کہہ دو کہ اپنے اوپر اپنی چادروں کے پلو لٹکا لیا کریں۔(الاحزاب....۹۵)
۴۱۔مومنو! اللہ سے ڈرو اور ٹھیک بات کیاکرو۔(سورة الاحزاب....۰۷)
۵۱۔ جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی اس نے بڑی کامیابی حاصل کی۔( الاحزاب....۱۷)
۶۱۔ عمل کرو شکر کے طریقے پر، میرے بندوں میں کم ہی شکرگزار ہیں۔ (سورة سبا....۳۱)
۷۱۔رب جسے چاہتا ہے، کشادہ رزق دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے نَپا تُلا عطا کرتا ہے۔ (سبا....۶۳)
۸۱۔ تم اللہ کا فضل تلاش کرو اور اس کے شکرگزار بنو۔ ( سورة فاطر....۲۱)
۹۱۔ اللہ کوچھوڑ کر جن دُوسروں کو تم پکارتے ہو وہ ایک پرکاہ کے مالک بھی نہیں ہیں۔( فاطر....۴۱)
۰۲۔ انہیں پکارو تو وہ تمہاری دعائیں سُن نہیں سکتے اور سُن لیں تو ان کا تمہیں کوئی جواب نہیں دے سکتے( فاطر:۴۱)
۱۲۔ جو بے دیکھے اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں۔(سورة فاطر....۷۱)
۲۲۔ جو لوگ کتاب اللہ کی تلاوت کرتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں۔(سورة فاطر....۹۲)
۳۲۔ اور جو کچھ ہم نے اُنہیں رزق دیا ہے اس میں سے کھلے اور چُھپے خرچ کرتے ہیں۔(فاطر....۹۲)
۴۲۔ کوئی تو اپنے نفس پر ظلم کرنے والا ہے اور کوئی اللہ کے اِذن سے نیکیوں میں سبقت کرنے والا ہے( فاطر:۳۳)
۵۲۔ جن لوگوں نے کفر کیا ہے ان کے لیے جہنم کی آگ ہے۔ (سورة فاطر....۶۳)
۶۲۔ یہ زمین میں اور زیادہ سرکشی کرنے لگے اور بُری بُری چالیں چلنے لگے، حالانکہ بُری چالیں اپنے چلنے والوں ہی کو لے بیٹھتی ہیں۔(سورة فاطر....۲۴)
۷۲۔اے لوگو! رسولوں کی پیروی اختیار کرلو۔(سورة یٰسین....۱۲)

23 .... و مالی میں امر و نہی کی تعلیمات

۱۔آخر کیوںنہ میں اس ہستی کی بندگی کروں جس نے مجھے پیدا کیا ہے۔ (یٰسین....۲۲)
۲۔ پھر کیا یہ شکر ادا نہیں کرتے؟ (سورة یٰسین....۵۳)
۳۔ اللہ نے جو رزق تمہیں عطا کیا ہے اس میں سے کچھ اللہ کی راہ میں بھی خرچ کرو۔(یٰسین....۶۴)
۴۔ شیطان کی بندگی نہ کرو، وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔(سورة یٰسین....۰۶)
۵۔میری ہی بندگی کرو، یہ سیدھا راستہ ہے۔(سورة یٰسین....۱۶)
۶۔ صاف پڑھی جانے والی یہ کتاب ایک نصیحت ہے تاکہ وہ ہر اس شخص کو خبردار کردے جو زندہ ہو ( یٰسین:۰۷)
۷۔ ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں۔(سورة صٰفّٰت....۰۱۱)
۸۔ ہم نے تجھے زمین میں خلیفہ بنایا ہے۔ لہٰذاتولوگوں کے درمیان حق کے ساتھ حکومت کر اور خواہشِ نفس کی پیروی نہ کر کہ وہ تجھے اللہ کی راہ سے بھٹکا دے گی۔(سورة صٓ....۵۲)
۹۔ بہترین بندہ وہ ہے جو کثرت سے اپنے رب کی طرف رجوع کرنے والا ہو۔(سورة صٓ....۰۳)
۰۱۔ بے شک اے اللہ! تو ہی اصل داتا ہے۔ (سورة صٓ....۶۳)
۱۱۔ ہم نے ایوب ؑ کو صابر پایا، بہترین بندہ، اپنے رب کی طرف بہت رجوع کرنے والا۔(صٓ....۴۴)
۲۱۔ ابلیس نے اپنی بڑائی کا گھمنڈ کیا اور وہ کافروں میں سے ہوگیا۔(سورة صٓ....۲۷)
۳۱۔ میں جہنم کو ابلیس سے اور ان سب لوگوں سے بھر دوں گا جو ابلیس کی پیروی کریں گے۔ ( صٓ:۴۸)
۴۱۔ ہم تو ان کی عبادت صرف اس لیے کرتے ہیں کہ وہ اللہ تک ہماری رسائی کرادیں۔(الزُمر....۲)
۵۱۔ اگر تم کفر کرو تو اللہ تم سے بے نیاز ہے، لیکن وہ اپنے بندوں کے لیے کفر کو پسند نہیں کرتا( الزُمر:۷)
۶۱۔ اور اگر تم شکر کرو تو اسے وہ تمہارے لیے پسند کرتا ہے۔ (سورة الزُمر....۷)
۷۱۔ رب اسے اپنی نعمت سے نواز دیتا ہے تو وہ اس مصیبت کو بھول جاتا ہے جس پر وہ پہلے پکار رہا تھا (الزُمر:۸)
۸۱۔ جو مطیع فرمان ہے، رات کی گھڑیوں میں کھڑا رہتا اور سجدے کرتا ہے، آخرت سے ڈرتا اور اپنے رب کی رحمت سے امید لگاتا ہے۔ (سورة الزُمر....۹)
۹۱۔ مجھے حکم دیاگیا ہے کہ دین کو اللہ کے لیے خالص کرکے اس کی بندگی کروں۔(سورة الزُمر....۱۱)
۰۲۔ جنہوں نے طاغوت کی بندگی سے اجتناب کیا اور اللہ کی طرف رجوع کرلیا ان کےلئے خوشخبری ہے۔( الزُمر:۷۱)
۱۲۔ جو لوگ اپنے رب سے ڈر کر رہے ان کے لیے بلند عمارتیں ہیں۔ (سورة الزُمر....۹۱)
۲۲۔کلام اللہ سن کر ان لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں جو اپنے رب سے ڈرنے والے ہیں۔ پھر ان کے جسم اور ان کے دل نرم ہوکر اللہ کے ذکر کی طرف راغب ہوجاتے ہیں۔(سورة الزُمر....۳۲)

24 .... فمن اظلم میں امر و نہی کی تعلیمات

۱۔ کیا اس خدا کو چھوڑ کر ان لوگوں نے دوسروں کو شفیع بنا رکھا ہے؟(سورة الزُمر....۳۴)
۲۔ اے میرے بندو! جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے، اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوجا¶، یقینا اللہ سارے گناہ معاف کردیتا ہے۔ (سورة الزُمر....۳۵)
۳۔ اگر تم نے شرک کیا تو تمہارا عمل ضائع ہوجائے گا اور تم خسارے میں رہو گے۔ (الزُمر....۵۶)
۴۔تم بس اللہ ہی کی بندگی کرو اور شکر گزار بندوں میں سے ہوجا¶۔(سورة الزُمر....۶۶)
۵۔وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا تھا جہنم کی طرف گروہ در گروہ ہانکے جائیں گے۔ (سورة الزُمر....۱۷)
۶۔جو لوگ رب کی نافرمانی سے پرہیزکرتے تھے انہیں گروہ در گروہ جنت کی طرف لے جایا جائے گا(الزُمر:۳۷)
۷۔ سبق صرف وہی شخص لیتا ہے جو اللہ کی طرف رجوع کرنے والا ہو۔(سورة المومن....۳۱)
۸۔ اللہ نگاہوں کی چوری تک سے واقف ہے۔ (سورة المومن....۹۱)
۹۔ اللہ ان سب لوگوں کو گمراہی میں ڈال دیتا ہے جو حد سے گزرنے والے اور شکّی ہوتے ہیں اور اللہ کی آیات میں جھگڑے کرتے ہیں۔ (سورة المومن....۴۳)
۰۱۔ اللہ ہرمتکبر و جبار کے دل پر ٹھپہ لگا دیتا ہے۔ (سورة المومن....۵۳)
۱۱۔ جو لوگ گھمنڈ میںآکرمیری عبادت سے منہ موڑتے ہیںوہ ذلیل ہوکر جہنم میں داخل ہوں گے(المومن:۰۶)
۲۱۔ اللہ لوگوں پر بڑا فضل فرمانے والا ہے مگر اکثر لوگ شکر ادا نہیں کرتے۔ (سورة المومن....۱۶)
۳۱۔مجھے تو ان ہستیوں کی عبادت سے منع کردیا گیا ہے جنہیںتم اللہ کو چھوڑ کر پکارتے ہو(المومن:۵۶)
۴۱۔ تم زمین میں غیرحق پر مگن تھے اور پھر اس پر اتراتے تھے۔(سورة المومن....۴۷)
۵۱۔ تباہی ہے ان مشرکوں کے لیے جو زکوٰة نہیں دیتے اور آخرت کے منکر ہیں۔( حٰمٓ السجدہ:۷)
۶۱۔ اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہ کرو۔(سورة حٰمٓ السجدہ....۴۱)
۷۱۔ تم بدی کو بہترین نیکی سے دفع کرو۔ تم دیکھو گے کہ تمہارے ساتھ جس کی عداوت پڑی ہوئی تھی وہ جگری دوست بن گیا ہے۔ مگر یہ صفت صبر کر نے والوں کو نصیب ہوتی ہے۔ (حٰمٓ السجدہ....۵۳)
۸۱۔ اور اگر تم شیطان کی طرف سے کوئی اُکساہٹ محسوس کرو تو اللہ کی پناہ مانگ لو (حٰمٓ السجدہ:۶۳)
۹۱۔سُورج اور چاند کو سجدہ نہ کرو بلکہ اُس خدا کو سجدہ کرو جس نے انہیںپیدا کیا ہے (حٰمٓ السجدہ:۷۳)
۰۲۔ جو لوگ ہماری آیات کو اُلٹے معنی پہناتے ہیں وہ ہم سے کچھ چُھپے ہوئے نہیں ہیں (حٰمٓ السجدہ:۰۴)
۱۲۔ جو کوئی نیک عمل کرے گا اپنے ہی لیے اچھا کرے گا۔ ( حٰمٓ السجدہ....۶۴)
۲۲۔جو بدی کرے گا اس کا وبال اُسی پر ہوگا۔ ( حٰمٓ السجدہ....۶۴)

25.... الیہ یرد میں امر و نہی کی تعلیمات

۱۔ ظالموں کا نہ کوئی ولی ہے نہ مددگار۔ (الشوریٰ....۸)
۲۔ قائم کرو اس دین کو اور اس میں متفرق نہ ہو جا¶۔(سورة الشوریٰ....۳۱)
۳۔ لوگوں میں تفرقہ اس لئے رُونما ہوا کہ وہ آپس میں ایک دوسرے پر زیادتی کرنا چاہتے تھے۔( الشوریٰ:۳۱)
۴۔اللہ ہی ہے جو اپنے بندوں سے توبہ قبول کرتا ہے اور بُرائیوں سے درگزر فرماتا ہے( الشوریٰ:۵۲)
۵۔جو بڑے گناہوں اوربے حیائی سے پرہیز کرتے ہیں اوراگر غصہ آ جائے تو درگزر کر جاتے ہیں(الشوریٰ:۵۳)
۶۔ جو اپنے رب کا حکم مانتے ہیں، نماز قائم کرتے ہیں۔(سورة الشوریٰ....۷۳)
۷۔ اپنے معاملات آپس کے مشورے سے چلاتے ہیں۔(سورة الشوریٰ....۷۳)
۸۔ ہم نے جو کچھ بھی رزق انہیں دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔(سورة الشوریٰ....۸۳)
۹۔ جب ان پر زیادتی کی جاتی ہے تو اس کا مقابلہ کرتے ہیں ۔ بُرائی کا بدلہ ویسی ہی بُرائی ہے۔ پھر جو کوئی معاف کر دے تو اُس کا اجر اللہ کے ذمہ ہے۔(سورة الشوریٰ....۹۳)
۰۱۔ جو لوگ ظلم ہونے کے بعد بدلہ لیں اُن کی ملامت نہیں کی جاسکتی۔(سورة الشوریٰ....۰۴)
۱۱۔ ملامت کے مستحق وہ ہیں جو ظلم کرتے ہیں اور ناحق زیادتیاں کرتے ہیں۔ (سورة الشوریٰ....۱۴)
۲۱۔ البتہ جو صبر سے کام لے اور درگزر کرے تو یہ بڑی اُولو العزمی کے کاموں میں سے ہے۔ ( الشوریٰ:۳۴)
۳۱۔ خبردار رہو، ظالم لوگ مستقل عذاب میں ہوں گے ۔ (سورة الشوریٰ....۶۴)
۴۱۔تمہارے لیے کشتیوں اور جانوروں کو سواری بنایا تاکہ تم اُن کی پُشت پر چڑھو اور جب اُن پر بیٹھو تو اپنے رب کا احسان یاد کرو ۔ (سورة الزُخرف....۲۱)
۵۱۔جو شخص رحمٰن کے ذکر سے تغافل برتتا ہے، ہم اس پر ایک شیطان مسلط کر دیتے ہیں اور وہ اُس کا رفیق بن جاتا ہے۔ یہ شیاطین ایسے لوگوں کو راہِ راست پر آنے سے روکتے ہیں۔(سورة الزُخرف....۶۳)
۶۱۔ اللہ کے مقابلے میں سرکشی نہ کرو۔(سورة الدُخان....۹۱)
۷۱۔جو اللہ کی آیات کو سُنتا ہے پھر پُورے غرور کے ساتھ اپنے کفر پر اَڑا رہتا ہے ایسے شخص کے لئے دردناک عذاب ہے۔(سورة الجاثیہ....۸)
۸۱۔ تم اس کا فضل تلاش کرو اور شکر گزار ہو۔(سورة الجاثیہ....۲۱)
۹۱۔ جو نیک عمل کرے گا اپنے ہی لیے کرے گا اور جو برائی کرے گا وہ آپ ہی خمیازہ بُھگتے گا۔( الجاثیہ:۵۱)
۰۲۔ تم نے اللہ کی آیات کا مذاق بنا لیا تھا اور تمہیں دنیا کی زندگی نے دھوکے میں ڈال دیا تھا۔ (الجاثیہ:۵۳
 

یوسف-2

محفلین
26.... حٰمٓ میں امر و نہی کی تعلیمات

۱ ۔اُس سے زیادہ بہکا ہوا کون ہوگا جو اللہ کو چھوڑ کر اُنہیں پکارے جو قیامت تک جواب نہیں دے سکتے۔الاحقاف:۵
۲۔ہم نے انسان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ نیک برتا¶ کرے۔(الاحقاف....۵۱)
۳۔جو تکبر تم زمین میں کسی حق کے بغیر کرتے رہے اور جو نافرمانیاں تم نے کیں ۔ (الاحقاف....۰۲)
۴۔ اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہ کرو۔ (سورة الاحقاف....۱۲)
۵۔ جن لوگوں نے کفر کیا اور اللہ کے راستے سے روکا۔ (سورة محمد....۱)
۶۔ جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے۔ (سورة محمد....۲)
۷۔ کفر کرنے والوں نے باطل کی پیروی کی اور ایمان لانے والوں نے اس حق کی پیروی کی (محمد:۳)
۸۔ جو لوگ اللہ کی راہ میں مارے جائیں گے اللہ ان کے اعمال کو ہرگز ضائع نہ کرے گا۔(محمد:۶)
۹۔ اے ایمان والو! اگر تم اللہ کی مدد کرو گے تو وہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے قدم مضبوط جمادے گا( محمد:۷)
۰۱۔ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے۔ ( محمد....۹۱)
۱۱۔ معافی مانگو اپنے قصور کے لیے بھی اور مومن مردوں اور عورتوں کے لیے بھی۔ ( محمد....۹۱)
۲۱۔تم اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو۔ (سورة محمد....۳۳)
اور اپنے اعمال کو برباد نہ کر لو۔ کفر پر جمے رہنے والوں کو تو اللہ ہرگز معاف نہ کرے گا۔(محمد....۴۳)
۳۱۔ اگر تم ایمان رکھو اور تقویٰ کی روش پر چلتے رہو تو اللہ تمہارے اجر تم کو دے گا۔( محمد....۷۳)
۴۱۔ اللہ کی راہ میں مال خرچ کرو۔(محمد....۸۳)
۵۱۔کچھ لوگ بخل کر رہے ہیں حالانکہ جو بخل کرتا ہے وہ اپنے آپ ہی سے بخل کر رہا ہے۔(محمد:۸۳)
۶۱۔ منافق و مشرک مردوں اور عورتوں کو سزا دے جو اللہ کے متعلق بُرے گمان رکھتے ہیں( الفتح....۶)
۷۱۔ تم اللہ اور اس کے رسولﷺ پر ایمان لا¶ اور رسول کا ساتھ دو، اس کی تعظیم و توقیر کرو۔(الفتح:۸)
۸۱۔ اور صبح و شام اللہ کی تسبیح کرتے رہو۔(سورة الفتح....۸)
۹۱۔ اگر تم نے حکمِ جہاد کی اطاعت کی تو اللہ تمہیں اچھا اجر دے گا۔ (سورة الفتح....۶۱)
۰۲۔ اللہ اور اس کے رسولﷺ کے آگے پیش قدمی نہ کرو اور اللہ سے ڈرو۔ (سورة الحجرات....۱)
۱۲۔ اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو تحقیق کر لیا کرو۔(سورة الحجرات....۶)
۲۲۔ اگر اہل ایمان میں سے دو گروہ آپس میں لڑ جائیں تو ان کے درمیان صلح کرا¶۔( الحجرات:۹)
۳۲ ۔پھر اگر ایک دوسرے پر زیادتی کرے تو زیادتی کرنے والے سے لڑو ۔ (سورة الحجرات....۹)
۴۲۔نہ مرد دوسرے مردوںکا مذاق اڑائیں اور نہ عورتیں دوسری عورتوں کا مذاق اڑائیں(الحجرات:۱۱)
۵۲۔ آپس میں ایک دوسرے پر طعن نہ کرو اور نہ ایک دوسرے کو بُرے القاب سے یاد کرو ( الحجرات:۱۱)
۶۲۔بہت گمان کرنے سے پرہیز کرو کہ بعض گمان گناہ ہوتے ہیں۔تجسُس نہ کرو۔ (الحجرات:۲۱)
۷۲۔کوئی کسی کی غیبت نہ کرے۔ کون ہے جو اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھانا پسند کرے گا(الحجرات:۲۱)
۸۲۔ اللہ سے ڈرو، اللہ بڑا توبہ قبول کرنے والا اور رحیم ہے۔ (سورة الحجرات....۲۱)
۹۲۔ تم میں سب سے زیادہ عزت والا وہ ہے جو تمہارے اندر سب سے زیادہ پرہیزگار ہے۔(الحجرات:۳۱)
۰۳۔اللہ انسان کی شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے اور اُس کے وسوسوں تک کو جانتا ہے۔( قٓ....۶۱)
۱۳۔دو کاتب انسان کے دائیں بائیں بیٹھے اس کی زبان سے نکلے ہر لفظ کومحفوظ کرلیتے ہیں ( ق:۸۱۔۷۱)
۲۳۔ اس قرآن کے ذریعہ سے ہر اس شخص کو نصیحت کردو جو میری تنبیہہ سے ڈرے۔ (سورة قٓ....۵۴)
۳۳۔مارے گئے قیاس و گمان سے حکم لگانے والے جو جہالت میں غرق اور غفلت میں مدہوش ہیں۔ الذاریات:۰۱
۴۳۔ متقی لوگ راتوں کو کم ہی سوتے تھے اوررات کے پچھلے پہروں میں معافی مانگتے تھے ( الذاریات:۸۱)
۵۳۔ اور ان کے مالوں میں حق تھا سائل اور محروم کے لیے۔ (سورة الذاریات....۹۱)

27.... قال فما خطبکم میں امر و نہی کی تعلیمات

۱۔ اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبودنہ بنا۔(سورة الذاریات....۰۵)
۲۔ جنوں اور انسانوں کو اللہ کی بندگی کے سوا کسی اور کام کے لیے پیدا نہیں کیا گیا۔( الذاریات....۶۵)
۳۔ جن لوگوں نے ظلم کیا ہے اُن کے حصے کا بھی عذاب تیار ہے ۔(سورة الذاریات....۶۵)
۴۔ لوگ محض وہم و گمان کی پیروی کر رہے ہیں اور خواہشاتِ نفس کے مرید بنے ہوئے ہیں (النجم:۳۲)
۵۔ جنہوں نے نیک رویہ اختیار کیا اور بڑے بڑے گناہوں اور کھلے کھلے قبیح افعال سے پرہیز کرتے رہے (النجم:۲۳)
۶۔ ہنستے ہو اور روتے نہیں ہو؟ اور گا بجا کر انہیں ٹالتے ہو؟ جُھک جا¶ اللہ کے آگے۔( النجم....۲۶)
۷۔ ہم نے قرآن کو نصیحت کے لیے آسان ذریعہ بنا دیا ہے، پھر کوئی ہے نصیحت قبول کرنے والا؟ (القمر:۷۱)
۸۔میزان میں خلل نہ ڈالو، انصاف کے ساتھ ٹھیک ٹھیک تولو اور ترازو میں ڈنڈی نہ مارو۔ (الرحمٰن: ۹۔۸)
۹۔ تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلا¶ گے؟ (سورة الرحمٰن....۳۱)
۰۱۔ پھر کیوں تم شکرگزار نہیں ہوتے؟ (سورة الواقعہ....۰۷)
۱۱۔ اپنے ربِ عظیم کے نام کی تسبیح کرو۔ (سورة الواقعہ....۴۷)
۲۱۔ ایمان لا¶ اللہ اور اس کے رسول پر۔(سورة الواقعہ....۷)
۳۱۔ اور خرچ کرو ان چیزوں میں سے جن پر اس نے تم کو خلیفہ بنایا ہے۔(سورة الواقعہ....۷)
۴۱۔ آخر کیا وجہ ہے کہ تم اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے ۔ (سورة الحدید....۰۱)
۵۱۔ جو لوگ فتح کے بعد خرچ اور جہاد کریں گے وہ کبھی ان لوگوں کے برابر نہیں ہوسکتے جنہوں نے فتح سے پہلے خرچ اور جہاد کیا ہے۔(سورة الحدید....۰۱)
۶۱۔کون ہے جو اللہ کو قرض دے؟ تاکہ اللہ اسے کئی گنا بڑھا کر واپس دے۔(سورة الحدید....۱۱)
۷۱۔ جنہوں نے صدقات دے کر اللہ کو قرض حَسَن دیا ہے، اُن کو یقیناً کئی گنا بڑھا کر دیا جائے گا۔ (الحدید:۸۱)
۸۱۔ جو کچھ بھی نقصان تمہیں ہوا اس پر تم دل شکستہ نہ ہو۔(سورة الحدید....۳۲)
۹۱۔ اور جو کچھ اللہ تمہیں عطا فرمائے اس پر پُھول نہ جا¶۔(سورة الحدید....۳۲)
۰۲۔ اللہ نے کتاب اور میزان نازل کی تاکہ لوگ انصاف پر قائم ہوں۔ (سورة الحدید....۵۲)
۱۲۔ اللہ سے ڈرو اور اس کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لا¶۔ (سورة الحدید....۸۲)

28.... قد سمع اللّہ میں امر و نہی کی تعلیمات

۱۔ جو لوگ اپنی بیویوں سے ظِہار کرتے ہیں ان کی بیویاں ان کی مائیں نہیں ہیں۔ ( المجادلہ....۲)
۲۔ جواپنی بیوی سے ظِہار کرے اورپھر رجوع کرے تو پہلے انہیں ایک غلام آزاد کرنا ہوگا۔ غلام نہ پائے تو دو مہینے کے پے درپے روزے رکھے اور جو اس پر بھی قادر نہ ہو وہ چھہ مسکینوں کو کھانا کھلائے۔ (المجادلہ....۴)
۳۔جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں وہ ذلیل و خوار کر دیے جائیں گے۔ (المجادلہ:۵)
۴۔ آپس میں پوشیدہ بات کرو تو گناہ اور زیادتی کی باتیں نہیں بلکہ نیکی اور تقویٰ کی باتیں کرو( المجادلہ:۹)
۵۔ کاناپھوسی تو ایک شیطانی کام ہے۔(سورة المجادلہ....۹)
۶۔ نماز قائم کرتے رہو، زکوٰة دیتے رہو اور اللہ اور رسولﷺ کی اطاعت کرتے رہو(المجادلہ:۳۱)
۷۔ اللہ اور آخرت پر ایمان رکھنے والے ہیں اُن لوگوں سے محبت نہیں کرتے جو اللہ اور اس کے رسولﷺکی مخالفت کرتے ہیں۔(سورة المجادلہ....۲۲)
۸۔ جو کچھ رسولﷺ تمہیں دے وہ لے لو اور جس چیز سے وہ روک دے اس سے رُک جا¶۔ (الحشر:۷)
۹۔ اللہ سے ڈرو، اور ہر شخص یہ دیکھے کہ اُس نے کل کے لیے کیا سامان کیا ہے۔ (سورة الحشر....۸۱)
۰۱۔جہادکرنے اور میری رضا جوئی کی خاطر نکلے ہو تو میرے اور اپنے دشمنوںکو دوست نہ بنا¶۔(الممتحنہ:۱)
۱۱۔ اُن لوگوں کے ساتھ نیکی اور انصاف کا برتا¶ کرو جنہوں نے دین کے معاملہ میں تم سے جنگ نہیں کی (الممتحنہ:۸)
۲۱۔ جب مومن عورتیں ہجرت کر کے تمہارے پاس آئیں تو انہیں کفار کی طرف واپس نہ کرو۔ نہ وہ کفار کے لیے حلال ہیں اور نہ کفار ان کے لیے حلال۔(سورة الممتحنہ....۹)
۳۱۔ان سے نکاح کر لینے میں تم پر کوئی گناہ نہیں جب کہ تم اُن کے مہر اُن کو ادا کر دو۔(الممتحنہ:۰۱)
۴۱۔ تم خود بھی کافر عورتوں کو اپنے نکاح میں نہ روکے رہو۔ (سورة الممتحنہ....۱۱)
۵۱۔جو مہر تُم نے اپنی کافر بیویوں کو دیے تھے وہ تم واپس مانگ لو اور جو مہر کافروں نے اپنی مسلمان بیویوں کو دیے تھے انہیں وہ واپس مانگ لیں۔(سورة الممتحنہ....۱۱)
۶۱۔ مومن عورتیں اس بات کا عہد کریں کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کریں گی(الممتحنہ:۲۱)
۷۱۔ چوری نہ کریں گی، زنا نہ کریں گی، اپنی اولاد کو قتل نہ کریں گی۔(سورة الممتحنہ....۲۱)
۸۱۔ اپنے ہاتھ پا¶ں کے آگے کوئی بہتان گھڑ کر نہ لائیں گی۔(سورة الممتحنہ....۲۱)
۹۱۔ اور کسی امرِ معروف میں تمہاری نافرمانی نہ کریں گی۔(سورة الممتحنہ....۲۱)
۰۲۔ ایمان لا¶ اللہ اور اس کے رسولﷺ پر۔(سورة الصف....۰۱)
۱۲۔ اور جہاد کرو اللہ کی راہ میں اپنے مالوں سے اور اپنی جانوں سے۔(سورة الصف....۰۱)
۲۲۔اے ایمان والو! اللہ کے مددگار بنو۔ (سورة الصف....۴۱)
۳۲۔جمعہ کے دن نماز کے لیے پکارا جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف دوڑو اور خرید و فروخت چھوڑ دو۔(الجمعہ:۹)
۴۲ ۔جب نماز پوری ہو جائے تو زمین میں پھیل جا¶ اور اللہ کا فضل تلاش کرو۔(سورة الجمعہ....۰۱)
۵۲۔ اور اللہ کو کثرت سے یاد کرتے رہو۔(سورة الجمعہ....۰۱)
۶۲۔ تمہارے مال اور تمہاری اولادیں تم کو اللہ کی یاد سے غافل نہ کر دیں۔(سورة المنافقون ....۹)
۷۲۔جو رزق ہم نے تمہیں دیا ہے اس میں سے خرچ کرو ۔(سورة المنافقون ....۹)
۸۲۔ جو اللہ پر ایمان لایا ہے اور نیک عمل کرتا ہے، اللہ اس کے گناہ جھاڑ دے گا ۔(سورة التغابن ....۹)
۹۲۔ جن لوگوں نے کفر کیا ہے اور ہماری آیات کو جھٹلایا ہے وہ دوزخی ہوں گے۔ (سورة التغابن ....۰۱)
۰۳۔ اللہ کی اطاعت کرو اور رسولﷺ کی اطاعت کرو۔ (سورة التغابن ....۱۱)
۱۳۔ جہاں تک تمہارے بس میں ہو اللہ سے ڈرتے رہو۔ سنو اور اطاعت کرو اور اپنے مال خرچ کرو(التغابن :۶۱)
۲۳۔ اگر تم اللہ کو قرض دو تو وہ تمہیں کئی گنا بڑھا کر دے گا اور تمہارے قصوروں سے درگزر فرمائے گا۔ (التغابن :۷۱)
۳۳۔ عورتوں کو طلاق دو تو اُنہیں اُن کی عدّت کے لیے طلاق دیا کرو اور عدت کا ٹھیک ٹھیک شمار کرو۔( الطلاق :۱)
۴۳۔ عدت کے دوران نہ تم اُنہیں گھروں سے نکالو اور نہ وہ خود نکلیں۔ (سورة الطلاق ....۱)
۵۳۔ عدت کی مدت کے خاتمہ پر یا انہیں بھلے طریقے سے اپنے نکاح میں روک رکھو، یا بھلے طریقے سے اُن سے جدا ہو جا¶۔ اور دو ایسے آدمیوں کو گواہ بنا لو جو تم میں سے صاحبِ عدل ہوں۔( الطلاق ....۲)
۶۳۔جو اللہ سے ڈرتے ہوئے کام کرے گا، اللہ اس کےلئے مشکلات سے نکلنے کا کوئی راستہ پیدا کر دے گا(الطلاق :۳)
۷۳۔ عورتوں میں سے جو حیض سے مایوس ہو چکی ہوں اُن کی عدت تین مہینے ہے۔ اور یہی حکم اُن کا ہے جنہیں ابھی حیض نہ آیا ہو۔(سورة الطلاق ....۴)
۸۳۔ اور حاملہ عورتوں کی عدت کی حد یہ ہے کہ اُن کا وضع حمل ہو جائے۔(سورة الطلاق ....۴)
۹۳۔ مطلقہ عورتوں کوعدت میں اُسی جگہ رکھو جہاں تم رہتے ہو، جیسی کچھ بھی جگہ تمہیں میسر ہو(الطلاق :۶)
۰۴۔اور انہیں تنگ کرنے کے لیے ان کو نہ ستا¶۔(سورة الطلاق ....۶)
۱۴۔اور اگر وہ حاملہ ہوں تو ان پر اُس وقت تک خرچ کرتے رہو جب تک ان کا وضع حمل نہ ہو جائے۔ (الطلاق:۶)
۲۴۔پھر اگر وہ تمہارے بچے کو دُودھ پلائیں تو ان کی اُجرت انہیں دو۔(سورة الطلاق ....۶)
۳۴۔ اللہ نے جس کو جتنا کچھ دیا ہے اُس سے زیادہ کا وہ اُسے مکلف نہیں کرتا۔(سورة الطلاق ....۷)
۴۴۔جو کوئی اللہ پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے۔(سورة الطلاق ....۱۱)
۵۴۔ تم کیوں اُس چیز کو حرام کرتے ہو جو اللہ نے تمہارے لیے حلال کی ہے؟(سورة التحریم ....۱)
۶۴۔ ایسی بیویاں جو سچی مسلمان، باایمان، اطاعت گزار، توبہ گزار، عبادت گزار، اور روزہ دار ہو، خواہ شوہر دیدہ ہوں یا باکرہ۔(سورة التحریم ....۵)
۷۴۔ بچا¶ اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو اس آگ سے جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہوں گے۔(التحریم :۶)
۸۴۔ اللہ سے توبہ کرو، خالص توبہ۔(سورة التحریم ....۸)
۹۴۔ مریم بنت عمران نے اپنے رب کے ارشادات اور اس کی کتابوں کی تصدیق کی اور وہ اطاعت گزار لوگوں میں سے تھی۔ ( التحریم ....۲۱)

29....تبٰرک الذی میں امر و نہی کی تعلیمات

۱۔اللہ نے موت اور زندگی کو ایجاد کیا تاکہ آزماکر دیکھے تم میں سے کون بہتر عمل کرنے والا ہے( الملک:۴)
۲۔جن لوگوں نے اپنے رب سے کفر کیا ہے اُن کے لیے جہنم کا عذاب ہے۔(سورة الملک ....۶)
۳۔ جو لوگ بے دیکھے اپنے رب سے ڈرتے ہیں۔(سورة الملک ....۲۱)
۴۔ اُسی پر ہم ایمان لائے ہیں اور اسی پر ہمارا بھروسہ ہے۔(سورة الملک ....۸۲)
۵۔ ہرگز نہ دبو کسی ایسے شخص سے جو بہت قسمیں کھانے والا بے وقعت آدمی ہے۔(سورة القلم ....۵۱)
۶۔ طعنے دیتا ہے، چُغلیاں کھاتا پھرتا ہے، بھلائی سے روکتا ہے۔(سورة القلم ....۵۱)
۷۔ ظلم و زیادتی میں حد سے گزر جانے والا ہے، سخت بداعمال ہے، جفاکار ہے۔(سورة القلم ....۵۱)
۸۔ ان سب نے اپنے رب کے رسول کی بات نہ مانی تو اس نے ان کو بڑی سختی کے ساتھ پکڑا( الحاقہ :۰۱)
۹۔ یہ نہ اللہ بزرگ و برتر پر ایمان لاتا تھا اور نہ مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتا تھا۔( الحاقہ :۳۳)
۰۱۔ انسان پر جب مصیبت آتی ہے تو گھبرا اٹھتا ہے اور جب خوشحالی نصیب ہوتی ہے تو بخل کرنے لگتا ہے(المعارج :۰۲)
۱۱۔ جو اپنی نماز کی ہمیشہ پابندی کرتے ہیں، جن کے مالوں میں سائل اور محروم کا ایک مقرر حق ہے ( المعارج:۵۲)
۲۱۔ جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے ہیں۔ (سورة المعارج ....۷۲)
۳۱۔ جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں ، بجز اپنی بیویاں یا اپنی مملوکہ عورتوں کے جن سے محفوظ نہ رکھنے میں ان پر کوئی ملامت نہیں۔(سورة المعارج ....۳۳)
۴۱۔جوامانتوں کی حفاظت اور عہد کا پاس کرتے ہیںاور گواہیوں میں راست باز رہتے ہیں (المعارج :۴۳)
۵۱۔ اللہ کی بندگی کرو اور اس سے ڈرو ، اللہ تمہارے گناہوں سے درگزر فرمائے گا۔(سورة نوح ....۳)
۶۱۔ اپنی رو©ش پر اڑگئے اور بڑا تکبر کیا۔ (سورة نوح ....۸)
۷۱۔ اپنے رب سے معافی مانگو، بے شک وہ بڑا معاف کرنے والا ہے۔(سورة نوح ....۰۱)
۸۱۔ مسجدیں اللہ کے لیے ہیں، لہٰذا اُن میں اللہ کے ساتھ کسی اورکو نہ پکارو۔(سورة الجن ....۸۱)
۹۱۔ رات کو نماز میں کھڑے رہا کرو۔ (سورة المزمل ....۱)
۰۲۔ قرآن کو خوب ٹھیر ٹھیر کر پڑھو۔ (سورة المزمل ....۵)
۱۲۔ اپنے رب کے نام کا ذکر کیا کرو اور سب سے کٹ کر اُسی کے ہورہو۔ (سورة المزمل ....۸)
۲۲۔اُس کے سوا کوئی خدا نہیں ہے، لہٰذا اُسی کو اپنا وکیل بنالو۔(سورة المزمل ....۰۱)
۳۲۔ جتنا قرآن بآسانی پڑھا جاسکے پڑھ لیا کرو۔(سورة المزمل ....۰۲)
۴۲۔ نماز قائم کرو، زکوٰة دو اور اللہ کو اچھا قرض دیتے رہو۔ (سورة المزمل ....۰۲)
۵۲۔جو کچھ بھلائی تم اپنے لیے آگے بھیجو گے اسے اللہ کے ہاں موجود پا¶ گے(سورة المزمل ....۰۲)
۶۲۔ اوراپنے کپڑے پاک رکھو۔ اور گندگی سے دور رہو۔(سورة المدثر ....۵)
۷۲۔اور احسان نہ کرو زیادہ حاصل کرنے کے لیے۔(سورة المدثر ....۶)
۸۲۔اور اپنے رب کی خاطر صبر کرو۔(سورة المدثر ....۷)
۹۲۔ دوزخی کہیں گے:ہم نماز پڑھنے والوں میںسے نہ تھے۔(المدثر ....۸۳)
۰۳۔مسکین کو کھانا نہیں کھلاتے تھے۔(المدثر ....۸۳)
۱۳۔ حق کے خلاف باتیں بنانے والوں کے ساتھ مل کر ہم بھی باتیں بنانے لگتے تھے۔(المدثر :۸۳)
۲۳۔ اورروزِ جزا کو جھوٹ قرار دیتے تھے۔(المدثر ....۸۳)
۳۳۔ تم لوگ جلدی حاصل ہونے والی چیز یعنی دنیا سے محبت رکھتے ہو اور آخرت کو چھوڑ دیتے ہو۔(القیامہ :۰۲)
۴۳۔ ہم نے اسے راستہ دکھادیا۔ اب خواہ یہ شکر کرنے والا بنے یا کفر کرنے والا۔( الدہر ....۳)
۵۳۔ اُس دن سے ڈرتے ہیں جس کی آفت ہر طرف پھیلی ہوئی ہوگی۔(سورة الدہر ....۸)
۶۳۔ اللہ کی محبت میں مسکین اور یتیم اورقیدی کو کھانا کھلاتے ہیں۔(سورة الدہر ....۹)
۷۳۔ تم اپنے رب کے حکم پر صبر کرو۔(سورة الدہر ....۴۲)
۸۳۔ کسی بدعمل یا منکر حق کی بات نہ مانو۔(سورة الدہر ....۵۲)
۹۳۔ اپنے رب کا نام صبح و شام یاد کرو، رات کو بھی اس کے حضور سجدہ ریز ہو، اور رات کے طویل اوقات میں اس کی تسبیح کرتے رہو۔(سورة الدہر ....۶۲)

30....عمّ میں امر و نہی کی تعلیمات

۱۔تمہاری نیند کو باعث سکون بنایا، اور رات کو پردہ پوش اور دن کو معاش کا وقت بنایا۔(سورة النبا ....۰۱)
۲۔تباہی ہے ڈنڈی مارنے والوں کے لیے جن کا حال یہ ہے کہ جب لوگوں سے لیتے ہیں توپورا پورا لیتے ہیں،اور جب ان کو ناپ کر یا تول کر دیتے ہیں تو انہیں گھاٹا دیتے ہیں۔(سورة المطففین ....۳)
۳۔ لوگوں کو کیا ہوگیا ہے کہ ایما ن نہیں لاتے، جب قرآن سامنے پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے؟(انشقاق:۰۲)
۴۔ جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیے ہیں ان کے لیے کبھی ختم نہ ہونے والا اجر ہے ( انشقاق :۵۲)
۵۔ مومن مردوں اور عورتوں پر ستم توڑا اورپھر تائب نہ ہوئے یقینا ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے(البروج :۰۱)
۶۔ تم نصیحت کرو اگر نصیحت نافع ہو۔ جو شخص ڈرتا ہے وہ نصیحت قبول کرلے گا ۔ (سورة الاعلیٰ ....۲۱)
۷۔ اورجو نصیحت سے گریز کرے گا وہ بڑی آگ میںجائے گا، پھر نہ اس میں مرے گا نہ جیے گا۔ ( الاعلیٰ :۳۱)
۸۔فلاح پاگیا وہ جس نے پاکیزگی اختیار کی اور اپنے رب کا نام یاد کیا پھر نماز پڑھی۔ ( الاعلیٰ ....۴۱)
۹۔ البتہ جو شخص منہ موڑے گا اور انکار کرے گا تو اللہ اس کو بھاری سزا دے گا۔(الغاشیہ ....۵۲)
۰۱۔جنہوںنے دنیا کے ملکوں میں بڑی سرکشی کی تھی اور ان میں بہت فساد پھیلایا تھا۔(الفجر ....۳۱)
۱۱۔ تم یتیم سے عزت کا سلوک نہیں کرتے؟ مسکین کو کھانا کھلانے پر ایک دوسرے کو نہیں اُکساتے؟(الفجر:۹۱)
۲۱۔اور میراث کا سارا مال سمیٹ کر کھاجاتے ہو، اور مال کی محبت میں بُری طرح گرفتار ہو(الفجر :۰۲)
۳۱۔ کسی گردن کو غلامی سے چھڑانا، یا فاقے کے دن کسی قریبی یتیم یا خاک نشین مسکین کو کھانا کھلانا(البلد :۲۱)
۴۱۔ جنہوں نے ایک د وسرے کو صبر اور (خلق خدا پر) رحم کی تلقین کی۔ (سورة البلد ....۵۱)
۵۱۔ فلاح پاگیا وہ جس نے نفس کا تزکیہ کیا اور نامراد ہوا وہ جس نے اُس کو دبادیا۔ (الشمس ....۰۱)
۶۱۔ جس نے راہ خدا میں مال دیا اور خدا کی نافرمانی سے پرہیز کیا، اور بھلائی کو سچ مانا۔(الیل ....۷)
۷۱۔ جس نے بُخل کیا اور اپنے خدا سے بے نیازی برتی اور بھلائی کو جھٹلایا۔(سورة الیل ....۰۱)
۸۱۔ یتیم پر سختی نہ کرو اور نہ سائل کو جھڑکو۔ اپنے رب کی نعمت کا اظہار کرو۔ (الضحیٰ ....۱۱)
۹۱۔ جب تم فارغ ہو تو عبادت کی مشقت میں لگ جا¶۔ اور اپنے رب ہی کی طرف راغب ہو (الم نشرح:۸)
۰۲۔ تم نے دیکھا اُس شخص کو جو ایک بندے کو منع کرتا ہے جبکہ وہ نماز پڑھتا ہو؟(سورة العلق ....۸)
۱۲۔ سجدہ کرو اور اپنے رب کاقرب حاصل کرو۔ (سورة العلق ....۹۱)
۲۲۔ اللہ کی بندگی کریں۔ا پنے دین کو اُس کے لیے خالص کرکے، بالکل یک سُو ہوکر۔(البینہ....۴)
۳۲۔ نماز قائم کریں اور زکوٰة دیں۔یہی نہایت صحیح و درست دین ہے۔(سورة البینہ....۵)
۴۲۔ حقیقت یہ ہے کہ انسان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے۔(سورة العٰدیٰت....۸)
۵۲۔انسان مال و دولت کی محبت میں بُری طرح مُبتلا ہے۔(سورة العٰدیٰت....۸)
۶۲۔ ایک دوسرے سے بڑھ کر دنیا حاصل کرنے کی دُھن نے تمہیں غفلت میں ڈال رکھا ہے۔ (التکاثر:۲)
۷۲۔ جو ایمان لائے، نیک اعمال کرتے رہے، ایک دوسرے کو حق کی نصیحت اور صبر کی تلقین کرتے رہے (العصر:۳)
۸۲۔ جو منہ در منہ لوگوں پر طعن اورپیٹھ پیچھے برائیاں کرنے کا خوگر ہے، مال جمع کیا اور اُسے گن گن کر رکھا۔( الہمزہ:۴)
۹۲۔ رب کعبہ کی عبادت کریں جس نے انہیں بُھوک میں کھانے کو اور خوف میں امن عطاکیا ( القریش:۴)
۰۳۔وہی تو ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے، اورمسکین کا کھانا دینے پر نہیں اُکساتا۔(سورة الماعون....۳)
۱۳۔پھر تباہی ہے اُن نماز پڑھنے والوں کے لیے جو اپنی نماز سے غفلت برتتے ہیں۔(الماعون....۵)
۲۳۔جو ریاکاری کرتے ہیں اور ضرورت معمولی کی چیزیں لوگوں کو دینے سے گریز کرتے ہیں۔ (الماعون:۷)
۳۳۔ نماز پڑھو اور قربانی کرو۔(سورة الکوثر....۳)
۴۳۔ اپنے رب کی حمد کے ساتھ اُس کی تسبیح کرو اور اُس سے مغفرت کی دعا مانگو۔ (سورة النصر....۳)
۵۳۔میں پناہ مانگتا ہوں صبح کے رب کی، ہر اُس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے۔(الفلق....۲۔۱)
۶۳۔ اور رات کی تاریکی کے شر سے جب کہ وہ چھاجائے۔(سورة الفلق....۳)
۷۳۔ اور گروہوں میں پھونکنے والوں یا والیوں کے شر سے۔(سورة الفلق....۴)
۸۳۔ اور حاسد کے شر سے جبکہ وہ حسد کرے۔ (سورة الفلق....۵)
۹۳۔میں پناہ مانگتا ہوں انسانوں کے رب، انسانوں کے بادشاہ، انسانوں کے حقیقی معبُود کی(الناس:۲)
۰۴۔ اُس وسوسہ ڈالنے والے کے شر سے جو بار بار پلٹ کر آتا ہے، جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے، خواہ وہ جنوں میں سے ہو یا انسانوں میں سے۔ (سورة الناس....۶)
========== =========== ========= ==========
 

شمشاد

لائبریرین
جزاک اللہ یوسف بھائی۔
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کی علم میں مزید اضافہ فرمائے۔

اراکین سے درخواست ہے کہ تبصرے اور تجاویز کے لیے یہاں تشریف لائیں۔
 
Top