پیروڈی:عمر گزرے گی امتحان میں کیا (برائے اصلاح)

عاطف ملک

محفلین
یہ تک بندیاں گو اصلاح کےقابل نہیں ہیں،لیکن پھر بھی اساتذہ کرام اور محفلین کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔مناسب سمجھیں تو اپنی رائے سے نوازیں :)

(جون ایلیا کی روح سے معذرت)
"عمر گزرے کی امتحان میں کیا"
ساری تنخواہ لگے گی "لان" میں کیا

خوب کپڑے سجائے بیٹھا ہے
زہر بھی ہے تری دکان میں کیا

پہلے ابا نے پیٹا، پھر ماں نے
"یہی ہوتا ہے خاندان میں کیا"

نام پیارا سا رکھ لیا لیکن
عدل ملتا ہے اس ایوان میں کیا

سن کے مظلوم کی فغاں، چپ ہے
جم چکی میل تیرے کان میں کیا

"یوں جو تکتا ہے آسمان کو تُو"
"فلم چلتی" ہے آسمان میں کیا

ملک دشمن کو یوں ہی چھوڑ دیا
دم نہیں تھا تری کمان میں کیا

وہ جو بیچی تھی قوم کی غیرت
تو بھی شامل تھا اس پلان میں کیا

فکر سب کو ہے میری شادی کی
اک چھڑا میں ہی ہوں جہان میں کیا

مجھ سے کہتی ہے "عین! بات سنیں!"
موت پڑتی ہے اس کو "جان" میں کیا!
 

ہادیہ

محفلین
آپ بس یہی کام کرتے ہیں؟ :eek::p
جتنے شعراء کرام کی شاعری کی پیروڈی آپ بنا چکے ہیں اب تو معذرت بھی قبول نہیں کرنی چاہیے انہیں۔:LOL::ROFLMAO:
مگر بیچارے حیات ہوتے تو پھر آپ کی پیروڈی بنادیتے:laughing::laughing:
 
وہ جو بیچی تھی قوم کی غیرت
تو بھی شامل تھا اس پلان میں کیا
:D
ملک دشمن کو یوں ہی چھوڑ دیا
دم نہیں تھا تری کمان میں
یہاں شاعر ملک کی محرومیوں کا رونا رو رہا ہے:)
مجھ سے کہتی ہے "عین! بات سنیں!"
موت پڑتی ہے اس کو "جان" میں کیا!
اور یہاں شاعر اپنی محرومیوں کا رونا رو رہا ہے:p
 

La Alma

لائبریرین
"عمر گزرے کی امتحان میں کیا"
ساری تنخواہ لگے گی "لان" میں کیا
صرف تنخواہ ہی کیوں ؟ کریڈٹ کارڈز کب کام آئیں گے .
پہلے پہل میرا خیال تھا کہ آپ سے اتفاقاً ایک آدھ اچھی مزاحیہ غزل سر زد ہو گئی ہے .لیکن آپ تو دن بدن حیران کیے دے رہے ہیں. یوں لگتا ہے جیسے یہ میدان آپ کا ہی ہو . آپ کو سنجیدگی سے مزاح کی طرف توجہ دینی چاہیے . یہ اشعار تو بالخصوص بہت مزے کے ہیں .

یوں جو تکتا ہے آسمان کو تُو"
"فلم چلتی" ہے آسمان میں کیا

فکر سب کو ہے میری شادی کی
اک چھڑا میں ہی ہوں جہان میں کیا

مجھ سے کہتی ہے "عین! بات سنیں!"
موت پڑتی ہے اس کو "جان" میں کیا!
 

عباد اللہ

محفلین
(جون ایلیا کی روح سے معذرت)
واہ واہ بہت عمدہ مٹی پلید کی ہے جون ایلیا کی، ان سے نہیں مگر ان کے "پنکھوں" سے بچ کے رہیو اب!
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
خوب کپڑے سجائے بیٹھا ہے
زہر بھی ہے تری دکان میں کیا
خریداری کی صورت میں ہلکے پھلکے ٹیکے بھی کافی و شافی ثابت ہوں گے (دوکاندار کامتوقع جواب)
نام پیارا سا رکھ لیا لیکن
عدل ملتا ہے اس ایوان میں کیا
عدل عدالتوں میں (نہیں) ملا کرتا ہے عموما سو اگر یوں کر دیا جائے
ہاں عدالت تو ہے بہ ہر قریہ
عدل بھی ہے کہیں جہان میں کیا؟

ملک دشمن کو یوں ہی چھوڑ دیا
دم نہیں تھا تری کمان میں کیا
اخبارات بھی ریمنڈ ڈیوس کی موئی کتاب کے تذکرے سے فلیڈڈ ہیں ان دنوں:atwitsend::atwitsend:
 

عاطف ملک

محفلین
آپ بس یہی کام کرتے ہیں؟ :eek::p
جتنے شعراء کرام کی شاعری کی پیروڈی آپ بنا چکے ہیں اب تو معذرت بھی قبول نہیں کرنی چاہیے انہیں۔:LOL::ROFLMAO:
مگر بیچارے حیات ہوتے تو پھر آپ کی پیروڈی بنادیتے:laughing::laughing:
درست فرمایا ہادیہ۔
جو حیات ہیں،
وہ تو اب خالی خولی معذرت قبول نہیں کرتے
:p:p
ملاحظہ ہو:
مذاق برطرف۔۔ بہت اعلٰی۔ یہ خوبی بھی کسی کسی میں ہوتی۔۔:battingeyelashes:(y)
شکریہ :)
نوازش :)
کہاں سے لاؤں کوئی تجھ سا کھوج کر،
میرے یار میرے لیے تو زمانے بھر میں باکمال ہے۔
سلامت رہیں بھائی ۔:)
اف اللہ۔۔۔۔۔۔محفل پر تو مکھن کی سیل لگی ہوئی ہے :)
جزاک اللہ عدنان بھائی!
سلامت رہیں :)
:D
یہاں شاعر ملک کی محرومیوں کا رونا رو رہا ہے:)
اور یہاں شاعر اپنی محرومیوں کا رونا رو رہا ہے:p
محرومی تو محرومی ہوتی ہے :unsure:
ملک کی ہو یا اپنی :(
اور شاعر بیچارے کے پاس ہوتا بھی کیا ہے:cry:
:p:p:p
"ایوان" کی یے گرانا منع ہے :)
جو ایوان کی عزت و حرمت گرائے بیٹھے ہیں،ان کے مقابل یہ الف کا گرانا کیااہمیت رکھتا ہے بھلا ;)
تفنن برطرف۔۔۔۔۔
الف کو "اس" کے س کے ساتھ ضم کیا جا سکتا ہے؟؟؟
مجھے یاد پڑتا ہے کسی شعر میں ایسا کچھ پڑھا تھا :unsure:
محمد ریحان قریشی بھائی۔۔۔۔مدد درکار ہے :)
صرف تنخواہ ہی کیوں ؟ کریڈٹ کارڈز کب کام آئیں گے .
پہلے پہل میرا خیال تھا کہ آپ سے اتفاقاً ایک آدھ اچھی مزاحیہ غزل سر زد ہو گئی ہے .لیکن آپ تو دن بدن حیران کیے دے رہے ہیں. یوں لگتا ہے جیسے یہ میدان آپ کا ہی ہو . آپ کو سنجیدگی سے مزاح کی طرف توجہ دینی چاہیے . یہ اشعار تو بالخصوص بہت مزے کے ہیں .
آپ نے تو صورتحال کو مزید غمناک بلکہ ہیبتناک کر دیا :)
تعریف کیلیے بہت شکریہ :)
عدل عدالتوں میں (نہیں) ملا کرتا ہے عموما سو اگر یوں کر دیا جائے
ہاں عدالت تو ہے بہ ہر قریہ
عدل بھی ہے کہیں جہان میں کیا؟
اتنا عمدہ شعر ان تک بندیوں میں کیسے فٹ ہو گا عباد بھیا (n)
"عدل ملتا بھی ہے ایوان میں کیا" سے کام چل جائے گا؟؟
جون کے جیالوں سے تو ہم ویسے ہی بہت ڈرتے ہیں :unsure::(
حضور باقی غزل آپ کی
یہ شعر ہمارا ہوا۔
کیا ہی لطف آ رہا ہے۔ ہنس ہنس کے برا حال ہے۔
مستقل حظ کا سامان
:p:p:p
;););)
بہت بہت شکریہ بلال بھیا!
یہ بھی شاید درست نہیں ہے، ویسے بھی تنخواہ ہوتی ہی کتنی ہے کہ جس میں سے کچھ نہ کچھ "گرا" بھی دیا جائے :)
بہت بہتر :)
یعنی روزانہ ایک سے بڑھ کر ایک مزاحیہ غزل لکھنے کا مصمم ارادہ کر چکے ہیں آپ ۔ ڈاکٹر صاحب!
بالکل بھی نہیں۔۔۔۔۔۔۔یہ وقتی ہیجان تھا جو دور ہو گیا ہے ;)
"یوں جو تکتا ہے آسمان کو تُو"
"فلم چلتی" ہے آسمان میں کیا
کمال :)
نوازش محترم :)
بہت شکریہ :)
 

الف عین

لائبریرین
اچھی پیروڈی ہے۔ واقعی پیروڈیاں لکھنا نہ چھوڑو۔ تمہارے مزاج کی چیز ہے تو کھل کھیل کر لکھتے ہو۔
تنخواہ اور ایوان ہی گڑبڑ ہیں۔ ایوان ہی گر گیا تو عوام کہاں جائے گی؟
 

محمداحمد

لائبریرین
:):):)

کہیں سے نہیں لگتا کہ آپ کی شادی نہیں ہوئی۔۔۔! :D:LOL:

لیکن آخر میں آپ کہتے ہیں "فکر ہے سب کو میری شادی کی"۔۔۔۔! :confused:

بہت سی داد حاضرِ خدمت ہے۔
 
Top