پیج سکرول اردو میں بائیں رکھنے کی کیا وجہ ہے ؟

شاہ رخ

محفلین
السلام علیکم
میں نے اس فورم میں کچھ عرصہ پہلے اکاونٹ بنایا تھا ، مگر نہ رکنیتی نام یاد تھا نہ ای میل ، خیر نئے نام سے ایک سوال پوچھ رہا ہوں ، بہت سی اردو ویب سائٹس پر پیبج سکرول بائیں طرف دیکھا ہے ، اس کی کیا خاص وجہ ہے ، میراذاتی خیال یہ ہے کہ دائیں طرف سکرول رہنے دیا جائے تو اردو پڑھنے میں کوئی مسئلہ نہیں پڑتا لیکن بائیں طرف کر دینے سے آپ کو اپنی دائیں سکرول کی عادت کو تبدیل کرنا پڑتا ہے ۔ آپ لوگوں کا کیا خیال ہے ۔
 
وعلیکم السلام۔

محفل میں دوبارہ خوش آمدید۔

انٹرنیٹ ایکسپلورر میں ایسا ہی ہوتا ہے۔ آپ فائرفاکس استعمال کر لیں ۔ :)
 

مکی

معطل
آپ کی یہ موڈیفیکیشن ہمارے آنے والے ویب ایپلیکیشنز کو نقصان پہونچائے گی۔ :)

اردو کے لحاظ سے اصولاً سکرول بار بائیں طرف ہی بنتا ہے، میری بھی مجبوری ہے، اگر میں فائر فاکس کو بائیں سے دائیں رکھوں تو یہ اردو فائر فاکس میں قطعی اچھا نہیں لگتا اور اگر اسے دائیں سے بائیں کا رخ دوں تو سکرول بار حکم کی تابعداری کرتے ہوئے خود ہی بائیں طرف چلا جاتا ہے.. ویسے کن ممکنہ ویب اطلاقیوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے اور کس طرح؟
 
بات یہاں لاجک کی کم اور ٹریڈیشن کی زیادہ ہے۔ عرصہ سے انٹرنیٹ ایکسپلورر اور فائرفاکس کی امپلیمینٹیشن میں اس فرق کو پایا گیا ہے کہ دائیں سے بائیں زبانوں کے لئے انٹرنیٹ ایکسپلورر اسکرولر کی پلیسمینٹ تبدیل کر دیتا ہے جبکہ فائرفاکس ہر حال میں اسے دائیں جانب ہی رکھتا ہے۔ اس کو نگاہ میں رکھتے ہوئے زیادہ تر جاوا اسکپرٹ اور سی ایس ایس کی لائبریریز اپنا فریم ورک تیار کرتی ہیں (اگر ان میں آر ٹی ایل کا سپورٹ ہو)۔ اگر امپلیمینٹیشن تبدیل ہوئی تو بعض مقامات پر الائنمینٹ کا مسئلہ آ سکتا ہے۔ ظاہر ہے وہ محض براؤزر چیک کرتے ہیں یہ چیک نہیں کرتے کہ براؤزر کا کی زبان کیا ہے۔ بہر کیف اس کے باعث شاز و نادر ہی مسائل آئیں گے۔ :)
 

شاہ رخ

محفلین
ابن سعید صاحب ، شکریہ ، اور باقی سب کے جوابات پڑھ کر بھی آپ سب کی اردو اور انٹرنیٹ کے اصولوں سے اچھی واقفیت کا پتہ چلتا ہے ، میری اردو لکھنے میں اتنی اچھی نہیں ہے ، لیکن میں یہ ضرور جاننا چاہتا ہوں ، آخر ایسا کونسا مسئلہ یا اصول ہے کو سکرول بار کو دائیں طرف ہی رکھنے سے پیدا یا خراب ہوتا ہے ۔ مہربانی فرما کر کوئی مزید تفصیل بتائیے ؟
شکریہ
 
برادرم شاہ رخ اتنی بات آپ کے سمجھ میں آ گئی کہ یہ ایپلیکیشن یا ویب سائٹ کا مسئلہ نہیں بلکہ براؤزر سے متعلق معاملہ ہے جو آپ کو درپیش ہے۔

رہا سوال جس ممکنہ مسئلہ کا ذکر ہم نے کیا وہ در اصل مجموعی ویب صفحہ کا باہری اسکرول بار نہیں بلکہ ہمارا اشارہ ان اسکرول بارز کی جانب ہے جو کسی ویب ایپلیکیشن کے درمیانی حصے میں نظر آ جاتے ہیں۔ خیر ہم بعض معاملات میں قدرے پرفیکشنسٹ واقع ہوئے ہیں اس لئے چند پکسلز کی الائنمینٹ کا مسئلہ بھی بسا اوقات ہمیں کھلتا ہے۔ مجموعی طور پر یہ کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے۔ :)
 

مکی

معطل
سعود بھائی فائر فاکس سکرول بار کی پلیسمنٹ اس لیے نہیں بدلتا کیونکہ وہ اپنی لوکیل کا تابع رہتا ہے صفحہ کی لوکیل کا اتباع نہیں کرتا، بہرحال جیسا کہ آپ نے کہا ایسے مسائل شاذ ونادر ہی دیکھنے میں آئیں گے اور وہ ایسے بھی نہیں ہوں گے کہ جن سے صرفِ نظر نہ کیا جاسکے، عمومی صفحات میں یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے... :)
 
Top