پیاس

نیلم

محفلین
عمر گزرنے کے لئے سالوں یا صدیوں کا گزرنا ضروری نہیں ہوتا، کبھی کبھی محض اک پل میں انسان صدیوں کا فاصلہ طے کر لیتا ھے، بیچ کی ساری عمر رائیگاں ہو جاتی ھے، وہ سارے پل جو گزرے بھی نہیں، ہتھیلیوں سے پھسل کر کہاں چلے جاتے ہیں کسی کو خبر نہیں ہوتی۔
-- پیر کامل
جب تک انسان کو پانی نہیں ملتا، اسے یونہی لگتا ھے کہ وہ پیاس سے مر جائیگا مگر پانی کے گھونٹ بھرتے ہی وہ دوسری چیزوں کے بارے میں سوچنے لگتا ھے، پھر اسے خیال بھی نہیں آتا کہ وہ پیاس سے مر بھی سکتا تھا۔۔۔۔
کوئ پیاس سے نہیں مرتا۔۔۔۔۔ مرتے تو سب اپنے وقت پہ ہی ہیں اور اسی طرح، جسطرح اللہ چاہتا ھے مگر دنیا میں اتنی چیزیں ہماری پیاس بن جاتی ہں کہ پھر ھمیں زندہ رہتے ہوئے بھی بار بار موت کے تجربے سے گزرنا پڑتا ھے۔۔۔۔۔

--------------------اقتباس از پیر کامل ( عمیرہ احمد )--------------------

محبت ضرور کریں مگر اس کے حصول کی اتنی خواہش نہ کریں، آپکے مقدر میں جو چیز ہوگی وہ آپ کو مل جایئگی، مگر کسی چیز کو خواہش بن، کائ بن کر اپنے وجود پر مت پھیلنے دیں ورنہ یہ سب سے پہلے ایمان کو نگلے گی۔..
 
فلک شیر

محفلین
محبت کیا نصیحت کو مانا کرتی ہے؟
جس ذات کی بقا کے لیے کوئی اپنی ذات کی فنا تک بھی گوارا کرے،وہ محبوب ہوتا ہے.....اگر اس کسوٹی پہ محبت پورا اترے،تو اوپر دیے گئے اقتباسات میں سے آخری تو بے معنی اور لایعنی قرار پائے گا۔
crimson loveہو یا Freudian love....دونوں صورت میں ۔۔۔۔
 
نیلم

محفلین
اے ابنِ آدم!!
ایک تیری چاہت ہے.... اور ایک میری چاہت ہے
مگر ہوگا وہی.... جو میری چاہت ہے!!
اگر تو نے خود کو سپرد کردیا اُس کے.... جو میری چاہت ہے
تو میں بخش دوں گا تجھ کو.... جو تیری چاہت ہے!!
اور اگر تونے نافرمانی کی اُس کی.... جو میری چاہت ہے
تو میں تھکا دوں گا تجھ کو اُس میں.... جو تیری چاہت ہے
اور پھر ہوگا وہی.... جو میری چاہت ہے

حدیث قُدسی
 
نیلم

محفلین
محبت کیا نصیحت کو مانا کرتی ہے؟
جس ذات کی بقا کے لیے کوئی اپنی ذات کی فنا تک بھی گوارا کرے،وہ محبوب ہوتا ہے.....اگر اس کسوٹی پہ محبت پورا اترے،تو اوپر دیے گئے اقتباسات میں سے آخری تو بے معنی اور لایعنی قرار پائے گا۔
crimson loveہو یا Freudian love....دونوں صورت میں ۔۔۔ ۔
نصیحت سُنےوالےنصیحت مانےیانا مانے،،لیکن نصیحت کرنےوالےسیدھاراستہ دیکھانےوالےاپناکام کرتےرہےگیں:)
میرےاوپر والےمراسلے میں بھی اللہ اپنےبندوں کو یہ ہی بات بتارہاہے
 
فلک شیر

محفلین
نصیحت سُنےوالےنصیحت مانےیانا مانے،،لیکن نصیحت کرنےوالےسیدھاراستہ دیکھانےوالےاپناکام کرتےرہےگیں:)
میرےاوپر والےمراسلے میں بھی اللہ اپنےبندوں کو یہ ہی بات بتارہاہے
امان پاؤں تو عرض ہے،کہحصول کی خواہش پہ قید ذرا غیر فطری سا معاملہ ہے.....اس اقتباس کی منطقیت اور generalizationکو revisitتو کیجیے، شاید......
 
نیلم

محفلین
امان پاؤں تو عرض ہے،کہحصول کی خواہش پہ قید ذرا غیر فطری سا معاملہ ہے.....اس اقتباس کی منطقیت اور generalizationکو revisitتو کیجیے، شاید......
مجھے آپ کی بات سمجھ نہیں آرہی یاآپ کومیری :)
جائز بات کی حصول کی خواہش غلط نہیں ،،،لیکن اُسی جائزبات کی خواہش میں اس قدر اندھےہوجاناکہ جائزاورناجائزکافرق ہی مٹ جائےغلط ہے،،اس میں غیرفطری کی کیابات،،،
میں آپ کوایک مثال سے سمجھاتی ہوں،،
دولت ہماری ضرورت ہے،،،آپ اپنی فیملی کےلیےجوبھی رزق کمائےگےوہ بھی عبادت ہے،،،لیکن اگراسی رزق کی خواہش میں آپ اتنےپاگل ہوجاوکہ حلال اور حرام کی تمیزبھول جاو،،،تویہ ہی جائزخواہش ناجائز ہوجائےگی:)
 
اچھا ہے۔
 
عسکری

معطل
یہ گولڈن پانی کیاچیزہے:)

image-24508737.jpg.scaled1000.jpg
 
نیلم

محفلین
اس کو چھوڑنےکےلیےتوپہلےآپ کواپنےنفس کےگھوڑے کواپنےتابع کرناپڑھےگا،،،اسے کوچھوڑنےکی باری تو بہت بعدمیں آئےگی،،،جب آپ عشق کی پیک پہ پہنچ جائےگہیں :)
اور پھر یوں ہوگا کہ عشق حقیقی میں یوں گم ہوجائے گے کہ،،،
رہ عشق میں جو ہوا گزر ، دل و جاں کی کچھ نہ رہی خبر
نہ کوئی رفیق نہ ہم سفر ، مرے ساتھ بے خبری رہی
 
فلک شیر

محفلین
نیلم صاحبہ۔۔ایک رُخ یہ بھی ہے مسئلے کو دیکھنے کا:

آرزو راہبہ ہے بے کس و تنہا و حزیں
ہاں مگر راہبوں کو اس کی خبر ہو کیونکر
خود میں کھوئے ہوئے، سہمے ہوئے، سرگوشی سے ڈرتے ہوئے
راہبوں کو یہ خبر ہو کیونکر
کس لیے راہبہ ہے بےکس و تنہا و حزیں
راہب استادہ ہیں مرمر کی سلوں کے مانند
بے کراں عجز کی جاں سوختہ ویرانی میں
جس میں اُگتے نہیں دل سوزی انساں کے گلاب

راشد کی نظم "آرزو راہبہ ہے" کی چند لائنیں
 
جی بلکل :)
آپ کومیں نےپہلی بار دیکھا،،محفل پہ،،،آپ نےاپناتعارف دیاکیا،،،آپ کے نام کی وجہ سے مجھےپہچان نہیں ہورہی آپ میل ہو یا فی میل ؟ :)
 
فلک شیر

محفلین
رہ عشق میں جو ہوا گزر ، دل و جاں کی کچھ نہ رہی خبر
نہ کوئی رفیق نہ ہم سفر ، مرے ساتھ بے خبری رہی
سراج اورنگ آبادی کی زمین میں شعر ہے یہ۔۔۔
سراج کی اپنی غزل کے چند شعر سنیے:
خبر تحیر عشق سن،نہ جنوں رہا نہ پری رہی
نہ تو تُو رہا،نہ تو میں رہا،جو رہی سو بےخبری رہی
چلی سمت غیب سے اک ہوا،کہ چمن سرور کا جل گیا
مگر ایک شاخِ نہالِ غم،جسے دل کہیں وہ ہری رہی
اور کیا خوب شعر ہے،کہ
وہ عجب گھڑی تھی،کہ جس گھڑی لیا درس نسخہ عشق کا
کہ کتاب عقل کی طاق پر،جیوں دھری تھی تیوں دھری رہی
 
Top