پیاز کی بو کیسے ختم کی جائے؟

ساجداقبال

محفلین
مجھے دوپہر کے کھانے کے ساتھ بطور سلاد پیاز بہت پسند ہیں لیکن اسے کھانے کے بعد منہ سے آنے والی بو(یا بدبو) سے بہت الرجک ہوں۔ کیا کوئی ٹوٹکا ہے اس سے نجات پانے کا؟ پیاز کو سرکہ سے دھونے سے کیا بدبو نہیں آئیگی؟
 

ماوراء

محفلین
بو کب آتی ہے؟:eek:
پیاز کو دھو کر کچھ دیر کے لیے نمک لگا کر رکھ دیں۔ اور پھر اچھی طرح دھو لیں۔
اور خالی پیاز تو نہیں کھاتے نا؟:p تر یا کھیرا اور ٹماٹر وغیرہ میں مکس کر کے کھایا کریں۔

اور اگر پھر بھی آئے تو کھانے کے بعد Extra Sugarfree Spearmint چیونگم چبائیں۔ :p

1524.jpg
 

قیصرانی

لائبریرین
پیاز کھانے کے بعد میٹھی چیز کھانے سے کافی افاقہ ہوتا ہے۔ اگر چینی ہو تو بھی گڑ ہو تو بھی ورنہ کچھ بھی میٹھا ہو چل جائے گا
 

فہیم

لائبریرین
ویسے تو اگر پیاز کو ٹھیک سے دھولیا جائے تو بھی بو نہیں آتی۔
لیکن اگر پھر بھی آئے تو تازہ مسواک کو چباکر منہ میں گھما لیا کریں یعنی دانت صاف کرلیا کریں۔
اور خیال رکھیں کہ دانتوں کے درمیان ریشے وغیرہ نہ رہیں۔
 

فا ر و ق

محفلین
پیاز کو دھو کر کچھ دیر کے لیے نمک لگا کر کہنے سے پہلے 5 یا 10 منٹ تک فرج میں رکہ دیں تو اس کی کرتن کم ہو جاتی ہے ازماکر دیکہیں
پھر بھی آئے تو تازہ مسواک کرلیا کریں (ٹالی کی ہو مسواک تو بہت اچھا ہے)
 

فہیم

لائبریرین
ویسے ایک حل یہ بھی ہے کہ کھانے کے بعد گرم چائے کا ایک کپ ڈکار جائیں، چسکیاں مار مار کر:rolleyes:
 
میرے خیال میں پیاز کی کھیتی کے وقت ہی اسے گاجر کے ساتھ قلم لگا کر تیار کیا جائے تو اس کی بو ختم ہو سکتی ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
بھئی فہیم میاں میں تو ایک عالمی مسئلے کا ممکنہ حل بتا رہا ہوں اور آپ چلو بھر پانی کی۔

تو پھر کیوں‌ نہ پیاز کی کھیتی کے وقت بجائے گاجر کے اسے گلاب کی قلم کے ساتھ لگا کر تیار کرلیا جائے۔
تاکہ زیادہ افاقہ ہوسکے:rolleyes:
 
حضور گلاب حسیناؤں کو تحفے میں دیا جاتا ہے۔ اور آپ جانتے ہیں کہ ایسے کراس ہائبریڈائزیشن کے نتیجے میں پیاز کی بو گلاب میں سرایت کرنے کا خطرہ بہت ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
حضور گلاب حسیناؤں کو تحفے میں دیا جاتا ہے۔ اور آپ جانتے ہیں کہ ایسے کراس ہائبریڈائزیشن کے نتیجے میں پیاز کی بو گلاب میں سرایت کرنے کا خطرہ بہت ہے۔

تو پھر ساتھ میں پانی کے ساتھ عرق گلاب اور عطرِ گلاب کا چھڑکاؤ بھی کردیا جائے تاکہ یہ خدشہ باقی نہ رہے۔

باقی حسیناؤ کو دینے کے لیے گلاب ہی تو نہیں رہ گیا اب۔
 
تو کیا گوبھی کا پھول دیا جائے؟

اور جگ جیت سنگھ کی غزل (جو کہ حقیقتاً ان کی نہیں ہے)

باغباں کلیاں ہوں ہلکے رنگ کے
بھیجنی ہیں ایک کم سن کے لئے

میں ترمیم ہو جائے گا اور یہ کچھ یوں ہو جائے گا کہ

سبزی فروش گوبھی ہوں ہلکے رنگ کے۔۔۔۔
 

فہیم

لائبریرین
تو کیا گوبھی کا پھول دیا جائے؟

اور جگ جیت سنگھ کی غزل (جو کہ حقیقتاً ان کی نہیں ہے)

باغباں کلیاں ہوں ہلکے رنگ کے
بھیجنی ہیں ایک کم سن کے لئے

میں ترمیم ہو جائے گا اور یہ کچھ یوں ہو جائے گا کہ

سبزی فروش گوبھی ہوں ہلکے رنگ کے۔۔۔۔

ہائےےےےےےےےےےے۔
سعود بھائی لگتا ہے آپ کو بھوک لگی ہے اس لیے آپ گلاب نے گلاب سے چھلانگ ماری بھی تو ڈائریکٹ‌ گوبھی پر۔

ارے بھئی جو گلیاں بھیجنی ہو تو گلاب کی جگہ کہ کسی اور پھول کی بھیج دیں۔
ضروری ہے کہ گوبھی کو ہی درمیان میں لایا جائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس سے بہتر نہیں کہ پیاز کھائی ہی نہ جائے۔ اس کی جگہ کچھ اور کھا لیا جائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس میں برا منانے والی کیا بات ہے بھائی۔ اگر آپ کو نہیں منظور تو آپ صوفی محمد والا حل اپنا لیں۔
 
Top