مبارکباد پیار کرو گی کی معاون اور (اب محسن) کے عہدے پر ترقی

دوست

محفلین
“پیار کرو گی“ ایک متنازعہ رکن اردو محفل ہیں۔ ان کا انداز شروع سے ہی کچھ چلبلا سا، کچھ انگریزی ڈالوں تو فلرٹانہ سا رہا جسے کچھ احباب نے ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا۔ لیکن پیار کروگی بھی اپنے نام کے ایک ہی ہیں انھوں نے بھی اپنی روش نہیں چھوڑی۔ اب بھی انھیں ‌چھیڑیں تو مکھیر( مکھیوں یا شہد کی مکھیوں کے چھتے کو پنجابی میں کہتے ہیں) کی طرح الٹ پڑتے ہیں۔ مذاق کافی کھلا ڈھلا کرتے ہیں۔ لگتا ہے بولنے کے بعد سوچتے ہیں اس لیے اکثر اپنے پیغامات کو بعد میں مدوَن کردیتے ہیں۔ آج کل محفل کے باورچی خانے میں بہت تندہی سے مصروف ہیں اور یونیکوڈ اردو میں ڈشوں کا انبار لگا رہے ہیں جنھیں‌ نہ سونگھا جاسکتا ہے اور نہ محسوس کیا جاسکتا ہے صرف پڑھا جاسکتا ہے۔ (اگر محسوس کرنا ہو تو خرچا بھی کرنا ہوگا جو کم از کم میرے جیسا بندہ نہیں کرے گا۔) انھیں شاید کسی نے بتا دیا ہے کہ اردو محفل کے اراکین کے دل اور پسندیدگی کا راستہ ان کے معدے سے ہوکر گزرتا ہے۔چناچہ وہ معدوں میں سرنگ لگانے میں مصروف ہیں۔ خیر یہ تو ان کی شخصیت پر میری رائے تھی ہوسکتا ہے وہ اس سے مختلف بھی ہوں جیسا کہ ان کے چند پیغامات میں نظر بھی آتا ہے کہ موصوف چھپے رستم بھی ہیں شگفتہ جی کی ایک پوسٹ کے جواب میں اردو کا پوسٹ مارٹم ان کی علمیت یا اردو سے گہری واقفیت کا ثبوت دیتا ہے۔ ہوسکتا ہے جو نقاب انھوں نے اپنے چہرے پر چڑھا رکھا ہے اس میں سے کوئی کمپیوٹر انجینئر، کوئی ماسٹرز ہولڈر یا کوئی ایسا ہی باون گزا برآمد ہوجائے اس سے پہلے کہ ہوجائے میں نے یہ تبصرہ فرما دیا۔
ایک تو مجھے ادھر اُدھر کی ہانکنے کی بہت عادت ہے۔ پیغام یہ اس لیے لکھ رہا تھا کہ ماشاءاللہ “پیار کروگی“ کافی سگھڑ ہوگئے ہیں اور اب معاون (باورچی) کے عہدے پر ترقی پاچکے ہیں۔ اور یہ ہماری روایات کے خلاف ہے کہ کسی رکن کو مبارکباد نہ دیں۔ سو احباب “پیار کروگی“ کو ان کے سگھڑ پن اور ان کے نئے عہدے پر مبارکباد ضرور دیجیے۔
بسم اللہ میری طرف سے
مبارکباد جناب اور امیدہے کہ آپ ایسے ہی نئی نئی تراکیب سے اردو محفل کے باورچی خانے میں رونق لگاتے رہیں گے اور انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب اردو لائبریری میں ایک کتاب کا اضافہ ہوگا “پیار کرو گی“ کا دستر خوان۔
میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
تدوین: پیار کروگی اب محسن بن گئے ہیں۔ چونکہ ان کی پوسٹ کرنے کی رفتار بڑھ چکی ہے اس لیے پچھلی مبارکباد میں ہی یہ مبارکباد بھی مکس کی جارہی ہے۔۔
 

الف عین

لائبریرین
مبارک ہو پ ک گ
اور شاکر تمھری تحریر بھی فزوں تر ہے۔ بس ذرا پنجابی کا تڑکا کم لگاؤ تو ہم جیسوں کو بھی ہر بات سمجھ میں آ جائے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم (rogi) صاحب

مبارک ہو آپ کو !

-------------------------------------------------


شاکر

آپ کی تخلیقی صلاحیت کے بارے میں کچھ کہنا سورج کو چراغ دکھانا ہے پھر بھی اجازت دیں مجھے چراغ دکھانے کی :) یعنی
(اگر اجازت دیں تو ایک جملہ اضافہ کروانا ہے آپ کی تحریر میں )
 

الف عین

لائبریرین
میں تو سمجھا تھا کہ کوئی جاپانی سپیمر یہاں آئے ہیں کہ میں نے ان کو پڑھا تھا۔
پائر
کاروگی
 

تیشہ

محفلین
:D بلآخر پیار کرو گی کا پیار سکٹرُ سمٹ کر اردو محفل باورچی خانہ میں آگیا ہے :lol: پیار کروگی بھائی صاحب مبارک ہو ، اب باورچی خانے تک ہی رہئیے گا کہیں :lol: :p
 

توقیر

محفلین
دوست شاکر عزیز- آپ کی اس عنایت کا میں مشکور ہوں ۔ اور منصور ممتاز ، محترمہ حجاب ، منیراحمدطاہر اور شازیہ اشرف ، اعجاز اختر اور ڈاکٹر عباس کا آپکا بہت بہت شکریہ

پیار کروگی
 

توقیر

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
السلام علیکم (rogi) صاحب ۔ مبارک ہو آپ کو !
[align=left:347526d537]
THE HOUSE OF EMPTY EYES
by Sara Shagufta

The house of empty eyes is expensive
let me become a line of dust
God has forgotten to create
a number of people
let the sound of footsteps linger
in my desolate eyes

The taste of fire
is a lamp
and the taste of sleep
is man
pull me as tight as stone
so people won't know
I have no tongue
With God's tongue in my mouth
sometimes I become a flower
sometimes a thorn

Give the chains freedom
for man is more of a prison
than they are

I have to die alone
so
these eyes
this heart
give them to some
empty person
:lol:
[/align:347526d537]
 

تیشہ

محفلین
payaarkerogi نے کہا:
دوست شاکر عزیز- آپ کی اس عنایت کا میں مشکور ہوں ۔ اور منصور ممتاز ، محترمہ حجاب ، منیراحمدطاہر اور شازیہ اشرف ، اعجاز اختر اور ڈاکٹر عباس کا آپکا بہت بہت شکریہ

پیار کروگی


کہا تھا مجھے باجو لکھا بولا کرو ، باجو نہیں لکھنا آتا کیا ؟ :?
 

توقیر

محفلین
بوچھی نے کہا:
payaarkerogi نے کہا:
دوست شاکر عزیز- آپ کی اس عنایت کا میں مشکور ہوں ۔ اور منصور ممتاز ، محترمہ حجاب ، منیراحمدطاہر اور شازیہ اشرف ، اعجاز اختر اور ڈاکٹر عباس کا آپکا بہت بہت شکریہ

پیار کروگی


کہا تھا مجھے باجو لکھا بولا کرو ، باجو نہیں لکھنا آتا کیا ؟ :?

باجو کا بہت بہت شکریہ ۔غلطی ہوگی۔سب کے اصلی نام لکھنے میں بھول ہوگی۔ پیار کرو گی
 

تیشہ

محفلین
:D مطلب یہ کوئی ایسا پیار کروگی ہے جو ہر وقت نیٹ پر ہی پایاجاتا ہے ادھر کوئی بات لکھی ادھر آن مجود ہوئے ۔ :p


خیر کوئی بات نہیں آئیندہ باجو ہی یاد رکھنا کافی ہے ۔
 
Top