1. اردو محفل سالگرہ شانزدہم

    اردو محفل کی سولہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

عدیم ہاشمی پیار وہ بھی تو کرے، وہ بھی تو چاہے گاہے

شیزان نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 25, 2014

  1. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool
    پیار وہ بھی تو کرے، وہ بھی تو چاہے گاہے
    آہ وہ بھی تو بھرے، وہ بھی کراہے گاہے

    عدل تھوڑا سا تو اے عادلِ وعدہ شکناں
    عہد وہ روز کرے اور نبھاہے گاہے

    لے حوالے ترے کر دی ہے تعلق کی کلید
    یاد کر روز اسے، مل اسے گاہے گاہے

    نرم سا نور بھی ہو، گرم سی تاریکی میں
    آ شبِ ہجر میں بھی صورتِ ماہے گاہے

    پیار دریا ہے جو دونوں ہی طرف بہتا ہے
    میں تو چاہوں اسے، وہ بھی مجھے چاہے گاہے

    اتنی تکلیف بھی کیا ، یہ بھی تکلف کیسا
    جو ہمیشہ نہیں ملتے ہو تو کاہے گاہے

    حسن کے در پہ سدا دل کو گداگر دیکھا
    بر سر تخت انا صورتَ شاہے گاہے

    حسنِ دنیا بھی فسوں خیز ہے اس پر بھی نظر
    جانب، کوچۂ جاناں بھی نگاہے گاہے

    ہے بھروسہ تو چلو آؤ یہ وعدہ کر لیں
    مر ہی جائے جو کسی اور کو چاہے گاہے

    نہ سہی تو نہ سہی وصل ہمیشہ کا عدیم
    نہ ملے تو نہ ملے روز، پہ گاہے گاہے
     
    • زبردست زبردست × 1
  2. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,393
    عمدہ جناب! ۔ خوش رہیئے۔۔۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool
    تشکر کاشفی جی۔ آپ بھی سدا خوش و خرم رہیئے
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر