مبارکباد پیاری بہنا تعبیر بھی اب دس ہزاری ہوگئیں ۔۔۔۔۔۔ مبارک ہو

مہ جبین

محفلین
ایک ہیں محفل کی بہت پیاری سی نفیس سی خاتونِ اول جنہوں نے کل چپکے سے دس ہزار کا ہندسہ پار کرلیا
اور کسی کو کانوں کان خبر بھی نہ ہوئی
اپنے ارد گرد کے ماحول کو زعفران زار بنانے میں انہیں کمال حاصل ہے
اپنے برجستہ و شگفتہ جملوں سے سب کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرتی ہیں
اپنے حسنِ اخلاق سے سب کو اپنا گرویدہ بناتی ہیں
اپنی حاضر جوابی سے سب کو لاجواب کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں
اور دوسروں کے انٹرویو کرنے میں انکا کوئی ثانی نہیں
دوسروں کے سوالات کو کاپی کرنے کے بجائے اپنے ذہن کے گوشوں سے ایسے سوالات کھوج کر لاتی ہیں بندہ سوچتا ہی رہ جائے
اور تصاویر کا سیکشن تو آباد ان ہی سے ہے
کبھی سفید ہی سفید تو کبھی گلابی گلابی تصاویر محفل کی زینت بناتی ہیں

تو خوتین و حضرات آئیے انکا استقبال کرتے ہیں
یہ ہیں ہماری پیاری بہنا

تعبیر بہنا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہم سب کی طرف سے تعبیر کو دس ہزاری کا سنگِ میل عبور کرنے پر ڈھیروں مبارکباد
اللہ تم کو یونہی سدا ہنستا ہنساتا رکھے آمین
 

کھوکھر

محفلین
دس ہزار پیغام پورے کرنے پر بہت بہت مبارک ہو
congrats.gif
 

رانا

محفلین
بہت بہت مبارک ہو یہ دس ہزاری منصب۔:great:

اس مبارکباد کے موقع پر ایک چُنا مُنا سا انٹرویو کنڈکٹ کرتے ہیں جس میں صرف دو سوال ہیں۔:hatoff:

سوال نمبر 1) 4 ہندسوں سے 5 ہندسوں میں پھلانگنا کیسا لگا؟ (یاد رہے ہم رسی پھلانگنے کی بابت نہیں پوچھ رہے۔)

سوال نمبر 2) محفل کے چند جینئس حضرات نے آپ کی کھینچی گئی کچھ تصاویر سے آپ کی اپنی تصویر اخذ کرلی تھی۔:)
اگر اس تصویر کو محفل پر چھاپ دیا جائے تو آپ کے کیا تاثرات ہوں گے؟ درج زیل میں سے درست جواب منتخب کریں:
1) :(
2) :eek:
3) o_O
4) :cry:
5) :sick:
6) :atwitsend:
7) ان میں سے کوئی بھی نہیں۔
(سوچ سمجھ کر جواب دیجئے گا آپ کے جواب کی بنیاد پر آپ کی تصویر چھاپنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔) ;)
 
Top