مکتوب پیاری امی کے نام :)

ماہی احمد

لائبریرین
السلام علیکم پیاری امی!
آپ کا خط ملا ، پا کر طبیعت صاف ہو گئی اچھی طرح:p۔ یقین مانیں جو میں کچھ دنوں سے ہواؤں میں اڑ رہی تھی نا تو اب زمین پر آ گئی ہوں:p۔ ایسی میٹھی میٹھی کی ہے اور رج کر کی ہے آپ نے تو کہ بس کیا ہی بتاؤں بقول شمشاد بھائی کہ یہ تو وٹامن ہیں تو پھر اس نظر سے دیکھیں تو ایسی اینرجی آئی ہے کہ دیکھ لیں جلدی سے خط لکھنے بیٹھ گئی:D۔ اماں میرا ذرا بھی قصور نہیں ہے سارا قصور سعود بھائی کا ہے:cautious:۔ انہیں میں نے کہا بھی تھا کہ پیپرز ہو رہے ہیں میرے اگر خط لکھنے کا بیٹھی یا سوچا تو پھر صرف خط ہی لکھ پاؤں گی اور پیپرز میں بھی ٹیچرز کو چٹھیاں ہی لکھ کر دے آؤں گی :pپر کیا کریں یہ جو آپ کا بیٹا ہے نا یہ بہت بڑا ہو گیا ہے نا اور بہت بڑا بندہ ہے نا یہ ہماری کہاں سنے:cautious:، پڑوا دی مجھے ڈانٹ:cry:۔ اب دیکھیں انہوں نے مجھے کہاں بتایا کہ بٹیا ہم نے امی جان کو خط کا جواب نہیں دیا آپ خود ہی دے لیں۔ بتایا ہوتا تو میں بھلا ایک سیکنڈ بھی لگاتی جواب لکھنے میں؟ کوئی میں گندی بچی ہوں ؟ میں تو اچھی بچی ہوں نا:battingeyelashes:، اور آپ اتنی پیاری سی اماں ہیں پھر اتنا غصہ کیوں کرتی ہیں:rolleyes:؟؟؟ آپ کو پتا تو ہے غصہ کرنے والا کالا ہو جاتا ہے:p، خیر آپ کو کیا پروا کالا ہونے کی
"۔۔۔;)گورے رنگ کا زمانہ
کبھی ہوگا نہ پرانا
گوری ڈر تجھے کس کا ہے:winking:
تیرا تو رنگ گورا ہے۔۔۔ ہائے:whistle:
تیرا تو رنگ گوراہے:winking:۔۔۔"
اچھا اچھا اماں نہیں گاتی گانا جوتا تو مت اتاریں:unsure:۔ لیکن اب آپ سعود بھیا کے کان ضرور کھینچیئے گا، اتنا خوبصورت یہ لکھتے ہیں اور ابھی تک انہوں نے ایک خط جو لکھا ہو۔ خبر تو ویسے اور بھی بہت سوں کی لینے والی ہوئی ہوئی ہے پر خیر بعد میں ان سب کی شکایتیں لگاوں گی باری باری:p:p۔
خیر بتائیں کیسی ہیں آپ اور کینڈی کرش میں کہاں تک پہنچیں؟ مجھے تو ٹائم ہی نہیں ملتا، کچھ کتابیں ڈاونلوڈ کر کے ڈال لی ہیں موبائل میں سو ہر وقت وہی پڑھتی رہتی ہوں (جب فارغ ہووں):)۔
اور یہ جو آپ نے کہا نا کہ آپ ویلی ہیں جو خط لکھتی رہتی ہیں تو آپ ویلی نہیں ہیں آپ سوئیٹ ہیں:) اور آپ بہت اچھی ہیں:) جو ہر حال میں اس روایت کو زندہ رکھنے کی کوشش میں ہیں۔ دل تو یہاں بہت سوں کا کرتا ہوگا خط لکھنے کو ;)پر آپ کو پتا ہے تھوڑا وقت لگتا ہے نا سب کو سیٹل ہونے میں، نیا نیا طرزِ چٹھی ہے، آہستہ آہستہ سب خط لکھنا شروع کر دیں گے ان شاءاللہ پھر دیکھئیے گا ڈاکیے نے خوب شکایتیں لگایا کرنی ہیں کہ تم لوگوں کو میرا ذرا خیال نہیں آتا:p۔
اچھا امی جان اب نا میں چلتی ہوں۔آپ غصہ نہ کیا کریں اور زیادہ ایموشل بلیک میلنگ اور سینٹی باتیں نہ کیا کریں آپ تو میری چِل پِل سی اماں ہیں نا اچھی سی پیاری سی۔ اللہ پاک آپ کا سایہ تادیر ہمارے سروں پر قائم رکھے:)۔ آمین
آپکی بیٹی
ماہی
:)
 

ماہی احمد

لائبریرین
محبت بھرا خط :) ،،،، اُمِ اریبہ ماں جی ابھی یہ چِڑیا کہتی ہے لکھنا نہیں آتا ،،، دیکھیں تو اتنا بہترین لکھا ،،، اب اور کیا ارادہ ہے اس کا ذرا پوچھیئے آپ ہی ؟؟؟ :) :)
ہاں ہاں اماں ان سے بھی پوچھئیے ذرا جو کہتے ہیں ابھی تو میں سیکھ رہا ہوں اور اس بات کی آڑ لے کر اتنا اچھا لکھتے ہیں :p
 

ابن رضا

لائبریرین
ماشاءالله کتنے پیار سے امی جان کی ساری باتیں (صرف مکتوب میں) هی مانی جا رهی هین. کیا هی خوب هو جب جھاڑو پوچے . صفائی دھلائی اور کھانا بنائی اور یونی جانے سے قبل ناشتے کے احکامات بھی نظر انداز نه کیے جایں
 

ماہی احمد

لائبریرین
ماشاءالله کتنے پیار سے امی جان کی ساری باتیں (صرف مکتوب میں) هی مانی جا رهی هین. کیا هی خوب هو جب جھاڑو پوچے . صفائی دھلائی اور کھانا بنائی اور یونی جانے سے قبل ناشتے کے احکامات بھی نظر انداز نه کیے جایں
جب بندے کو پتا نہ ہو تو فضول کہ تکے لگا کر کراسز کی راہ ہموار نہیں کرنی چاہئیے (اپنے لئیے)۔۔۔ ہونہہ۔۔۔
 

ام اریبہ

محفلین
ماشاءالله کتنے پیار سے امی جان کی ساری باتیں (صرف مکتوب میں) هی مانی جا رهی هین. کیا هی خوب هو جب جھاڑو پوچے . صفائی دھلائی اور کھانا بنائی اور یونی جانے سے قبل ناشتے کے احکامات بھی نظر انداز نه کیے جایں
نہ آپ کیا یہ محلے کی پھاپھے کٹنی "ماسی"کی طرح تیلیاں لگا کر گھر گھر آگ لگانا چاہتے ہیں۔۔لڑائی کروانا چاہتے ہیں ماں بیٹی میں؟توبہ توبہ :battingeyelashes:
 
Top