پہیلیاں ۔ صوفی تبسّم

فرخ منظور

لائبریرین
پہیلیاں


(1)

دُبلی پتلی سی اِک رانی
اوپر آگ اور نیچے پانی
منھ چُومو تو شور مچائے
بات کرو تو چُپ ہو جائے



(2)
میری پہیلی بوجھو گے تُم
ایک انچ چڑیا ، دو گز کی دم


(3)
بات انوکھی کیا کوئی جانے
اِک ڈبیا میں سینکڑوں دانے
میٹھے میٹھے، رنگ رنگیلے
رس بھرے، رس دار ، رسیلے
کوئی چُوسے ، کوئی چبائے
بچّہ بوڑھا ہر اِک کھائے


(4)
نازک نازک سی اِک گڑیا
لوگ کہیں گے سب اس کو اُڑیا
کاغذ کے سب کپڑے پہنے
دھاگے کے سب زیور گہنے
سیدھی جائے ، مڑتی جائے
پری نہیں ، پر اڑتی جائے


(5)
دنیا میں ہیں ہم دو بھائی
بھاری بوجھ اٹھانے والے
پاؤں تلے دب جانے والے
لیکن یہ ہے بات نرالی
دن بھر تو ہم بھرے ہوئے ہیں
رات آئے تو بالکل خالی


(6)
بہت بڑا سا ایک پیالہ
جیسے کوئی کمرا گول
ختم نہ ہوگا اِس کا پانی
پیتے جاؤ ڈول کے ڈول

(7)
بن چھت کے اِک کوٹھی ہوں میں
یہ مت پوچھو کیسی ہوں میں
بڑی نہیں ہوں چھوٹی ہوں میں
سارے میرے ڈھنگ نرالے
بیٹھے رہتے ہیں گھر والے
چلنا ہو تو چلتی ہوں میں
بِن چھت کے اِک کوٹھی ہوں میں

8
جانے کس شے کا ہے سایا
بادل سا بن کر لہرایا
اڑتا جائے ، اڑتا جائے
طرح طرح کی شکل بنائے
پکڑو تو وہ ہاتھ نہ آئے

(9)
دنیا میں اِک چیز نرالی
سر سے پاؤں تک سب کالی
جو کوئی اُس کو ہاتھ لگائے
ویسا ہی کالا ہو جائے


نوٹ: ٹوٹ بٹوٹ کتاب مکمل ہوئی صرف "عرضِ حال از صوفی تبسّم، دیباچہ از صوفی گلزار احمد اور صوفی صاحب کے مختصر حالاتِ زندگی از صوفی گلزار احمد باقی رہ گئے ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ فرخ صاحب کتاب مکمل کرنے کیلیے۔

قبلہ صوفی صاحب کے کلیات بھی کہیں سے ڈھونڈیے، انکے بیٹے صوفی گلزار صاحب نے ہی شاید شائع کروائے تھے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
شکریہ فرخ صاحب کتاب مکمل کرنے کیلیے۔

قبلہ صوفی صاحب کے کلیات بھی کہیں سے ڈھونڈیے، انکے بیٹے صوفی گلزار صاحب نے ہی شاید شائع کروائے تھے۔

وارث صاحب کلیات یا ان کا سنجیدہ کلام؟ کلیات میں تو سبھی کچھ ہوگا نا۔ ویسے میں نے ان کے سنجیدہ کلام کی کتاب تو دیکھی تھی جس کا نام "سو بار چمن مہکا" تھا شاید۔
 

الف عین

لائبریرین
کیا ساری بچوں کی نظمیں اسی ایک مجموعے میں شامل ہیں؟ مطلب یہ کہ گوشہ اطفال میں صوفی تبسم کا جتنا کلام ہے، ٹوٹ بٹوٹ میں شامل کیا جائے؟
 

محمد وارث

لائبریرین
وارث صاحب کلیات یا ان کا سنجیدہ کلام؟ کلیات میں تو سبھی کچھ ہوگا نا۔ ویسے میں نے ان کے سنجیدہ کلام کی کتاب تو دیکھی تھی جس کا نام "سو بار چمن مہکا" تھا شاید۔

جو بھی مل جائے، میں دراصل انکا فارسی کلام ڈھونڈ رہا ہوں، خیر ۔۔۔۔۔۔۔۔ :)
 

فرخ منظور

لائبریرین
ٹوٹ بٹوٹ کی تکمیل پر مبارکباد قبول کریں سخنور اور شکریہ بھی۔ :)
ان پہیلیوں کے جواب کہاں سے ملیں گے :confused:

بہت شکریہ فرحت! کچھ پہیلیوں کے جوابات جو مجھے معلوم ہیں وہ لکھ رہا ہوں جن کے نہیں آتے وہ خود ڈھونڈنے کی کوشش کریں۔ :)


پہیلیاں


(1)

دُبلی پتلی سی اِک رانی
اوپر آگ اور نیچے پانی
منھ چُومو تو شور مچائے
بات کرو تو چُپ ہو جائے

جواب: حقّہ

(2)
میری پہیلی بوجھو گے تُم
ایک انچ چڑیا ، دو گز کی دم

جواب: سوئی دھاگا

(3)
بات انوکھی کیا کوئی جانے
اِک ڈبیا میں سینکڑوں دانے
میٹھے میٹھے، رنگ رنگیلے
رس بھرے، رس دار ، رسیلے
کوئی چُوسے ، کوئی چبائے
بچّہ بوڑھا ہر اِک کھائے

جواب: انار

(4)
نازک نازک سی اِک گڑیا
لوگ کہیں گے سب اس کو اُڑیا
کاغذ کے سب کپڑے پہنے
دھاگے کے سب زیور گہنے
سیدھی جائے ، مڑتی جائے
پری نہیں ، پر اڑتی جائے

جواب: پتنگ

(5)
دنیا میں ہیں ہم دو بھائی
بھاری بوجھ اٹھانے والے
پاؤں تلے دب جانے والے
لیکن یہ ہے بات نرالی
دن بھر تو ہم بھرے ہوئے ہیں
رات آئے تو بالکل خالی

جواب: جوتے

(6)
بہت بڑا سا ایک پیالہ
جیسے کوئی کمرا گول
ختم نہ ہوگا اِس کا پانی
پیتے جاؤ ڈول کے ڈول

جواب: کنواں


(7)
بن چھت کے اِک کوٹھی ہوں میں
یہ مت پوچھو کیسی ہوں میں
بڑی نہیں ہوں چھوٹی ہوں میں
سارے میرے ڈھنگ نرالے
بیٹھے رہتے ہیں گھر والے
چلنا ہو تو چلتی ہوں میں
بِن چھت کے اِک کوٹھی ہوں میں

8
جانے کس شے کا ہے سایا
بادل سا بن کر لہرایا
اڑتا جائے ، اڑتا جائے
طرح طرح کی شکل بنائے
پکڑو تو وہ ہاتھ نہ آئے

جواب: دود (دھواں)

(9)
دنیا میں اِک چیز نرالی
سر سے پاؤں تک سب کالی
جو کوئی اُس کو ہاتھ لگائے
ویسا ہی کالا ہو جائے

 

فرحت کیانی

لائبریرین
بپت بہت شکریہ سخنور :)۔ میں نے ایک دو پہیلیاں بُوجھ لی تھیں۔ کچھ آپ نے بتا دیا۔ اب باقی کے جواب معلوم کرنے کے لئے کچھ سوچنا پڑے گا۔ مشکل کام ہے لیکن کر لوں گی۔ :)
 
Top