پہلی بار

دوست

محفلین
تیری فرقتوں کے قصے
تیرے وصال کی باتیں
وہ جو گزرگئے ہیں بہت سے
ان گزرے مہ و سال کی باتیں
کچھ ماضی کے قصے
کچھ حال کی باتیں
وہ قربتوں کے قصے
وہ دوریوں کی باتیں
میری بے قراریوں کے قصے
تیری مجبوریوں کی باتیں
جیسے سب مٹ سا گیا ہے
اور میں
اب بھی وہیں‌کھڑا ہوں
جب میں نے
پہلی بار
آنکھوں میں‌خواب لیئے
ہاتھوں میں گلاب لیئے
لرزتے لبوں سے
تمہیں عید مبارک کہا تھا
 
یاد ماضی عذاب ہے یا رب
چھین لے مجھ سے حافظہ میرا

کچھ برا نہیں کہ ہیر رانجھا تھے لیلی مجنوں وغیرہ امر محبت کے مالک گزرے ان کا تذکرہ کتابوں میں کیا جاتا رہا آج بھی ان کے قصیدے ہر جگہ عام ہیں سمجھنے والے بے تاب ہو جاتے ہیں مگر کیا ہے کہ اس دور حاضر کے عاشق بدنام کر چکے ہیں محبت کو اور رواج عام ہو چلا ہے کہ "تو نہ سہی کوئی اور سہی کوئی اور نہ سہی کوئی اور سہی" بحر حال پہلی بار سہی یاد تو دلائی آپ نے شاید کہ ان کو کچھ احساس ہو کہ کتنا معصوم رشتہ ہوتا ہے بدنام نہ ہو جائے ۔
 
سلام
سوری جناب دوست بھائی یار اصل میں محبت کے معاملے میں دم کے دم غصہ کرنے لگتا ہوں کہ مجھے بہت غصہ آتا ہے میں نے ایسے لوگ دیکھے ہیں کہ جو محبت کے نام پر بہت زیادہ ہی غلط خیالات رکھتے ہیں اجی یہ تو ایک ایسا رشتہ ہے ایک ایسا احساس ہے جو کہ اگر پتھر کے لیے بھی پیدا ہو جائے تو وہ خدا کی حیثیت رکھنے لگا تا ہے ویسے میں ابھی تک شرمندی ہوں کہ میں نے آپ کی اس نظم کی تعریف نہیں کی ویسے مجھے یوں ہی تعریف کرنے کی کوئی عادت نہیں ہے آپ کی یہ کاوش انتہائی بلند خیال ہے میری دعا ہے کہ آپ کو خدا ہمیشہ ہمیشہ علم کی دولت سے نوازتا رہے کیوں کہ علم ہی تو ہے جو انسان کی روح تک کو سرشار کر دیتا ہے جیسا کہ شبنم سے نہائے ہوئے گلاب کو سورج کی آمد سے پہلے، آسمان پر چھائی ہوئی بدلیوں اور ہلکی ہلکی افق کی روشنیوں میں پہلی نظر دیکھا جاتا ہے تو انکھیں منور ہو جاتی ہیں ۔ بہت اچھا دوست بھائی لگے رہوں ہم تمہارے ساتھ ہیں ۔
:eek:
 

دوست

محفلین
شکریہ جناب نوازش۔
محبت بارے اب کیا کہیں۔
ہر کسی کا اپنا ایک نظریہ ہے محبت کے بارے میں۔
 
سلام
دوست بھائی میں آپ کی اس بات سے اتفاق کرتا ہوں بس دعا ہی کی جا سکتی ہے کہ خدا آپ کی مدد کرے اور آپ کو مزید علم سے نوازے آمین
کچھ اس طرح کی اوربی نظمیں وغیرہ شیئر کریں اور کچھ نہیں تو داد تو وصول کر ہی لیں گے یہی نظر ہے آپ کی آپ تو جانتے ہیں کہ میں اور قیصرانی بھائی ہزلیں ہی لکھتے ہیں اور بہ بھی بند کر دیں ہیں "پہلے آتی تھی حال دل پہ ہنسی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"

والسلام
 
Top