عثمان رضا
محفلین
پہلا ٹیسٹ: پاکستان اور سری لنکا کل سے گال میں صف آرا
گال (جنگ نیوز) پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ہفتے سے گال ٹیسٹ میں سیریز کے پہلے معرکے کیلئے صف آرا ہوں گی۔ چار ماہ قبل لاہور میں سری لنکا ٹیم پر ہونے والے حملے کی وجہ سے ٹیسٹ میچ مکمل نہیں ہوسکا ہے اس طرح دونوں ایشیائی چیمپئن ٹیمیں اس میچ میں جذباتی وابستگی کے ساتھ حصہ لیں گی۔ 3/ مارچ کو سری لنکا ٹیم کی بس پر مسلح دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، پاکستان کے کوچ انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ انہیں سیکورٹی پر کوئی تشویش نہیں ہے سب سے زیادہ تشویش ناک بات یہ ہے کہ ہماری ٹیم کس طرح اور کتنی جلدی اپنے آپ کو پانچ روزہ کرکٹ میں ایڈجسٹ کرتی ہے۔ سری لنکا جیسی مضبوط ٹیم کو ہرانے کیلئے ہمیں گرم اور حبس والے موسم میں جلد سے جلد ایڈجسٹ کرنا ہوگا۔ پاکستانی ٹیم کو سری لنکا میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں کبھی شکست نہیں ہوئی ہے پاکستان نے سری لنکا کی سر زمین پر تین ٹیسٹ سیریز جیتی ہیں۔ جس میں گزشتہ دو سیریز 2000ء اور 2006ء بھی شامل ہیں۔ گزشتہ 5 سال میں سری لنکا نے ہوم گراؤنڈ پر 19ٹیسٹ کھیلے ہیں، 13 جیتے، چار ڈرا رہے اور دو میں اسے شکست ہوئی ان دو ٹیسٹ میچوں میں 2006ء کا کینڈی ٹیسٹ بھی شامل ہے جس میں سری لنکا کو 8وکٹ سے شکست ہوئی، یونس خان زیادہ تجربہ کار کپتان نہیں ہیں۔ گزشتہ دو سال میں پاکستان میں سیکورٹی خدشات کی وجہ سے ایک سیریز ہو سکی وہ سیریز بھی سری لنکا ٹیم پر ہونے والے حملے کی وجہ سے مکمل نہ ہوسکی۔ پاکستان ٹیم کیلئے خوشی کی خبر یہ ہے کہ ان کے تجربہ کار کھلاڑی محمد یوسف اور عبدالرزاق آئی سی ایل چھوڑ کر ٹیم میں شامل ہیں تاہم ٹی 20 ورلڈکپ کے ہیرو شاہد آفریدی آرام کی غرض سے سیریز میں حصہ نہیں لے رہے۔ کمار سنگا کارا پہلی بار ٹیسٹ سیریز میں کپتانی کریں گے۔
روزنامہ جنگ