پہاڑوں پر جانیوالے ناراض بلوچ بھائیوں کے مسائل افہم و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں، ڈپٹی اسپیکر اسمبلی

کاشفی

محفلین
پہاڑوں پر جانیوالے ناراض بلوچ بھائیوں کے مسائل افہم و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں، ڈپٹی اسپیکر اسمبلی
degree-college.jpg

کوئٹہ( آن لائن) ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان کے نامساعد حالات میں پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کے دوران جاں بحق ہونے والے صحافیوں کو انکی قربانی پر سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے روشن مستقبل امن و استحکام کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کیلئے سیاسی و جمہوری قوتوں ،میڈیا سول سوسائٹی سمیت معاشرے کے تمام ذی شعور افراد کو اپنا مؤثر وعملی کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ان قوتوں کا راستہ روکا جا سکے جونہ صرف بلوچستان کے امن کو تہہ و بالا کررہے ہیں بلکہ دوسرے صوبوں سے آنے والوں کا خون بہا کر بلوچستان کی قومی و قبائلی روایات کی پامالی کے مرتکب بن رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ہال میں جعفر آباد پریس کلب کابینہ کی تقریب حلف برداری کوئٹہ پریس کلب میں جم کے افتتاح کے موقع پر خطاب کے دوران کیا ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے جعفرآباد کی کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کسی قسم کے شک وشبہ کی گنجائش نہیں کہ بلوچستان خوف و دہشت اور عدم تحفظ کے ماحول میں صحافی برادری کیلئے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی انتہائی مشکل اور دوشوار ہوتا جارہا ہے گزشتہ چند سال کے دوران متعدد صحافی مارے بھی گئے لیکن اس کے باوجود صحافی جس دلیری اور بہادری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے آج بلوچستان ایک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے سیاسی قیادت ہو ،صحافی ،اہل علم و دانش یا عوام خوف دہشت اور عدم تحفظ کا شکار ہیں بلوچستان کے صحافیوں کیلئے ایک بڑا عذاب صوبے میں علیحدگی پسند ی تحریک فرقہ واریت کے باعث خوف و دہشت کی موجودہ صورتحال ہم سب کیلئے الارمنگ اور باعث تشویش ہے ایسے حالات میں ہم سب کو سنجیدہ کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ وقت کے گذرتے لمحموں کے ساتھ بلوچستان کی قومی و قبائلی روایات کو پامال کیا جارہا ہے بلوچستان جو ماضی امن و محبت و بھائی چارے کے حوالے سے مثالی صوبہ ہوا کرتا تھا آج یہاں دیگر صوبوں سے آنے والوں ہدف بنا کر قتل کیا جاتا ہے مہمان کو قتل کرنا ہماری روایا کا حصہ نہیں بلکہ ہم تو سب سے محبت کرنے والے لوگ ہیں مہمانوں کو عزت و عزت احترام دینا ان کا تحفظ کرنا ہماری روایات ہیں انہوں نے کہا کہ میڈیا پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ حالات کو بہتری کی جانب لے جانے میں اپنا مؤثر کردار ادا کرے تاکہ ہم اس بلوچستان کی دوبارہ دریافت کریں جو امن و محبت کی علامت ہے خوف دہشت اورمنافرت کی نہیں ہمارے کچھ بھائی ناراض ہوکر پہاڑوں پر چلے گئے ہیں ان کے بھی جو مسائل ہیں وہ افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں تاکہ بلوچستان میں امن و استحکام ترقی و خوشحالی کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کیا جاسکے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے موجودہ حالات میں صحافیوں کی جانب سے انتہائی دلیری و جرات مندی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینا قابل تحسین ہے تاہم ہمیں یہ گلہ اور شکوہ بھی ہے کہ منفی سوچ رکھنے والی قوتوں کے ایشوز کو تو اجاگر کیا جاتا ہے اور انہیں مناسب و بہتر کوریج دی جاتی ہے لیکن بعض اوقات منفی قوتوں کی جانب سے انسانی حقوق اسلامی اقدار بلوچ قومی و قبائلی روایات کی پامالی کو سامنے نہیں لایا جاتا ڈیرہ بگٹی میں ایسی مثال ہیں حال ہی میں ایک واقعہ ہوا تین بے گناہ افراد کو نہ صرف اغواء4 کرکے قتل کیا گیا بلکہ انسانیت کی تذلیل کرتے ہوئے ان کے جسم میں بارود بھرا گیامجبوراً ان مقتولین کی اجتماعی تدفین کرنا پڑی دوسرے روز قبر دھماکہ سے پھٹ جاتی ہے کالعدم تنظیم کی جانب سے واقعہ کی ذمہ داری قبول کی گئی تو اس کی تو مناسب کوریج ہوئی لیکن اس واقعہ پر میڈیا نے وہ کردار نہیں کیا جو کرنا چاہیئے تھا میڈیا کو غیر جانبدار رہتے ہوئے انتہائی ذمہ داری کے ساتھ حقائق منظر عام پر لانے چاہیءں انہوں نے کہا کہ یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ ڈیرہ بگٹی نو گو ایریا ہے تو میں اس پلیٹ فارم کے توسط سے یہ واضح کرنا چاہتا کہ ڈیرہ بگٹی نو گو ایریا نہیں وہاں حالات کی وجہ سے ڈیرہ بگٹی پریس کلب کی سرگرمیاں ختم ہوئیں لیکن ہم وہاں پریس کلب کو ایک بار آباد کریں اور ہمیں اس کیلئے کوئٹہ اور بلوچستان کے تمام سینئر ساتھیوں کی معاونت و رہنمائی درکار ہوگی کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضا الرحمن نے بلوچستان میں صحافیوں درپیش مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے صوبے کی محرومی و پسماندگی کے اثرات سے شعبہ صحافت بھی محفوظ نہیں بلکہ مخصوص حالات بھی اس شعبہ پر اثرا نداز ہوئے ہیں ہمارے ساتھیوں جام شہادت نوش کیا خوف دہشت اور عدم تحفظ کے احساس کے باوجود ہمارے صحافی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے صحافیوں پر زور دیا کہ اختلافات کو پس پشت رکھتے ہوئے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں اس موقع پر اقلیتی رکن اسمبلی ہینڈری مسیحی بلوچ ،ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ اکرم بنگلزئی ،جعفرآباد پریس کلب کے صدر لعل محمد شاہین جماعت اسلامی بلوچستان کے رہنماء4 بشیر ماندائی و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا اور صحافیوں پر زور دیا کہ وہ بلوچستان میں امن و استحکام ترقی و خوشحالی کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے اور ملک و قوم کی تعمیر میں اپنا مثبت کردار ادا کریں قبل ازیں کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضاء4 الرحمن نے جعفرآباد پریس کلب کی نو منتخب کابینہ سے حلف لیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ نو منتخب کابینہ اتحاد و یکجہتی کو پروان چڑھانے اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنا مؤثر کردار ادا کرے گی ۔
 
Top