پھر سے دھرائیں وہ گھڑی کیسے

ظفری

لائبریرین

کیا بتائیں کہ جان گئی کیسے
پھر سے دھرائیں وہ گھڑی کیسے

کس نے رستے میں چاند رکھا تھا
مجھ کو ٹھوکر وہاں لگی کیسے

وقت پہ پاؤں‌کب رکھا ہم نے
زندگی منہ کے بل گری کیسے

آنکھ تو بھر گئی تھی پانی سے
تیری تصویر جل گئی کیسے

ہم تو اب یاد بھی نہیں کرتے
آپ کو ہچکی لگ گئی کیسے
 
:):) خوبصورت ہے ظفری ۔۔۔۔۔۔۔۔ سادہ الفاط ۔۔ سادگی سے ادائیگی۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر اجساس میں کافی کچھ ہے
 

ظفری

لائبریرین
شکریہ یونس بھائی ۔ مجھے شاعر کا نام معلوم نہیں‌ تھا ۔ مگرجب تحیقق کی تو جس پر شک تھا اسی کی یہ غزل نکلی ۔ جناب گلزار صاحب ۔ :)
 

زونی

محفلین
اچھی غزل ھے چاچو ;)

اور شکر ھے شاعر کا نام بتا دیا ، غزل واقعی اچھی ھے ;):grin:
 
کیا سادگی ہے اس شعر میں طفری ۔۔۔۔

وقت پہ پاؤں‌کب رکھا ہم نے
زندگی منہ کے بل گری کیسے


ناصر کاظمی کا ایک شعر ایسی ہی سادگی میں تھا

بیٹھ کر سایہ گل میں ناصر
ہم بہت روئے جب وہ یاد آیا
 

الف عین

لائبریرین
گلزار کا لہجہ پکار پکار کر کہتا ہے کہ اس کی ہے۔ ورنہ ہندی میں کسی کی بھی گجل اس قسم کی ہو سکتی ہے ۔
 
Top