کاشفی

محفلین
پگلی سی لڑکی
عجب پگلی سی لڑکی ہے
مجھے ہر روز کہتی ہے
بتاؤ کچھ نیا لکھا؟
کبھی اس سے یہ کہتا ہوں
کہ میں نے نظم لکھی ہے
مگر عنوان دینا ہے
بہت بیتاب ہوتی ہے
وہ کہتی ہے
سناؤ! میں اسے اچھا سا عنوان دیتی ہوں
وہ میری نظم سنتی ہے
اور اس کی بولتی آنکھیں
کسی مصرعے، کسی تسبیح پر
یوں مسکراتی ہیں کہ۔۔۔
مجھے لفظوں سے کرنیں پھوٹتی محسوس ہوتی ہیں
پھر وہ اس نظم کو ایک اچھا سا
عنوان دیتی ہے۔۔۔اور
آخری مصرعے کے نیچے
اک عادی بے نیازی سے
وہ اپنا نام لکھتی ہے
میں کہتا ہوں
سنو! یہ نظم میری ہے
تم نے اپنے نام سے کیوں منسوب کر لی ہے
میری بات سن کر اس کی آنکھیں مسکراتی ہیں
وہ کہتی ہے،
سنو! صدا سے رشتہ ہے
کہ جیسے تم میرے ہو۔۔۔
اس طرح یہ نظم میری ہے
عجب پگلی سی لڑکی ہے۔۔۔
(شاعر: بوجھو تو جانیں ۔۔یعنی نامعلوم شاعر۔۔نامعلوم بولے تو دنیا کہتی ہے کراچی سے تعلق ہوگا:))
 

عمر سیف

محفلین
عاطف سعید صاحب کا تعارف تو دیں۔۔ان کی کوئی نظم یا غزل ہو تو شیئر کریں۔۔
نظم کی پسندیدگی کے لیئے شکریہ۔۔خوش رہیئے۔۔
کاشفی بھائی ۔۔ انہیں محفل جوائن کرنے کی دعوت دی تھی اور انہوں نے جوائن بھی کر لیا تھا۔۔۔ اس کے بعد سے وہ غائب ہیں ۔۔ یہ کمپیوٹر انجینئر ہیں اور شہر اسلامآباد میں مقیم ہیں ۔۔
فیسبکی ربط
فیسبکی ربط
 
Top