پکوڑوں کی فضیلت

پکوڑوں کی فضیلت کے بارے میں عرض ہے کہ یہ پکوڑے افطاری کا دوسرا اہم رکن ہے۔
پکوڑے اکیلے فرض نہیں ہوئے تھے اسکے ساتھ سموسے اور کچوڑیاں بھی برابر مانی جاتی ہیں- اگر کسی مجبوری کے تحت پکوڑے نہ مل سکیں تو آپ سموسے اور کچوڑی سے کمی پوری کر سکتے ہیں اور لذت افطاری میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔

یہاں یہ جاننا ضروری ہے کہ گھر کے بنے ہوئے پکوڑے افضل ہیں اور ثواب بھی زیادہ ہے۔

رمضان کے روزے تمام مسلمانوں پر فرض ہوئے ہیں لیکن پکوڑے برصغیر خصوصاً پاکستانی لوگوں کے حصے میں آئے ہیں۔

ضرورت ایجاد کی ماں ہے مگر پکوڑوں کا شجرہ نسب تا حال معلوم نہیں ہوسکا مگر انکو بنانے کے کام میں زیادہ تر ماؤں کو ہی دیکھا گیا ہے۔

پکوڑے مختلف شکلوں کے بنائے جاتے ہیں سب سے مشہور شکل کوئی شکل نہیں ہےگول چکور لمبے نیز ہر قسم کے پکوڑے یکساں مقبول و مشہور ہیں
پکوڑوں کو مختلف چٹنیوں کے ساتھ کھانا ثابت ہے لیکن عصر جدید میں کیچپ وغیرہ کا استعمال بھی سامنے آیا ہے۔

اب تک پکوڑوں کی سب سے زیادہ قسمیں شیف ذاکر اور زبیدہ آپا نے ایجاد کی ہیں

۔ ابھی تک پکوڑوں کو کسی بھی محاورے کے طور پر استعمال نہیں کیا گیا مگر بعض افراد کی ناک کو پکوڑے سے تشبیح دی جاتی ہے جو کہ اسلامی اور اخلاقی طور پر درست نہیں ہے۔

یہاں یہ بھی مفروضہ غلط ہے کہ سکندراعظم یہاں پکوڑے کھانے آیا تھا۔ اس بارے میں ابھی تک کوئی سند موجود نہیں ہے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
رمادان میں پکوڑوں کو بکوڑے کہا جائے اس سے زیادہ ثواب حاصل ہو گا۔ کیونکہ عربی میں "پ" نہیں ہوتا۔
 

نکتہ ور

محفلین
عربی لوگ اسے باکورہ کہتے ہیں اور سموسے کو سمبوسہ
عربی میں تو ۔ ڑ ۔ بھی نہیں ہے
رمادان میں پکوڑوں کو بکوڑے کہا جائے اس سے زیادہ ثواب حاصل ہو گا۔ کیونکہ عربی میں "پ" نہیں ہوتا۔
ایک محاورہ میں گھڑ دیتا ہوں
"بغیر تیل کے پکوڑے "
مطلب نکالنا آپ کے ذمہ​
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
یہ تحریر سب سے پہلے وٹس ایپ پر موصول ہوئی۔ بار بار اور ہر گروپ میں موصول ہوئی۔ فیس بک پہ بھی یہی تحریر کئی دفعہ نظر سے گزری۔ محفل کھولی تو پکوڑے اور افطاری کے عنوان سے یہ تحریر کسی اور سیکشن میں پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ اور آج پھر سے یہ تحریر دیکھ کر ضبط کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔ بے اختیار نین بھائی کی تحریر سوشل میڈیائی لطائف اور ہم (از قلم نیرنگ خیال) یاد آ گئی۔ :)
 

لاریب مرزا

محفلین
تھی تو ایسی زمرے میں لیکن ایڈمن کو لڑکیوں کا خیال زیادہ ہے اس لیے منتقل کر دیا کیسی اور لڑی میں پکوڑے اور افطاری کو ؟
محترم!! اصول یہ ہے کہ منتظم کسی بھی لڑی کو نوعیت کے اعتبار سے مناسب زمرے میں منتقل کر سکتے ہیں۔ اور ایک ہی تحریر یا شاعری دو دفعہ ارسال ہو جانے کی صورت میں ان دونوں لڑیوں کو ضم کر دیتی ہے۔ ابھی شاید اس لڑی پر انتظامیہ کی نظر نہیں پڑی۔ بد گمانی کو دل میں جگہ مت دیں۔
 
Top