محسن نقوی پچھلے عشق کی باتیں ہیں

سیفی

محفلین
یہ پچھلے عشق کی باتیں ہیں،
جب آنکھ میں خواب دمکتے تھے
جب دل میں داغ چمکتے تھے
جب پلکیں شہر کے رستوں میں
اشکوں کا نور لٹاتی تھیں،
جب سانسیں اجلے چہروں کی
تن من میں پھول سجاتی تھیں
جب چاند کی رم جھم کرنوں سے
سوچوں میں بھنور پڑ جاتے تھے
جب ایک تلاطم رہتا تھا !
اپنے بے انت خیالوں میں
ہر عہد نبھانے کی قسمیں
خط، خون سے لکھنے کی رسمیں
جب عام تھیں ہم دل والوں میں

اب اپنی اجڑی آنکھوں میں
جتنی روشن سی راتیں ہیں،
اس عمر کی سب سوغاتیں ہیں
جس عمر کے خواب خیال ہوئے
وہ پچھلی عمر تھی بیت گئی
وہ عمر بتائے سال ہوئے

اب اپنی دید کے رستے میں
کچھ رنگ ہے گزرے لمحوں کا
کچھ اشکوں کی باراتیں ہیں،
کچھ بھولے بسرے چہرے ہیں
کچھ یادوں کی برساتیں ہیں
پچھلے عشق کی باتیں ہیں !

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔محسن نقوی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
یہ پچھلے عشق کی باتیں ہیں

یہ پچھلے عشق کی باتیں ہیں

یہ پچھلے عشق کی باتیں ہیں
جب آنکھ میں خواب دمکتے تھے
جب پلکیں شہر کے رستوں میں
اشکوں کا نور لُٹاتی تھیں
جب سانسیں اُجلے چہروں کی
تن من میں پُھول سجاتی تھیں
جب چاند کی رم جھم کرنوں سے
سوچوں میں بھنور پڑ جاتے تھے
جب ایک تلاطم رہتا تھا
اپنے بے انت خیالوں میں
ہر عہد نبھانے کی قسمیں
خط خون سے لکھنے کی رسمیں
جب عام تھیں ہم دل والوں میں
اب اپنی اُجڑی آنکھوں میں
جتنی روشن سی راتیں ہیں
اُس عمر کی سب سوغاتیں ہیں
وہ پچلی عمر تھی بیت گئی
وہ عمر بِتائے سال ہوئے
اب اپنی دید کے رستوں میں
کچھ رنگ ہے گزرے لمحوں کا
کچھ اشکوں کی باراتیں ہیں
کچھ بُھولے بِسرے چہرے ہیں
کچھ یادوں کی برساتیں ہیں
یہ پچھلے عشق کی باتیں ہیں
 
سارا

محفلین
یہ پچھلے عشق کی باتیں ہیں

یہ پچھلے عشق کی باتیں ہیں
جب آنکھ میں خواب دمکتے تھے
جب دل میں داغ چمکتے تھے
جب پلکیں شہر کے رستوں میں
اشکوں کا نور لٹاتی تھیں
جب چاند کی رم جھم کرنوں سے
سوچوں میں بھنور پڑ جاتے تھے
جب ایک تلاطم رہتا تھا
اپنے بے انت خیالوں میں
ہر عہد نبھانے کی قسمیں
خط خون سے لکھنے کی رسمیں
جب عام تھی ہم دل والوں میں
اب اپنی اجڑی آنکھوں میں
جتنی روشن سی راتیں ہیں
اس عمر کی سب سوغاتیں ہیں
جس عمر کے خواب خیال ہوئے
وہ پچھلی عمر تھی بیت گئی
وہ عمر بتائے سال ہوئے

اب اپنی دید کے رستے میں
کچھ رنگ ہیں گزرے لمحوں کا
کچھ اشکوں کی باراتیں ہیں
کچھ بھولے بسرے چہرے ہیں
کچھ یادوں کی برساتیں ہیں
یہ پچھلے عشق کی باتیں ہیں

( محسن نقوی )
 
سارا

محفلین
دلچسپی تو بہت پہلے سے تھی۔۔اب تو تقریبا ختم ہو رہی ہے۔۔۔:roll: ویسے ماوراء جانتی ہے ایک اور سائٹ اردو لائف وہاں میں صرف شاعری ہی پوسٹ کرتی تھی اس سائٹ پر میں نے بہت زیادہ شاعری پوسٹ کی ہے کیوں کہ اس وقت مجھے شاعری سے دلچسپی بہت زیادہ تھی۔۔:rolleyes:
 
ماوراء

محفلین
بہت خوب اور شئیر کرنے کا شکریہ۔ مگر یہ شاعری سے کب سے دلچسپی ہو گئی سارا؟؟؟

سارا کی شاعری سے تو دلچسپی اب ختم ہو گئی ہے۔ یہ اچانک مجھے اس کی پوسٹ کی ہوئی شاعری سے اندازہ ہوا ہے کہ شاید اب پھر دلچسپی ہو رہی ہے۔

سارا کو تو شاعری سے بہت لگاؤ رہا ہے۔ بلکہ یہاں تک کہ خود بھی شاعری کرتی رہی ہے۔ بلکہ ایک بار تو ہم دونوں نے مل کر ایک غزل بھی لکھی تھی۔ جو بہت ہٹ ہوئی تھی۔:grin:

ویسے سارا دلچسپی ختم ہونے کی وجہ کیا ہے؟
 
ماوراء

محفلین
اچھا؟؟ لگتا ہے تمھیں تجربہ ہے۔ ویسے کس عمر تک شاعری اچھی لگتی ہے؟
میرے بھی اب سر کے اوپر سے گزر جاتی ہے۔:dontknow:
 
سارا

محفلین
سارا کی شاعری سے تو دلچسپی اب ختم ہو گئی ہے۔ یہ اچانک مجھے اس کی پوسٹ کی ہوئی شاعری سے اندازہ ہوا ہے کہ شاید اب پھر دلچسپی ہو رہی ہے۔

سارا کو تو شاعری سے بہت لگاؤ رہا ہے۔ بلکہ یہاں تک کہ خود بھی شاعری کرتی رہی ہے۔ بلکہ ایک بار تو ہم دونوں نے مل کر ایک غزل بھی لکھی تھی۔ جو بہت ہٹ ہوئی تھی۔:grin:

ویسے سارا دلچسپی ختم ہونے کی وجہ کیا ہے؟

اب تو اس شاعری پر ہنسی آتی ہے جو ہم نے کی تھی۔۔اس وقت ہم کتنے خوش ہوئے تھے نا کہ کیا کارنامہ سر انجام دیا ہے۔۔:grin:
دلچسپی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ہے لیکن ابھی بہت ہی کم رہ گئی ہے۔۔پتہ نہیں وجہ کیا ہے مجھے خود بھی نہیں معلوم۔۔جب میں حج سے واپس آئی تھی اور پاکستان میں کچھ عرصہ گزارا تھا وہاں میری کزن کی اچانک ڈیتھ اور کچھ اور پرابلمز ہوئے تھے جس کے بعد میں بہت زیادہ بدل گئی تھی۔۔۔پتہ نہیں کیوں لیکن خود ہی یہ سب ہو گیا تھا۔۔:(
 
سارا

محفلین
ماوراء عمر کا تقاضہ ھے عمر کے ساتھ ساتھ انسان کے بہت سے شوق ماند پڑ جاتے ہیں اور شاعری بھی ایک عمر تک ہی اچھی لگتی ھے[url=http://www.mysmiley.net] [/URL]

اچھا۔۔میں نے تو کتنے ایجڈ لوگوں کو بھی دیکھا ہے جنہیں شاعری بہت زیادہ پسند ہوتی ہے۔:rolleyes:۔۔میرا خیال ہے یہ حالات یا خیالات کی بات ہوتی ہے کہ کونسا لمحہ کسی کی زندگی بدل دے۔۔:)
 
ماوراء

محفلین
اب تو اس شاعری پر ہنسی آتی ہے جو ہم نے کی تھی۔۔اس وقت ہم کتنے خوش ہوئے تھے نا کہ کیا کارنامہ سر انجام دیا ہے۔۔:grin:
دلچسپی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ہے لیکن ابھی بہت ہی کم رہ گئی ہے۔۔پتہ نہیں وجہ کیا ہے مجھے خود بھی نہیں معلوم۔۔جب میں حج سے واپس آئی تھی اور پاکستان میں کچھ عرصہ گزارا تھا وہاں میری کزن کی اچانک ڈیتھ اور کچھ اور پرابلمز ہوئے تھے جس کے بعد میں بہت زیادہ بدل گئی تھی۔۔۔پتہ نہیں کیوں لیکن خود ہی یہ سب ہو گیا تھا۔۔:(
ہاہاہا۔ کچھ دنوں پہلے میں فائل ٹھیک کر رہی تھی، اس میں سے وہ غزل نکل آئی۔ مجھے اتنی ہنسی آئی پڑھ کے۔ :grin: ویسے سچ بتاؤں تو کارنامہ تو تھا ہی۔۔:p
اچھا میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔ شاعری سے دل بھر گیا ہے۔ پتہ نہیں کیوں۔
 
طالوت

محفلین
پوسٹ کر دیں؟ تاکہ لوگوں کو انڈے، ٹماٹر پھینکنے کا موقع مل جائے؟:rolleyes:

نہیں محترمہ ایسی کوئی بات نہیں۔۔۔۔ مانا کہ ہم اچھی داد نہیں دے سکتے لیکن بری چیز پر کسی کو لتاڑتے بھی نہیں آپ بے فکر ہو کر پوسٹ کریں کم از کم ایسی صورت حال میں میں آپ کا پورا ساتھ دوں گا اور پہلا انڈہ یا ٹماٹر کا سامنا میں کروں گا لیکن آپ اس ملی جلی غزل سے محروم نہ کریں۔۔۔۔۔۔۔ وسلام
 
Top