پوڈکاسٹ کلائنٹ

جیسبادی

محفلین
پوڈکاسٹ کلائنٹ۔۔

پوڈ کاسٹ کلائنٹ کے بارے میں غلط فہمی عام ہے کہ یہ کوئی بہت پچیدہ کام ہے جس کے لیے کسی خاص عملیات کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسا نہیں ہے۔ لینکس پر صرف ایک ۴۴ سطروں کے سکرپٹ کی ضرورت پڑتی ہے۔ اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ لینکس ایک آپریٹنگ نظام ہے جبکہ ونڈوز ایک بیہودہ نظام۔ بحرحال یہ سکرپٹ آپ کی فہرست میں دیے پتہ سے mp3 کو wget کر لیتا ہے اور "پلئے لسٹ" بنا دیتا ہے جو آپ کسی بھی "میڈیا پلیڑ" سے سن سکتے ہو۔
 

جیسبادی

محفلین
تازہ گوشت پر تلاش کی تو اس طرح کے بہت سے سکرپٹ نظر آئے، کچھ "پرل" میں بھی تھے، جس کا مطلب ہے کہ ونڈوز پر بھی چل سکتے ہونگے، اگر "پرل" نصب ہو۔

اردو میں کوئی قابلِ ذکر "پوڈ کاسٹ" نظر نہیں آیا۔ ممکن ہے کہ بلاگر لوگ کچھ فارغ ہوں تو اس طرف بھی توجہ دیں، اپنا تازہ کلام ہی سنا دیں :D
 

جیسبادی

محفلین
پوڈکاسٹ بالکل آر۔ایس۔ایس فیڈ کی طرح کام کرتا ہے۔ سمجھ لو کہ آپ کا ریڈیو ہے جو ہفتے میں ایک آدھا پروگرام پیش کرتا ہے، mp3 فائل کی صورت میں۔

کلائنٹ کی طرف پوڈکیچر یہ فائل اپنی مرضی سے کسی وقت لاد لیتے ہیں۔ اگر آپ اوپر والے سکرپٹ کو پڑھو تو بالکل سادہ سا ہے، فائلیں لادتا ہے اور حساب رکھتا ہے۔ اب mp3 کو آپ کمپوٹر پر سنو یا اپنے portable player پر کاپی کر لو۔

پوڈکاسٹنگ کے لیے پروگرام آپ اپنے کمپوٹر پر خود ہی ریکارڈ کر سکتے ہو۔ اپنا mic استعمال کر لو یا پھر زیادہ قیمتی صوتی سامان خرید لو۔ فائلیں "سرو" کرنے کیلئے ہوسٹ آپ سے پیسے تو کچھ زیادہ ہی لے گا، لیکن سننے میں آیا ہے کہ نسبتاً بہت زیادہ نہیں ہوتے۔
 

جیسبادی

محفلین
wired پر ایک اچھا مضمون چھپا ہے جس میں پوڈکاسٹنگ کے مراحل تفصیل سے بیان کیے گئے ہیں۔ ایک سائٹ کا پتہ بھی دیا ہے جہاں آپ مفت اپنی فیڈ فائلیں رکھوا سکتے ہو۔ wired
 
Top