پنجاب حکومت نے دسویں جماعت کے کورس سے اسلام کے اسباق نکال دئیے

عاطف بٹ

محفلین
2113.gif

ربط
 
عسکری

معطل
بھارتی شاعر والی بات غلط ہے باقی سب ٹھیک کیا ہے اسلام کو ہر چیز مین کھسییڑ کر انجام دیکھ تو لیا کہ اچھے خاصے پڑھے لکھے بھی متشدد اور بیمار ذہنیت بن گئے اسلام کو صرف اسلامیات میں رکھا جائے وہ بھی اختیاری مضمون ہو ۔
 
مجھے آپ سے اتفاق نہیں اور آپ سے ایسی بات کی امید بھی نہیں تھی :(
 
عاطف بٹ

محفلین
اگر یہ خبر سچ ہے تو پنجاب حکومت کی اس حرکت پر جتنی لعنت ملامت کی جائے وہ کم ہے۔ انتہائی الو کے پٹھوں والی حرکت ہے۔
 
عسکری

معطل
مجھے آپ سے اتفاق نہیں اور آپ سے ایسی بات کی امید بھی نہیں تھی :(

جناب من آپکو پورا حق ہے متفق نا ہونے پر ۔ پر میری ایک سوچ ہے کیا کریں اب ۔ اردو کا مضمون ہے اسے اردو ہی رہنے دیتے ہر چیز کی اسلامائزیشن کر کے نتیجہ بھگت تو رہے ہیں کہ اب سانس لینا بھی خدا کے مشن نا معلوم کا حصہ بن چکا ہے اور اس کا حق مسلمانوں کے پاس ہے بس۔
 
عاطف بٹ

محفلین
بھارتی شاعر والی بات غلط ہے باقی سب ٹھیک کیا ہے اسلام کو ہر چیز مین کھسییڑ کر انجام دیکھ تو لیا کہ اچھے خاصے پڑھے لکھے بھی متشدد اور بیمار ذہنیت بن گئے اسلام کو صرف اسلامیات میں رکھا جائے وہ بھی اختیاری مضمون ہو ۔
اسلام تشدد کی نفی کرتا ہے اور انسانوں کو بلاتمیزِ رنگ و نسل ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔ آپ نے شاید قرآن مجید اور اسلام سے متعلق دیگر معتبر کتابوں کا مطالعہ نہیں کیا اس وجہ سے ایسا کہہ رہے ہیں۔
 
زیادہ مطالعہ کرنا بھی مضر صحت ہوتا ہے :grin: بچوں کو جہاد جنگ و جدل خونی ابواب مت پڑھائیں یہ کسا راکٹ سائنس ہے؟ تلواریں سر قلم جہاد غزوات کے قصے اسلام کے پھیلاؤ کی جنگیں جنوبی ایشیا پر اسلامی فاتحین کے حملے یہ سب کچے زہنوں کو پڑھا کر ہم نے کیا پایا ؟کیا ایجاد کیا ؟ آج ہم دنیا میں کہاں کھڑے ہیں ؟
 
عاطف بٹ

محفلین
اردو کا مضمون ہے اسے اردو ہی رہنے دیتے ہر چیز کی اسلامائزیشن کر کے نتیجہ بھگت تو رہے ہیں کہ اب سانس لینا بھی خدا کے مشن نا معلوم کا حصہ بن چکا ہے اور اس کا حق مسلمانوں کے پاس ہے بس۔
حضرت جی، جب مملکت ہی مذہب کے نام پر قائم ہوئی ہے تو ہر چیز میں مذہب تو آئے گا ہی۔ مذہبی بنیادوں پر قائم ہونے والی ریاستوں کے معاملات اسی نوعیت کے ہوتے ہیں۔ یقین نہ آئے تو ذرا تاریخ عالم میں مذہب کی بنیاد پر بننے والی کسی بھی ریاست کے بارے میں پڑھ کر دیکھ لیجئے۔
 
نایاب

لائبریرین
اک نیا تجربہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شاید کہ اب پاکستانی طلباء جو وطن کا سرمایہ ہیں اصل سچے اسلام کو سیکھ پائیں ۔ نصف صدی تک زبردستی اقبال و شبلی و ڈپٹی کی شاعری کا رٹا لگواتے زبردستی اسلام سکھاتے تو ناکامی ہی ملی ۔ اک سے بڑھ کر اک لٹیرا ہی ملا وطن عظیم کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
عسکری

معطل
حضرت جی، جب مملکت ہی مذہب کے نام پر قائم ہوئی ہے تو ہر چیز میں مذہب تو آئے گا ہی۔ مذہبی بنیادوں پر قائم ہونے والی ریاستوں کے معاملات اسی نوعیت کے ہوتے ہیں۔ یقین نہ آئے تو ذرا تاریخ عالم میں مذہب کی بنیاد پر بننے والی کسی بھی ریاست کے بارے میں پڑھ کر دیکھ لیجئے۔

جو کچھ سوچ کر آئی تھی وہ تو اب نا ممکنات مین ہو چکا پاکستانی مسلمان کیا سے کیا بن گیا کیا یہ آپ کو مجھے نہین پتہ ؟ اب ریاست بچ جائے تو شکر کریں مذہب کو تو پاکستان مین جو کچھ بنایا گیا اس کو بتانے کی ضرورت نہین ۔ اور اسلامی فلاحی ریاست کا خواب ؟ اب ڈراؤنا خواب بن چکا ہے کہیں تو رام کہانی سناؤں کہیں تو نہا کر یونیفارم پہن کر دفع ہو جاؤں ;)
 
جناب من آپکو پورا حق ہے متفق نا ہونے پر ۔ پر میری ایک سوچ ہے کیا کریں اب ۔ اردو کا مضمون ہے اسے اردو ہی رہنے دیتے ہر چیز کی اسلامائزیشن کر کے نتیجہ بھگت تو رہے ہیں کہ اب سانس لینا بھی خدا کے مشن نا معلوم کا حصہ بن چکا ہے اور اس کا حق مسلمانوں کے پاس ہے بس۔
آپ ہمسایہ ملک کی کسی بھی چیز کو دیکھ لیں ہر کام میں اپنے مذہب اور ثقافت کا پرچار کرتے ہیں اور خاص طور پر پرنٹ میڈیا پر یہ سب کچھ دیکھ کر ہماری نئی نسل بہت مضر اثرات قبول کر رہی ہے ایسے میں نصاب سے یہ سب کچھ نکال دینا مناسب ہے؟
اور یہود و ہنود کا مشن ہی یہ ہے کہ مسلمانوں میں اپنے دین سے بیزاری پیدا کی جائے بدقسمتی سے ہمارے کچھ جاہل قسم کے مولوی حضرات نادانستگی میں ان کو تقویت پہنچا رہے ہیں جس کے نتیجے میں نئی نسل مذہب سے برگشتہ ہوتی جا رہی ہے ایسے میں ضرورت اس بات کی ہے کہ نئی نسل کو اپنے اسلاف کے کارناموں سے آگاہ کیا جائے اس تناظر میں پنجاب حکومت کا یہ اقدام بہت غلط ہے
 
عاطف بٹ

محفلین
زیادہ مطالعہ کرنا بھی مضر صحت ہوتا ہے :grin: بچوں کو جہاد جنگ و جدل خونی ابواب مت پڑھائیں یہ کسا راکٹ سائنس ہے؟ تلواریں سر قلم جہاد غزوات کے قصے اسلام کے پھیلاؤ کی جنگیں جنوبی ایشیا پر اسلامی فاتحین کے حملے یہ سب کچے زہنوں کو پڑھا کر ہم نے کیا پایا ؟کیا ایجاد کیا ؟ آج ہم دنیا میں کہاں کھڑے ہیں ؟
پتہ نہیں یہ تلواریں اور سر قلم کرنے کے واقعات آپ نے کس نصابی کتاب میں پڑھ لیے ہیں۔ اپنے فاتحین کے واقعات صرف ہم ہی نہیں بلکہ دنیا کی ہر قوم اپنی آئندہ نسلوں کو پڑھاتی ہے اور مقصد اس سب کا یہ ہوتا ہے کہ نسلِ نو میں ایک جوش، ولولہ اور جذبہ پیدا کیا جاسکے۔
آپ جس فوج کا حصہ ہیں اس کا وجود بھی انہی تعلیمات کی دین ہے۔ یہ تعلیمات نکال دی جائیں تو فوج کی اوقات دو کوڑی کی بھی نہیں ہے میرے بھائی۔
 
عسکری

معطل
آپ ہمسایہ ملک کی کسی بھی چیز کو دیکھ لیں ہر کام میں اپنے مذہب اور ثقافت کا پرچار کرتے ہیں اور خاص طور پر پرنٹ میڈیا پر یہ سب کچھ دیکھ کر ہماری نئی نسل بہت مضر اثرات قبول کر رہی ہے ایسے میں نصاب سے یہ سب کچھ نکال دینا مناسب ہے؟
اور یہود و ہنود کا مشن ہی یہ ہے کہ مسلمانوں میں اپنے دین سے بیزاری پیدا کی جائے بدقسمتی سے ہمارے کچھ جاہل قسم کے مولوی حضرات نادانستگی میں ان کو تقویت پہنچا رہے ہیں جس کے نتیجے میں نئی نسل مذہب سے برگشتہ ہوتی جا رہی ہے ایسے میں ضرورت اس بات کی ہے کہ نئی نسل کو اپنے اسلاف کے کارناموں سے آگاہ کیا جائے اس تناظر میں پنجاب حکومت کا یہ اقدام بہت غلط ہے

ہمسایہ تو ازلی دشمن ہے ہم اس پر تین حرف بھیجتے ہیں اس کے لیے اسلام کی کیا ضرورت ہے اگر کوئی دل سے پاکستانی ہے تو بے شک ملحد بھی ہو تو ہمسائے سے نفرت کرے گا اور نئی نسل کو مذہب سکھائیں نفرتیں جنگیں دشمنیاں تلواریں کشٹ و خون نہیں کیا کبھی آپ نے سوچا ایسے مضآمین مین کتنے الفاظ بے حد متشدد ہوتے ہین ؟ دوبارہ پڑھیں پلیز ۔
 
اک نیا تجربہ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ شاید کہ اب پاکستانی طلباء جو وطن کا سرمایہ ہیں اصل سچے اسلام کو سیکھ پائیں ۔ نصف صدی تک زبردستی اقبال و شبلی و ڈپٹی کی شاعری کا رٹا لگواتے زبردستی اسلام سکھاتے تو ناکامی ہی ملی ۔ اک سے بڑھ کر اک لٹیرا ہی ملا وطن عظیم کو ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
نایاب بھائی آپ کی اس بات کی تاید ضرور کروں گا کہ کچھ نیا ہونا چاہئے مگر وہ نیا کیا ہو؟
اس کی وضاحت بھی کر دیں۔
میں نے دسویں میں اقبال اور شبلی کو ہی پڑھا ہے اگر ہماری نئی نسل کو ان کا کوئی فایدہ نہیں تو اس میں اقبال اور شبلی کا قصور نہیں قصور ہمارا ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کی صحیح تربیت نہیں کر رہے
 
نایاب

لائبریرین
بلا شک پاکستان جداگانہ مذہب کے نظریئے سے وجود میں آیا ۔۔ مگر زبردستی اسے " مشرف بہ اسلام " کرنے کی کوششوں نے مسلمان کم کر دیئے ۔۔۔۔۔ اب تو جدھر دیکھو کافر نظر آتا ہے ۔۔۔۔ اسلام تو کہیں کونے میں چھپ شرماتا ہے ہم مسلمانوں کے کارنامے سن دیکھ کر ۔
 
گھر گھر بھارتی ترانے بج رہے ہیں
لوگ ننگے ناچ دیکھ رہے ہیں
عریاں ملبوسات عام ہیں
اسلام اور حجاب کا نام اتے ہی لوگوں کے منہ بن جاتے ہیں
فوجی بھارتی دشمنوں کو سلامی دیتے ہیں۔
کہاں کا اسلام کیسا اسلام
اگے اگے دیکھیے ہوتا ہے کیا
 
عسکری

معطل
پتہ نہیں یہ تلواریں اور سر قلم کرنے کے واقعات آپ نے کس نصابی کتاب میں پڑھ لیے ہیں۔ اپنے فاتحین کے واقعات صرف ہم ہی نہیں بلکہ دنیا کی ہر قوم اپنی آئندہ نسلوں کو پڑھاتی ہے اور مقصد اس سب کا یہ ہوتا ہے کہ نسلِ نو میں ایک جوش، ولولہ اور جذبہ پیدا کیا جاسکے۔
آپ جس فوج کا حصہ ہیں اس کا وجود بھی انہی تعلیمات کی دین ہے۔ یہ تعلیمات نکال دی جائیں تو فوج کی اوقات دو کوڑی کی بھی نہیں ہے میرے بھائی۔

جب کوئی فوجی بنے تو جا کر پڑھ لے ساری جنگیں اسٹریٹیجی مشہور جنگیں جنگی چالیں اور بے شک سارے غزوے سریے بھی پر ایک بچے کو ایک آپ کیسے یہ سب پڑھا سکتے ہیں ؟ میں نے کب کہا نا پڑھائیں پر عمر کے حساب سے
 
عاطف بٹ

محفلین
جو کچھ سوچ کر آئی تھی وہ تو اب نا ممکنات مین ہو چکا پاکستانی مسلمان کیا سے کیا بن گیا کیا یہ آپ کو مجھے نہین پتہ ؟ اب ریاست بچ جائے تو شکر کریں مذہب کو تو پاکستان مین جو کچھ بنایا گیا اس کو بتانے کی ضرورت نہین ۔ اور اسلامی فلاحی ریاست کا خواب ؟ اب ڈراؤنا خواب بن چکا ہے کہیں تو رام کہانی سناؤں کہیں تو نہا کر یونیفارم پہن کر دفع ہو جاؤں ;)
اس ملک کو مذہب سے نہیں بلکہ اس کی حفاظت کے لئے رکھی جانے والی فوج سے خطرہ ہے۔ مذہب کو بدنام کرنے کی گھناؤنی سازش بھی غیرملکی طاقتوں نے اسی فوج کے ذریعے کی۔ اس موضوع پر بات مزید چلی تو شاید کہیں اور نکل جائے گی۔
 
Top