پنجاب اور حزبِ اختلاف کی سیاست

پنجاب میں عام طور پہ حزبِ اختلاف کی سیاست کو کچھ زیادہ پذیرائی نہیں ملی۔ سوشل میڈیا پہ بیسویں گریڈ کے دانشور (یعنی میرے) مطابق اس کی وجہ یہ ہے کہ اقتدار کی راہداریوں میں پنجابیوں کی رسائی ہر حال میں بہرحال کسی حد تک رہی ہے، خواہ وہ اسٹیبلشمنٹ کی جماعت ہو، جمہوری حکومت ہو یا مارشل لاء۔ ایک عام پنجابی کو تھانہ کچہری میں مدد کیلئے کوئی گرائیں مل ہی جاتا ہے۔ دوسرے صوبوں کے لوگوں میں میرے ذاتی خیال میں جمہوری حکومت کی حمایت زیادہ پائی جاتی ہیں کیونکہ ان کو ہاتھ پکڑنے والا جمہوری حکومت میں ہی میسر آتا ہے۔
آج بھی اگر نواز شریف کو چلتا کیا جاتا ہے تو پنجاب میں کچھ زیادہ خفگی محسوس نہیں کی جائیگی۔
 
Top