پشاور میں طالب علم کو اغوا کرنے والا استاد گرفتار، بچہ بازیاب

کاشفی

محفلین
pakistan-peshawar-teacherarrested_6-7-2013_104206_l.jpg
پشاور…پشاور پولیس نے دس سالہ طالب علم کے اغواء میں ملوث ٹیچر کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق دس سالہ تنویر علی شاہ چند روز قبل ٹیوشن پڑھنے کے لیے گیا اورواپس نہیں آیا،اغواء کاروں نے طالب علم کی رہائی کے لئے 12 لاکھ روپے تاوان وصول کیا۔ جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغواء میں ملوث ٹیچر وقاص اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔ ٹیچر وقاص نے پولیس کو بتایا کہ اسے ٹیوشن فیس ادا نہیں کی جا رہی تھی جبکہ بچے کے والد کے ذمہ کاروبار ی رقم بھی تھی، بچے کو اغواء کے بعد کوہاٹ منتقل کیاگیا تھا۔
 
Top