پسند نا پسند

محمد فہد

محفلین
پسند ناپسند ذرا غور سے دیکھا جائے تو کوئی خوشی ایسی نہیں جو غم نہ بنے، کوئی وصال ایسا نہیں جو ماضی نہ بنا ہو، کوئی پسند ایسی نہیں جو چبھن نہ جائے۔۔۔۔غرض کہ کوئی وجود ایسا نہیں جو غیر موجود نہ ہوجائے ہر ہست، بود بلکہ نا بود ہوجاتا ہے۔۔۔۔اپنے حال کو اپنے آپ کو اور اپنےاللہ بس دیکھے جائیں۔۔اگر وہ ہماری مرضی کے مطابق نہیں تو ہم اس کی مرضی کے مطابق ہوجاتے ہیں ۔۔جو اسے پسند ہمیں پسند جو اسے نا پسند وہ ہمیں ناپسند ۔۔
انتخاب

نور وجدان

لائبریرین

بات بہت خوب کہی ہے ! اللہ سے راضی ہونا زیادہ مشکل ہے یا راضی کرنا ؟
 
محمد فہد

محفلین
پسند نا پسند ہر کسی کی اپنی اپنی ہوتی ہے میری پسند نا پسند آپ کی نہیں ہوسکتی اور آپ کی پسند نا پسند میری نہین ہوسکتی لیکن ہوتی دونوں پسند اور نا پسند ہیں جس کی وجہ سمجھ اور پرکھ کی ہوتی ہے جو ظاہر ہے سب کی الگ الگ ہے اورپسندکرنے کو بہت کچھ ہوتا ہے اور ہم پسند بھی کرتے رہتے ہیں لیکن کبھی کبھی اپنے دل کی بھی سن لینی چاہیے اور جس کے دل میں چاہ ہو کہ اسکی ہر پسند پوری ہوجائے اُسے بھی چاہیے کہ اللہ کے کسی بندے کو اپنے در سے خال نہ لوٹائے، جس نے کوئی سوال کیا، اور اُمید آپ سے رکھی اگر آپ کے بس میں ہے تو اُسے خالی نہ جانے دیں۔۔
لیکن یہ تحریر پسندیدہ کلام میں کیوں؟
مجھے سمجھ ہی نہیں آرہی تھی کے اس کہاں شئیر کروں اور پسندیدہ کلام اور عنوان دونوں ملتے جلتے تھے اس لیئے یہاں شئیر کردیا :):)
 
محمد فہد

محفلین
ہم پر ابھی تک پچھلی داد کے گہرے اثرات ہیں۔

شاید وہ لڑیاں آپ پڑھ نہیں سکے داد والی۔
خیر اچھا لکھا کے آپ نے۔
محترم محمد عبد اللہ بھائی، اگر کسی کو مذاق کرنے اور مذاق اُڑانے کا فرق معلوم نا ہو تو مذاق نا کرے،
اگر کسی کو تنقید کرنے اور تذلیل کرنے کا فرق معلوم نا ہو تو وہ تنقید نا کرے،
اگر آپ کو میری کسی بھی بات سے کسی بھی طرح کا اختلاف ہو تو آپ بلا جھجھک اس کا اظہار کیجئے میں مثبت تنقید پر برا ماننے والا ہرگز نہیں ہوں۔۔میں کوئی عالم فاضل ٹائپ کا بندہ بھی نہیں ہوں ایک عام سا انسان ہوں میرا اردو محفل پر آنے کا مقصد اپنی اصلاح کرنا ہے، میری کہی گی بات غلط بھی ہوسکتی ہے، اور آپ کی توجہ دلانے سے میری اصلاح بھی ہوسکتی ہے۔۔۔اور ہماری کسی بات سے ہم سب کی اصلاح ہوتی ہے، اور میرے لیئے یہ باعثَ خوشی ہے، میرے خیال میں محفل پر ہم سب کا اکٹھا ہونے کا مقصد اپنی اپنی اصلاح کرنا ہی ہونا چاہے، اردو محفل، کا اس سے بہتر استعمال ہو ہی نہیں سکتا، لیکن "تنقید" کرتے ہوئے اس بات کا خیال ہم سب کو رکھنا چاہیے کہ جس بات پر تنقید کرنی ہو اس بات کو واضح کرکے اپنے خیالات کا اظہار کرنا چاہیے ٍفضول باتوں اور فضول بحث اور کسی کی دل آزاری کرنے سے مکمل پرہیز کرنا چاہیے۔۔۔۔۔اور جو بھی دوسروں کی بلاوجہ انسلٹ کرے میرے نزدیک اُس شخص کی بہترین سزا یہ ہے کہ اُسے سب مل کر نظر انداز کرنا شروع کردیں، اور اسکی کسی بات کا جواب نا دیں اس سے اچھی سزا ہو ہی نہیں سکتی، اور
میرا نکتہ نظر اردو محفل کے حوالے سے بس اتنا ہی ہے جو دل سے نکلتا ہے بیان کرتا ہوں بنا کسی تعریف و تنقید کے یہاں پر یا جنرلی تعریف و توصیف کے لیئے ہی لکھا جاتا ہے ۔۔وہ پھر مشروط ہو جاتا ہے صرف تعریف کے لیئے اور ایسا لکھا اور کہا صرف ویووزشب بڑھانے کا ہی سبب بنتا ہے ۔۔۔لیکن میں جو محسوس کرتا ہوں بیان کرتا ہوں شخصیتوں سے زیادہ باتوں کو اہمیت دیتا ہوں مثبت یا منفی دونوں کے بارے میں اوپینین رکھتا ہوں جو کہ تبصرہ کی صورت اپنی رائے دے دیتا ہوں ضروری نہیں کے میری سوچ میرا لکھا سب کو دُرست لگے لیکن میں یہاں کسی کے لیئے نہیں بلکہ اپنے لیئے لکھتا ہوں بلکل غیر مشروط ۔۔۔​

اللہ تعالی، ہم سب کو اچھی صبحت، اچھے دوست، اور اچھے رشتے عطاء فرمائے،
 
میرے محترم بھائی ایسی کوئی بات نہیں۔
آپ کی تحریر بلاشبہ بہت اچھی ہے۔
آج صبح کسی نے فیک آئی ڈی بنا کر داد دینے والوں کو برے برے القابات سے نوازا اور کچھ زیادہ شکار ہوئے ان میں میں بھی تھا تو بطور مزاح لکھ دیا کہ اب داد دینے کی غلطی نہیں کرنی یا داد بند ہے۔ اسی سلسلے میں ہوشیار باش کی لڑی بھی چل رہی ہے۔

میں بہت معزرت خواہ ہوں کہ آپ کی دل آزاری ہوئی ہے۔
پھر معزرت جناب۔
 
مجھے امید ہے میرے بھائی کے دل میں میرے متعلق غلط فہمی یا غصہ والی بات ختم ہو گئی ہو گی۔
اصل میں وہ لڑی اتنی معروف ہوئی جس بناء پر میں نے گمان کر لیا کہ آپ نے بھی دیکھی ہو گی۔ اور اس میں تضحیک کا پہلو قطعاً نہیں ہے۔

محمد عبد اللہ بھائی، مجھ میں احساسِ ندامت بہت ہے میں اگر کسی سے اُونچی آواز میں بھی بات بھی غصہ کرلوں تو شیطان مجھ سے یہ گناہ کروالیتا ہیے لیکن بعد میں بہت پچتاتا ہوں یوں ہی ذار ذار سی بات پر پچھتاوا ہوتا ہیے۔ پھر میں دیکھتا ہوں کہ لوگ تو قتل کر کے بھی شیر کی طرح گھومتے ہیں۔ اور بچپن سے لوگوں سے مل ملاپ نہیں رکھا زیادہ اکیلے ہی رہنا لیکن اب ناچاہتے ہوئے بھی دُنیا داری کے رسم و رواج کہ لئے رہو رسم رکھنا پڑھتا ہے۔ مجھے اب ایسا لگتا ہیے میں بہت گناہ گار ہوں جب کے کبھی بھی کوئی بھی برا گناہ بھی نہیں کیا جھوٹ یا ناراضگی کے علاوہ پر بعد میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث نبوی جانی کے جھوٹ ہی تو سارے فساد کی جڑ یے۔ جھوٹ ہی ہر تو گناہ کی وجہ ہے۔ جھوٹ سے باز انا ہر گناہ سے بچنا ہیے۔ اور میری یہ کوشیش ہوتی ہیے کہ میں مذاق میں بھی کسی کے ساتھ جھوٹ نہ بولوں اور میری زُبان، ہاتھ یا کسی اعمال سے کسی انسان کو تکلیف نہ پہنچے۔​
اور مجھے واقعی نہیں معلوم کہ آپ کونسی لڑی کی بات کر رہے ہیں اور میں نے ابھی تک یہاں پر کسی سے منفی ڑیٹنگ بھی نہیں دی کہ کوئی ناراض ہی نا ہوجائے میری وجہ سے اور ایک بار میں آپ کو یہ کہتا ہوں کہ واللہ مجھے نہیں معلوم کے آپ کیا بات کر رہے ہیں اور کونسی لڑی کی بات کر رہے ہیں۔۔۔
دُعا ہیے اللہ ہمارے ایمان کو سلامت رکھے اور شیطان کے شَر سے اپنی حفاظت میں رکھے آمین یارب۔۔۔۔​
 
وہ لڑی ہٹا دی گئی ہے ایڈمن کی طرف سے باقی آپ اندازہ کچھ اس لڑی سے کر سکتے ہیں۔
 
Top