پسند اپنی اپنی

فہیم

لائبریرین
مجھے سے کچھ لوگوں نے میری میوزک چوائس کی بارے میں معلوم کیا، کہ مجھے کس طرح کے سونگز پسند ہیں؟
اب میں کیسے بتاؤں کہ میوزک کے معاملے میں میری پسند اجمیر شریف کے سالانہ لنگر میں پکنے والی اس دیگ سی ہے جس میں جس کے ہاتھ جو لگتا وہ اس میں ڈال دیتا ہے۔ سننے میں آیا ہے کہ گوشت، میٹھائیاں، زیور اور پتہ نہیں کیا کچھ اس میں ڈال دیا جاتا ہے اور پھر وہ کچھ نہ کچھ پک کر نکل آتا ہے :)
تو یہاں بھی ایسا ہے ہی ہے میری پسند میں قدیم ترین گانوں سے لے کر نئے نویلے گانے تک شامل ہیں۔ کتنی ہی طرح کی موسیقی، کتنے ہی گانے والے اور اعلٰی ذوق کی موسیقی سے لے کر ایسے گانے بھی جسے اگر کبھی میں لاؤڈ اسپیکر پر پلے کرلوں تو لوگ آواز مارتے ہیں کہ اوئے ٹرک ڈرائیور بند کر اسے :)
یعنی بس جب جو دل کو بھا جائے وہی پسند آجاتا ہے۔

اس تھریڈ میں میں وقتاۢ فوقتاۢ اپنی پسند کے کچھ سونگز پوسٹ کروں گا ساتھ میں اس کو پسند کرنے کی کوئی وجہ بھی دماغ میں آئی تو ایک کیپشن بھی دے دیا جائے گا :)
 

فہیم

لائبریرین
مجھے ایس بی جونز کی یہ غزل بہت پسند ہے۔
موجودہ تو شاید ایس بی جونز کی آواز میں نہیں لیکن مجھے یہی والی زیادہ اچھی لگتی ہے :)
محمد امین بھائی کو ایک بار یہ سنائی تھی تو بقول ان کہ رات بھر وہ یہی سنتے رہے:ROFLMAO:

اور یہ غزل سن کر مجھے نجانے کیوں غزل یاد آجاتی ہے :rolleyes:
 
آخری تدوین:

فہیم

لائبریرین
کشور کمار کا یہ سونگ بھی میرے پسندیدہ ترین سونگز میں سے ایک ہے۔
ویسے تو یہ لو برڈ سونگ ہے :)

لیکن مجھے اس کے پسند ہونے کی ایک بڑی وجہ اس میں پائی جانے والی شدت ہے کہ کتنی شدت ہے اس کی شاعری میں :)
 
کشور کمار کا یہ سونگ بھی میرے پسندیدہ ترین سونگز میں سے ایک ہے۔
ویسے تو یہ لو برڈ سونگ ہے :)

لیکن مجھے اس کے پسند ہونے کی ایک بڑی وجہ اس میں پائی جانے والی شدت ہے کہ کتنی شدت ہے اس کی شاعری میں :)
فہیم بھائی اگر یہ سونگ آپ کی آواز میں سننے کو مل جائے تو کیا ہی بات ہو۔
 
Top