پسندیدہ سورت؟

ناصر رانا

محفلین
مجھے ہر سورت ہر آیت بے پناہ پسند ہے کیونکہ یہ میرے خدا کا کلام ہے۔ عنوان کے مطابق جب میں قرآن حفظ کر رہا تھا تو اس سے پہلے جو پہلی سورتیں ازخود حفظ کی تھیں وہ یہ پانچ ہیں
1 سورۃ یٰسین
2 سورۃ الرحمٰن
3 سورۃ واقعہ
4 سورۃ الملک
5 سورۃ مزمل
پسندیدگی کے لحاظ سے بھی یہی ترتیب ہے۔
 

زیک

مسافر
میں نے اسے پسندیدہ سورٹ (sort) پڑھا اور جواب بھی لکھا۔ وہ تو شکر ہے پوسٹ نہیں کیا ورنہ کمپیوٹر سائنس نے آج مروا دینا تھا۔
 
آخری تدوین:
قرآن کریم کی ہر سورت ہی بے مثال ہے ویسے میری پسندیدہ سورت سورۃ مزمل ہے جو اکثر و بیشتر میری زبان پر رہتی ہے
ساری سورتیں ہی بہترین ہیں البتہ مجھے سورہ الرحمٰن زیادہ پسند ہے
مجھے ہر سورت ہر آیت بے پناہ پسند ہے کیونکہ یہ میرے خدا کا کلام ہے۔ عنوان کے مطابق جب میں قرآن حفظ کر رہا تھا تو اس سے پہلے جو پہلی سورتیں ازخود حفظ کی تھیں وہ یہ پانچ ہیں
1 سورۃ یٰسین
2 سورۃ الرحمٰن
3 سورۃ واقعہ
4 سورۃ الملک
5 سورۃ مزمل
پسندیدگی کے لحاظ سے بھی یہی ترتیب ہے۔
مجھے سورۃ یوسف بہت پسند ہے ایک نوجوان کا کردار ایسا ہی ہونا چاہئے۔
مذاق برطرف جو بات سورۃ الرحمٰن کے rhythm کی ہے وہ کم ہی دیکھی ہے۔
واقعی تمام سورتیں بہت ہی عمدہ اور پیاری ہیں البتہ مجھے سب سے زیادہ سورہ اخلاص پسند ہے۔
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
سورۃ یٰسین۔

میرے والد صاحب مرحوم، برس ہا برس تک، رات سونے سے پہلے اس سورۃ کی تلاوت کیا کرتے تھے۔ 1988ء میں جب میں میڑک کے امتحان سے فارغ ہوا تو دو تین ماہ کی فراغت تھی، اُنہوں نے مجھے بھی یاد کروا دی اور تب میرا بھی معمول بن گیا تھا۔
 

زلفی شاہ

لائبریرین
سارا قرآن ہی میرے اللہ کا کلام ہے لہذا سارا ہی پسند ہے۔ لیکن سورۃ یسین اور سورۃ واقعہ کچھ زیادہ ہی پسند ہیں۔
 
کلاموںمیں سے جب کسی کے کلام کی بات آتی ہے تو میں بے اختیار کہتا ہوں کلام ربانی تمام کلاموں سے افضل بھي ہے اعلیٰ بھی، ارفع بھی ،مقدس بھی ،مطھر بھی ، ہدایت بھی ، شفاء بھي ، دواء بھی ، سفارش بھي، شفاعت بھی۔۔مجھے قرآن کا اِک اِک حرف پیارا ہے اور جب سورتوں کی بات آتی ہے تو میں کہتا ہوں سورۃ رحمٰن سورۃ یٰسین سورۃ یوسف سورۃ مریم اور سورۃ واقعہ میری پسندیدہ سورتیں ہیں۔
 
Top