دوسری سالگرہ پسندیدہ رکن برائے گپ شپ ؟؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
پیارے بچو،

گپ شپ میں تو ویسے بہت سے ارکان ماہر ہیں۔ لیکن آپ سب سے درخواست ہے کہ اپنے پسندیدہ رکن کا نام دیں۔ تاکہ ان کے درمیان ووٹنگ کروائی جا سکے۔



مجھے تو گپ شپ میں شمشاد بھائی ہی اچھے لگتے ہیں۔ ہر دھاگے پر پہنچے ہوتے ہیں۔ :p
 

ماوراء

محفلین
میں نے اس لیے آپ کا نام نہیں لیا کہ آپ میرا شکریہ ادا کریں۔ بلکہ اس لیے لکھا ہے کہ آپ میرا نام دے کر مجھے شکریہ کہنے کا موقع دیں۔ :p
 

اعجاز

محفلین
:chill:
ایک بات بتا دوں‌ ۔ جسکا نام یہاں‌ زیادہ لیا گیا وہ بیچارہ یا چاری پھنس جائے گا کیونکہ پھر کچھ لاج رکھنے کے لیے بھی اچھا گپو شپو بن نا پڑے گا
دوں میں‌ ووٹ؟ :p
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لو تم نے باتیں کرنا تو سیکھا ہی مجھ سے ہے بقول تمہارے۔ اس لحاظ سے تم میری شاگرد ہوئیں تو تمہیں ووٹ نہیں دوں گا تو اور کس کو دوں گا۔
 

ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
یہ لو تم نے باتیں کرنا تو سیکھا ہی مجھ سے ہے بقول تمہارے۔
:shock:
اس لحاظ سے تم میری شاگرد ہوئیں تو تمہیں ووٹ نہیں دوں گا تو اور کس کو دوں گا۔
ووٹنگ ابھی نہیں ہو رہی۔ صرف ممبرز نام دیں گے۔ ہو سکتا ہے زیادہ نام آ جائیں تو ان میں ووٹنگ کروانی پڑے۔
 

فرذوق احمد

محفلین
اچھا یہاں باتیں تو بند کریں ۔۔اگر باتیں ہی ہونی ہیں تو اس کے لیے بہت سے دھاگے ہیں ،، صرف رکن کا نام لکھیں ۔۔۔ بس

ایسی تو جس سے آپ بات کر رہے ہیں وہ بات کا رپلے تو ضرور دیں گا اس طرھ کرتے کرتے یہ بات 100 صحفوں تک پہنچ جائے گی ۔۔۔ اور نام کوئی بھی نہیں لکھیں گا ۔۔۔

خیر
بہترین رکن برائے گپ شپ

شمشاد بھائی
 

شمشاد

لائبریرین
غلطی ہو گئی جناب، معافی چاہتے ہیں، اب ڈانٹیں تو نہیں ناں سب کے سامنے۔ :wink:
 
بہت سے نئے ارکان شاید نہیں جانتے مگر میں اور پرانے اراکین بخوبی جانتے ہیں کہ ماورا گپ شپ کی ملکہ ہے اور اگر آپ لوگوں کو میری بات پر یقین نہیں آتا تو جا کر ماورا کی پوسٹس کا مطالعہ کر لیں اگر 70 فیصد گپ شپ کی نہ نکلیں تو میرا نام محب نہیں :wink:

شمشاد صرف گپ شپ کے دھاگوں پر ہی نہیں تکنیکی دھاگوں کو چھوڑ کر ہر جگہ ہی پائے جاتے ہیں :p

صرف گپ شپ کو مدنظر رکھیں اور شمشاد کے مقابل جو امیدوار ہیں ان کی کارکردگی کو دیکھیں پہلے سے ہی فیصلہ نہ کریں۔

میں ایک بار پھر دہراتا ہوں کہ

ماورا گپ شپ کی ملکہ ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top