پری انسٹالڈ ونڈو سیون کی بوٹ ایبل ڈی وی ڈی کیسے بنے گی ؟

ہادی

محفلین
السلام علیکم
نئے لیپ ٹاپ میں کمپنی کی طرف سے ونڈو سیون انسٹالڈ آتی ہے ساتھ میں ڈسک نہیں ہوتی۔ اگر کسی وجہ سے ونڈو کرپٹ ہو جائے ،ریکوری پارٹینشن یا پوری ہارڈ فارمیٹ ہو جائے تو اس اوریجنل ونڈو کی کس طرح ( فریش حالت میں )بوٹ ایبل ڈی وی ڈی بنا لی جائے ؟
یا پھر مائکرو سافٹ کی ویب سائٹ سے ٹرائل آئی ایس او امیج ڈائلونڈ کر کے اس میں ضروری چیزٰیں ایڈ کر لی جائیں ؟
یا اس کے علاوہ کوئی اور آسان حل ہو ؟؟؟
 
طمیم

محفلین
میرے پاس تو irecovery کی کمانڈ سے متعلقہ پروگرام سامنے آجاتا ہے جس سے بیک اپ ڈی وی ڈی تیار کی جاسکتی ہے۔
 
طمیم

محفلین
میرے پاس تو جرمن ورژن ہے۔ اس لئے مینو بھی جرمن زبان میں ہے۔ انگلش ورژن کے لئے گوگل پر تلاش کرنے پر درج ذیل نتیجہ برآمد ہوا ہے۔ استعمال کرکے دیکھ لیں۔
ونڈوز سیون اپنے صارفین کی سہولت کےلئے بوٹ ایبل سٹارٹ اپ ایمرجنسی سی ڈی تیار کرنے کا آپشن فراہم کرتی ہے جسے ونڈوز سٹارٹ اپ فیل ہونے کی صورت میں استعمال کرتے ہوئے اپنی ونڈوز کو Repair کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لئے Click Start > Maintenance > Create a System Repair Disc, تک رسائی حاصل کریں لیجئے ونڈوز خودبخود ایک سٹارٹ اپ Repair Disk تیار کر دے گی۔
لنک
 
فریش ونڈو انسٹال کرنی ہو تو پھر کیا کیا جائے؟
ایک لنک ملا ہے شاید کام کر جائے
http://thecustomizewindows.com/2010...-oem-pcs-not-supplied-with-installation-disk/
 
جب ڈسک ہی فارمیٹ ہو گئی تو پھر OEM سرٹیفکیت حاصل کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ایک آپشن ہے کہ کسی Disk Recovery Software سے اس امیج کو recover کرنے کی کوشش کریں جس سے فرسٹ ٹائم ونڈوز انسٹال ہوتی ہے۔ اس کا سا ئز 3 یا 4 جی بی تک ہو سکتا ہے ۔ پھر اس امیج کی extension سے یہ جاننے کی کوشش کریں کہ یہ کس software سے بنا یا گیا ہے ۔ اگر یہ پتا چل جائے تو اس سافٹ وئر سے اسے Restore کر لیں۔ اس طریقے سے میں نے ایک نوٹ بک کو recover کیا تھا۔ مشکل کام ہے لیکن نا ممکن نہیں۔ :lol:
 
ڈسک فارمیٹ ہوئی ہی نہ ہو تو پھر OEM سرٹیفکیٹ کیسے حاصل کیا جائے گا ؟
 
اگر ڈسک فارمیٹ نہیں ہوئی تو پھر آپ اس کے Backup کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ OEM سرٹیفکیٹ کے backup لئے SLIC ToolKit x86/x64 کو ٹرائی کریں ۔ میں نے اسے کبھی استعمال نہیں کیا۔
 
شکریہ عتیق بھائی
میری انگریزی کمزور ہے آپ یہ لنک چیک کریں یہاں پر دو چیزیں سمجھ نہیں آئیں ہیں۔
OEM CERT for your PC’s Model (Microsoft signed OEM certificate for corresponding OEM-made computer with BIOS that supports SLA 2.0 and build with SLIC ACPI table from Dell, HP, Lenovo, Asus, Acer, Sony or other manufacturers.)
اور
Create an OEM folder on resources of your ISO image:
$OEM% > $$/SYSTEM32 > OEM > [Your OEM-CERT Here]

محمدظہیر

محفلین
السلام علیکم
نئے لیپ ٹاپ میں کمپنی کی طرف سے ونڈو سیون انسٹالڈ آتی ہے ساتھ میں ڈسک نہیں ہوتی۔ اگر کسی وجہ سے ونڈو کرپٹ ہو جائے ،ریکوری پارٹینشن یا پوری ہارڈ فارمیٹ ہو جائے تو اس اوریجنل ونڈو کی کس طرح ( فریش حالت میں )بوٹ ایبل ڈی وی ڈی بنا لی جائے ؟
یا پھر مائکرو سافٹ کی ویب سائٹ سے ٹرائل آئی ایس او امیج ڈائلونڈ کر کے اس میں ضروری چیزٰیں ایڈ کر لی جائیں ؟
یا اس کے علاوہ کوئی اور آسان حل ہو ؟؟؟
1۔کوئی بھی ونڈوز سیون کی ٹرائل ڈی وی ڈی لے کر شروع سے انسٹال کریں، ایکٹیویشن کے وقت سیریل کی دریافت کرنے پر لیپ ٹاپ کے پیچھے حصے سے دیکھ کر ڈالیں۔
2۔ڈسک کی بیک اپ امیج بنا کررکھیں، کوئی تھرڈ پارٹی سوفٹ ویر بھی بیک اپ کے لئے استعمال کرسکتے ہیں جیسے اکرونس وغیرہ
 
شکریہ عتیق بھائی
میری انگریزی کمزور ہے آپ یہ لنک چیک کریں یہاں پر دو چیزیں سمجھ نہیں آئیں ہیں۔
OEM CERT for your PC’s Model (Microsoft signed OEM certificate for corresponding OEM-made computer with BIOS that supports SLA 2.0 and build with SLIC ACPI table from Dell, HP, Lenovo, Asus, Acer, Sony or other manufacturers.)
اور
Create an OEM folder on resources of your ISO image:
$OEM% > $$/SYSTEM32 > OEM > [Your OEM-CERT Here]
جن نوٹ بک پر آج کل OEM ونڈوز آتی ہے وہ خو بخود ونڈوذ کو Activate کر دیتے ہیں (Offline) اگر اس پر اس کپمنی کی او -ای -ایم ونڈوز انسٹال کی جائے ۔ پہلی آپشن تو اس کے لیے ہے۔ اس سے زیادہ اس کے بارے میں مجھے معلوم نہیں۔ اگر آپ نے پری انسٹالڈ ونڈوز کو خود Activate نہیں کروایا تو امید ہے کام بن جائے گا۔
آپ کسی بھی جگہ پر ایک فولڈر بنائیں۔ اس کا نام $OEM$ رکھیں ۔ پھر اس کے اندر ایک فولڈر بنائیں اس کا نام $$ رکھیں ۔ پھر اس فولڈر کے اندر System32 کا فولڈر اور۔۔۔پھر اس کے اندر OEM نام کا فولڈر بنا ئیں ۔ اس میں سرٹیفکیٹ رکھ کر ISO فائل میں شامل کر دیں۔
 
بہت بہت شکریہ عتیق بھائی۔ اب سمجھ گیا ہوں صرف ایک بات یہ بھی بتا دیں کہ سرٹیفکیٹ کیسے حاصل ہو نگے ؟؟
 
ہادی

محفلین
1۔کوئی بھی ونڈوز سیون کی ٹرائل ڈی وی ڈی لے کر شروع سے انسٹال کریں، ایکٹیویشن کے وقت سیریل کی دریافت کرنے پر لیپ ٹاپ کے پیچھے حصے سے دیکھ کر ڈالیں۔
2۔ڈسک کی بیک اپ امیج بنا کررکھیں، کوئی تھرڈ پارٹی سوفٹ ویر بھی بیک اپ کے لئے استعمال کرسکتے ہیں جیسے اکرونس وغیرہ
ونڈوز سیون کی سیریل کیز ہیں ۔میں ٹرائل ڈی وی ڈی کو OEMڈی وی ڈی بنانا چاہتا ہوں آجکل کے جتنے بھی نئے لیپ ٹاپ آ رہے ہیں۔
جن دوستوں کے پاس OEM Windows ہیں وہ چاہتے ہیں کہ ایک مستقل ڈی وی ڈی بن جائے ہر لیپ ٹاپ کی اپنی اپنی
 
محمدظہیر

محفلین
صرف بیک اپ کےلئے زحمت کررہے ہیں تو کوئی اکرونس کی طرح سافٹ ویر استعمال کرنے سے کئی جھمیلوں سے بچ جائیں گے
پوری ڈسک کو وہ سافٹ ویر بوٹیبل ڈی وی ڈی یا اکسٹرنل ڈرائو میں نقل کرے گا۔ مزید جانکاری کےلئے اس سائٹ کی زیارت کریں ۔
 
ایک ماڈل کے لئے کمپنی ایک ہی OEM ڈسک بناتی ہے۔ اس کا بیک اپ لیپ ٹاپ میں زیادہ تر موجود ہوتا ہے جو Hidden Drive میں پڑا ہوتا ہے۔ ایک دفعہ ایک لیپ ٹاپ کو (جس کہ ونڈوز کرپٹ ہو گئی تھی) کو Acronis True Image سے ریسٹور کر دیا تھا۔ کیونکہ اس سے Hidden Drive نظر آ جاتی ہے۔ اسی طرح ایک Dell کے لیپ ٹاپ کے لیے Norton Ghost کا استعمال کیا تھا۔ اگر آپ کسی طرح اس امیج کو سٹور کرنے میں کامیاب ہو جائیں جس سے پہلی دفع لیپ ٹاب آن کرنے پر ونڈوز انسٹال ہوتی ہے تو پھر اس طرح کے تمام ماڈلز کے لئے اس امیج کو استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ :rolleyes:
 
ہادی

محفلین
صرف بیک اپ کےلئے زحمت کررہے ہیں تو کوئی اکرونس کی طرح سافٹ ویر استعمال کرنے سے کئی جھمیلوں سے بچ جائیں گے
پوری ڈسک کو وہ سافٹ ویر بوٹیبل ڈی وی ڈی یا اکسٹرنل ڈرائو میں نقل کرے گا۔ مزید جانکاری کےلئے اس سائٹ کی زیارت کریں ۔

بھائی صرف بیک اپ کےلئے زحمت نہیں کر رہا ہوں ونڈو کی فریش انسٹالیشن کیلئے ہر لیپ ٹاپ کی علیحدہ dvdبنانا چاہتا ہوں ۔ویسے تو نارٹن گھوسٹ بھی بہتر ہے۔
 
ہادی

محفلین
اس کا جواب تو میں نے پہلے بھی دیا تھا ۔۔۔ SLIC Toolkit
slic toolسے اس نام کی ایک فائل بنی ہے ( DELL_V2.1_Cert) کیا اسی فائل کو اس پاتھ پر سیو کرنا ہے
Create an OEM folder on resources of your ISO image:
$OEM% > $$/SYSTEM32 > OEM > [Your OEM-CERT Here]

آپ کسی بھی جگہ پر ایک فولڈر بنائیں۔ اس کا نام $OEM$ رکھیں ۔ پھر اس کے اندر ایک فولڈر بنائیں اس کا نام $$ رکھیں ۔ پھر اس فولڈر کے اندر System32 کا فولڈر اور۔۔۔پھر اس کے اندر OEM نام کا فولڈر بنا ئیں ۔ اس میں سرٹیفکیٹ رکھ کر ISO فائل میں شامل کر دیں۔ جیو اور جینے دو۔
اس میں پہلا فولڈر اس طرح بنانا ہے $OEM$ یا $OEM% ؟

محمدظہیر

محفلین
موضوع کا نام ہے پری انسٹالڈ ونڈوز سیون کی بوٹیبل ڈی وی ڈی کیسے بنے گی۔۔
اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ایسی ڈی وی ڈی بنا نا چاہتے ہیں جس سے کسی بھی سسٹم پر ڈی وی ڈی کے ذریعہ ونڈوز لوڈ ہو جائے ۔ چاہے سسٹم پر ونڈوز ہو یا نہ ہو۔ - اس قسم کی سی ڈی ونٹرنلس کی 2005 والی بوٹیبل ایکس پی سی ڈی میں دیکھا گیا، ونڈوز سیون کے متعلق ایسی ڈی وی ڈی کے بارے میں جاننے کی کوشش نہیں کی۔

پوسٹ نمبر 18 سے معلوم ہوتا ہے ایسی ڈی وی ڈی بھی بنانا چاہتے ہیں جس سے مخصوص برینڈ کے لیپ ٹاپ کے لئے تمام ڈرائورس اور سرٹیفکٹ سمیت فریش انسٹالیشن کےلئے بوٹیبل ڈی وی ڈی بن جائے۔ -- ایسی ڈی وی ڈی متعلقہ کمپنی یا برینڈ کی سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہے اس کے لئے ڈی وی ڈی کی رقم انہیں ادا کرنی پڑیگی۔

جائز طریقہ کار سے آفلائن ایکٹویشن علم نہیں
 
Top