اقبال بانو پریشاں رات ساری ہے، ستارو تم تو سو جاؤ ۔ اقبال بانو

فاتح

لائبریرین
پریشاں رات ساری ہے، ستارو تم تو سو جاؤ
سکوتِ مرگ طاری ہے، ستارو تم تو سو جاؤ
مجھ سمیت اکثر لوگ یہی سمجھتے کہ "پریشاں رات ساری ہے، ستارو تم تو سو جا" نور جہاں کا گایا ہوا نغمہ ہے مگر درست یہ ہے کہ یہ نغمہ اقبال بانو نے گایا تھا۔ بعد ازاں نصرت فتح علی خان نے بھی اس پر ہاتھ صاف کیے۔
اس سے پہلے فرخ صاحب قتیل شفائی کا لکھا ہوا یہ نغمہ پسندیدہ کلام میں ارسال کر چکے ہیں۔

گلوکارہ: اقبال بانو:
موسیقار: صفدر حسین
شاعر: قتیل شفائی
فلم: عشقِ لیلیٰ
سال: 1957
ادا کار: صبیحہ خانم اور علاء الدین
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=Dx5_Gpbj6rY"]YouTube- SITARO TUM TO SO JAO - ISHQ-E-LAILA[/ame]
 

خوشی

محفلین
میں تو نہیں سمجھتی تھی کہ نور جہاں نے گایا ھے مجھے علم تھا کہ اقبال بانو کا گایا ہوا ھے کیونکہ میں بہت چھوٹی تھی جب وہ دادی ماں کے پاس آیا کرتی تھی اور ان کو ایک بار سنایا بھی تھا ماں‌کو اتنا پسند آیا کہ وہ اب بھی اکثر گنگناتی ھیں
 

فاتح

لائبریرین
میں تو نہیں سمجھتی تھی کہ نور جہاں نے گایا ھے مجھے علم تھا کہ اقبال بانو کا گایا ہوا ھے کیونکہ میں بہت چھوٹی تھی جب وہ دادی ماں کے پاس آیا کرتی تھی اور ان کو ایک بار سنایا بھی تھا ماں‌کو اتنا پسند آیا کہ وہ اب بھی اکثر گنگناتی ھیں
تو آپ نے پہلے بتایا کیوں نہیں کہ آپ نہیں سمجھتی تھیں ایسا؟:grin: کم از کم ہم تو یہی سمجھتے رہے مدتوں۔
 

فاتح

لائبریرین
پہلے کیسے بتاتی آپ مجھ سے 2 سال پرانے ھیں:)
شاید میں آپ سے کافی زیادہ پرانا ہوں، ہاں محفل پر صرف دو سال ہی پرانا ہوں گا۔
ویسے یہ بتانے کے لیے میرے پرانے ہونے سے تو کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن یہ درست ہے کہ یہاں جب ہم لوگ اس گیت کے متعلق بات کر رہے تھے تب آپ محفل میں نہیں آئی تھیں لہٰذا آپ کا عذر درست مانا جاتا ہے۔:)
 

خوشی

محفلین
بہت شکریہ عذر مان لینے کا اب وہاں جا کے دیکھنا پڑے گا جہاں‌آپ اس کا ذکر فرما رھے تھے کہ ایسے ہی گزارہ ہو جائے گا
 
Top