پروف ریڈنگ : دستیاب متون

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
اس کی پروف ریڈینگ جیہ نے اپنے ذمے لی ہوئی ہے، بلکہ کافی مواد کی وہ کر بھی چکی ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
لیکن جوجو اپ لوڈ کہاں کریں گی؟ کیا اسی تھریڈ کو ایڈت کریں گی جو دوسرا مرحلہ شروع ہو۔ یا وکی پر پوسٹ کیا جائے گا یہ مواد؟
اور اب ایک شکایت۔
یہاں مل جل کر ٹائپ کی جانے والی کتابوں کی تو باقاعدہ تنظیم ہو جاتی ہے۔ لیکن میری 163 کتابوں کو مجھے اکیلا ہی سب کچھ کرنا پڑا ہے/ کرنا پڑے گا۔ میں یہاں بار بار پوچھتا رہتا ہوں کہ کون میری مدد کر سکتا ہے۔ کتابوں کی سائٹ بھی ایک ال سے اپ ڈیٹ نہیں ہو سکی۔ ویب پیج کون بنانے میں مدد کر سکتا ہے۔ میں دفتر میں کچھ کام کر بھی سکتا ہوں تو محض ایک دو صفحات، اور پھر ان میں تدوین چلتی رہتی ہے کئی دن!!
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم شمشاد بھائی ، جویریہ پہلے مرحلے میں پروف ریڈ کر رہی ہیں ۔ اس کے پروف ریڈنگ کے مزید دو مراحل ہوں گے ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اعجاز انکل آپ کا شکوہ بجا ہے۔ میرے پاس کئی بار کوشش کر کے بھی آپ کی سائٹ اوپن نہیں ہوتی ، نہیں معلوم شاید سلو ڈائل اپ کنیکشن کی وجہ سے ۔ لائبریری اراکین کی چند ایک ذیلی ٹیموں کی تشکیل کے بعد لائبریری پر بہتر کام ہوگا۔ اور آپ کے شکوہ سے بھی سُرخرو ہو سکیں گے۔

جویریہ سے میری بات نہیں ہوسکی اس حوالے سے کہ کہاں اپلوڈ کریں گی شاید لائبریری سائٹ پر ہی کریں۔
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن جوجو اپ لوڈ کہاں کریں گی؟ کیا اسی تھریڈ کو ایڈت کریں گی جو دوسرا مرحلہ شروع ہو۔ یا وکی پر پوسٹ کیا جائے گا یہ مواد؟
اور اب ایک شکایت۔
یہاں مل جل کر ٹائپ کی جانے والی کتابوں کی تو باقاعدہ تنظیم ہو جاتی ہے۔ لیکن میری 163 کتابوں کو مجھے اکیلا ہی سب کچھ کرنا پڑا ہے/ کرنا پڑے گا۔ میں یہاں بار بار پوچھتا رہتا ہوں کہ کون میری مدد کر سکتا ہے۔ کتابوں کی سائٹ بھی ایک ال سے اپ ڈیٹ نہیں ہو سکی۔ ویب پیج کون بنانے میں مدد کر سکتا ہے۔ میں دفتر میں کچھ کام کر بھی سکتا ہوں تو محض ایک دو صفحات، اور پھر ان میں تدوین چلتی رہتی ہے کئی دن!!

اعجاز بھائی مجھے تو آپ بغیر کہے بس دے دیا کریں کہ یہاں سے یہاں تک ٹائپ کر دو۔
 

الف عین

لائبریرین
لیکن شمشاد بات پروف ریڈنگ کی ہو رہی ہے۔ ٹائپ کرنے کے بعد کا مرحلہ۔ اور میرے پاس تو زیادہ تر مواد ان پیج سے تبدیل شدہ ہوتا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top