پروجیکٹ IL2IL

الف عین

لائبریرین
کل میں برادرم رحمت یوسف زی کے ساتھ رہا۔ موصوف مجھے ڈیمڈ یونیورسٹی ٹرپل آی ٹی۔ انٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹکنالاوجی لے گئے تھے۔ یہاں یہ پروجیکٹ چل رہا ہے جس کا کوڈ نام سنچے ہے۔ اس میں ہندوستانی زبانوں کے آپسی ترجمے کا کام چل رہا ہے۔ پہلے اس میں اردو شامل نہیں تھی، رحمت بھائ نے خود اپنے کو شامل کتر کے اردو کا اضافہ کروایا ہے۔ اس کا نام ہی ہے۔
iL2iL, Indian Language to Indian Language.
رحمت بھائ نے بھی بی بی سی کے ویب صفحات سے کچھ مواد جمع کیا ہے اور اب اس پر صرف و نحو کی ٹیگنگ کر رہے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ آصف کی فائنل کی ہوئ لسٹ ان کے کام آ سکتی ہے اور ان کی صرف و نحو کی درجہ بندی ہمارے لغت پروجیکٹ کے اگلے قدم میں۔ اگر آصف پڑھ رہے ہوں تو درخواست ہے کہ اردو لسٹ مکمل مجھے ای میل کر دیں۔ ورنہ میں ان کو ذ پ بھی کر دوں گا۔
 
Top