پرندے - حسن عابدی

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
پرندے

شاعر: حسن عابدی​


پرندے وقت کا سب سے جُدا پیمانہ رکھتے ہیں
درختوں میں ہوا کی سر سراہٹ
دُھوپ میں سائے کی آہٹ سے
گزرتے وقت کا اندازہ کرتے ہیں
مہکتی ، مُسکراتی ساعتوں ، سرگوشیوں ، خاموش آوازوں کو
یہ ہمراز کرتے ہیں
قفس میں ، جال میں زندہ نہیں رہتے
وہ ماہ و سال میں زندہ نہیں رہتے
پرندے
آتے جاتے موسموں کے بیچ
لمحوں کی طرح
پرواز کرتے ہیں


۔
 
Top