گلی میں بچے اُس کے پیچھے پاگل پاگل کی آوازیں لگاتے بھاگ رہے تھے۔ اُس نے پچھلے کئی مہینوںسے کپڑے بھی نہیں بدلے تھے، قمیض کا چاک اُدھڑتے اُدھڑتے گریبان سے جا ملا تھا۔ چہرے کا رنگ زرد پتے سا ہوتا جا رہا تھا۔ آنکھوں میں جل بجھے خوابوں کی راکھ پھیلی ہوئی تھی۔ بالوں میں کسی چڑیا کے ٹوٹے گھونسلے کے کچھ تنکے ابھی تک اٹکے ہوئے تھے ۔ وہ اپنا نام بھول چکا تھا سب اُس کو پاگل کہتے تھے۔ وہ پچھلے کئی برسوں سے رنگوں کے اس شہر کی گلیوں میں دشت کے سفر پہ تھا۔

شہر کی ہر گلی دوجے سے ملی ہوئی تھی، وہ ایک گلی سے نکلتا تو اگلی گلی میں کھیلتے بچے اپنے پرانے کھلونے چھوڑ کے نئے کھلونے سے کھیلنا شروع کر دیتے ۔ یہ کھیل اُن کے لیئے صرف جیت ہی جیت تھا، اور ہر کوئی جیتنا چاہتا تھا۔ شام پھیلتی جا رہی تھی اور اُس کے بدن پہ اور زخموں کے لیئے جگہ کم پڑتی جا رہی تھی۔ اس پھیلتی سیاہی میں ہی کہیں سے ایک بڑا پتھر آ اُس کے ماتھے لگا تبھی رات کے اندھیروں نے اُس کا ہاتھ تھام کے روشنیوں کی طرف سفر شروع کیا۔ درد بڑھتا ہی چلا جاتا تھا۔ اور پھر آہستہ آہستہ درد نے سب اپنے حصار میں لے لیا، اُسی لمحے کیف و مستی کا جنم ہوا۔

دیکھا! ماں اُس کے لیئے دیسی گھی کے پراٹھے بنا کے لائی ہے، کٹوری میں پڑوس سے منگوایا ہوا سرسوں کا ساگ اپنی مہک سے اُس کی تالو سے لگی زبان کو تَر کر رہی ہے۔ اور بہن اُس کا سر زانوں پہ رکھے اُس کے بالوں میں اُلجھے جنگلوں میں اُجڑے گھونسلوں کے تنکوں کو نکال رہی ہے۔ ماںاُس کو بیٹا کھانا کھا لو بیٹا کہ رہی تھی۔ اُس کی آنکھ میں چھپا پانی کا وہ اک نمکین قطرہ گواہی دے رہا تھا کہ وہ پاگل نہیں ہے۔ وہ تو اس دنیا کا سب سے پیارا بیٹا ہے، اُس کی بہن کے ہاتھوں کی پوریں اُس کے کانوں میں سرگوشی کر رہی تھیں ۔ بھیا تم سے اچھا بھائی تو اس بھری دنیا میں اور کوئی نہیں ہے ۔ تبھی ! سورج کی بے رہم کرنوں کی تاب نا لاتے ہوئے کھڑکی کا شیشہ ٹوٹ گیا اور ایک کاغذ میں لپٹا پتھر مسہری کے پاس آ کے گرا۔ اُس کاغذ پہ اک لفظ لکھا تھا۔ پاگل!
 
محمد نعمان

محفلین
عبدالباسط بھائی تحریر بہت بہتر ہے۔ آپکی سوچ اور آپکا انداز بھی بہت اچھا ہے مگر اس مضمون میں روانیئ مضمون کی کمی نظر آ رہی ہے۔اور اس کے علاوہ جو بات آپ کرتے ہیں اسے ادھورا چھوڑ کر دوسری بات کی طرف چلے جاتے ہیں جسکی وجہ سے مضمون قاری کو کسی نتیجے ہر پہنچانے کی بجائے الجھا سا دیتا ہے۔
بہرحال مضمون کا ماخذ اچھا ہے۔شیئر کرنے کا بہت شکریہ۔
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم عبد الباسط جی
ماشااللہ
خونی رشتوں کا احساس دردبہت زبردست پیرائے میں بیان کیا ہے ۔۔
بہت خوب۔۔
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ آمین

السلام علیکم جناب محمد نعمان صاحب،

سب سے پہلے تو آپ کا بہت سارا شکریہ کہ آپ نے اپنے میری اس ادھوری کوشش کو اس قابل سمجھا۔ میں آپ کی بات سے مکمل اتفاق کرتا ہوں یہ ایک روائیتی مضمون نہیں‌علامتی مضموں ہے۔ اور جسی کمی کی طرف آپ نے اشارہ کیا ہے روانی تو تینوں پیرائے ایک دوسرے سے جدا ہیں‌اور ایک ادھورے پن کا احساس قاری کے ذہن پہ پڑتا ہے۔ جس کے لیے میں‌معذرت چاہوں‌گا، مگر یہ تحریر لکھتے ہوئے جو کیفیت تھی اس کو اس سے بہتر پیرائے میں‌بیان کرنا میرے لیے ممکن نا تھا۔ میں آئندہ آپ کے مشورے کا بطورِ خاص خیال رکھوں‌گا۔

والسلام

السلام علیکم
محترم عبد الباسط جی
ماشااللہ
خونی رشتوں کا احساس دردبہت زبردست پیرائے میں بیان کیا ہے ۔۔
بہت خوب۔۔
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ آمین
نایاب
السلام علیکم نایاب صاحب،

دعاوں‌کا بہت شکریہ کے یہ وہ سوغات ہے جس کی حرص کم نہیں‌ہوتی ۔

آپ کو تحریر پسند آئی اس کے لیے میں‌آپ کا شکر گزار ہوں۔

والسلام
 
تیشہ

محفلین
سلام :hatoff:
یہ آپ ہیں :confused: تصویر نا لگاتے تو مجھے پتا ہی نا چلتا یہ کونسے والے باسط ہیں ،۔۔ یہ تو ابھی پاگل کو دیکھکر آئی تو آپکی تصویر سے پتا چلا ارے یہ تو آپ ہیں :hatoff:

ویلکم ، :hatoff:
 
سلام :hatoff:
یہ آپ ہیں :confused: تصویر نا لگاتے تو مجھے پتا ہی نا چلتا یہ کونسے والے باسط ہیں ،۔۔ یہ تو ابھی پاگل کو دیکھکر آئی تو آپکی تصویر سے پتا چلا ارے یہ تو آپ ہیں :hatoff:

ویلکم ، :hatoff:

السلام علیکم بوچھی،
جی میں نے بھی آپ کی Id دیکھی مگر پھر آپ مصروف تھیں تو مناسب نہیں‌سمجھا آپ کو تنگ کرنا۔ کیسی ہیں‌آپ اور سب کیسا ہے ؟ ویلکم کا شکریہ۔

والسلام
 
تیشہ

محفلین
السلام علیکم بوچھی،
جی میں نے بھی آپ کی Id دیکھی مگر پھر آپ مصروف تھیں تو مناسب نہیں‌سمجھا آپ کو تنگ کرنا۔ کیسی ہیں‌آپ اور سب کیسا ہے ؟ ویلکم کا شکریہ۔

والسلام

جی باسط ،اللہ کا شکر ہے سب خیر خیریت ہے ۔ میں بھی اکدم ٹپ ِٹاپ فٹِ فاٹ ، جیسی چار سال پہلے آپکے سامنے تھی آج بھی ویسی ہی ہوں :grin: بلکل ٹھیک ٹھاک ،۔۔۔،:hatoff:
آپ سنائیے سب گھر میں ٹھیک ٹھاک ناں ۔؟ کہاں ہیں آپ ٹوٹنگِ میں ہی ہیں یا سٹی چینج ہوا ۔؟
اور آپ نے بھی کوئی صحت بنائی ہے کہ ویسے کے ویسے ہی ہیں ۔؟
بیٹی کیسی ۔؟ اور مسز کیسی ہیں ۔؟ اور کہاں ہیں ۔؟ سبکو سلام کہئیے گا :hatoff:
 
Top