پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ، کسی کی حق تلفی نہیں ہوگی، احسن اقبال!

arifkarim

معطل
پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ، کسی کی حق تلفی نہیں ہوگی، احسن اقبال



اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری قومی منصوبہ ہے، جس سے پاکستان کے تمام صوبوں کے ساتھ ساتھ خطے کے تین ارب افراد بھی مستفید ہوں گے، اس منصوبے میں کسی کی حق تلفی نہیں کی جائے گی۔


وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے ان خیالات کا اظہار پلاننگ کمیشن آف پاکستان میں جیوگرافک ٹیکنالوجی سیل کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سیل پلاننگ کمیشن آف پاکستان اور سپارکو کے باہمی تعاون سے قائم کیا گیا ہے۔


احسن اقبال نے بتایا کہ جیوگرافک ٹیکنالوجی سیل اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں ٹیکنالوجی کی مدد سے سائنسی خطوط پر منصوبہ بندی اور ان کی مانیٹرنگ میں مدد دے گا، انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے ملک کے پسماندہ علاقوں کو معاشی اور سماجی طور پر ترقی یافتہ بنایا جائے گا۔


وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ ہم سب کو احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس منصوبے کو متنازع بنانے سے گریز کرنا چاہئے، کچھ جماعتوں کے تحفطات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت تحفظات دور کرنے کیلئے تیار ہے، خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ سے کل (بدھ کو) ملاقات میں تحفظات دور کرنے پر بات چیت ہوگی۔


احسن اقبال نے ایک بار پھر واضح کیا کہ اقتصادی راہداری پاکستان مسلم لیگ نواز کا منصوبہ نہیں بلکہ یہ آنیوالی نسلوں کے بہتر مستقبل کا منصوبہ ہے چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ملک کے تمام صوبے مستفید ہوں گے جبکہ بلوچستان خیبر پختونخوا اور فاٹا کو خصوصی طور پر فائدہ ہوگا۔


وفاقی وزیر نے بولے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ وزیراعظم نواز شریف اور اعلیٰ چینی قیادت کا وژن ہے جس کے تحت رابطوں کو وسط ایشیاء اور مغربی ایشیاء تک بڑھایا جانا ہے، اس کلیدی منصوبے کے مکمل ہونے سے پاکستانی معیشت کی تقدیر بدل جائے گی۔ اے پی پی
ماخذ
 
Top