پاک نستعلیق فونٹ کا سٹائل میں استعمال

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

اس فورم کے ذریعے جہاں ہم پاک نستعلیق فونٹ کا جائزہ لے کر اس میں بہتری لانے کی تجاویز پیش کریں گے وہاں ہم اس فونٹ کو بہتر انداز میں ویب پیج کی سٹائل شیٹ میں استعمال کرنے پر بھی غور کریں گے۔ اس سلسلے میں آپ سب کی آراء درکار ہیں۔

میں اسی تھریڈ میں اس فورم میں استعمال ہونے والی سٹائل شیٹ کے حصے پیش کرتا رہوں گا اور آپ سب اس میں بہتری کی تجاویز پیش کر سکیں گے۔

سب سے پہلے تو میں نے یہ محسوس کیا ہے کہ پاک نستعلیق کے ساتھ بولڈ سٹائل ٹھیک نہیں لگ رہا، اسی لیے میں نے اس فورم کی سٹائل شیٹ میں سے بولڈ‌ٹیکسٹ سٹائل ختم کر دیا ہے۔

والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے ابھی بھی کئی جگہ بولڈ ٹیکسٹ نظر آ رہا ہے۔ اس کے لیے براہ راست ٹمپلیٹ فائلوں میں ترمیم کرنی پڑے گی۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
پیغام کے اندر رہتے ہوئے تو آپ نے بین السطوری فاصلہ کو کنٹرول کر لیا ہے لیکن بیغام کے باہر والے ایریا میں پاک نستعلیق کو لاگو کرنے کے بعد بین السطوری فاصلہ بہت زیادہ ہے مثلا پیغام کے نیچے جہاں یہ الفاظ درج ہیں
آپ اس فورم میں نئے مضامین بھیج سکتے ہیں
آپ اس فورم میں موضوعات کے جواب دے سکتے ہیں
آپ اس فورم میں اپنے خطوط کو مدون کر سکتے ہیں

کیا سٹائل شیٹ کی مدد سے اس کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکرالقادری، اتفاق کی بات ہے کہ مجھے اپنے سسٹم پر یہ والی سطور مناسب لائن سپیسنگ کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔
 

محسن حجازی

محفلین
قادری بھائی کے پاس پرانا ورژن ہوگا اس لیے بین السطور وقفہ انہیں زیادہ دکھائی دے رہا ہے۔پاک نستعلیق کے حالیہ اجراء میں کسی بھی قسم کی لائن سپیسنگ کنٹرول کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ یہ مسئلہ مکمل طور پر حل کر دیا گیا ہے۔
نیز بولڈ کا تصور ویسے ہی نستعلیق کے ساتھ فٹ نہیں‌بیٹھتا ہمارے ہاں جلی خط کا استعمال کیا جاتا ہے جس میں‌کہ صرف خط کا سائز بڑھ جاتا ہے۔
 

رضا

معطل
سلام!
روانگی/ والے خانے میں الفاظ بہت چھوٹے سائز میں ہیں ۔ان کا سائز اگر تھوڑا بڑا کردیا جائے تو زیادہ اچھا لگے گا ۔ابھی تو دیکھنے اور پڑھنے میں دقت محسوس ہوتی ہے۔
محسن بھائی سے۔
بعض الفاظ اوپر والی لائن سے ٹکراتے ہیں۔جیسے آپ کے خط میں لفظ مکمل،اور الفاظ بھی ہو سکتے ہیں۔ایکسچینج ،مجھے،دیکھنے،
ان الفاظ کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جائے۔
والسلام مع الاکرام
4ذوالحجۃ الحرام 1427ھ
 

شاکرالقادری

لائبریرین
نہیں یہ بات نہیں کہ میرے پاس دوسری ریلیز نہییں میں نے اسے مقتدہ کی سائٹ سے ڈاٶن لوڈ کر کے انسٹال کیا ہے میرا مقصد یہ تھا کے پیغام کے متن کے اندر لائن سپیسنگ بالک درست ہے لیکن پیغام کے ٹیکسٹ ایریا سے باہر اوپر فورم کی پیشانی اور نیجے جہاں فورم کے بارے میں معلومات ہیں کہ آپ اس فوم میں کیا کیا کر سکتے ہیں وہ لائن سپیسنگ بہت زیادہ ہے
محسن بھائی
میں نے محسوس کیا ہے کہ کچھ اشکال مثلا کھ کم گم کمی وغیرہ میں جہاں جہاں جوڑ ہیں جوزوں والے حصے کچھ زیادہ بڑے ہیں اگر انہیں چھوٹا کر دیا جائے تو لمبے ترسیمے لکھتے ہوئے کچھ نہ کچھ معاملہ سنبھل جائے گا
کیا جھ چھ کھ وغیرہ کی ایک ہی ابتدائی شکل استعمال نہیں کی جا سکی ج اور ھ کو جوڑنے کی بجائے جھ ایک ہی شکل ہو تو کیسا رہے گا نیر اگر لفظ اللہ کا الگ ترسیمہ ہی شامل کر لیا جائے تو بہتر ہے کیونکہ وہ ایک ذات ہی تو بڑی خالق و موجد ہے اور اس کے نام کے سلسلہ میں ہم کیوں کمپرومائز کریں
 

الف عین

لائبریرین
میں متفق ہوں شاکر صاحب۔ اللہ اس صورت میں اچصا نہیں لگتا۔ ساتھ ہی ھ کچھ سورتوں میں تو درست ہی ہے، ہر جگہ نہیں۔
اور اب یہ کیا ہو رہا ہے؟ کل تو یہ فورم ٹھیک ہی تھی، لیکن اس وقت فائر فاکس میں دائیں طرف بڑا خلا نظر آ رہا ہے۔ اب تک دائیں طرف کے کچھ الفاظ پیغام کے باکس کےحاشیے سے باہر ضرور نظر آتے تھے۔ شاید سٹائل میں تبدیلی کرنے سے خلا ہی خلا نظر آ نے لگی ہے۔ یہ بھی درست نہیں۔
 

رضا

معطل
السلام علیکم!
جی شاکر اور اعجاز بھائی میں آپ سے سو فیصدی متفق ہوں ۔ایسا ضرور ہونا چاہیے۔ہمیں اللہ عزوجل سے محبت ہے تو اللہ کا نام بھی کتنا پیار ا ہے ۔سبحان اللہ عزوجل،اسے تو بہترین سے انداز میں لکھنا چاہیے
محسن بھائی ہ کو گول کریں نوری نستعلیق کی طرح۔ اگر یہ کام میں کرسکتا ہوتا توپہلی فرصت میں سب کام چھوڑ کریہی کام کرتابقیہ بعد میں۔اگر آپ کریں تو ہو سکتا ہے کہ اللہ اپنے نام کی تعظیم کی وجہ سے آپ سے راضی ہوجائے اور آپ کا بیڑا پار ہوجائے ، آپ کی وجہ سے ہمار ا بھی۔کیونکہ نیکوں کے صدقے گنہگاروں پر بھی کرم ہوتاہے۔غالبا حدیث ہے ،''عند الذکر الصالحین تنزل الرحمہ''یعنی صالحین کے ذکر کے وقت رحمت نازل ہوتی ہے۔تو جب ذکر کا یہ حال ہے تو خود ان کا کیا عالم ہوگا۔
 

رضا

معطل
اور بھی بعض الفاظ ہیں جن کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے ۔
نبیل بھائی سے عرض ہے کہ قابل تصحیح الفاظ کیلئے ایک الگ دھاگہ شروع فرما دیں۔
تو آسانی رہے گی ،تاکہ محسن بھائی ان کو چیک کرکے تصحیح کرسکے۔
جیسے ذیل میں کچھ الفاظ عرض کرتا ہوں۔
دیگر ممبران بھی اضافہ فرما دیں۔
پاک نستعلیق
1 اللہ ہ درست کریں
2 مدینہ یا کے نقطے دال کے نیچے جارہے ہيں
3 اسلامی می کا ملنے کا انداز
4 نیچے چ کے نقطے
5 حتی ت کے نقطے ح کے اوپر جارہے ہیں
6 گھر "لائن سپیسنگ زیادہ لے رہا ہے
(ک یا گ والے الفاظ عموما لائن سپیسنگ زیادہ لے رہے ہیں۔"
7 بالتفصیل(تفصیل) نوری نستعلیق میں تا کے نقطے اوپر نیچے ہیں۔
 

رضا

معطل
:(
تصحیح کو بھی دیکھیں ،اس کی "ت کے نقطے "اوپر والی لائن کے بھی اوپر جارہے ہیں۔جیسے لفظ ٹھیک کے کاف کے اوپر۔
 

قیصرانی

لائبریرین
رضا نے کہا:
تصحیح کو بھی دیکھیں ،اس کی "ت کے نقطے "اوپر والی لائن کے بھی اوپر جارہے ہیں۔جیسے لفظ ٹھیک کے کاف کے اوپر۔
نستعلیق کا بنیادی اصول ہی اس کے عمودی لکھائی ہے، یعنی جتنے حروف لفظ میں بڑھتے جائیں گے، لفظ اتنا ہی اونچا ہوتا جائے گا۔ تو پاک نستعلیق میں عام استعمال کے الفاظ کو مد نظر رکھ کر شاید اتنی ہی لائن سپیسنگ دی گئی ہے جتنی کہ ممکن تھی اور بری بھی نہ لگے۔۔۔ ویسے باقی تفصیل تو محسن بھائی ہی بتا سکیں گے
 

رضا

معطل
محسن بھائی خدا جانے کب اس دھاگے پر تشریف لائیں گے؟
اوپر والے خط میں کچھ الفاظ لکھے ہیں کاش! کہ 22 جنوری والی ریلیز تک ان کو ٹھیک کردیا جائے۔
اور بھی کچھ الفاظ جس طرح
جنوری>>> کے ن کا نقطہ ج سے جڑ رہاہے
 

رضا

معطل
محسن بھائی ایکسل میں تاریخ میں پاک نستعلیق فانٹ لگانے میں یہ مسئلہ آرہا ہے۔
ملاحظہ فرمائیے۔
DateProblemPakNastaleeq.jpg
 

محسن حجازی

محفلین
بنیادی طور پر اللہ والا معاملہ میں نے بھی محبت کے سبب نہیں چھیڑا۔
اگر اللہ کا الگ ترسیمہ ڈال دیا جائے تو:-
ا + ل +ل +ہ= اللّٰہ
ٹھیک؟ اب ایک بات اور، اللہ کے لیے تشدید اور کھڑی زبر لازم ہے۔
یار لوگ آسانی کے چکر میں ال ل ہ لکھ کر اللہ ڈال کر فارغ ہو جائیں گے لیکن صرف چند برسوں میں لفظ اللہ کا غلط املاء رواج پا جائے گا جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔
 
رضا نے کہا:
محسن بھائی ایکسل میں تاریخ میں پاک نستعلیق فانٹ لگانے میں یہ مسئلہ آرہا ہے۔
ملاحظہ فرمائیے۔
DateProblemPakNastaleeq.jpg



السلام علیکم رضا
آپ نے جب یہ حرف لکھا تھا اس وقت آپکا کی بورڈ عربی موڈ میں تھا
عربی کیبورڈ کرکے لکھنے سے ایسا آتا ہے ۔جمعه
حبکہ اردو میں صحیح آتا ہے۔ جمعہ یہاں پر بھی ایکسل پر بھی۔
 

رضا

معطل
میں نےصرف تاریخ کا فارمولا لکھاہے۔یہاں تاریخ خود بہ خو د روزانہ اپڈیٹ ہوجاتی ہے۔قمری تاریخ کی یاداشت کیلئے یا فائل ترتیب دی ہے۔
[align=left:071bbe3edb]=now()[/align:071bbe3edb]
ڈسپلے عربی تاریخ کا دے دیا سیٹنگ میں جاکر۔
 

رضا

معطل
میں نےصرف تاریخ کا فارمولا لکھاہے۔یہاں تاریخ خود بہ خو د روزانہ اپڈیٹ ہوجاتی ہے۔قمری تاریخ کی یاداشت کیلئے یہ فائل ترتیب دی ہے۔
[align=left:816c8f5119]=now()[/align:816c8f5119]
ڈسپلے عربی تاریخ کا دے دیا سیٹنگ میں جاکر۔
اور کمپیوٹر میں اردو کیلئے ونڈو کا جوبائی ڈیفالٹ کی بورڈ ہے وہی استعمال کرتا ہوں۔
 

رضوی

محفلین
پاک نستعلیق بعد از “یونیسکرائیب“

پاک نستعلیق “یونیسکرائیب“ کے بعد کام نہیں کرتا‘ اگر یو ایس پی(usp10.dll) کا ورژن(1.613.5291.0) لگایا جائے۔ جبکہ سرائیکی کے 2 یونیکوڈ 0768 اور 0759 “یونیسکرایب“ کے بغیر دوسروں سے نہیں جڑتے۔ حل کیا ہے؟
دیکھئے
http://scripts.sil.org/cms/scripts/page.php?site_id=nrsi&item_id=Replace_USP10dll
سرائیکی صوتی کی بورڈ بھیجنا چاہتا ہوں،کہاں بھیجوں؟
شکریہ
رضوان
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top