پاک بقابلہ انگلینڈ

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین بہت جلد ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز ہونے والی ہے۔ انگلینڈ نے حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف بہت اچھی پرفارمنس دی ہے۔ آپ لوگوں کے خیال میں اس سیریز میں کس ٹیم کا پلہ بھاری رہے گا؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
فی الحال تو انگلینڈ پر ایشز سیریز جیت کر شادی مرگ کی کیفیت طاری ہے۔ یادگاری ٹکٹوں اجرا ہو رہا ہے۔ کچھ کھلاڑیوں کو نائٹ ہڈ بھی مل سکتی ہے۔ برطانوی صحافیوں کو ماضی کے برطانیہ عظمی کی یاد ستانے لگی ہے جس میں سورج غروب نہیں ہوتا تھا۔ ایسے میں پاکستان کو انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ہی نہیں بلکہ انگلینڈ کے میڈیا سے بھی میچ کھیلنا پڑے گا۔
 
Top