پاک ایران گیس پائپ لائن کی اہمیت (از رسول بخش رئیس)

عاطف بٹ

محفلین
2100_90135485.jpg
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
لگتا ہے کہ زرداری صاحب جاتے جاتے امریکہ سے "انتقام" لینے پر اُتر آئے ہیں!
 

ساجد

محفلین
لگتا ہے کہ زرداری صاحب جاتے جاتے امریکہ سے "انتقام" لینے پر اُتر آئے ہیں!
جی نہیں ، زرداری صاحب جاتے جاتے ایک اور ڈرامہ کر رہے ہیں۔ پانچ سال میں نہ تو انہوں نے توانائی بحران پر کوئی سنجیدہ فیصلہ کیا نہ اقدام اب جاتے جاتے یہ شوشہ چھوڑ کر جا رہے ہیں تا کہ آنے والی نئی حکومت کو ٹف ٹائم دے سکیں کیونکہ یہ یقینی ہے کہ پی پی پی اپنے لچھنوں کی وجہ سے دوبارہ حکومت میں نہیں آ سکتی اور زرداری کی صدارت کا وقت ابھی باقی ہے لہذا نئی حکومت کو دباؤ میں رکھنے کے کئے یہ پائپ لائن ایک تیر سے کئی شکار کرنے کا ایک بہانہ ہے۔
 

عسکری

معطل
زرداری سے زیادہ شاطر اور دوسروں کے ساتھ داؤ پیچ والا شاید ہی کوئی ہو پاکستان میں اس کی نیت ٹھیک ہوتی تو یہ پائپ لائن کب کی بن بھی چکی ہوتی یہ سب وہ اگلوں کے لیے مستقبل کے کانٹے بچھانے کے لیے کر رہا ہے ۔
 

پردیسی

محفلین
میرے تجزیے اور میرے خیال کے مطابق زرداری کو ایک ٹاسک دیا گیا ہے۔وہ یہ کہ امریکہ کو آنکھیں دکھاؤ تاکہ ایران تم پر اعتماد کر سکے۔پتہ کرو کہ ایران ایٹمی صلاحیت میں کہاں تک پہنچا ہے۔اور یہ بھی کہ جتنی بھی صلاحیت اس نے حاصل کی ہے اس کے حاصل کرنے میں اس کو کس کس کا تعاون حاصل رہا ہے۔یا کون لوگ اب بھی اس سے تعاون کر رہے ہیں۔
نہیں تو کہاں زرادری اور کہاں امریکہ۔۔۔دوسرے لفظوں میں کہاں پدی اور کہاں پدی کا شوربہ۔۔۔ بلکہ شورا
باقی زرداری کو ایران اور پاکستان کی گیس پائپ لائن سے کوئی سروکار نہیں ہے۔۔ہاں یہ ہوسکتا ہے کہ اسے اس میں سے کچھ پیسے نکلنے کی امید نظر آئی ہو۔
 
Top