پاکٹ اسلام۔۔۔ پاکٹ پی سی کے لئے ایک شاندار سافٹوئیر

سیفی

محفلین
السلام علیکم
برادرانِ محفل ۔۔۔۔۔۔۔۔امید ہے سب لوگ بخیریت ہوں گے۔۔۔۔ایک طویل غیر حاضری کے بعد چکر لگا ہے۔۔۔۔

آپ میں سے جو لوگ پاکٹ پی سی استعمال کر رہے ہیں ان کے لئے www.pocketislam.com والوں کی طرف سے ایک بہترین تحفہ







اس میں قرآن مجید کا متن، تراجم، تفسیر ابن کثیر، صحیح بخاری، صحیح مسلم، اوقاتِ نماز، قبلہ کی سمت، چاند کی پوزیشن، ہجری کیلنڈر وغیرہ شامل ہیں۔ قرآنی متن کی تلاش بہت عمدہ ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
سیفی، آپ کو اتنا عرصہ بعد یہاں دیکھ کر خوشی ہوئی۔ امید کرتا ہوں کہ خیریت سے ہوں گے۔ آپ نے اپنا بہترین کھیل والا اعزاز بھی پہلی مرتبہ دیکھا ہوگا۔ :)
 

سیفی

محفلین
بہت شکریہ فرید احمد، الف نظامی اور نبیل صاحبان۔

جی نبیل بھیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔محفل بہت بدل چکی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ابھی دیکھتا ہوں ذرا اسے۔۔۔۔۔۔۔
 
Top