پاکستان کے نئے منتخب وزيراعظم

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کا وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے انتخاب پر بیان​


ہم وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی قومی اسمبلی میں اُن کے انتخاب پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ہم ایک محفوظ، جمہوری ، پُرامن اور خوش حال پاکستان اور خطے کے بارے میں اپنے مشترکہ نصب العین کے حصول کے لئے اُن کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔ سفیر ڈیوڈ ہیل


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 

فرقان احمد

محفلین
ہم ایک محفوظ، جمہوری ، پُرامن اور خوش حال پاکستان اور خطے کے بارے میں اپنے مشترکہ نصب العین کے حصول کے لئے اُن کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔

دوست بن کر بھی نہیں ساتھ نبھانے والا
وہی انداز ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ظالم کا زمانے والا

صبح دم چھوڑ گیا نکہت گل کی صورت
رات کو غنچۂ دل میں سمٹ آنے والا

کیا کہیں کتنے مراسم تھے ہمارے اس سے
وہ جو اک شخص ہے منہ پھیر کے جانے والا

کیا خبر تھی جو مری جاں میں گھلا ہے اتنا
ہے وہی مجھ کو سر دار بھی لانے والا

میں نے دیکھا ہے بہاروں میں چمن کو جلتے
ہے کوئی خواب کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تعبیر بتانے والا

تم تکلف کو بھی اخلاص سمجھتے ہو فرازؔ
دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ملانے والا
 
Top