پاکستان کی تاریخ پر مضامین

زیک

مسافر
چپاتی مسٹری پر منان نے پاکستان سے متعلق مضامین اکٹھے کئے ہیں۔ منان تاریخ کا سکالر ہے اور اس کے تجاویز کردہ مضامین پڑھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان میں سے کچھ تو آن‌لائن دستیاب ہیں اور باقی بھی آپ آن‌لائن ہی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے لئے آپ کو فیس‌بک پر Chapati Mystery گروپ کا ممبر بننا پڑے گا۔ اگر آپ کو اس سلسلے میں کوئی مسئلہ ہو اور آپ یہ مضامین پڑھنا چاہتے ہوں تو بذریعہ ذاتی پیغام مجھ سے رابطہ کریں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
زیک، میں ضرور یہ مضامین پڑھنا چاہتا ہوں۔ بلکہ میں چاہتا ہوں کہ ان کے روابط بھی یہاں فراہم کیے جائیں۔ کیا یہ ممکن ہو سکتا ہے؟
 

زیک

مسافر
نبیل میں منان سے پوچھتا ہوں۔ مجھے شک ہے کہ کاپی‌رائٹ کا مسئلہ ہے اسی لئے منان نے اپنے بلاگ پر بھی یہ ڈاؤنلوڈ کے لئے نہیں رکھے۔
 

زیک

مسافر
کیا خیال ہے کہ کیوں نہ ہم ایک ایک کر کے یہ مضامین پڑھیں اور پھر ان پر یہاں ڈسکشن کریں۔ ہر مضمون پر ایک ہفتے ڈسکشن ہو اور پھر اگلا مضمون۔

آپ میں سے کوئی اس میں دلچسپی رکھتا ہے؟
 

دوست

محفلین
اچھی مشق ہوجائے گی یہ۔ ورنہ 14 سال مطالعہ پاکستان کو صرف اس لیے رٹا لگایا ہے کہ پاس ہوجائیں۔
 

زیک

مسافر
شکریہ سمیگول۔

لیں جناب آج سے ہم سپیٹ کے اس مضمون پر بات کریں گے جو کہ پنجاب اور بنگال کی تقسیم کے بارے میں ہے۔

مجھے اس پیپر میں سب سے اچھی بات اس کے نقشے لگے خاص طور پر کانگریس اور مسلم لیگ نے پنجاب اور بنگال میں کیا ڈیمانڈ کیا تھا اور کیا فیصلہ ہوا یہ نقشے پر پہلے کبھی اکٹھا نہیں دیکھا تھا۔

مزید تبصرہ بعد میں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
زیک، میرے خیال میں اس سلسلے کو منقطع نہیں کرنا چاہیے۔ آپ پلیز باقی مضامین بھی فراہم کر دیں۔ اس میں یقینا کوئی نہ کوئی ضرور دلچسپی لے گا۔
 

دوست

محفلین
یار یہ اتنی زیادہ انگریزی دیکھ کر ہی میرا فیوز اڑ گیا پڑھوں کیا خاک۔ ورنہ اتارا پڑا ہے پی ڈی ایف۔۔۔کوشش کرتا ہوں پھر سے فیوز لگا کر شاید بات بن جائے:cool:
 
Top