پاکستان کیلئے مزید مشکل وقت آنے والا ہے، امریکی مبصرین

کاشف رفیق

محفلین
نیویارک (عظیم ایم میاں) امریکی ٹیلی ویژن کیلئے خصوصی انٹرویو کے بعد صدر آصف زرداری کے سرکاری اور طے شدہ پروگرام کی مصروفیات ختم ہوگئیں امریکی مبصرین کے مطابق پاکستان کیلئے مزید مشکل وقت ابھی آنے والا ہے۔ نیویارک میں کئی سال قیام کرنے والے صدر آصف زرداری کی اپنے ذاتی دوستوں ا ور بعض امریکی بہی خواہوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق صدرآصف زرداری کی پاکستان روانگی کیلئے دونوں ایام ہفتہ اور اتو ار کی شام کو نیویارک سے روانہ ہونے والی پروازوں پر تمام انتظامات مکمل ہیں لیکن ان کی روانگی کا حتمی اعلان سیکورٹی وجوہات کے باعث فلائٹ کی نیویارک سے روانگی کے بعد ہوگا۔ صدر کے پانچ روزہ دورے کے دوران پاکستانی ترجمان نہ تو کسی اچھی پیش رفت کا کریڈٹ لینے اور کامیابی بیان کرنے کیلئے دستیاب تھے اور نہ ہی سارہ پیلن سے صدر کی ملاقات میں ادا کئے گئے جملوں سے امریکی میڈیا میں طوفان سے پاکستانی امیج کو جو نقصان ہوا، اس کی وضاحت و کنٹرول کیلئے سامنے آئے۔ شیری رحمن نے دورے کے آغاز میں صرف دو مرتبہ اور سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر نے صدر کی ملاقاتوں کے آخری روز ایک بریفنگ دی۔ صدر زرداری کے دورہ اقو ام متحدہ اور امریکی صدر بش سے ملاقات کے تناظر میں امریکی مبصرین کا کہنا ہے کہ صدر زرداری پر واضح کردیا گیا ہے کہ فاٹا کے علاقوں اور پاکستان میں دہشت گرد عناصر کے حو الے سے پاکستان کو امریکی حکمت عملی اور اقدامات میں مکمل پارٹنر کے طور پر شرکت کرنا ہوگی، مزید آپریشنز اور اقدامات ہونگے یا پھر پاکستان کو امریکا سے اختلافات مول لینا ہونگے۔ پاکستان کیلئے مزید مشکل وقت آنے و الا ہے اور پاکستان کیلئے مالی امداد بھی اس کے تعا ون کی سطح کے لحاظ سے فراہم ہوگی۔

سورس
 
Top