پاکستان نے جرمنی کو کوارٹر فائنل میں شکست دے دی۔

58982-ChampionsleagueHockey-1354705898-704-640x480.JPG
چیمپئینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے جرمنی کو 1-2 سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا۔چیمپئینز ٹرافی کا کوارٹر فائنل میلبورن میں کھیلا گیا۔جرمنی نے پہلے ہاف میں گول کرکے برتری حاصل کرلی جبکہ پاکستان کی طرف سے دونوں گول دوسرے ہاف میں شکیل عباسی کی طرف سے کیے گئے۔پاکستان نے ٹیم میں آج واقعی جان نظر آرہی تھی۔مزید برآں پاکستان نے 2013 کی چیمپئینز ٹرافی کیلئیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے

ایک دفعہ پھر پاکستان نے ثابت کردیا کہ اگر پاکستان ہارنے میں آئے تو کمزور سے کمزور ٹیم سے ہار جائے اور اگر جیتنا ہو تو جرمنی کو بھی نکال باہر کرتی ہے۔
 
افلاطون

محفلین
اچھا کھیل پیش کیا پاکستان نے:applause: اب سیمی فائنل میں ہالینڈ کے مقابل ہیں امید ہے کامیابی ملے گی۔۔۔
 
افلاطون

محفلین
پاکستان میں آج بھی ہاکی کے شیدائی ہیں؟ :)
جی بالکل! ہم جیسے موسمی شیدائی ہیں:) ٹیم اگلے مراحل تک رسائی کر لے تو میچ دیکھنا شروع کر دیتے ہیں اگر تو جیت گئے تو "واہ واہ کیا بات ہے ہماری ٹیم کی" اور اگر ہار گئے تو "دیکھا یہ ہے ہی نہیں جیتنے کے قابل":D
اگر پرانے کھلاڑی گول کر دیں تو "سینئر اور تجربہ کار کھلاڑی ہی ٹیم کا اثاثہ ہیں" اور اگر نہ کر سکیں تو "ان بڈھوں کا کیا کام ہے ٹیم میں، نکالو ان کو اور نئے کھلاٍڑی لاؤ"
 
شمشاد

لائبریرین

ہاہاہا، بالکل یہی ہوتا ہے۔

لیکن ایک بات یہاں یہ کہا دوں، اگر ہماری ٹیموں کی جیتنے کی اوسط زیادہ رہے تو کوئی بات بھی ہے لیکن یہ تو اب "کبھی کبھار" جیتنے والی ٹیمیں بن کر رہ گئی ہیں۔ تو جیتنے پر حیرانی تو ہو گی ناں۔
 
جس سے ڈرتے تھے وہی بات ہو گئی۔۔۔
سیمی فائنل میں ہالینڈ نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے ہرا دیا:(:(
آپکو نہیں پتہ۔۔۔یہ تو ہم اگلی چیمپئینز ٹرافی کیلئے تیاری کر رہے تھے۔۔۔پوری تیاری کے ساتھ اب کم بیک کریں گے ;):D (ٹیم کے کوچ، مینجر اور کپتان کا آنے والاممکنہ بیان)
 
آپکو نہیں پتہ۔۔۔ یہ تو ہم اگلی چیمپئینز ٹرافی کیلئے تیاری کر رہے تھے۔۔۔ پوری تیاری کے ساتھ اب کم بیک کریں گے ;):D (ٹیم کے کوچ، مینجر اور کپتان کا آنے والاممکنہ بیان)
جب تک چیمپئینز ٹرافی ہوتی رہے گی ہم تیاری کرتے رہیں گے۔:laugh:
 
شمشاد

لائبریرین
میرا خیال ہے اب اس دھاگے کا عنوان بدل کر "سیمی فائنل میں ہالینڈ نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے ہرا دیا:(" کر دینا چاہیے۔
 
Top