پاکستان میں ڈرون حملے جلد ختم کیے جا سکتے ہیں: امریکی وزیر خارجہ

کاشفی

محفلین
پاکستان میں ڈرون حملے جلد ختم کیے جا سکتے ہیں: امریکی وزیر خارجہ
USdroneslikelytobestoppedinPakistanKerry_8-2-2013_112018_l.jpg

اسلام آباد…امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہاہے کہ القاعدہ کے خلاف خا صی کامیابی مل رہی ہے، پاکستان میں ڈرون حملے جلد ختم کیے جا سکتے ہیں تاہم امریکی محکمہ خا رجہ کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے روکنے کی ٹائم لائن نہیں دے سکتے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں ڈرون حملے بہت جلد ختم کیے جاسکتے ہیں، دہشت گردی کے خطرے کو کافی حد تک کم کیا جاچکاہے، القاعدہ کے اہم دہشت گردمارے جاچکے ہیں جوباقی ہیں ان کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ان کاکہناتھا کہ پاکستان میں میزائل حملوں کے خاتمے کیلئے امریکی صدر بارک اوباما نے ٹائم لائن بنارکھی ہے، امید ہے جلدڈرون حملے بند کردیے جائیں گے۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ ڈرون حملے روکنے کی ٹائم لائن نہیں دے سکتے۔ترجمان جین ساکی نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں کہاکہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کی واپسی کاعمل جاری ہے، ڈرون حملوں میں کمی کردی گئی ہے تاہم القاعدہ کے خطرات کوکم کرنے کاعمل جاری رہے گا۔پاکستان میں اپنے بیان میں جان کیری نے جن تبدیلیوں کاذکرکیاہے امیدکرتے ہیں وقت آنے پران پرعمل ہوگالیکن ڈرون حملے بند کرنے کی ٹائم لائن نہیں دے سکتے۔
 
Top