پاکستان میں وائرلیس انٹرنیٹ کے کون کون سے کنکشن موجود ہیں؟

میم نون

محفلین
السلامُ علیکم

مجھے پاکستان میں ایک عدد وائرلیس انٹرنیٹ کنکشن چاہئیے۔

میری بنیادی ضرورت سکائپ کا استعمال ہے لیکن ویب گردی بھی ہو سکتی ہے،کنکشن ایسا ہونا چاہئیے جو روزانہ چار پانچ گھنٹے استعمال کیا جا سکے۔ یو ایس بی ڈیوائس چھوٹا ہونا چاہئیے۔
ماہانہ بل ایک ہزار سے زیادہ نہیں ہونا چاہئیے اور اگر کارڈ ریچارج والا ہو (جیسے موبال فون کے سم) تو پھر تو کیا ہی کہنے۔

کیا آپ ایک اچھا سا کنکشن ڈھونڈنے میں میری مدد کر سکتے ہیں؟

والسلام،
 
محمدصابر

محفلین
ورلڈ کال کا سب سے چھوٹا پیکج لے لیں کیونکہ وہاں پیکیج صرف بنے ہوئے ہیں لمٹ کوئی نہیں لگائی گئی۔ اگر آپ کے گھر میں اس کے سگنل پورے آتے ہیں تو۔
 
متلاشی

محفلین
جناب میم نون صاحب میری مشاہدے کے مطابق درج ذیل کنکشن وائر لیس میں موجود ہیں
ورڈ کال، وائے ٹرائب، وتین ، ایوو ، کیوبی، وغیرہ
اصل میں وائر لیس کنکشن کا مسئلہ سگنل کا ہوتا ہے۔۔ ان میں سے جس کے سگنل آپ کے پاس پورے آرہے ہوں وہ لے لیں، وتین سب سے سستا ہے، اس کے بعد ورڈ کال اور کیوبی کا نمبر ہے، ایوو سب سے مہنگا ہے پی ٹی سی ایل والوں کا۔۔۔۔
 
mfdarvesh

محفلین
اگر پی ٹی سی ایل کی ٹیلیفون لائن ہے تو خود پی ٹی سی ایک کا ایک ایم 1200 میں آتا ہے اور اچھا ہے
وائرلیس میں ایوو تو فضول ہے اور نزا جھوٹ ہے
وائی ٹرائیب اور وتین اچھے ہیں پر میرے خیال میں مہنگے ہیں
 
نیلم

محفلین
پی ٹی سی ایل کا ڈی سی ایل سٹوڈنٹ پیکیج لے لیجیے۔کسی بھی دوست یا رشتہ دار کا سٹوڈنٹ کارڈ
لے لیں۔اور جمعہ کروا دے۔ساڑھے8سو مہینہ دینا ہو گا۔اور پھر بازار سے واہرلیس کی موڈیم (ٹی پی -لنک)کے نام سے مل جاتی ہے۔15سو یا 2000 کی۔سب سے سستا اور سگنل کا مثلا بھی نہیں ہے۔
 
حماد

اگر سٹوڈنٹس کو ایسی کوئ رعایت دی گئ ہے تو دوسروں کو کوئ حق نہیں پہنچتا کہ اسکا غلط استعمال کریں۔ اگر ہر دوسرا شخص ایسے ہی سٹوڈنٹ کنکشن لے گا تو شاید پی ٹی سی ایل یہ سہولت واپس لینے پر مجبور ہو جاے۔
 
شہزاد وحید

سٹوڈنٹ پیکج (ایک ایم بی بمع لامحدود ڈاؤنلوٖڈ) کا بِل 840 روپے تھا لیکن اب تو یہ گئے زمانے کی بات ہے۔ اب اس کا بل 930 روپے ہے جبکہ لینڈ لائن فون کنکشن (جو کہ ڈی ایس ایل سروس حاصل کرنے کے لیئے ضروری ہے اور اسی لائن پر ڈی ایس ایل سروس دی جاتی ہے) کا لائن رینٹ 200 روپے اور جا بجا ٹیکس بھی ٹھونسے ہوتے ہیں۔ یعنی کُل ملا کر 1200 روپے تو ہر حال میں بِل آئے گا ہی آئے گا اگر آپ فون بلکل بھی استعمال نہیں کرتے تب بھی۔

لیکن اب بھی یہ پاکستان کا تقریبا سب سے سستا ایک ایم بی کا پیکج (بمع لامحدود ڈاؤنلوڈ) ہے اسی لیئے ہم اسے ہی استعمال کرنے پر مجبور ہیں ورنہ مفت کا لائن رینٹ اور ٹیکس کون برداشت کرے جبکہ لینڈ لائن فون بلکل استعمال ہی نہیں ہوتا کیونکہ سیل فون کے عام ہو جانے کے بعد اور بہت معقول ریٹس کی وجہ سے زیادہ تر لوگ کالز کے لیے سیل فون ہی استعمال کرتے ہیں اور لینڈ لائن کا استعمال کم ہوتا جا رہا ہے۔
 
mfdarvesh

محفلین
جی ہاں یہ تقریبا سب سے سستا پیکج ہے
مائیکرونیٹ بھی اسی ریٹ میں مل جاتا ہے پر میں نے چیک نہیں کیا
 
میم نون

محفلین
ورلڈ کال کا سب سے چھوٹا پیکج لے لیں کیونکہ وہاں پیکیج صرف بنے ہوئے ہیں لمٹ کوئی نہیں لگائی گئی۔ اگر آپ کے گھر میں اس کے سگنل پورے آتے ہیں تو۔
جناب میم نون صاحب میری مشاہدے کے مطابق درج ذیل کنکشن وائر لیس میں موجود ہیں
ورڈ کال، وائے ٹرائب، وتین ، ایوو ، کیوبی، وغیرہ
اصل میں وائر لیس کنکشن کا مسئلہ سگنل کا ہوتا ہے۔۔ ان میں سے جس کے سگنل آپ کے پاس پورے آرہے ہوں وہ لے لیں، وتین سب سے سستا ہے، اس کے بعد ورڈ کال اور کیوبی کا نمبر ہے، ایوو سب سے مہنگا ہے پی ٹی سی ایل والوں کا۔۔۔۔
اگر پی ٹی سی ایل کی ٹیلیفون لائن ہے تو خود پی ٹی سی ایک کا ایک ایم 1200 میں آتا ہے اور اچھا ہے
وائرلیس میں ایوو تو فضول ہے اور نزا جھوٹ ہے
وائی ٹرائیب اور وتین اچھے ہیں پر میرے خیال میں مہنگے ہیں

آپ سب دوستوں کا بہت شکریہ۔
میں نے سارے پیکج چیک کئیے ہیں اور یہ والے دو مجھے دلچسپ معلوم ہوتے ہیں:
- ورلڈکال کا سب سے چھوٹا پیکج
- Qubee کا Acquire Max Unlimited 256 kbps جو کہ 750 روپے ماہانہ میں ہے

ابھی انکی مزید تفصیلات پڑھتا ہوں اور اگر کوئی سوال ہوا تو آپ کی خدمت میں دوبارہ حاضر ہوں گا۔

ویسے سیالکوٹ اور گردونواح میں ان دونوں میں سے کونسا زیادہ بہتر رہے گا، کیا کسی کو اسکا علم ہے؟
 
میم نون

محفلین
درویش بھائی میں نے صرف اسکائپ استعمال کرنا ہوتا ہے بنیادی طور پر اور اسکے لئیے اتنی رفتار بھی کافی ہے۔

اپنے کزن سے معلوم کرتا ہوں کہ آیا کیوبی سیالکوٹ میں ٹھیک چل رہا ہے یا پھر ایویں ای ہے۔
 
محمد امین

لائبریرین
کیوبی رفتار اور خدمت کے حساب سے بہتر ہے مگر محدود کنکشن ہے۔۔۔ بہرحال اشارے جس کے اچھے ہوں وہ دیکھ لیں۔ کیوبی جب ہمارے پاس تھا تو نچلی منزل پر اشارے نہیں آتے تھے جبکہ بالائی منزل پر آتے تھے۔۔
 
وجی

لائبریرین
اگر سٹوڈنٹس کو ایسی کوئ رعایت دی گئ ہے تو دوسروں کو کوئ حق نہیں پہنچتا کہ اسکا غلط استعمال کریں۔ اگر ہر دوسرا شخص ایسے ہی سٹوڈنٹ کنکشن لے گا تو شاید پی ٹی سی ایل یہ سہولت واپس لینے پر مجبور ہو جاے۔
جناب ایسا ہوگیا ہے پہلے پی ٹی سی ایل تمام کنکشنز پر اسٹوڈنٹ پیکیچ دے رہا تھا مگر اب صرف 1 ایم بی پر دے رہا ہے کیونکہ 2 اور 4 ایم بی کا کافی غلط استعمال ہورہا تھا
اور پی ٹی اے کی سائیٹ سے پتہ چلا کہ 4 ایم بی کا کنکشن لامحدود نہیں ہے بلکل 50 ایم بی تک محدود ہے
 
جی بی
 
mfdarvesh

محفلین
درویش بھائی میں نے صرف اسکائپ استعمال کرنا ہوتا ہے بنیادی طور پر اور اسکے لئیے اتنی رفتار بھی کافی ہے۔

اپنے کزن سے معلوم کرتا ہوں کہ آیا کیوبی سیالکوٹ میں ٹھیک چل رہا ہے یا پھر ایویں ای ہے۔

آڈیو کے لیے تو ٹھیک ہے پر ویڈیو کی توقع نہ رکھیے گا :)
 
Top