پاکستان میں زندگی کا مکمل سافٹ ویئر ’جنوم‘ تیار(بی بی سی اردو)

خواجہ طلحہ

محفلین
پاکستان کی کراچی یونیورسٹی سے وابستہ سائنسدانوں نے چینی ماہرین کی مدد سے پہلی بار کسی پاکستانی شہری کا جنوم یعنی مکمل جینیاتی خاکہ یا نقشہ تیار کیا ہے۔
یہ مکمل خاکہ جامعہ کراچی کے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر فار مالیکیولر میڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ اور چین کے بیجنگ جنومکس انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔
جنوم کیا ہے
اس منصوبے کے بارے میں ڈاکٹر اقبال چوہدری نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ جنوم دراصل جینیاتی دنیا میں کسی بھی انسان کا ایک مکمل نقشِ ہوتا ہے۔ یہ زندگی کا مکمل سافٹ وئیر ہے جس میں اس کی ہرتفصیل لکھی ہوئی ہوتی ہے۔
’جیسے کہ اس کے آباؤ اجداد کہاں سے آئے تھے، اس کی اپنی شخصیت کیسی ہے، اس کے طبعی خدوخال، اس کی رنگت کیسی ہے، اس کی موروثیت، نسل اور ذہنی استعداد وغیرہ کی مکمل تفصیلات موجود ہوتی ہیں۔ کیا بیماریاں ہیں یا کون سی بیماریاں ہونے کا امکان ہے۔ یہ ساری معلومات ان جنومز میں ان کوڈڈ ہوتی ہیں۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ہماری قوم کون سی اقوام کے ملنے سے بنی ہے اور ’اگر ہمیں کسی آثارِ قدیمہ کی جگہ سے کوئی ڈی این اے مل جائےتو ہم یہ بھی بتا سکتے ہیں کہ آج کا انسان پانچ ہزار سال پہلے کے انسان سے کس حد تک مختلف ہے۔‘
پورا مضمون پڑھیے ۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ یہ سب شریک محفل کرنے کا۔

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، کمی ہے تو حب الوطن رہنماؤں کی اور حب الوطن قیادت کی۔
 
Top