پاکستان میں بلاگنگ

محمدصابر

محفلین
۔۔۔

۔۔۔ اردو بلاگ لکھنے والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت خود کو منظم کیا اور اردو ویب ڈاٹ آرگ نامی ایک ویب سائٹ کی بنیاد رکھی۔ جس کا بنیادی مقصد کمپیوٹر پر اردو کا استعمال سکھانے کا مواد شائع کرنا اور اردو میں بلاگنگ کرنے کے خواہشمندوں کو مدد فراہم کرنا تھا۔ان تمام کوششوں کے بعد اردو بلاگز کی تعداد میں بھی رفتہ رفتہ اضافہ ہونے لگا اور اس وقت ویب پر کئی اردو بلاگ موجود ہیں جو باقاعدہ شائع ہوتے ہیں۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے صحافی اور اردو بلاگر ابوشامل کا خیال ہے کہ ’اردو بلاگنگ کے میدان میں صورتحال کافی امید افزا ہے۔ بلاگرز نئے موضوعات کا انتخاب کر رہے ہیں، سیاسیات سے لے کر فلسفے اور کھیلوں سے لے کر معاشرتی مسائل تک، ہر موضوع قلمزد کر رہے ہيں۔ اچھا لکھنے والے کم ہیں اس لیے ایسی تحاریر بھی کم سامنے آ رہی ہیں لیکن جس تیزی سے بلاگنگ کے قومی منظرنامے پر اردو بلاگز نمایاں ہو رہے ہیں بعید نہیں کہ اگلے چند سالوں میں اردو بلاگنگ کو اہم مقام حاصل ہو جائے‘۔۔۔
مزید
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ محمد صابر۔ آج فہد کے بلاگ پر بھی اس مضمون کے بارے میں پوسٹ شائع ہوئی ہے۔ نعمان نے بہت اچھا مضمون لکھا ہے، لیکن اگر براہ راست ہائپر لنک بھی دے دیے جاتے تو زیادہ بہتر ہوتا، لیکن شاید بی بی سی والے خود اس کی اجازت نہیں دیتے۔
 

ابوشامل

محفلین
شکریہ محمد صابر۔ آج فہد کے بلاگ پر بھی اس مضمون کے بارے میں پوسٹ شائع ہوئی ہے۔ نعمان نے بہت اچھا مضمون لکھا ہے، لیکن اگر براہ راست ہائپر لنک بھی دے دیے جاتے تو زیادہ بہتر ہوتا، لیکن شاید بی بی سی والے خود اس کی اجازت نہیں دیتے۔
جی نبیل بھائی، جہاں تک مجھے معلوم ہے بی بی سی والے خبروں میں لنکس دینے کی اجازت نہیں دیتے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ عجیب سی بات لگتی ہے۔ مجھے یاد پڑتا ہے کہ بی بی سی کے انگریزی والے حصے میں تو معاصر خبر رساں اداروں کی اسی موضوع پر خبروں تک کے روابط شامل کر دیے جاتے تھے۔ اردو میں وہ عجیب 'پاکستانی' ذہنیت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ :( اگر براہ راست ربط فراہم کر دیے جائیں تو اس سے نہ صرف مضمون کی افادیت میں اضافہ ہوگا بلکہ متعلقہ سائٹس کو کچھ گوگل جوس بھی مل جائے گا۔ شاید بی بی سی والے سارا جوس اپنے پاس ہی رکھنا چاہ رہے ہیں۔ :(
 

ابوشامل

محفلین
جی بالکل، نعمان کا بھی یہی کہنا ہے کہ انہوں نے جب پوسٹ بھیجی تھی تو اس میں لنکس شامل تھے، تاہم انہیں ہٹا دیا گیا :(
 

عثمان

محفلین
اچھا لکھنے والے اس لئے کم ہیں کہ لکھنے والے ہی کم ہیں۔ کروڑوں کی بولی جانے والی زبان اور بلاگ صرف چند سو۔ اب بندہ یہاں کیا کرے۔:(
 

عثمان

محفلین
پہلی بات تو یہ کہ بی بی سی والوں کو ڈوب مرنا چاہیے کہ بلاگنگ پر تحریر چھاپ کر بلاگر کا لنک دینے سے انکار کر دیا۔
دوسرا یہ کہ براہ کرم مجھے پاکستانی انگریزی بلاگ ایگریگیٹر کا لنک بھیج دیجئے۔
 
Top